Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • پولیس کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پولیس کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    جیکب آباد۔ (اے پی پی) جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،اسمگلنگ میں ملوث 03 اسمگلر/ ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود شمبے شاہ چوک پوسٹ سے بلوچستان سے براستہ بائے پاس جیکب آباد میں داخل ہونے والی ایک کارBCH-687 میں چیکنگ کے دوران کار کے خفیہ حصوں میں فٹ کیا ہوا 260 کلو گرام چرس برآمدکرلیا، جبکہ 03 ملزماں عابد احمد بنگلزئی، محمد یونس کاکڑ مسمات ندا بنت بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ صدر پہ مقدمہ درج کردیا گیاہے۔

  • زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت نےعدم ثبوت کی بناپر تمام ملزمان کو بری کردیا ،

    زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کیس میں 15ملزمان نامزد تھے ،انسداددہشت گردی عدالت کے جج رحیم داد خلجی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا، عدالت نے رواں ماہ ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    استغاثے کے مطابق زیارت ریزیڈ نسی نذرآتش کیس میں 13ملزمان شامل تفتیش ہیں، جن میں سے 2 زیرحراست جبکہ 11 ضمانت پر ہیں۔ زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کا واقعہ 2013ء میں پیش آیا تھا۔عمارت پر قریبی پہاڑوں سے راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس سے تاریخی عمارت جل گئی تھی،

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

  • کوئٹہ،کسٹمز بلوچستان کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا اجلاس

    کوئٹہ:-(رپورٹ)آل بلوچستان ایکسپورٹرز،امپورٹرز ،کلئیرنگ ایجنٹس اور اسٹیک ہولڈرز نے چیف کلکٹر کسٹم کوئٹہ بلوچستان چوہدری ذوالفقار اور کلکٹر پروینٹو کسٹم کے ناروا روئیے کے خلاف غیر معینہ مدت تک کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں احتجاج،میڈیا، لیگل،پولیٹیکل اورٹرانسپورٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اتوار کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں آل بلوچستان ا یکسپورٹرز،امپورٹرز ،ٹرانسپورٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی غلام فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ہے صدر چیمبر آف کامرس حاجی غلام فاروق نے کہا کہ چیف کلکٹر کسٹم چوہدری ذوالفقار اور کلکٹر پروینٹو کسٹم کوئٹہ کے ناروا روئیے اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے میں آج چھٹے روز بھی تمام تر کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں بلکہ آج ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آل بلوچستان ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ،ٹرانسپورٹرز ،کلئیرنگ ایجنٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو احتجاج کے دوران مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صنعت و تجارت کسی طور بھی صوبے میں قانونی تجارت پر قد غن کو برداشت نہیں کر ے گی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانونی تجارت کا واضح ثبوت صنعت و تجارت و دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا سالانہ بنیادوں پر قومی خزانے میں 25 سے 30 ارب روپے جمع کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ قانونی کاروبار کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا بہر صورت راستہ روکا جائے گا ۔حاجی غلام فاروق نے حاجی فوجان بڑیچ کی سربراہی میں احتجاج (ہڑتال) کمیٹی،صلاح الدین خلجی کی سربراہی میں میڈیا کمیٹی،صمد موسی خیل کی سربراہی میں لیگل کمیٹی،فدا بلوچ کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی اور ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ کمیٹی سربراہان اپنی مرضی کے رضاکاران کے نام آج پیر تک فائنل کر کے دیں تاکہ ان کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان ایکسپورٹ،امپورٹ،ٹرانسپورٹ ،کلئیرنگ ایجنٹس و دیگر اسٹیک ہولڈرز اس احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسٹم و دیگر نے ایک ایک کر کے تمام آئٹمز کے امپورٹ اور ایکسپورٹ کو ہمارے لئے تقریباً ناممکن بنا دیا ہے اب یہاں کے تجارت سے وابستہ افراد صرف چند گنے چنے آئٹمز کا ہی کاروبار کر رہے ہیں ہماب مزید کسی کو بھی صوبے میں قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تجارت سے وابستہ افراد کو مثالی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہیں۔

  • مزدا ٹرک اور رکشے میں تصادم سے  ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

    مزدا ٹرک اور رکشے میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

    کوئٹہ(اے پی پی)کراچی سے کوئٹہ آنے والے مزدا ٹرک اور رکشے میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے نزدیک واقع گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا جہاں طبی امداد کے دوران رکشہ ڈرائیور اسامہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ زخمی احمد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے مزدا ڈرائیور محمد ابراہیم کو گرفتار کرکے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • سابق ایم ڈی واسا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت.

    سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کرپشن کیس میں ٹھیکدار کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا، ٹھیکدار نورالحق نے ایک کروڑ ستر لاکھ کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے عوض سابق ایم ڈی واسا کو 36 لاکھ رشوت دینے کا اعتراف کرلیا ہے، ٹھیکدار کا احتساب عدالت میں بیان قلمبند۔
    احتساب عدالت ون کے جج پزیر بلوچ کی عدالت میں حامد لطیف رانا کرپشن کیس کی کاروائی کے دوران ٹھیکدار نور الحق نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے معزز عدالت کو بتایا کہ اسے سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے مجبوراً سابق ایم ڈی واسا کو بھاری رقم ادا کرنا پڑی نیب کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر ضمیر احمد پیش ہوئے اور واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا سمیت 11ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے۔
    نیب کی تحقیقات کے مطابق سابق ایم ڈی واسا نے اپنے عزیز اقرباء اور دوستوں کی معاونت سے دورانِ ملازمت بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے 35 کروڑ 40 لاکھ کے غیر قانونی اثاثے بنائے اور قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کو اگست 2017 میں گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیاتھا تاہم غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں کچھ مزید شواہد اور معلومات کی روشنی میں مزید اثاثوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔

  • کوئٹہ میں ہوئی بڑھی کروائی

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کی جس میں کالعدم تنظیم لشکرجھنگوہ العالمی کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا امان اللہ نامی ٹارگٹ کلر کو مشرقی بائی پاس سے گرفتار کیا گیا ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں اور فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور بلوچستان حکومت نے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی۔

  • باپ کے ڈانٹ بچہ کتوں کا نشانہ بن گیا

    باپ کے ڈانٹ پر گھر سے نکلنے والا لڑکا خونخوار کتوں کا نشانہ بن گیا اطلاعت کے مطابق قلعہ عبداللہ زڑہ بند کا رہائشی11 سالہ لڑکا عبدالحنان ولد محمد قاسم کو گزشتہ رات باپ نے ڈانٹا تھا جس کے بعد بچہ گھر سے نکلنے کے بعد قریبی باغ میں چلاگیا جہاں خونخوار کتوں نے موت کی نیند سلا دیا جب صبح باغ کے چوکیدار نے دیکھا تو انتظامیہ کو اطلاع دی اور انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیا.

  • ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، چار افراد شدید زخمی

    ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، چار افراد شدید زخمی

    نصیرآباد۔ (اے پی پی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایک قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سوئی کے علاقے سغاری میں بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ لاغانی اور دیناری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی، جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کو سوئی پی پی ایل ہسپتال منقتل کردیا گیا۔ واقعہ زمین کے تنازعے پر ہوا مزید کارروائی لیویز فورس کر رہی ہے۔

  • بلوچستان میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    بلوچستان میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کوئٹہ۔(اے پی پی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں گھریلوناچاقی کی بناء پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے سے کامیاب رہا، پولیس کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ ہزارگنجی کے علاقے میں گھریلوناچاقی کی بناء پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماۃ(خ) اور ساس (گ) کو قتل کرکے موقع واردات سے ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کردی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء کوئٹہ کے قریب کچلاک کلی لنڈی میں نامعلوم افرادنے برساتی نالے میں ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر لا ش کو برساتی میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے، دریں اثناء بلوچستان کے علاقے بیلہ قومی شاہراہ پر زمباد اور پک اپ گاڑی میں تصادم،ایک شخص موقع پرہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلا منتقل کردیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے، دریں اثناء بلوچستان کے علا قے قلعہ سیف اللہ تنگہ حیدرزئی دریائے ژوب کے پانی میں 2 خانہ بدوش بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،بچوں کی عمریں 13سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں۔

  • کوئٹہ کا پہلا ایم این اے ہوں جس کو…….قاسم سوری کیا بول گئے؟

    کوئٹہ کا پہلا ایم این اے ہوں جس کو…….قاسم سوری کیا بول گئے؟

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ پہنچنے پر انکا بھر پور استقبال کیا گیا،ائیر پورٹ پر اُن کے اپنے حلقے کے عوام نے قاسم سوری کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

    اس موقع پر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا پہلاایم این اے ہوں جس کو قومی اسمبلی میں کوئی ذمے داری ملی،قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے نام پراسلام آباد پرقبضے کی کوشش کرنا مناسب نہیں،مولانا صاحب ذاتی مفاد کے لئے نکل رہے ہیں جس طرح انہیں الیکشن میں مسترد کیا گیا اب بھی عوام مسترد کرے گی

    الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اب کس سے امید ہے؟ قاسم سوری بول پڑے

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ہونے کے بعد وہ پہلی بار اپنے حلقہ میں گئے،

    سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سماعت غیر معینہ مدت تک کےلیے ملتوی کر دی گئی ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی اپیل سماعت کے لیے منظورکر لی گئی.

    قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

    الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا