Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،بلوچستان سے اٹھی کشمیر کے حق میں بڑی آواز

    کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،بلوچستان سے اٹھی کشمیر کے حق میں بڑی آواز

    کوئٹہ۔(اے پی پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کے تسلسل پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،پاکستان کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ثالثی اداروں کی جانب دیکھے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے از خود قابل عمل اقدامات اٹھانے ہونگے کشمیر کے موقف پر قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے لیے میثاق قومی یکجہتی کی تشکیل پر سنجیدہ غور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 اکتوبر یوم قومی یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوئٹہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بانی بی اے پی و سینیئر سیاستدان سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ایک عرصہ عالمی اداروں کی جانب دیکھنے کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جہاں عالمی طاقتوں کے اپنے مفادات نہ ہوں وہاں ان عالمی اداروں کی دلچسپی نہیں ہوتی اور نہ ہی تنازعات کے حل کے لیے قابل عمل ٹھوس اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جبکہ دنیا دیکھ چکی ہے کہ ان عالمی طاقتوں کے اپنے مفادات میں نیٹو فورسز سمیت فوجی طاقت کے بے دریغ استعمال سمیت معاشی اقتصادی پابندیوں اور ہر طرح کے قابل گرفت اقدامات تجویز کرتے ہوئے ان پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کر دیا جاتا ہے،عالمی طاقتوں اور بین الاقوامی ثالثی اداروں کی جانب مزید دیکھنا اور ان سے امیدیں وابستہ رکھنا قومی خود فریبی کے سوا کچھ نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرموثر فیصلہ سازی کا عمل از خود شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت باہمی جھگڑوں کا نہیں بلکہ معاشی بحران سے نمٹنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری طور پر تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ بیٹھ کر ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے فوری طور ملک میں "میثاق قومی یکجہتی ” کی تشکیل کی ضرورت ہے تاکہ اندرونی و بیرونی خطرات اور معاشی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے سے اقدامات تجویز کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ پر انحصار کا تصور بے سود ہے وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ اسلامی ممالک ہوں یا غیر مسلم اس وقت دنیا میں ہر ملک کو معاشی مفادات عزیز ہیں امہ مسلمہ کے اتحاد کا نعرہ کافی پہلے دفن ہوچکا اب اس مردہ گھوڑے پر مزید انحصار عالمی حالات سے کنارہ کشی اور معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کا بھرپور دفاع کیا ہے اور حکومت کی موثر حکمت عملی پر مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک مضبوط کیس کے طور پر سامنے آیا ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہر پاکستانی مسلۂ کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتا ہے کشمیریوں کو ان کے حقوق اور آزادی دئیے بغیر جمہوریت کا ڈھونگ بھارت کا دوغلہ پن ہے اور بھارت کا مکرہ چہرہ پوری دنیا پر آشکار ہو چکا ہے۔

  • تین سالہ بچہ پانی کے تالاب میں  ڈوب کر جاں بحق

    تین سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    جیکب آباد۔ (اے پی پی) تین سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں شیخ محمد پہوڑ میں تین سالہ بچہ خان محمد پہوڑ پانی کے تالاب میں گر کر ڈوب کر ہلاک ہوگیاہے،ورثاء نے لاش کو سول ہاسپٹل ٹھل لایا گیا جہاں سرکاری ڈاکٹرز نے بچے کی فوت ہونی کی تصدیق کردی۔لاش گھر پہنچنے پر گھر میں قہرام مچ گیا۔

  • پولیس کی کارروائیاں، قتل اسمگلنگ اور جوا سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

    پولیس کی کارروائیاں، قتل اسمگلنگ اور جوا سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

    جیکب آباد۔ (اے پی پی) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، قتل اسمگلنگ اور جوا سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے شمبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک گاڑی AJE-195 سے 250 کلوگرام پان پراغ/گٹکا اور 100 کلو مضر صحت پسی ہوئی چھالیہ برامد کرلی اور اسمگلنگ کی کوشش کرنے والا ایک ملزم بلال ولد احمد بخش شیخ سکنہ حیدرآباد کو گرفتار کر لیاگیا۔ کار کو پولیس نے کسٹڈی میں کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔

  • آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین سڑکوں پر آگئی

    آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین سڑکوں پر آگئی

    ہرنائی۔(اے پی پی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف سب ڈویژن آفس ہرنائی سے احتجاجی ریلی نکالی جومختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے پہنچ کراحتجاجی مظاہرہ کیا ریلی کے شرکاء نے واپڈا کی نجکاری نامنظور کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اورمظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور محکمہ کی مجوزہ نجکاری کو ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل قراردیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژن کے چیئرمین جمعہ خان ترین، جنرل سیکرٹری سیدندیم شاہ نے کہا کہ حکومت نے جس ادارے کی نجکاری کی اس سے ملک اور غریب ملازمین کا نقصان ہی ہوا ہے۔ واپڈا ایک منافع بخش ادارہ ہے لہٰذا اس کی نجکاری کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ حکومت واپڈا کی نجکاری سے بعض رہے انہوں نے کہاکہ واپڈا ہائیڈرویونین واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

  • آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح

    آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح

    کوئٹہ (اے پی پی)آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پلانٹ سے شہر اور آس پاس کے دیہات کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ا یل پی جی گیس کی فراہمی آواران کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایل پی جی پلانٹ کی وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی اور ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمدکا آغاز کروایا ہے اور مختصر مدت میں منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنوا کر آواران جیسے پسماندہ علاقے میں جمہوری حکومت کا پہلا تحفہ عوام کو دیا ہے۔ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کی تنصیب سے آوارا ن کے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ گیس کے آنے سے ان کی بہت سی مشکلات ختم ہوجائیں گی،آواران کے عوام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس امید کا اظہار کیا ہے آواران میں عوامی فلاح وبہبود کے دیگر جاری منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں گیں

  • لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا

    لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا

    کوئٹہ۔(اے پی پی) کوئٹہ کسٹم نے لکپاس کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا۔ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق جمعرات کے روز، کلیکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمگلر مسافروں کے بھیس میں بسوں میں غیر ملکی سامان چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ایڈیشنل کلیکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ اسسٹنٹ کلیکٹر سلیم طاہر اور سپرنٹنڈنٹ اسلم خان کو احکامات جاری کیں، جس پر انچارچ لکپاس انسپکٹر جمیل کاکڑ اور انسپکٹر آرف دوتانی نے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچز سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کپڑا برآ مد کرلیا، جن میں مردانہ، زنانہ اور فینسی شامل ہیں برآمد کی گئی،سامان کی قیمت لاکھوں روپے سے زائد بنتی ہے، چیف کلیکٹر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔

  • الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

    ‫الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا‬ ‫قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعداین اے 265 کوئٹہ کی نشست خالی قرا دے دی الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا‬ ‏این اے 265 کوئٹہ پرلشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

  • ایس ایس پی ٹریفک کی پریس کانفرنس

    کوئٹہ: ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد کی پریس کانفرنس کی ان کا کہنا تھا کے ہم نئے قوانین اور نظام متعارف کروایا رہے ہیں شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ کا ہے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرنے پر تین گناہ چالان ہوگا غلط پارکنگ کرنے والے کی کاڑی کو بند کیا جائے گا شہر کی سڑکوں پر پارکنگ کے لیے ریڈ لاین لگائی جائے گی، ریڈ لاین کی خلاف ورزی کرنے والے کو دس ہزار چلان کیا جائے گا ہیلمیٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکل کو بھی بند کیا جائے گا شہر کے 5 چوراہوں پر ٹریفک سگنلز بحال کیے گئے ہیں سال کے دوران 83218 چلانوں کی مد میں 2 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار 650 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے 4 ہزار 190 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے ٹریفک پولیس ایف ایم چینل کے لیے پیمرا کو درخواست دی گئی ہے، نذیر احمد کرد

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

    وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونو ں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی -انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہارٹیکلچر، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے بلوچستان کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے -پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے –
    پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کا ہسپتال قائم کرے گیاس ضمن میں دو ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہو گی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا- عثمان بزدار
    اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے سیاحت کے شعبے میں بھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا- عثمان بزدار بلوچستان کے وزیر اعلی کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی پنجاب میں آکر بہت پیار ملا ہے ترقی کے سفر میں ہم مل کر آگے بڑھیں گے -بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے سیاحت جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا مقامی سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں – جام کمال خان
    ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی چاکر اعظم رندکے مقبرے کی بحالی کے کام کے حوالے سے بریفنگ- صوبائی وزراء میاں محمودالرشید،میاں محمد اسلم اقبال، جہانزیب خان کھچی،ڈاکٹر یاسمین راشد،، محمد ہاشم ڈوگر، سردار حسنین بہادر دریشک،، سمیع اللہ چودھری، بلوچستان کے صوبائی وزراء نصیب اللہ خان مری، نور محمد، عزیز احمد جمالی، محمد عمرخان جمالی، بلوچستان و پنجاب کے وزراء اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے-
    ٭٭٭٭٭

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی لورا لائی دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی لورا لائی دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لورالائی ضلع میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،

    بلوچستان کے لورا لائی ضلع میں دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اہلکارکی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، جام کمال خان نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں نےدہشت گردوں کادلیری سےمقابلہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نےجرات وبہادری کی اپنی روایات کو برقرار رکھا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے،

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دھماکہ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید، تین زخمی ہو گئے ہیں، یہ دھماکہ لورا لائی علاقہ میں کوئٹہ روڈ پر واقع زراعت کالونی کے قریب ہوا ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا اور اس دھماکہ میں پولیس ایگل اسکواڈ کے ایک اہلکار کی شہادت کے ساتھ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے دو خودکش حملہ آوروں‌ کا پیچھا کیا، اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرے کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور کوئٹہ روڈ کو ایف سی، لیویز نے گھیرے میں لے رکھا ہے، لورا لائی علاقہ میں‌ پیش آنے والے اس واقعہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے متعلقہ اداروں سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،

    یہ بات بھی واضح رہے کہ ہفتہ کے دن بلوچستان میں‌ ہی ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے چمن میں دھماکا ہوا تھا جس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے تھے، چمن میں ہونیوالا دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کا نشانہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہنما مولانا محمد حنیف تھے جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، اس واقعہ کی وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی لیڈروں نے مذمت کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی تھی،