Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ:  شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

    کوئٹہ: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

    کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے بلوچستان پولیس کے بہادر اسپوتوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے-

    نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ یہ بہادر اسپوت ہمار ے ماتھے کا جھومر اور قوم کا فخر ہیں، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشتگرد عناصر کبھی ریاست اور عوام کے عزم کے سامنے کامیاب نہیں ہوں گے،بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نہایت بہادر اور باہمت ہیں،ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے،

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے ملک اور صوبے میں امن و امان کے قیام کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 108 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، اس دوران دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 10 بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

  • کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں معطل

    کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں معطل

    سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ چلنے والی تمام ٹرینیں معطل کر دی گئیں۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں ٹرینوں کی معطلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی جانے والی بولان میل سروس اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین کو معطل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیامتاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی جبکہ ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 29 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ پنجگور میں بھی 11 دہشت گرد مارے گئے تھےسیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ آمد،شہداء کے لواحقین سے ملاقات،وزیراعلیٰ بلوچستان ہمراہ

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ آمد،شہداء کے لواحقین سے ملاقات،وزیراعلیٰ بلوچستان ہمراہ

    کوئٹہ ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ آمد، امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے پولیس لائن پہنچ گئے

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی،شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی آبدیدہ ہو گئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات اور عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا، ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی، شہداء رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھیں گے، یہ عظیم قربانی ہے،ہمارے شہداء نے بہت بڑی قربانی دی، بلوچستان کے عوام ان کے خون کے مقروض ہیں، میرا شہداء کے لواحقین سے وعدہ ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،شہداء کے ورثاء حوصلہ اور صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں،

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نہایت بہادر اور باہمت ہیں،ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے،

  • کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس معطل

    کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس معطل

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے چلنے والی ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی چمن ٹرین بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے، تاہم وجوہات کی مکمل تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔ریلوے انتظامیہ نے مزید بتایا کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پہنچنے پر روک لیا جائے گا اور وہاں سے واپس روانہ کر دیا جائے گا، جس کے باعث کوئٹہ آنے والے مسافروں کو بھی سفر ادھورا چھوڑنا پڑے گا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی، جبکہ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ریلوے دفاتر یا ہیلپ لائن سے تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔دوسری جانب شہریوں اور مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی کی وجوہات واضح طور پر عوام کے سامنے رکھی جائیں اور متبادل سفری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا جا سکے۔

  • 
کوئٹہ: سلنڈر لیکج سے گھر میں گیس بھرنے سے 4 افراد جاں بحق

    
کوئٹہ: سلنڈر لیکج سے گھر میں گیس بھرنے سے 4 افراد جاں بحق

    
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں عبدالخالق روڈ، لبیر کالونی میں واقع رہائشی مکان میں سلنڈر لیکج کے باعث گیس بھر گئی، جس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ واقعے کے بعد حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں نکالنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے۔
    ‎یہ حادثہ گھریلو حفاظتی انتظامات کی کمی اور گیس سلنڈرز کے صحیح استعمال نہ کرنے کی سنگین صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔

  • پشین، سی ٹی ڈی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    پشین، سی ٹی ڈی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ پشین میں کل سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے اور سی ٹی ڈی کے 10 لوگ معمولی زخمی ہوئے۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ کے سیاسی اور میڈیا امور کے معاون شاہد رند اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پشین میں کارروائی کے دوران راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر آپریشن بہت اچھا رہا، مزید ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہم نے پہلے کہا تھا کہ چیزیں بہت بہتر ہوتی نظر آئیں گی تو ایسا ہو رہا ہے، پشین میں جہاں کارروائی کی گئی وہاں فتنہ الخوارج کے لوگوں کا آنا جانا تھا، ہم نے کارروائی سے پہلے وہاں سرنڈر کرنے کا پیغام پہنچایا اور سرنڈر نہ کرنے پر مقابلہ ہوا، انہوں نے سرنڈر نہیں کیا تو کارروائی کی گئی، ہم نے ثالثین بھی بھیجے، ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں ہے،کارروائی کے بعد پشین کی عوام نکلی اور انہوں نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کا شکریہ ادا کیا،پشین میں جو کارروائی ہوئی اس میں ثناﷲ اور اس کے ساتھے انجام کو پہنچے، جو شدت پسندی، قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے،

    اس موقع پر شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے لیے تنبیہ ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

  • بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد، فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

    بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد، فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

    بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد، فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا

    63 فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کے لیے 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 12 خواتین کھلاڑیوں سمیت نوجوان فٹبالرز کی فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح تک لے جائیں گے،بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں ایک بار پھر رونق لوٹ رہی ہے، 63 فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کا آغاز، 12 خواتین کھلاڑی بھی پروگرام کا حصہ ہیں، 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی، جدید ٹریننگ سے فٹبالرز کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں جدید اور پروفیشنل ٹریننگ سیشنز کا انعقاد خوش آئند ہے، تربیتی سیشنز سے کھلاڑیوں کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت میں نمایاں بہتری آئے گی،صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے، بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،

  • کوئٹہ،لیاقت بازار میں بروقت ریسکیو آپریشن، آگ پر مکمل قابو

    کوئٹہ،لیاقت بازار میں بروقت ریسکیو آپریشن، آگ پر مکمل قابو

    لیاقت بازار میں بروقت ریسکیو آپریشن: آگ پر مکمل قابو، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

    لیاقت بازار، کوئٹہ میں واقع موبائل پلازہ میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،بروقت کارروائی، مؤثر حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے نتیجے میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ نے فوری طور پر مشترکہ اور مربوط ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا،ریسکیو ٹیموں نے عمارت کو محفوظ بناتے ہوئے قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، آگ پرقابو پانے کیلئے فائر بریگیڈاورریسکیو ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں،مشترکہ کوششوں کے ذریعے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا اور صورتحال کو قلیل وقت میں معمول پر لے آیا گیا، مقامی شہریوں اور دکان داروں نےایف سی بلوچستان نارتھ، ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر کاروائی کو سراہا اور انکی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا

  • بلوچستان میں نوکریاں سفارش پر نہیں بلکہ مکمل طور پر میرٹ پر دی جائیںگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں نوکریاں سفارش پر نہیں بلکہ مکمل طور پر میرٹ پر دی جائیںگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ محکمہ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیوں کا عمل شفاف، کامیاب اور عوامی اعتماد کے مطابق مکمل کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ حکومت نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے کہ اب بلوچستان میں نوکریاں سفارش پر نہیں بلکہ مکمل طور پر میرٹ پر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام بھرتیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ صوبے میں تمام سرکاری بھرتیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا تاکہ شفافیت برقرار رہے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکری بیچنے اور سفارش کے کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام سے کیا گیا وعدہ ہر صورت نبھائیں گے اور صوبے میں نوکریاں نہ تو بکیں گی اور نہ ہی سفارش کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

  • بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، ٹرین سروس معطل

    بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، ٹرین سروس معطل

    نصیر آباد میں نوتل کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد حفاظتی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے، پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا عمل جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔