Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان میں ریلی کا انعقاد

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان میں ریلی کا انعقاد

    ہرنائی۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی قیادت میں ضلعی کمپلیکس سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت جارحیت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ تعلیم سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران، طلباء، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ آج کے ریلی کامقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش ہیں کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رئیں گے مودی سرکار نے انسانی حقوق کی تمام حد پار کی ہے پاکستان سے جنگ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں کہاکہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر بھارتی مظالم کے خلاف ملکر کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنے سے پہلے تاریخ سے سبق سیکھے کیونکہ ظلم کا انجام ہمیشہ برا ہو تا ہے مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کشمیریوں پر بھارتی مظالم، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو ایسا کرنے سے روکے بصورت دیگر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

  • المناک حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کی وفات پر اظہار افسوس

    المناک حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کی وفات پر اظہار افسوس

    کوئٹہ۔ (اے پی پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قلات میں المناک حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن کی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے، انھوں نے کہا کہ طارق زہری صوبے کے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں تھا۔طارق زہری کی شہادت پر پوراصوبہ غم زدہ ہے،کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے۔انھوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند اور انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔

  • بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے، محمد اکرم رئیسانی

    بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے، محمد اکرم رئیسانی

    کوئٹہ۔(اے پی پی) جامعہ بلوچستان ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اکرم رئیسانی نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان ہماری مادر علمی ہے جس کی تقدس کو کسی صورت میں پامال نہیں ہونے دیا جائے گا،بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ کی آڑ میں سوشل میڈیا پر معزز آفیسران،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کی جارہا ہے،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کیا، اجلاس میں وائس چیئرمین نذیر لہڑی،جوائنٹ سیکرٹری عزیز لانگو،پریس سیکرٹری محمد اسماعیل پرکانی،فنانس سیکرٹری چاند حسین،مجلس عملہ کے ممبران عبداللہ مینگل سید احمد کاسی،قیصر محمود،لیاقت شاہ اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے واقعہ جس میں طلباء وطالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی سیکنڈل منظرعام آنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سیکنڈل شرم ناک عمل ہے جس کی مکمل تحقیقات کی جائے جس میں ایسوسی ایشن بھر پور تعاون کریگی مگر بدقسمتی سے کچھ عناصر اس واقعہ کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے جامعہ بلوچستان کے بعض آفیسران،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں اس لیے اس طرح کے عمل سے گریز کیا جائے اور جو لوگ بھی واقعہ میں ملوث ہے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

  • آزادی مارچ، کتنے لوگ گرفتار کئے جائیں گے؟ خبر سن کر مولانا پریشان

    آزادی مارچ، کتنے لوگ گرفتار کئے جائیں گے؟ خبر سن کر مولانا پریشان

    نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو نے ایسی پیشنگوئی کی مولانا فضل الرحمان پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن میں جیسی دھاندلی ہوئی ، ملک میں کہیں نہیں ہوئی،مولانا فضل الرحمان کو جلسہ کرکے واپس نہیں جانا چاہیے ، حکومت  کی اہم وزارتوں میں کوئی بھی منتخب شخصیت نہیں ہے ،جلسہ کر کے گھر جانے سے حکومتیں نہیں جاتیں

    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ حکومت کو گرانے کےلیے سڑکوں پر آنا ہوگا م13ماہ میں معیشت کا دیوالیہ نکل گیا ہے، حکومت  کے خلاف ہم سب متحد ہیں،ہمارامطالبہ ہےملک میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں،

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا فرمائشی اور طے شدہ تھا ،موجودہ حکومت کے خاتمے کیلیے ایجی ٹیشن کی ضرورت ہے،اسلام آباد پہنچتے پہنچے لوگ گرفتارکرلیے جائیں گے ,آپ کو کوئی اسلام آباد نہیں آنے دے گا،

    آزادی مارچ، سراج الحق نے بھی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا اپوزیشن کے ساتھ  ملکرآزادی مارچ کاحصہ بنیں گے ,بلوچستان میں جس قسم کی دھاندلی ہوئی اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، سات ہزارووٹ کو 37ہزار ووٹ بنایا گیا،

     

     

  • کوئٹہ روڈ مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزید احمد کرد، ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید ملک نے منان چوک سے زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کا آغاز کیا، انھوں نے جاری کام کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ انجینئر کو ہدایات جاری کی۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں جن میں لیاقت بازار ،یٹ روڈ ،جناح روڈ ،فاطمہ جناح روڈ ،انسکمب روڈ ،قندھاری بازار سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ڈیمانڈ کے مطابق روڈ مارکنگ کی جائیںگی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی ٹریفک کی روانی بحال ہو گی اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے حل میں مدد ملے گی ۔دریںاثناء گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزید احمد کرد، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید ملک نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایس پی ایلیٹ فورس، ڈی ایس پی سٹی، میونسپل مجسٹریٹ، ضلعی پٹواری، اور میٹروپولیٹن متعلقہ افسران کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی جو کہ جناح روڈ بلمقابل اسٹیورٹ روڈ پر قائم دیواروں کو مسمار کر کے ملبہ ہٹائے جانے کے کام کا بھی مشترکہ دورہ کیا، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ لنک روڈ کے کھلنے سے کواری روڈ، سائنس کالج چوک سے ہاکی چوک اور ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے والا ٹریفک اکرام ہسپتال کے ساتھ یو ٹرن کی بجائے آسانی سے اس لنک روڈ کے ذریعے اپنے منزل مقصود کو پہنچینگے، انھوں نے کہا کہ یہاں ٹوٹل 2 سڑکوں کو بحال کیا جائے گا ان سڑکوں کی بحالی سے لوگوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے گی، انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کے شہری ٹریفک کے مسائل سے ذہنی دباو کا شکار ہیں اور عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے کافی حد تک ٹریفک کی روانی بحال ہو گی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پٹواری کے رپورٹ کے مطابق یہ لنک روڈ 22 فٹ کشادہ ہیں، اس سڑک کو جلد ٹریفک کے آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔

  • سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پر تعزیتی بیان

    سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پر تعزیتی بیان

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پرڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی، ایس ایس پی سبی محمد فاروق فیض لہڑی،ایس ایس پی تربت میرحسین احمد لہڑی، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر اورایس ایس پی نیشنل ہائی وے پولیس عبدالعزیزسرپرہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد حیات کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات تھے وہ ایک سنیئراور تجربہ کار پولیس آفیسر تھے ان کے وفات سے محکمہ پولیس سندھ ایک اچھے سنیئر اور قابل،دلیر پولیس آفیسر سے محروم ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اوراہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی صبرواستقامت عطاء فرمائے۔

  • علیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا

    علیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ تعلیمی ڈھانچے میں تبدیلی نا گزیر ہے ضلع نصیر آباد میں تعلیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ہم ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تمام اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضر اساتذہ تعلیمی نظام کیلئے نقصان دہ ہیں جس کی غیر حاضری سے ہمارے مستقبل کے معماروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ایسے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائی جائے ہمیں تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے میں حائل دشواری کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ملک کے مستقبل کو مزید بہتر انداز میں تر قی یافتہ بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحفیظ اللہ کھوسہ، ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی، ڈی اوای بختیاراحمدی، خزانہ آفیسربشیراحمد شیرازی سمیت دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تعلیم مسائل کو زیر غور لایا گیا. ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ غیر حاضراساتذاہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے تعلیمی نظام میں پائی جانے والی خامیوں پر گہری نظر رکھی جائے اوران کی نشاندہی کرکے حکام بالا تک پہنچایا جائے. سکولوں میں حاضری کے نظام کو موثر بنایا جائے مانیٹرنگ کے اصول کو بھی تیز کرکے تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کریں درس اورتدریس کے عمل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے بچوں کو بزم ادب کے پروگراموں میں شرکت پر زور دیں اورانہیں ایسے پروگرام میں حصہ لینے پر قائل کریں کیونکہ ہمیں تعلیمی میدان میں نصیرآباد کو دیگر اضلاع کے مقابلے میں آگے لانا ہوگا۔

  • بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات ہراسمنٹ کیس میں اب ہوا کیا

    بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ پر
    ایف آئی اے کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ایک منظم منصوبے کے تحت طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے بعض شکایات پر از خود نوٹیس لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ ہماری سائبر ونگ نے اس حوالے سے کارروائی کی ہے۔ یہ یقینا ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ اس حوالے سے اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر طلبا اور خاص کر طالبات کو سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا رہا ہے۔‘‘

    ایف آئی اے اہلکار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں چھاپوں کے دوران مختلف موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کو قبضے میں لیا گیا ہے، جن کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جارہا ہے.

  • صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ڈبل روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

    کوئٹہ:- صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ڈبل روڈ پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے ، صوبائی وزیر داخلہ

  • کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد شہید و زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد شہید و زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے،

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ڈبل روڈ پرپولیس کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکےمیں ایک پولیس اہلکارشہید ، سات زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی، ریسکیو ٹیمیں‌ موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں‌ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

    دھماکہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،