ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکا کی غلامی نہیں مانتے میں نے مشرف سے کہا آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے دوران دا حکومت نہ منو کے نعرے لگوائے. مقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں، لیکن اداروں کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان
Category: کوئٹہ
-
کوئٹہ پانی سے محروم
کوئٹہ کے شہریوں کو پانی سے محروم ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ ہو چکا ہے اور وجہ صرف واسا کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی ہے اس پر نہ تو حکومت کی کوئی توجہ ہے نہ واسا حکام کی اور نہ ہی کسی سیاسی و سماجی جماعت کو کوئی فکر ہے
پہلے سے مسائل میں گھری عوام اور خاص کر وہ لوگ جو باقاعدگی سے اپنے واجبات بروقت جمع کراتے ہیں، حکومت کے پاس ان کو ریلیف دینے کیلئے کچھ بھی نہیں۔ -
حافظ حمد اللہ اور اہلخانہ کا پرانا ریکارڈ نہیں۔
نادرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ حمد اللہ کی دستاویزات بوگس ہیں اور وہ افغان شہری ہیں اور ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کیس میں نادرا نے حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحالی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی ہے اور مزید کہا کے شناختی کارڈ کینسل کیا شہریت منسوخی ہمارا اختیار نہیں ہے نادرا نے عدالت میں جمع کرائے گئے تفصیلی جواب میں کہا ہے کہ نادرا نے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا صرف شناختی کارڈ منسوخ کیا لیکن کسی کی شہریت منسوخ کرنا ہمارا دائرہ کار نہیں ہے۔
-
بلوچستان انٹرنیشنل اسکوائش اسکوائش لیگ کا افتتاح
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج بلوچستان انٹرنیشنل اسکوائش لیگ کا افتتاح کرینگے بلوچستان انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے والے بین الاقوامی اسکوائش کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں اور الحمداللہ صوبہ بلوچستان میں دوسری بار انٹرنیشنل لیگ کرارہے ہیں، جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں انٹرنیشنل اسکوائش لیگ کا بلوچستان میں انعقاد میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کی مثبت امیج دنیا بھر میں اُجاگر ہو، الحمداللہ کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پرنس آغا عمراحمدزئی
-
بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، صدر مملکت
بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، صدر مملکت ,پچھلے 10، 15 سالوں سے پاکستان دنیا کو نظر نہیں آ رہا تھا مگر اب مطلع صاف ہو چکا ہے اور خوبصورت پاکستان نظر آ رہا ہے۔
کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اندر بالخصوص اور پورے پاکستان کے اندر بالعموم ترقی کے راستے بڑی تیزی سے کھل رہے ہیں، بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری اور دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں موثر خطاب نے پوری امت مسلمہ کی عکاسی کی، وزیراعظم کے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحانہ کردار اور پاکستان کا ترکی اور ملایشیاءکے ساتھ مل کر انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہ امر ہے، بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا جا رہا ہے اور بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، کشمیر کے معاملہ پر پاکستان نے دنیا بھر میں بڑا موثر کردار ادا کیا ہے، آزادی مارچ اور دھرنے کے پرامن اختتام پر حکو مت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران مقامی ہوٹل میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور صوبائی وزراءکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا جا رہا ہے اور بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، کشمیر کے معاملہ میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا اور ہمارا پڑوسی ملک ان گڑھوں میں گر رہا ہے، پاکستان منافرت کی سیاست سے نکل چکا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور صدر میں وفاق کی علامت ہوں، اس لئے کوئی سیاسی بیان دینا مناسب نہیں مگر میری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ موثر قانون سازی کے متعلق اپنا کام کرتی رہے اور محاذآرائی کم ہو، وفاق اور صوبوں بالخصوص بلوچستان حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔
پاکستان محفوظ ملک بن دیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت،
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کام سے بہت متاثر ہوں، بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں، گوادر رپورٹ کے بننے سے برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقام اور وزن دنیا میں بہت بہتر ہو چکا ہے، پچھلے 10، 15 سالوں سے پاکستان دنیا کو نظر نہیں آ رہا تھا مگر اب مطلع صاف ہو چکا ہے اور خوبصورت پاکستان نظر آ رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا اپنے قدرتی ذخائر، سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور اچھی حکمرانی کی وجہ سے دنیا میں مقام اور وزن بہت بڑھ گیا ہے،
لائیو سٹاک کے شعبہ میں بہترین ایکسپو منعقد کرنے پر وزیراعلیٰ اورگورنر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کے ذریعے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات، سیاحت اور وسائل کے حوالہ سے دنیا میں چھٹے بڑے ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہئے کہ پاکستان اور بلوچستان کتنا زرخیز ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور ہر فرد اپنا معاملہ عدلیہ کے سامنے پیش کر سکتا ہے جس پر ہمیں خوشی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی، عارف جان محمد حسنی، حاجی مٹھا خان، کاکڑ سردار عبدالرحمن کھیتران، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے۔
-
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو ہوۓ ناراض
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے بائیکاٹ کیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول اسٹاف کی غیر مناسب رویہ کی وجہ سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کی اور اٹھ کے چلے گئےاطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کوئٹہ سرینا ہوٹل میں ان کے اعزاز میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت صوبائی وزراء اور کابینہ کے اراکین بھی مدعو تھے تاہم صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ظہرانے کا بائیکاٹ کیا۔ صدر مملکت کے پروٹوکول اسٹاف کے نامناسب رویہ کےخلاف احتجاجا اٹھ کر چلے گئے۔
-

پاکستان محفوظ ملک بن گیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت
پاکستان محفوظ ملک بن دیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت،
پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں لائیو اسٹاک کے شعبہ کے لئے بڑے وسیع مواقع ہیں، اس سے ملک کی ترجیحات پر اثر پڑے گا،کوئٹہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لائیو اسٹاک کے شعبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبہ کی ترقی سے برآمدات میں اضافے، غربت کے خاتمے اور ملکی معاشی استحکام میں مدد ملے گی، سیکورٹی استحکام کے باعث پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن چکا ہے، ماہی گیری کے فروغ کے لئے جدید مشینری اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں ماہی گیری سمیت لائیو اسٹاک کے دیگر شعبوں سے استفادہ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یونیورسٹی آف بلوچستان میں لائیو اسٹاک کی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی انبیاءآئے انہوں نے بکریاں چرانے کا پیشہ اختیار کیا، یہ پیشہ انبیاءکی سنت ہے، لائیو اسٹاک کا انسانوں کی زندگی سے گہرا تعلق ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہر گھرانے میں مرغیاں دی جائیں جس سے غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی، لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا حالانکہ افریقہ میں غربت کے خاتمے کے لئے مرغیاں اور بکریاں پالنا ایک زبردست پیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوراک کی بے انتہاءکمی ہے، بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ امیر، غریب اور مڈل کلاس طبقہ خوراک کی کمی کا شکار ہے، لائیو اسٹاک اہم شعبہ ہے جس سے دودھ اور گوشت ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دودھ بچوں کی صحت کے لئے اہم ہے، انسانی زندگی سے لائیو اسٹاک کا گہرا تعلق ہے، موری گالا دودھ کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، وہ پاکستان میں اپنی دودھ کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں اور بیرون ملک برآمد کر سکتے ہیں، اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ڈاکٹرز، انجینئرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین کو بیرون ملک جانا چاہئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں لائیو اسٹاک کے شعبہ کے لئے بڑے وسیع مواقع ہیں، اس سے ملک کی ترجیحات پر اثر پڑے گا، غربت میں کمی آئے گی، خوراک میں بہتری آئے گی، برآمدات بڑھنے سے معیشت مستحکم ہوگی۔ اس شعبہ کی ترقی سے خاندان اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی، مویشیوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس استعمال کی جاتی ہے، انسانی زندگی پر اس کے اثرات پڑے، دنیا اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے، لائیو اسٹاک کے حوالے سے آرگینک گرتھ اور بائیورسٹی اہمیت کی حامل ہے، بلوچستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، ماضی میں ہماری لیڈر شپ کے غلط فیصلوں کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ داری کے باعث 70 فیصد مچھلیوں کے اسٹاک کو ختم کیا، کمرشل سطح پر اس کو زیادہ فروغ دیا گیا، مچھلیوں کی خوراک میں 98 فیصد بچہ مچھلی ہوتی ہے جس سے اس کی پیداواریت پر اثر پڑتا ہے، ہمیں ایکوا فشنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے بہترین لائیو اسٹاک پالیسی بنائی ہے، مسئلہ کی نشاندہی کر کے اس حوالے سے منصوبہ بندی کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، اپنے اور دنیا کے تجربات کے مشترکہ استفادہ سے عمل درآمد میں آسانی رہتی ہے، بلوچستان پائیدار توانائی، فشریز، معدنیات سے مالا مال ہے، آئندہ پانچ سال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کی صنعت میں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ماہی گیروںکو جدید تربیت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کو کاروبار کے حوالے سے خوبصورت ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ جاپان کے دوران کئی سرمایہ کاروں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ چین سے 45 سرمایہ کاروں اور وفود سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان سرمایہ کاری اور ان کی سرمایہ کاری کے فروغ دینے والا ملک بننے جا رہا ہے، پاکستان کو محفوظ ملک بنانے پر سیکورٹی اداروں اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں اس سے پاکستان دنیا میں قابل فخر ملک بن کر سامنے آیا ہے۔
-
عوام کا مطالبہ وزیر اعلی نوٹس لے
موسم سرما کے باوجود کوئٹہ شہر میں روزانہ کی 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیگر اضلاع 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے ون فیس بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے. عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ چیف کیسکو کے چارج سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے سر اٹھالیا ہے لہذا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی چیف کیسکو کو فوری طور ہٹانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کے شہری سکھ کا سانس لیں سکیں.
-
ایران سے ٹماٹر درآمد
ٹماٹر سے لوڈ گاڑیاں ایران چمن اور تفتان باڈر سے پاکستان آئ تفتان اور چمن باڈر سے 20 ٹرک ٹماٹر ایران سے امپورٹ ہوئے ہیں ٹماٹر امپورٹ سے پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت واپس معمول پر آنے کا امکان ہے حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایران سے ٹماٹر درآمد کے گئیں جیسا کے حکومت پاکستان نے ایران سے ایک مہینے کے لیے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہیں۔
-
جامعہ بلوچستان میں اسٹوڈنٹ اپس میں گتھم گتھا
کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان میں تحریک انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن گتھم گتھا ہو گئے جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء ظہور آغا کا پی ایس ایف کے صدر داؤد شاہ کاکڑ پر حملہ، واقعہ آئی ایس ایف کے سرکل پر کیک کاٹنے کی تقریب کےدوران پیش آیا اور لڑائی جھگڑے میں تحریک انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کئی کارکن زخمی بھی ہوۓ جب کے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اسپتال منتقل ہوگئے اور واقعہ کے بعد پولیس نے ثناہ اللہ آغا کو گرفتار کر لیا ہے لیکن پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء سید ظہور آغا موقعے سے فرار ہوگئے ہیں۔