Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • پلان بی پر عمل شروع کردیا گیا۔

    بلوچستان کے علاقہ چمن میں جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ میں پلان بی کے اعلان کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے سید حمید کراس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کر دی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ھے اور نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سپلائی بھی معطل ھوگئی ھے جس کے بعد قطاریں لگ گئیں ہیں۔

  • تندور مالکان نے دھمکی دے  دی ہے

    آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے ،روٹی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کا اعلان کیا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نان بائیوں نے بھی روٹی کے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں بھی تندور مالکان نے روٹی 30 روپے میں کرنے کا عندیہ دیا ہےجبکہ بعض تندور مالکان نے اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔روٹی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے روٹی کی قیمت میں اضافے نے مزدور طبقے کی مشکلات میں مزید کر دیا ہے۔ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تندور مالکان کا کہنا ہے ،وہ 20 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتےکیونکہ گیس کے بل اور مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی مہنگائی کے ساتھ ساتھ اضافہ کرنا پڑتا ہے ۔اکر حکومت تندور مالکان کو سبسڈی دے تو وہ مناسب دام روٹی فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں-ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور وفاقی کابینہ کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات پر ٹیکس کی وجہ سے اشیائے خورونوش سمیت 100 کلو آٹا کے فی بوری قیمت میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔یہ بھی پڑھیے: روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشنآٹے کی قیمت میں اضافےکے باعث نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپےکرنے کی دھمکی دے گئی ہے ۔ اس طرح غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کھانے کا حق بھی چین لیا گیاہے۔

  • پی اے مبین خان خلجی کو خراج_تحسین پیش

    عرصہ دراز سے کوئٹہ کے شہری جس اذیت میں مبتلا تھے الحمداللہ ایم پی اے مبین خان خلجی کے کوششوں سے اپنے حلقے کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک اور احسن اقدام ہے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے سنگین مسئلے کے حل کیلئے روڈوں کی توسیع کا کام جاری ہے اسے سلسلہ میں مبین خان خلجی کے تعاون سے جناح_روڈ سے ڈائریکٹ زرغون_روڈ امداد چوک اور دیگر روڈو تک آسانی سے سفر کے لئے اقدام ہوا ایم پی اے مبین خان خلجی کی نگرانی میں کام تیزی سے جاری ہے آج مبین خان خلجی نے روڈ کا معائنہ بھی کیا ہے اہلیان علاقہ اور کوئٹہ کے عوام کی جانب سے اس احسن اقدام پر ایم پی اے مبین خان خلجی کو خراج_تحسین پیش کیا اور علاقے کے مکینوں کا کہنا تھا کہ مبین خان ایک عوامی نمائندہ ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والا انسان ہے اور آج ہمیں فخر محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے ووٹ صحیح جگہ استعمال کیا تھا اور ہمیں امید ہے انشاللہ خان صاحب اور ان کے کھلاڑی ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔

  • گیس میٹر پر سیکورٹی چارجز کا اطلاق

    ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گیس صارفین کے بلوں میں ہزاروں روپے گیس میٹر سیکورٹی چارجز کا اطلاق کر دیا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس صارفین کو رواں ماہ بھیجے گئے بلوں میں ہزاروں روپے گیس میٹر سیکورٹی چارجز کا اطلاق ہوا یہ اضافی چارجز گزشتہ کئی دہائیوں سے نصب شدہ ان میٹرز صارفین کو بھی بھجوائے گئے ہیں جنہوں نے عرصہ دراز قبل اس وقت رائج سیکورٹی فیس جمع کر دی تھی بغیر کسی اطلاع کے ایک ہی مہینے میں میٹر سیکورٹی کے نام پر صارفین کی جیب پر ڈاکہ گیس کمپنی کی بد نیتی اور نااہلی کا مظہر ہے اور صارفین نے چیف جسٹس بلوچستان سے گیس کمپنی کی اس مالیاتی بد دیانتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • میر ضیاء لانگو نی کیا حکم دیا

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو گزشتہ روز اغوا برائے تاوان میں میں قتل ہونے والے نوجوان کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے .انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کاروائی عمل میں لائی جائے. اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے انہوں نے واقعہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرے گی اور قاتل قانون کی گرفت سے بچنا نہ پائیں گے . انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں .اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی. انہوں نے متاثرہ خاندان ,عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اس وقت صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے .ہمیشہ ملکی مفاد کو عزیز رکھا ہے .صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کر رہی ہے۔صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے .

  • کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

    کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

    کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی، اوربارودی گاڑی کی شہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اغبرگ کے مقام پر گاڑی کو روکا گیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے نیتجے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے، گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گاڑی سے 2 ایس ایم جیز،پستول، دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر مزید سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لاشوں‌کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • کوئٹہ احتجاجی دھرنا۔

    سید غوث اللہ آغا جو کہ کوئٹہ کے رہائشی تھے جن کو
    چودہ اگست کو اغواء کیا گیا جب کے کچھ اطلاعت کے مطابق افغانستان سے اس کے گھر والوں کو کالز موصول ہوئیں اور ان سے تین لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا گیا جیسا کے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ پورا کرنا ان گھر والوں کے بس میں نہ تھا جس کے بعد آج اس بچے کی لاش افغان سرحد کے قریب قلعہ عبداللہ میں پھینک دی گئی۔ اور پاکستان کے ان سب علاقوں میں غیر ملکیوں کی بھرمار ہے جن کی اکثریت ملک دشمن اجنسیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتی ہے۔ اس معصوم لڑکے کا گناہ یہ تھا کے یہ سوشل میڈیا پر پاکستان کا سپاہی تھا اور پی ٹی ایم سمیت تمام قوم پرست اس سے نفرت کرتے تھے ان کی فیملی کو جو فون کالز آتی تھیں ان میں یہی اصرار کیا جاتا تھا کہ پیسے دو گے تو تمہارے بچے کی حرکتیں معاف ہو سکتی ہیں اور اس کی جان بچ سکتی ہے تو اب اس واقع کے خلاف کچھ گھنٹوں سے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مختلف سیاسی افراد اور شہریوں کی بڑھی تعداد کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری اور واقع میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف جلد سے جلد کروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے کے آیندہ ایسے وقیات سے بلوچستان کے محب وطن عوام کو تحفظ مل سکھے کیوں کے بلوچستان میں محب وطن بلوچ اور پشتون مسلسل دشمن اجنسیوں نشانے پر رہتے ہیں۔
    پھر ان کو شہید کر کے دہشت گرد تنظیمیں فوراً سوشل میڈیا پر ان کی شہادت کی زمہ داری ریاست پر ڈال کر پراپیگینڈا شروع کر دیتی ہیں۔

  • کوئٹہ سے ١۴اگست کو لاپتہ ہونے والا نوجوان قتل

    کوئٹہ سے ١۴اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش قلعہ عبداللہ میں پھینک دیاہے نوجوان کی شناخت غوث اللہ ولد کریم آغا کے نام سے ہوئی ہے نوجوان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے بتایا جاتا ہے نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا عمر 18 سال کے لگ بھگ ہے.اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے انچارج محمد نسیم اچکزئی نے نفری کے ہمراہ لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا. قلعہ عبداللہ.انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے .

  • چیف کلیکٹر ڈاکٹر نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا.

    کسٹمز ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلیکٹریٹ کے شعبہ انسداد اسملنگ نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف چیک پوسٹو اور چھاپوں کے دوران ایف سی کے تعاون سے تقریباً دس کروڑ روپےکے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر قبضے میں لے لی جن میں ٹائرز کپڑا چھالیہ سیگریٹس آٹو پارٹس پٹرول ڈیزل نان کسٹمز گاڑیا و دیگر سامان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایف ٹی او کی ہدایات پر کویٹہ اور اطراف میں واقع غیر ملکی غیر قانونی پٹرول پمز بھی ناکارہ بنائے گئے جن کی تعداد دس کے قریب بنتی ہے اس کاروائ میں پولیس کی تعاون بھی کسٹمز حکام کو حاصل رہی ۔ واضح رہۓ حالیہ کارواہیو میں شدت کی وجہ ایف سی حکام کی جانب کسٹمز حکام کو بروقت اور بھر پور تعاون ہے ۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی ، کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا.

  • چیئرمین سینیٹ اپوزیشن سے مذاکرات کی بجائے اچانک کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ اپوزیشن سے مذاکرات کی بجائے اچانک کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    اپوزیشن سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی بجائے اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چین کے وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ،چین کا وفد چیئرمین نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفامز کمیشن کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر ہے

    سی پیک کے تحت گوادر میں کن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے؟ اہم خبر

    آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو

    گوادر کیلیے 300 میگاواٹ کا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا جائے گا ،گوادر پورٹ اتھارٹی کے کمرشل کمپلیکس منصوبے کا افتتاح بھی کیا جائے گا

    سی پیک کا سمندری دفاع ،نیول چیف گوادر پہنچ گئے

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے،گوادر تجارتی مرکز بننے جارہا ہے،خطے کے ممالک کیلیے موثر رابطہ کاری میں گوادر اہم کردار ادا کرے گا،سی پیک پاکستان ،چین دوستی اور اعتماد کی مثال ہے،گورنمنٹ فقیر کالونی مڈل اسکول کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا