Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی،3 پولیس اہلکار زخمی

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی،3 پولیس اہلکار زخمی

    کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں زورداردھماکے کی آوازسنی گئی، دھماکے کی آواز سنائی دینے پر سیکورٹی حکام نےسرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، ریسکیو حکام کو بھی طلب کر لیا گیا.

    سیکورٹی حکام مشرقی بائی پاس پہنچے تو معلوم ہوا کہ مشرقی بائی پاس کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا ہے، موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جسکی آواز دور دور تک سنائی گئی

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے

    رواں ماہ پانچ ستمبر کو بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات ہوئی تھی، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں دھماکہ ہوا، پہلا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا جس کی کوریج کے لئے میڈیا پہنچا تو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. دھماکوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    دھماکوں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی زخمی ہو گئے، ابرار کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئی تھی..

    چار ستمبر کو مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کیا تھا،

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران6دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں میں خاتون خود کش بمبار بھی شامل تھی،کارروائی کےدوران ایک خودکش بمبارنے خود کو اڑا لیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا آپریشن 5گھنٹےتک جاری رہا .

    کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرسی ٹی ڈی اورمبینہ دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکورٹی اداروں سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دو دہشت گردوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے

     

    کوئٹہ میں بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

  • گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی سے ملاقات

    گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی سے ملاقات

    جعفرآ باد۔(اے پی پی)سابق چیف جسٹس وگورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے بدھ کے روز جعفرآباد کیڈٹ کالج کا دورہ کیا جس کے بعد وہ خصوصی طور پرسابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی سے ملنے ان کے آبائی گاؤں روجھان جمالی پہنچے،گورنر نے میرظفراللہ جمالی سے ان کی خیریت دریافت کی اور صوبے اور ملک کی موجودہ صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیرصحت میر نصیب اللہ مری اور وزیرٹرانسپورٹ میرعمرخان جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جعفرآباد کیڈٹ کالج سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کے دور میں بنایاگیاتھا وہاں جوبھی کمی بیشی ہے اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اس کیڈٹ کالج میں دس فیصد کوٹہ علاقے کے لیے مخصوص ہے،اس کالج کو انٹرنیشنل لیول پر لایا جائے گا تاکہ بلوچستان اور ملک کانام روشن ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں پر بربریت کی انتہاکردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کشمیری ان سے خوش ہیں،مودی سرکار کرفیواٹھاکردیکھے کہ کشمیریوں کافیصلہ کیا سامنے آتاہے۔گورنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بیرون ملک دورے پرہیں اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • موٹرسائیکل اور ویگن میں تصادم نوجوان جاں بحق

    موٹرسائیکل اور ویگن میں تصادم نوجوان جاں بحق

    کوئٹہ۔(اے پی پی)چمن کوئٹہ۔شاہراہ۔ژڑہ بند کے مقام پر موٹرسائیکل اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کے روز چمن کوئٹہ شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر موٹرسائیکل اور ویگن میں تصادم ہوا جس میں نوجوان حکمت اللہ شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لیویز نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ مزید کاروائی لیویز کررہی ہے۔

  • جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،گورنر امان اللہ خان

    جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،گورنر امان اللہ خان

    کوئٹہ۔(اے پی پی)جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام اور ملک کے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے دو روزہ سمٹ انوینشن ٹو اینوویشن کا انعقاد جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی تھے۔ جس میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، تربت یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، سی ای او انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن/ڈی جی، یو ایم ٹی عابد ایچ کی شیروانی، ڈاکٹر مزمل بخاری، ملکی تعلیمی ماہرین، صوبے کے مختلف اداروں کے نمائندگان، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے گورنر بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ بلوچستان چوتھا سمٹ کا انعقاد کررہی ہے کیونکہ جن موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول تحقیق، تجربات اور مستقبل کے منصوبوں کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں صوبہ بلوچستان تحقیق و تجربات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے اور یہاں مختلف زرائع پر تحقیق کی جاسکتی ہے۔اصل میں تحقیق کا آغاز مسلمانوں نے کیا تھا لیکن اب مسلم امہ میں تحقیق کی کمی پائی جاتی ہے اورجن اقوام نے انہی اصولوں کو اپنایا وہ اب دنیا میں ترقی یافتہ اقوام کہلاتے ہیں اور ہمارے تحقیق دانوں میں انتہائی ٹیلنٹ موجود ہے اور زیادہ تر ہمارے اسکالرز نے اپنی پی ایچ ڈی بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے مکمل کی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تحقیق دان نئے ایجادات پر تحقیق کریں اور میں انشاء اللہ بلوچستان حکومت کی تعاون سے صوبے کے تمام جامعات کے تحقیق کے لئے فنڈ منتسب کروں گا تاکہ اسکالرزان مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر تحقیق کے حصول کو ممکن بنا کرصوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقت صادی راہداری ملک وصوبے سمیت پورے خطے کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ جس سے ترقی کے نئے زرائع کھل جائیں گے اور جامعہ بلوچستان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور یقیناصوبے کے طلباء و طالبات سمیت کاروباری اور مختلف شعبہ جات اس ٹیکنالوجی سمٹ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اداروں کو ترقی سے ہمکنار کرکے صوبے کے ترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔تقریب سے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا قدیمی اور ملک کے اہم تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ ماضی میں جامعہ نے مختلف نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں بہتر حکمت عملی اور ہم سب کی محنت و کاوشوں سے آج جامعہ بلوچستان ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا اہم مقام رکھتا ہے۔جو کئی دہائیوں سے اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سب کیمپسز میں اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ اور یقینا سمٹ کے مختلف سیشن میں جدید ٹیکنالوجی، زراعت کی پیداوار میں اضافہ، کاروبار کے زرائع، تحقیق و تجربات کے اصول کے عنوانات اور ماہرین کے مقالہ جات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔بعدازاں مہمان خصوصی نے جامعہ کے ایکسپو سینٹر میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی نمائش کا افتتاح کیا جس میں مختلف اداروں نے اپنے اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ گورنربلوچستان نے تمام اسٹالز کا جائزہ لیا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

  • جیکب آباد،بھاری تعداد میں گٹکے کی  85 لاکھ سے زائد مالیت کی 171 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

    جیکب آباد،بھاری تعداد میں گٹکے کی 85 لاکھ سے زائد مالیت کی 171 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

    جیکب آباد۔ (اے پی پی)بھاری تعداد میں گٹکے کی 85 لاکھ سے زائد مالیت کی 171 بوریاں برآمد۔ 01 ملزم گرفتار، 01 ٹرک پولیس کی حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد تھانہ صدر کے ایس ایچ او SIP اصغر علی تنیو بمعہ اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر شمبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی، بلوچستان سے آنے والی 1 ٹرک TKM-275 سے بھاری مقدار میں گٹکے کی 171 بوریاں برآمد جن کی مالیت تقریبن 85 لاک روپیہ سے زائد بتائی جا رہی ہے. اسمگلنگ کرنے والا ایک ملزم رحیم خان ولد سلام خان پٹھان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے تھانہ صدر پہ گناہ نمبر 179/2019 قلم 269-270 مضہر صحت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

  • کسٹمز کی کارروائی، 3 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    کسٹمز کی کارروائی، 3 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    کوئٹہ۔(اے پی پی)کسٹمز کوئٹہ نے کارروائی کے دوران لکپاس اور مانی خوا کے مقام پر چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 کروڑ روپے کی چھالیہ قبضے میں لے لیں۔کلکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاعات ملی کہ بڑے پیمانے پر چھالیہ پوڈر کی صورت میں ژوب کے راستے اندرون ملک اور لکپاس کے راستے سیب کی آڑ میں چھالیہ سمگل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹر پپریوینٹو جمیل بلوچ اور ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کہلوڑ، اسسٹنٹ کلیکٹر ز سلیم طاہر اور رانا عمیر اور سپرنٹنڈنٹس اسلم خان اور سلیم بگٹی بمعہ مانی خوا آفیسرز شبیر تبسم اعجاز خان اور لکپاس پر سینئر انسپکٹر یوسف نوتیزئی کو ہداہات جاری کیں جس پر مانی خوا کے مقام پر ٹرک سے چھالیہ 22 ہزار کلو گرام پاؤڈر کی صورت میں بر آمد کیں جو ایک بالٹی کی آڑ میں لکڑی کا برادہ کی صورت میں اندرون ملک سمگل ہونے کی کوشش کر رہا تھا قبضے میں لیا گیا۔ اسی طرح لکپاس پر ایک ٹرک سے جو سیب کی آڑ میں روکا گیا سے 10 ہزار سے زیادہ چھالیہ برآمد کی گئیں۔ دونوں ٹرکوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ چیف کلکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے سٹاف کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔

  • قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو حادثہ، 2 نوجوان شدید زخمی

    کوئٹہ۔(اے پی پی)مستونگ قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ قومی شاہراہ پر کردگاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا جس سے2 نوجوان گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی انتظامیہ نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ایک زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث کوئٹہ منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے دبئی میں فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے کوئٹہ کے باکسر محمد وسیم کی ملاقات موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کھیلوں کے بہترین انعقاد کے لیے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہےوزیراعلی بلوچستان کی جانب سے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ملاقات میں صوبائی وزرا میرعارف جان ،نصیب اللہ مری ،لیاقت شاہوانی،عبدالمالک بنگلزئی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ بھی موجود تھے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، انعام کا اعلان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، انعام کا اعلان

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ میں باکسر محمدوسیم کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی.اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ محمد وسیم کی فتح بلوچستان کیلیے باعث فخر ہے. موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کیلیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. باکسر محمد وسیم کی فتح باعث فخر ہے .

    قبل ازیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کو کوئٹہ پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا،نوجوان باکسر کو ریلی کی شکل میں ایئرپورٹ سے گھر لے جایا گیا،

    آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی تھی،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے ،آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے

  • پاک بحریہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں

    پاک بحریہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں

    پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے کلمات میں مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے کلمات میں مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    اتوار کو پاک بحریہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پسنی کے قریب واقع گاﺅں کلمات کی کّل آبادی 2 ہزارنفوس پر مشتمل ہے جہاں بنیادی طبّی سہولیات کا فقدان ہے، پاک بحریہ نے یہاں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں بحریہ کے طبّی عملے اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مریضوں کا مفت طبّی معائنہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ طبی کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت300 سے زائد مریضوںکو علاج اور سرجری کی سہولیات مہیّا کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

    پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شمشیربحر اور ترسیل بحراختتام پذیر

    پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس کی جانب سے لگائے جانے والے مفت طبّی کیمپس اِن علاقوں کے ضرورت مند عوام کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔

     

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان