کوئٹہ: متعدد قبائل کی جانب سے ایک بجے زرغون روڈ پر پاک فوج کے حق میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔اور جلسہ گاہ میں تین ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کے جلسے کے سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلسہ گاہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لوگوں کا آنا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہیں،مختلف قبائلی عمائدین خطاب کرینگے۔
Category: کوئٹہ
-
کوئٹہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے کیسکو کی جانب سے روزانہ 6 اور 7 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے اعلانیہ شیڈول کے برعکس روزانہ 10 گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پشتون اباد، پشتون درہ،جان محمد روڈ کے علاقے بری طرح متاثر ہیں جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہے۔
-
كوئٹہ پر خطرناک وائرس کا حملہ، 500 سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا.
كوئٹہ شہر پر خطرناک وائرس نے حملہ كردیا اور 500 سے زائد افراد كھانسی، گلے كی خرابی اور سینے كے مراض میں مبتلا ہو كر اسپتالوں میں پہنچ گئے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں خطرناک وائرس نے حملہ كردیا، بڑی تعداد میں شہری كھانسی، گلے كی خرابی سمیت سینے كے امراض میں مبتلا ہو كر بسترسے جالگے، صرف چند روز میں 500 سے زائد افراد بیماری میں مبتلا ہوگئے ڈاكٹر سرفراز فزیشن ماہر سینہ و گلہ كے مطابق كوئٹہ شہر میں بیماری نے پنجے گاڑھ لئے جس كی وجہ سے چھوٹے بچوں سمیت ہر عمر كے افراد اس میں مبتلا ہورہے ہیں، سرد موسم اور بارش كے بعد یہ بیماری پہلے پہلے گلے کی خرابی كے ساتھ ہی سینے اور لنگس پر حملہ آور ہوتی ہے جس كا اگر تواتر كے ساتھ علاج نہ كیا جائے تو یہ بیماری خطرناک صورت اختیار كر سكتی ہے جس میں سینے اور گلے كا كینسر بھی لاحق ہو سكتا ہے جب كہ دمہ اور سینے كے امراض بھی اسی سے جنم لے سكتے ہیں۔
اس وقت كوئٹہ كے مختلف سركاری اسپتالوں سمیت نجی اسپتالوں میں ایسے ہی مریضوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے خشک موسم میں یہ بیماری سائبریا سے آنے والے مخصوص وائرس اینٹی لیو منگ كی وجہ سے پھیل رہی ہے جو كہ سینے اور گلے كے بعد آہستہ آہستہ پورے جسم كو مفلوج بھی كر سكتی ہے تاہم اگر اس كا بہتر معالج سے علاج كرایا جائے تو اس سے كسی حد تک بچا جا سكتا ہے۔ -

عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے
عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے۔
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی سیاست ہے کہ وفاق صوبوں کے معاملات میں مداخلت کرے، اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے، سبسڈی چھین کر کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے.یئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جبکہ ظلم کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا تھا پاکستان کھپے۔
بلاول نے کہا کہ شہید بی بی نے حکومت اور معیشت عوام کی مرضی سے چلائی۔ وہ دو آمروں سے ٹکرائیں اور دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکاریں، لیکن کچھ قوتوں کو عوامی راج قبول نہیں تھا۔
بلاول بھٹو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ کس قسم کی جمہوریت اور کس قسم کا نظام ہے۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم پھر لیاقت باغ راولپننڈی میں جا رہے ہیں، جہاں قائد عوام کو شہید کیا گیا۔ ہم پر جتنا مرضی ظلم کر لیں، برداشت کرنے کو تیار ہیں لیکن مظلوم عوام کے ساتھ ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔
-

حکومت کا ساتھ کیسے دیں ؟ ہماری یہ بات نہیں مانی گئی، اختر مینگل پھر بول بڑے
حکومت کا ساتھ کیسے دیں ؟ ہماری یہ بات نہیں مانی گئی، اختر مینگل پھر بول بڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچوں کوان کاحق ملنا چاہیے،کابینہ کے ارکان حکومت سے ناراض ہیں،ہم نے کچھ نکات پرحکومت کا ساتھ دیا،بلوچستان کی محرومیاں دورہونے پرحکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے
اختر مینگل نے مزید کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی تشکیل میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،وزیراعظم عمران خان کواپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں ،وفاقی حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لے رہی، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں،
بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل
اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے 5 ہزار لاپتہ افراد کی فہرست دی تھی،لاپتہ افراد کی دی گئی فہرست کے مطابق ان میں سے 400 کے قریب افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، میرے سمیت بلوچستان کا کوئی بھی باسی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں
-

پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم ، کئی ہلاکتیں
پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم ، کئی ہلاکتیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں کان مہترزئی ٹاپ پر پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں ہولناک تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر جل کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول سے بھری پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں تصادم ہوا جس کے باعث بس اور پک اپ میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو کر کھائی میں جا گریں۔
لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا تاہم جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتایا ہے کہ مسلم باغ کے قریب حادثہ ایرانی پیٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا ہےجو کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ -
میر سرفراز بگٹی کی ضمانت
سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور سنیٹر میر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے منظور کرلی ہے سنیٹر میر سرفراز بگٹی کو حاجی توکلی بگٹی اور سسرال کے درمیان بیٹی کی جانشینی کے کیس میں حاجی توکلی بگٹی کا ساتھ دینے پر ان کے سسرال نے ایف آئ آر میں نامزد کیا تھا مدعی کا دعوی ہے کہ حاجی توکلی بگٹی نے انکی بھانجی کو اغوا کرلیا ہے جبکہ حاجی توکلی بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان دعوں کی تردید کی کہ عدالت نے انھیں اپنی بیٹی ساتھ لے جانے کی اجازت دی ہے ویڈیو میں بچی بھی خوش خرم اپنے باپ کے ساتھ کھیلتی ہوئ نظر آتی ہے
-
بلوچستان ٹورنامنٹ جاری
پہلا آل بلوچستان محمد عاقل حیدری اور زین الدین خلجی میموریل شطرنج ٹورنامنٹ بلوچستان گروپ آف کالجز میں جاری ہے اور پہلا آل بلوچستان محمد عاقل حیدری اور زین الدین خلجی میموریل شطرنج ٹورنامنٹ کی تصاویر جھلکیاں . اس ٹورنامنٹ میں بلوچستان کےسینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی. ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں کے علاوہ کراچی اور لاہور کے کھلاڑیوں بھی شرکت کریں گے ٹورنامنٹ 7 راونڈ سوس لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جارہا ہے. ٹورنامنٹ میں 8 کلب اور بلوچستان 7 اضلاع کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں. ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی. ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.
ٹورنامنٹ کمیٹی۔ -
چمن کے قریب دھماکہ
چمن:- کلی عبدالرحمان لیویز تھانہ کیساتھ بم دھماکہ جس کے باعث لیویز تھانہ کو شدید نقصان، جانی نقصان نہیں ہوا تھانہ عبدالرحمان لیویز پارٹی گشت پر نکلے تھے جب دھماکہ خیز مواد گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا، دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا اب دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے، لیویز حکام
-

بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات، لیویز چیک پوسٹ میں دھماکہ
بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات، لیویز چیک پوسٹ میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے ایریا کلی ملک عبدالرحمن کے قریب لیویز چیک پوسٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی ہے ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق بم دہماکہ کا مواد تھانے کے اندر رکھا گیا تھا ،خوش قسمتی سے کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا.
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ تھانے کی عمارت زمین بوس ہو گئی،ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس وقت چیک پوسٹ میں دھماکا ہوا لیویز اہلکار گشت پر گئے ہوئے تھے۔
دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،سیکورٹی اہلکاروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا. واضح رہے کہ چمن میں اس سے قبل بھی دہشت گرد کئی مرتبہ سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کر چکے ہیں