کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر دکان میں چوری پولیس نے چوکیدار کی مدد سے تمام چوروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور تھانے منتقل کردیا گیا تمام چوروں کی عمریں 15 سال سے کم باتیں جاتی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی اسی ڈبل روڈ پر ایک بینک کے اے ٹی ایم کو بھی توڑا گیا تھا جب کے آے ٹی ایم کا کیش باکس بچ گیا تھا اور چھوڑ خالی ہاتھ بھگ گئے تھے۔جب کے اب تمام کم عمر چھور پکڑے جا چکے ہیں۔
Category: کوئٹہ

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج کہاں کا دورہ کیا، بڑی خبر آ گئی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کادورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاسٹاف کورس کرنیوالےطلباواساتذہ سےخطاب کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سیکورٹی صورتحال سے متعلق خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نےحال ہی میں ایک مشکل چیلنج کاسامنا کیاہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوان افسرملک کودرپیش چیلنجزکاسامنا کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں .آرمی چیف نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کوسراہا ہمیں پرعزم رہناہوگا انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھناہوں گی
واضح رہے کہ کوئٹہ میں پچھلے ایک ماہ میں دہشت گردی کی متعدد واقعات ہو چکے ہیں، آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کرکے ملک دشمن قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے امن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی آنکھ نکال دی جائے گی.
چمن باڈر روڈ پر فائرنگ۔
پاک افغان بارڈر کے پاس بلوچستان کے شہر چمن میں باڈر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اطلاعت ہیں کے نامعلوم فیلڈر سوارو کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوۓ ہیں باڈر روڈ پر فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں اپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔
چمن : زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیوں ہسپتال پہنچا دئے گئے لیویز زرائع۔وزیراعلیٰ بلوچستان دورے پر حب پہنچے گے.
وزیراعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام میر کمال خان آج مختصر دورے پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچے گے جہاں وہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کرینگے بعد ازں وہ انڈسٹریل ایریا میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کرینگے لیڈا میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کو بریفنگ دی جائے گی صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہونگے وزیراعلی کی آمد سے قبل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں.
پی سی گوادرپرحملے کے وقت چوتھا دہشت گرد کہاں تھا؟ اس کو کس نے ہلاک کیا؟ بڑی خبر
بلوچستان کے علاقہ گوادر میں پی سی ہوٹل پر ہونے والے حملہ میں تین حملہ آور ہوٹل تک پہنچ گئے تھے جبکہ ان کے چوتھا ساتھی سمندر میں سفر نہ کر سکنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا تھا جسے جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں دہشت گردوں نے چند روز قبل حملہ کیا تھا ،سیکورٹی اداروں نے آپریشن کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دیا اور حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک اور ساتھی بھی تھا جو سمندر میں سفر کرنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا، دہشت گردوں نے اپنے ساتھی کو سمندر کے قریب جھاڑیون میں چھپا دیا، تاہم پی سی ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے. چوتھے دہشت گرد جسے جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا تھا اس پر کتوں نے حملہ کیا اور بیماری کی وجہ سے وہ اپنا دفاع نہ کر سکا، کتوں کے حملے کے بعد چوتھا دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا، جس کی ڈیڈ باڈی سیکورٹی اداروں کو ملی ہے اس کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے. دہشت گرد کے پاس سے ایک ایس ایم جی، 22 ہیند گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد، دس میگزین و دیگر اسلحہ بھی ملا ہے.
واضح رہے کہ گوادر میں واقع پی سی ہوٹل میں افطاری سے قبل دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل میں داخلے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس میں پاکستان نیوی کے اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے، جوابی کاروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے .
لالچ بری بلا بلوچستان کے لوگو کو لوٹنے کی اطلاعت.
3 الائنس نامی کمپنی نے بلوچستان کے لوگوں سے اربوں روپے لوٹے
ذرائع کے مطابق 3 الائنس کمپنی کے سربراہ کاشف قمر سادہ لوح لوگوں کو لوٹتا رہا اور صوبائی وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی اب ان غریب لوگوں کا کیا ہوگا اربوں روپے کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے 3 الائنس دوسال تک عوام کو لوٹتا رہا جب کے کچھ دن سے عوام تھری الائنس کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور بھی ہے اور ڈی جی نیب بلوچستان اور سپریم کورٹ پاکستان سے درخواست کر رہے تھے کہ خدارا ان ظالموں کو پکڑے اور اربوں روپے برآمد کرے ورنہ کاشف قمر اپنے ساتھیوں سمیت ملک سے فرار ہوجائے گا جب کے اب ذرائع کے مطابق کاشف قمر دبئی فرار ہوگئے ہیں پولیس اسٹیشن جناح ٹاون کوئٹہ میں تھری الائنس کمپنی پر فراڈ کا کیس بھی درج کردیا گیا ہے اور اطلاعت ہیں کے جب کے صرف قلعہ سیف اللہ کی عوام کے نو کروڑ روپے کے قریب ڈوب گئے ہیں۔اور لوگ شرم کے وجہ خاموش ہیں۔کوئٹہ پولیس کا کارنامہ سامنے آگیا۔
کوئٹہ پولیس کی ایمانداری کا کارنامہ سامنے آگیا ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق 13 مئی کو سٹلائٹ ٹاون تھانہ کے ایریا سے سٹلائٹ ٹاون پولیس کو ایک لاوارث بیگ ملا تھا جب بیگ کو چیک کیا تو بیگ میں تقریباً دس 10 تولہ سونا اور گھریلو چیزیں ملیں پھر پولیس نے اس بیگ کے مالک کو ڈھونڈنے کے لئے پولیس نے انجمن صرافہ کے جنرل سیکرٹری سے رابطہ کیا تو انکی مدد سے یہ سونا اور گھریلو چیزیں اصل مالک تک پہنچ گئی مالک کا نام بختیار کاکڑ تھا جوکہ دُکی ڈسٹرکٹ میں ایجوکیشن آفیسر ہے اور بتاریخ 18/5/2019 کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔ ایس پی سریاب اور اے ایس پی سریاب قاضی علی نےسونےاور باقی گھریلو چیزیں مالک بختیار خان کاکڑ کے حوالے کردی ہیں اس وقت دس تولہ سونا اور گھریلو چیزوں کی قیمت آٹھ سے دس لاکھ روپے بنتی ھے.عبدالمجید بزنجو انتقال کر گئے.
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو انتقال کر گئے
چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو ٹیلی فون
چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اللہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کو صبر عطا کرے، چیرمین سینٹ.
چیرمین سینٹ کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے والد کے لیے مغفرت کی دعا
میر عبدالمجید بزنجو سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے
میر عبدالمجید بزنجو سابق وزیر تعلیم، اور سابق وزیر لائیو اسٹاک کے عہدے پر فائز رہے
کوئٹہ پرنس روڈ پر فائرنگ
کوئٹہ کے پرنس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے ہیڈکانسٹبل کو شہید کردیا۔
اطلاعت کے مطابق
پولیس ہیڈکانسٹبل مجیب الرحمن پرنس روڈ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ زخمی ہوگئے ،،،مجیب الرحمن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ،،، مجیب الرحمن پشین کے رہائشی تھے.مستونگ سے بڑھی خبر 9 ہلاک
کوئٹہ: مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوۓ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوگئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیمیں طلب، سی ٹی ڈی
لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
