Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان کے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ، 15 جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 2 روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے سڑکیں کھلوانے اور عوام کو ہرممکن امداد پہنچانے کےلیے صوبائی حکومت مکمل متحرک ہے، نوکنڈی کے علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے آرمی سے مدد مانگی ہے ۔
    کوئٹہ میں برف باری کے باعث 10فیڈر بند ہونے سے شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہے، کوئٹہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تراضلاع میں برف باری اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہے، صوبے کے بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے اور یہاں کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
    شدید برف باری سے زیارت، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بند ہیں، شدید برف باری کے باعث صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
    مکران کےعلاقوں تمپ ، مند، زعمران اور بلیدہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
    تربت اور گرد و نواح میں شدید بارشوں سے سیلابی ریلا دریائے کیچ میں داخل ہوگیا ، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلے نے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
    دوسری جانب شدید برف باری اور بارشوں کے باعث صوبے کے 3 اضلاع ہرنائی ، سبی اور مستونگ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم دو روز کےلیے ملتوی کردی گئی ہے۔
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں قلعہ عبداللہ میں 6 ، ژوب میں 6 جبکہ پشین میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

  • کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا

    وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ایران سے بارش اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہوگیا آج سے پیر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری ہونے کے امکان کے باعث بلوچستان کے تمام اضلاع کے ضلعی ا ٓفیسران کو ہائی الرٹ کر دیا۔محکمہ موسمیات بلوچستان نے آج سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ قلات مستونگ سوراب قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ زیارت خضدار، مکران ڈویژن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

    وادی کوئٹہ سمیت قلات،زیارت اور کان مہترزئی میں بدستور سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے زیارت میں منفی 9،قلات منفی 8اور کان مہترزئی منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی سسٹم کے تحت بلوچستان کے بیشترعلاقوں قلات،سوراب، مستونگ، زیارت،کان مہترزئی میں ہفتے سے پیر تک برفباری جبکہ گوادر،آواران،کیچ،پنجگور، واشک،خاران، پشین، ہرنائی میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان نے آج سے بلوچستان بھر میں تیز بارش جبکہ زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدیدبرفباری کے پیش نظرتمام سرکاری عملے کو الرٹ کرنے اور کسی بھی جانی ومالی نقصانات سے بچنے کیلئے فوری ا مدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی تاکید کی ہے۔

    ادھر ضلع قلات کے ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ نے ضلع قلات کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو کس بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اورتمام آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کیا ہے انہوں نے کہا ہیکہ بارش اور بارف باری کے دوران ضلعی آفیسران اور اہلکار ہیڈکوارٹر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

  • کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

    کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

    کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں افغان طالبان کے جج مارے گئے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں افغان طالبان کے چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم بھی مارے گئے جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہوئے،

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں طالبان کا کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا.

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

  • کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے.

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداءکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے شہداءکی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دھماکہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور عبادت گاہیں امن کا گہوارہ ہیں، انہیں نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ہماری پولیس، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان دھماکہ میں شہید ہونے والوں کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سول ہسپتال ،بولان میڈیکل ہسپتال اور کوئٹہ کے دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،ڈپٹی انسپکٹر پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ کی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کے عملے کے ساتھ زخمیوں کوسول ہسپتال ٹراماسینٹر اور بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق ہسپتال میں 14لاشوں اور 19زخمیوں کو لایاگیا ہے،

    پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں تاہم بی ڈی اےس سمیت فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ،دھماکے سے مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا اور مسجد کے دروازے کھڑکیاں اور الماریاں ٹوٹ گئیںاور دیگر سامان بھی بکھر گیا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔

  • کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی پاس دھماکہ۔

    کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا سنا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور پولیس کے مطابق دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

  • نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کے پیسے ہڑپ کرنےوالےآفیسرزکیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

    کوئٹہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے لیکر گریڈ 21 تک کے سرکاری افسران بھی شامل رہے۔چند روز قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار غیر مستحق افراد کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد 2011 سے مستحق افراد کا حق کھا رہے تھے، نالے گئے افراد کی جگہ نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور ہر سال فہرست کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تو غریبوں سے ان کا حق بھی چھین رہے ہیں۔اب بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کی فہرست کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل تھے۔
    دستاویزات کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاق سے اعلیٰ سرکاری افسران بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے۔حاصل دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے 2 ہزار 543 افسران کو لسٹ سے نکالا گیا جب کہ گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔
    اعلیٰ سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوتے رہے اور 741 سرکاری افسران نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔دستاویزات کے مطابق سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔
    ملک بھر سے گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جب کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق لسٹ سے نکالے گئے گریڈ 19 کے افسران کی تعداد 429 ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے بھی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔
    سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ دوسری جانب حکومت نے غریب بن کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی نے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، ‏گریڈ 17 سے 21 کے اعلی سرکاری افسران فہرست میں شامل ہیں۔

  • سینیٹرسراج الحق کی کوئٹہ آمد

    کوئٹہ:- جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، وہ آج جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ پنجپائی جائیں گے جہاں کھیلوں کے مقابلے میں شرکت ، قبائلی جرگہ سے خطاب اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے ، دریں اثناسنیٹرسراج الحق جمعہ 10جنوری کو شام 5بجے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الگیلانی روڈپر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

  • بلوچستان میں موسم سرد

    کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی2،بارکھان3،دالبندین منفی1، گوادر14، قلات منفی4، خضدار4، لسبیلہ9، نوکنڈی4، سبی6، تربت6،ژوب منفی1اور زیارت میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کوکوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

  • بلوچستان حکومت میں جوڑ توڑ کی خبریں

    بلوچستان حکومت میں جوڑ توڑ کی خبریں

    بلوچستان حکومت میں جوڑ توڑ کی خبریں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد نئی حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے بلوچستان کے قائم مقام گورنرعبدالقدوس بزنجو کے ساتھ بیک ڈور رابطے شروع کردیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا جلد عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما عبدالغفور حیدری کو قدوس بزنجو کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے.
    واضح رہے کہ عبد القدوس بزنچو گزشتہ حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی کی وجہ سے حکومت میں آگئے تھے.

  • زیارت ریذیڈنسی میں یوم قائد پر تقریب، قاسم سوری نے بھارت کو دیا پیغام

    زیارت ریذیڈنسی میں یوم قائد پر تقریب، قاسم سوری نے بھارت کو دیا پیغام

    زیارت ریذیڈنسی میں یوم قائد پر تقریب، قاسم سوری نے بھارت کو دیا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم قائد پر زیارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت سول و عسکری قیادت زیارت ریذیڈنسی میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئی، زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی گئی.وزیراعلیٰ بلوچستان کو زیارت ریزیڈنسی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے زیارت ریذیڈنسی میں یوم قائد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد کے اصولوں‌ پر پاکستان کو عظیم بنانا ہے، آج جس جگہ ہم کھڑے ہیں قائد نے آخری ایام گزارے اور ایسا ملک دیا جس پر ہمیں فخر ہوتا ہے، پاکستان جیسا ملک کہیں بھی نہیں، ہم امہ کے رہبر ہیں، 57 اسلامی ملکوں میں واحد ایٹمی ملک ہے جس پر اسلامی ملک فخر کرتے ہیں، بلوچستان ترقی کرے گا اور امن کا گہوارہ بنے گا، وزیراعظم پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق بنائیں گے اور اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے.

    قاسم سوری نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، کشمیریوں‌پر ظلم ہو رہا ہے، مودی سرکار آر ایس ایس کی سوچ پر چل رہا ہے، بھارت جو سیکولر سٹیٹ کہلاتا تھا اس کا چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا.بھارت کو کشمیریوں کو آزادی دینی پڑے گی، بلوچستان میں بھارتی سازشوں‌ کو ملکر ناکام بنایا اور پھر بھی بنائیں گے، میں اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‌جنہوں نے رہبری کر کے دکھائی،پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، قائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اقلیتوں کو بھی تمام حقوق مل رہے ہیں، آج پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، نوجوان آگے آئیں اور پاکستان کی تعمیر کے لئے کردار ادا کریں.

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا ہے کہ آج وطن عزیز کو جن چیلنجوں کا سامناہے ان سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں اور بابائے قوم کے زریں اصولوں کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوں.