Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • صوبائی کابینہ اجلاس

    وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے کابینہ کو وزیراعظم کے پروگرام “احساس” کے حوالے سے بریفنگ دی کابینہ کا بلوچستان میں احساس پروگرام پر فوری عمدرآمد کے آغاز پر اتفاق، بلوچستان میں احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیۓ فوکل پرسن مقرر کرنے کی منظوری اور احساس پروگرام کی افادیت سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان۔ جب کے صوبائی کابینہ نے الیکٹریسٹی روالز 1937 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

  • قلعہ سیف اللہ‎ میں احتجاج

    زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج سینکڑوں کریٹ ٹماٹر نیشنل ہائی وے ہر احتجاجاً تلف زمیندروں نے احتجاجی ریلی نکالی ہے ریلی میں شدید نعرہ بازی
    ملکی منڈی میں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ زمینداتوں کا فصلات کی قیمتیں نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان حکومت زمینداروں کی سرپرستی نہیں کرتی زمینداروں کا کوئی فریاد سننے والا نہیں تمام زمیندار بنام چلے آرہےہیں ہزاروں کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل ھو رہا ہے کل کے بڑے زمیندار آج فاقہ کشی پر مجبور ہیں صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو سخت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ۔

  • چالیس رکنی ایگل سکواڈ نے کام شروع  کردیا

    محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں چالیس رکنی ایگل سکواڈ نے کام شروع کردیا گیا ہے ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی دوست محمد بگٹی کی جانب سے ایگل سکواڈ کے جونواں کو بریفنگ دی گٸی ایگل سکواڈ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے اطراف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ علاقع کی سکیورٹی صورتحال معمول پہ رکھنے کیلے خدمات سرانجام دینگے اور جدید اسلحے و دیگر آلات سے لیس ایگل سکواڈ محرم الحرام کے دوران چوبیس گھنٹے شہر کی گشت پہ معمور رہینگے ۔ایس ایس پی سید علی آصف

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 ایجنڈا پوائنٹس شامل ہیں، کابینہ الیکٹریسٹی رولز1937میں ترامیم کاجائزہ اورمنظوری دےگی، اجلاس میں شہیدمیرسکندریونیورسٹی خضدار کے چارٹر کی منظوری دی جائے گی، چلڈرن ہسپتال کوئٹہ پر قائم کابینہ سب کمیٹی اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی،

    بلوچستان کابینہ زیارت اورشعبان ڈولپمنٹ بل 2019 کی منظوری بھی دے گی،

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ہدایت

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی آئی جی پولیس ،قانون نافذ کرنے والی دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی امام بارگاہوں اور محرم کے جلوسوں کے سیکیورٹی پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر برداشت اور عظیم مقاصد کے لیئے قربانی کا درس دیتا ہے علما ء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الناس اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ہم سب نے ملکر شدت اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان

  • بلوچستان کے حجاج کا احتجاج

    بلوچستان کے حجاج جدہ کےائیرپورٹ پر پی آئی اے فلائٹ8758 کے انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاجپی۔ائی۔اے کی انتظامیہ بلوچستان کےحاجیوں کو اب زم زم لے جانے کی اجازت نہ دینے پر وہ وہاں پر ایک بڑی تعداد میں شدید گرمی کے باوجود احتجاج کیا
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک پی۔ائی۔اے کی انتظامیہ اپنے فیصلے پر غور نہیں کرتی اور مظاہرین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پی۔ائی۔اے کے اس ناجائز برتاؤ کا نوٹس لیں انکا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اس فلائٹ میں نہیں جائینگے جب تک انکے مطالبات حل نہیں کیے جاتے۔

  • کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے ریلی کا آغاز ڈگری کالج سے ہوا اورپاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک ہندو براداری کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے نعرے لگاتی ہے، ڈیرہ بگٹی کی فضا پاکستان زندہ باد اورکشمیربنے گا پاکستان کےنعروں سے گونجتی رہی

    گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، سوئی ،پیر کوہ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈیرہ بگٹی میں نکالی جانے والے یکجہتی کشمیر ریلی میں قبائلی،سول سوسائٹی کےافراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکول کے بچوں اور پولیس کے جوانوں نے بھی شرکت کی، بلوچستان کی سرزمین کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،بلوچستان میں گوادر، قلعہ عبداللہ، چاغی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

  • کوئٹہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں مختلف شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی گئی اور ہاکی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف ریلیاں بھی شامل ہوئی اور مختلف شہاراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں وکلاء برادری ، تاجر ،سکولوں کے طلباء ، سول سوسائٹی اس کے علاوہ مختلف قبائلی اوم نے بھرپور شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے مقررین اہلیان کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ہم کشمیریوں پر آئی اس مشکل گھڑی مین ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور انڈیا اس کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتا ہے ہم کسی قیمت پربھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اور کشمیر کی آزادی کے لئے بلوچستان ان کا بھر پور ساتھ دیگا اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لوگوں نے تھام رکھے تھے جب کے پاکستان زندہ اباد کشمیربنے گا پاکستان اور پاکستان آرمی زندہ اباد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

  • بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    ملک بھر کی طرح بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی، سوئی، پیر کوہ، کوئٹہ میں بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، سوئی ،پیر کوہ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈیرہ بگٹی میں نکالی جانے والے یکجہتی کشمیر ریلی میں قبائلی،سول سوسائٹی کےافراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے

    یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکول کے بچوں اور پولیس کے جوانوں نے بھی شرکت کی، بلوچستان کی سرزمین کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

    بلوچستان میں گوادر، قلعہ عبداللہ، چاغی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

     

    کوئٹہ سرینا چوک پر کشمریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، وزیر اعلی جام کمال گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی

  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

    کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے پابندی
    یکم تا دس محرم الحرام تک ہوگی محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے یکم تا دس محرم الحرام صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ اور ماتمی جلوسوں کی راستے اور امام بارگاہوں کے قرب و جوار کی دکانیں و مکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایے داری پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں امن وامان کے قیام کےلئے مذکورہ بالا اقدامات اٹھائے گئے ہیں.