Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • لیویز فورس نے مختلف کارروائیوں میں چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

    لیویز فورس نے مختلف کارروائیوں میں چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

    چاغی۔ 9 اکتوبر (اے پی پی)چاغی لیویز فورس نے دو مختلف کارروائیوں میں چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے ڈاک اور دوسری کارروائی دالبندین میں کی گئی۔دونوں کارروائیاں لیویز فورس کی کوئیک رسپانس فورس نے سرانجام دیے، جس کے دوران حراست میں لیے گئے چاروں ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

  • پاک ایران ٹرین سروس تین روز بعد بحال کردی گئی

    پاک ایران ٹرین سروس تین روز بعد بحال کردی گئی

    چاغی۔ (اے پی پی)چاغی میں سیلابی ریلے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد پاک ایران کارگو ٹرین سروس تین روز بعد بحال کردی گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی کا کام مکمل ہوتے ہی دالبندین کے قریب روکے گئے دو مال بردار ٹرینوں کو ایرانی سرحدی علاقے میرجاوا جانے کی اجازت دے دی گئی۔ حکام کے مطابق تین روز پہلے چاغی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی تھی،جس کے باعث دالبندین کے قریب متعدد مقامات پر پاک ایران ریلوے سیکشن کی ٹریک بہہ گئی،جس کی وجہ سے دو طرفہ ٹرین سروس معطل رہی،تاہم ریلوے مزدوروں کی مسلسل کوششوں کے بعد بدھ کو ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا۔

  • بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں یہ کام برادشت نہیں کی جائے گا ،ایم ایس نے خبردارکردیا

    بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں یہ کام برادشت نہیں کی جائے گا ،ایم ایس نے خبردارکردیا

    کوئٹہ۔(اے پی پی)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر فہیم نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی مشکلات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی اور جس طرح ہسپتال کے عملے نے مجھ اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد کو بھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا، جتنا ممکن ہوسکے ہسپتال کے بہتری کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز بی ایم سی ہسپتال میں اپنا چارج سنبھالنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرپروفیسرز، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف، ینگ ڈاکٹرز فارماسسٹ، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے نے ان کا بی ایم سی کابطور ایم ایس چارج دوبارہ سنبھالنے پر مبارک دی اور ہسپتال آمد پر بھرپور استقبال کیا، پھولوں کی گلدستے پیش کئے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر فہیم کا کہنا تھا کہ جس طرح ہسپتال کے عملے نے مجھ پر دوبار اعتماد کا اظہار کرکے استقبال کیا اس پر میں تمام پروفیسرز، ڈاکٹرزفارماسٹ،پیرامیڈیکل اسٹاف،نرسنگ اسٹاف سمیت دیگر عملے کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہسپتال کے بہتر ی کیلئے ٹیم کو ساتھ لیکر چلتا ہوں اور آئندہ بھی ہسپتال میں موجود اپنی ٹیم کے ہمراہ ادویات کی کمی،ہسپتال میں سہولیات، مریضوں کی مشکلات اور ہسپتال عملے کی مشکلات کوختم کرنے کے لئے اپنا بھر پو ر کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر حکومت کا اختیار ہے اگر حکومت کی جانب سے کوئی تبادلہ کیا جاتا ہے تو اسے قبول کریں گے اور جو بھی ذمے داری حکومت کی جانب سے دی جاتی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتے ر ہیں گے۔ اس موقع پر ہسپتال عملے نے ڈاکٹرفہیم کو یقین دلایا کہ ہسپتال میں بہتری کے لئے وہ ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

  • بلوچستان کی تاجر برادری کا احتجاج

    بلوچستان کی تاجر برادری ،کسٹم کلیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن ،ٹرانسپورٹرز،امپورٹرز ایکسپورٹرز اور تفتان کلیرنگ ایجنٹس کی جانب سےآج سے ایف بی آر اور کسٹم حکام کے ناروا روئیے کے خلاف ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ دنوں صوبے کے امپورٹ ایکسپورٹ،ٹرانسپورٹرز اور کلیرنگ ایجنٹس کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایف بی آر اور حکومتی حکام کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ

    کہ ایف بی آر حکام ، چیف کلکٹر کسٹم اور اسلام آباد کا عملہ قانونی تجارت کو مختلف بہانوں سے بند کرنے اوردانستہ طور پر اسمگلنگ کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں ایک طرف فیڈرل گورنمنٹ اور وفاقی ادارے کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس دو اور کاروبا کرو لیکن دوسری جانب ایف بی آر اور کسٹم حکام کا رویہ بالکل اس کے برعکس ہے ۔ تاجروں امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور کلیرنگ ایجنٹس کا کہنا ہیں کہ ایران سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پرباقاعدگی سے ڈیوٹی ٹیکس ادا کر کے انہیں کسٹم سے کلیئر کیا جاتا ہے لیکن اس کےباوجود بھی کلکٹر پرونٹو کا اسٹاف مختلف بہانوں سے گاڑیاں روک کر بھتہ لیتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے تاجر اپنے مسائل کے حل کے لئے چیف کلکٹر سے ملاقات کرنے کے لئے جاتے یا پھر رابطہ کرتے ہیں تو موصوف ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں بلکہ ان کے اقدامات سے قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہیں ،چیف کلکٹر اور ایف بی آر اسلام آباد عملے کی اس رویہ کے باعث بلوچستان میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر ماند پڑ چکی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان میں تجارت کرنا زیادہ مشکل ہے ،بلوچستان میں بارٹر کاروبار کیا جاتا ہے مگر ایک سازش کے تحت بلوچستان کے تاجروں پر قانونی تجارت کے دروازے بند کئے جارہے ہیں اور انہیں دیوار سے لگایا جارہا ہے حالانکہ کسٹم کا کام قانونی تجارت کو سہل کرنا اورتاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے مگر یہاں معاملہ بالکل اس کے برعکس ہےبلوچستان میں چیک پوسٹوں پر بھتہ لئے جانے کا وزیراعظم پاکستان خود بھی اعتراف کر چکے ہیں بلکہ انہوں نے اس سلسلے میں احکامات بھی دئیے تھے لیکن وزیراعظم کے کہنے کے باوجود بھی حالات جوں کے توں ہیں اس لئے اب الٹی میٹم کی مدت پوری ہونے پر احتجاجا تمام تر کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں بلکہ اس کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات حل کرنے کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔

  • مرگی کا دورہ پڑنے سے نوجوان نہر میں گرگیا

    مرگی کا دورہ پڑنے سے نوجوان نہر میں گرگیا

    ڈیرہ مراد جمالی۔ (اے پی پی) منجھوشوری کے قریب نوجوان پٹ فیڈر کینال میں ڈوب کر جاں بحق۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں 20سالہ نوجوان غلام علی منجھومرگی کا دورہ پڑنے کے سبب پٹ فیڈرکینال میں گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو فوری طور پر نکال لیا گیاپولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

  • آفیسران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں. بڑا حکم آگیا

    آفیسران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں. بڑا حکم آگیا

    ہرنائی ۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے تمام ضلعی محکموں کے ضلعی و تحصیل آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر عوام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے آفیسران کی غفلت و لاپرواہی کو برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی و تحصیل آفیسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی محکمے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر حل کریں شعبہ صحت اور تعلیم میں بہتری سے علاقے میں نمایاں تبدیلی آئے گی ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے اجلاس میں امن وامان کا بھی جائز ہ لیا گیا جبکہ ہرنائی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈؤن کی تعارف کی۔۔

  • خاتون پولیس وارڈن قتل

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب کی سنٹرل جیل گڈانی میں خاتون پولیس وارڈن کو قتل کردیا گیا۔
    پولیس کے مطابق سینٹرل جیل گڈانی میں 3 روسی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل کو دورانِ ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر وزنی لوہے سے مہلک ضرب لگائی۔ قیدیوں نے تشدد کے بعد خاتون پولیس اہلکار کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔ 23 سالہ لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ گڈانی کی رہائشی تھی ایس ایچ او گڈانی کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ روسی خواتین کے خلاف درج کیا جائے گا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں‌ اپوزیشن کا علامتی واک آوٹ

    مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں‌ اپوزیشن کا علامتی واک آوٹ

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان فلاحی وعطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی نہ بنانے پر اپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ایک گھنٹہ تیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    پوئنٹ اف آرڈر پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن رکن ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام آئین کے خلاف ہے، ان کا کہنا تھا کہ سینڈک پروجیکٹ کے فیصلے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ہماری تین نسلیں بھی ریکوڈک فیصلے کے پیسے نہیں دے پائیں گی، علاوہ ازیں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی نہ بنانے پر اپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کر دیا۔

    اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پوائنٹ آف آرڈر پربات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم آئی ٹی ٹیم بے قاعدگیوں پر کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا تھا تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس دس اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

     

  • خواتین احتجاجا بلوچستان کے پارلیمان ہاوس کے باہر

    کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ کے گرلز ہاسٹل پر پولیس نے دھاوا بول کر خواتین ہاوس آفیسرز کو زبردستی ہاسٹل سے باہر گھسیٹ پھینکا ہے۔ خواتین کے متبادل ہاسٹل کے مطالبے کو بھی مسترد کیا جا چکا ہے۔
    خواتین احتجاجا بلوچستان کے پارلیمان ہاوس کے باہر دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہیکہ متبادل رہائش کی فراہمی تک دھرنا جاری رہیگا ہم پولیس اور BUMHS انتظامیہ کی بدمعاشی اور خواتین کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مظاہرین سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دوبارہ فوری ہاسٹل کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • 29 پرندوں کی وجہ سے 3 انسان گرفتار

    29 پرندوں کی وجہ سے 3 انسان گرفتار

    کوئٹہ (اے پی پی) ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی کی خصوصی ہدایت پر فاریسٹ آفیسر اوتھل سید طارق شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے 29 کونج برآمد کرکے انہیں محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت چالان کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی نے اپنے دفتر میں دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ رواں سیزن کے دوران یہ ہماری دوسری کامیاب کاروائی ہے۔گزشتہ ماہ بین الصوبائی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاح ملی تھی کہ پشاور کے علاقہ کرک سے تعلق رکھنے والے شکاری غیر قانونی طور پر سائبریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا شکار کررہے ہیں،جس پر ہم نے پٹرو لنگ پر مامور ٹیم کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے شکاریوں سے آلات نیٹ سمیت 29 کونج برآمد کئے جن میں سے 12کونج گرمی کی وجہ سے مرگئے انہیں تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، مقبول حسن دشتی کامزید کہنا تھا کہ لسبیلہ میں کسی کو غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے شکار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی جنگلی حیات اور سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا لسبیلہ کے مقامی لوگ باہر سے آنے والے لوگوں کی پشت پناہی کی بجائے محکمہ جنگلات لسبیلہ سے تعاون کریں،ا نہوں نے کہا کہ پرندوں کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری وساری رہیں گی۔