Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دلخراش خودکش دھماکہ

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ پر ایک بار پھر دلخراش خودکش دھماکہ ہوا رپورٹ کے مطابق 2پولیس اہلکاروں سمیت8افراد شہید جبکہ30افراد زخمی‘ درجنوں گاڑیاں‘موٹر سائیکل اور رکشے تباہ‘ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

    شہید اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی‘ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی‘ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان‘سپیکر و ڈپٹی سیکر قومی اسمبلی‘صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان اور دیگر کی واقعہ کی مذمت

    تحقیقات کرنے کی ہدایت‘ تفصیلات کے مطابق پیر کے شام کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ بلدیہ ہوٹل کے قریب اس وقت خودکش دھماکہ ہوا جب کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک مذہبی جماعت حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات کے موقع پر مظاہرہ جاری رہا تھا دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت8افرادشہید ہو گئے

    شہید ہونیوالوں میں عبدالرسول‘ محمد حمید‘ محمد زمان‘ محمد نعیم‘منظوراحمد‘ حمید اللہ‘ حضرت علی اور دیگر شامل ہیں جبکہ30افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سید داؤد‘ شہریار‘برکت‘ امیربخش‘سمیع اللہ‘ محمد داؤد‘ ساز الدین‘ محمد وسیم‘عادل‘محمد اسد‘فرحان‘ نصیب اللہ‘محمد نعیم‘اشرف الدین‘ شریف احمد‘ فیاض الحسین‘ فیصل‘محمد عیسیٰ‘محمد عظیم اور دیگر شامل ہیں جبکہ خودکش دھماکے میں درجنوں کی تعداد میں گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں اور رکشے تبا ہو گئے

    ارد گرد دکانیں‘ دفاتر اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے بعد خوف و ہراس اور بھگڈر مچ گیا سیکورٹی فورسز‘پولیس اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا امدادی ٹیموں نے شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا سول ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے واقعہ کی تحقیقات جبکہ صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی‘وزیراعظم پاکستان عمران خان‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی‘ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان‘ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری‘ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل‘صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی اصغر خان اچکزئی‘صوبائی وزراء حاجی مٹھا خان کاکڑ‘ حاجی محمد خان طوراتمان خیل‘ میر سلیم کھوسہ‘ دنیش کمار‘ نورمحمد دمڑ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی‘ بلال خان کاکڑ‘ قبائلی رہنماء سعید آغااور دیگر نے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر ایک بار پھر حالات خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہم اس طرح سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عدالت روڈ پر ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ بزدل دہشتگرد ایک مرتبہ پھر شہر اور صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں

    دیرپاء امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ شہر میں سیکورٹی کے اقدامات کو مزید موثر اور سخت بنایا جائے تاکہ دہشتگردوں کو دوبارہ سے سر اٹھانے کا موقع نہ ملے وزیر اعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں کو تمام طبعی سہولیات فراہم کرنے کی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے امن کو خراب کرنے والوں کا سراغ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے دشمن بلوچستان کی ترقی سے خائف ہو کر اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں دھماکے کے زخمیوں کو تمام طبعی سہولیات فراہم کی جائے

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے‘اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ڈی آئی جی کوئٹہ رازاق چیمہ کی جائے دھماکہ پر میڈیا سے گفتگو

    دھماکہ عصر کی نماز کے بعد ہوا ہے ایک جماعت نے حضرت ابو بکر صدیق کی وفات کے بارے ریلی نکالی تھی ریلی کے شرکاء کو سیکورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا تھا ایک کم عمر کا نوجوان پیدل آیا جسے پولیس نے روکا اور آگے جانے نہیں دیا لڑکا آگے جانا چاہتا تھا پولیس نے روکا روکنے پر اُس نے خود کو اُڑا لیا ابتدائی طور پر لگتا ہے کے نشانہ ریلی کے شرکاء تھے پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مبعینہ خودکش کو روکنے کی کوشش کی جس پر اُس نے خود کو اُڑا دیا شہداء کی تعداد 8 ہے جن میں 2 پولیس اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں ابتدائی طور پر 15 زخمیوں کی اطلاعات ہیں ، ڈی آئی جی کوئٹہ رازق چیمہ۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی شارع عدالت بم دھماکہ کی مذمت۔

    وزیراعلیٰ کا بم دھماکہ میں قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت کی اور کہا کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ دہشت گردی کے واقعہ کے تمام محرکات اور پہلوؤں کا جائزہ لے کر 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینیاور شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان

    ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

  • کوئٹہ  دھماکے کی وجہ سے  اموات میں اضافہ

    کوئٹہ دھماکے کی وجہ سے اموات میں اضافہ

    کوئٹہ دھماکے کی وجہ سے اموات میں اضافہ
    باغی‌ٹی وی :کوئٹہ دھماکے میں اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا .دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔

  • کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا

    کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا

    کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا
    باغی‌ٹی وی :کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکاہوا ہے جہاں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، واضح رہے کہ یہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں ہل کر رہ گئیں، اسی اثنامیں اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں.بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔اطلاعات آنے پر مزید اپ ڈیت کردیا جائے گا.

  • بلوچستان میں پولیو مہم آغاز

    کوئٹہ؛:- بلوچستان کے ،32اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سےشروع ہوگی بلوچستان کے2اضلاع سبی اورہرنائی میں مہم موخرکردی گئی ہے سبی اورہرنائی میں مہم سبی میلےکی وجہ سے موخرکی گئی پشین اورقلعہ عبداللہ میں مہم 5روزتک جاری رہےگی بلوچستان کےدیگر 31اضلاع میں مہم تین روزہ ہوگی،2کیچ اپ ڈےہوں گے اور مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے 24لاکھ سے زائد پچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے انسداد پولیو مہم میں 10ہزار 544ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں,955فکسڈ سائٹ ,591ٹرانزٹ پولئنٹ شامل ہیں انسداد پولیو مہم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس ایف سی اور لیویز کی خدمات حاصل کر لی ہیں رواں سال بلوچستان سے پولیو دو کیس رپورٹ ہوئے سال 2019 میں پولیو کے 12کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کوئٹہ پاسنگ آوٹ پریڈ

    کوئٹہ: اے ٹی ایف کے گیارویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں گورنر بلوچستان جسٹس ر آمان اللہ خان تقریب کےمہمان خصوصی ہے ،صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو ،آی جی پولیس محسن حسن بٹ تقریب میں شریک ھوئے
    پاسنگ آوٹ پریڈ میں 322 اہلکاروں نے حصہ لیا
    ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں 36 لیویز اہلکار بھی شامل تھے اہلکاروں نے چار ماہ تک انسداد دہشتگردی سمیت مختلف اقسام کی تربیت مکمل کی ہے
    اور ریکروٹس کی جانب سے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

  • بلوچستان سے پولیو کیس

    کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو ایک اور کیس سامنے آگیا
    جب کے بلاچستان کے علاقہ پشین کے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے اور بچے کے سیمپلز 31 جنوری کو حاصل کئے گئے تھے، رواں برس بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی، محکمہ صحت

  • خضدار کے نوجوانوں کا خلاف لانگ مارچ

    کوئٹہ:خضدار کے نوجوانوں کا منشیات کے خلاف لانگ مارچ کوئٹہ پریس کلب پہنچ گئے 8 نوجوانوں پر مشتمل گروپ 9 دن کا سفر طے کرکے خضدار سے کوئٹہ پہنچ گیا رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے نوجوانوں کا کوئٹہ آمد پر استقبال کیا 3 سو کلو میٹر سے زائد پیدل سفر کرکے کوئٹہ پہنچے ہیں حکمرانوں تک آواز پہنچانا چاہتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلائیں اور پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا دھندا پورے زور و شور سے جاری ہیں۔شرکاء کا موقف
    صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان اس لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

  • ایک مثال پھول بازار کوٸٹہ سے

    مادیت اور دولت پرستی کے اس دور میں آج بھی کچھ لوگ دینی غیرت سے سر شار ہیں ۔جو اپنا مال و دولت اور نفع نقصان غیر شرعی رسومات پر قربان کر دیتے ہیں ایسی ہی ایک مثال پھول بازار کوٸٹہ کے ایک دکاندار کی ہے جہاں پورا بازارویلنٹاٸن ڈے پر خوب کمانے میں لگے ہوٸے ہیں وہاں ایک غیرت مند بھاٸی نے ویلنٹاٸن ڈے پر حسب سابق دکان ہی بند رکھی ہے اور اس غیر شرعی فعل کے باٸیکاٹ کا بینر بھی آویزاں کر رکھا ہے۔