Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ ،آرمی چیف کی شرکت

    بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ ،آرمی چیف کی شرکت

    بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابوسرٹاپ حادثہ میں جاں بحق فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ،نما زجنازہ میں‌آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ،نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکی گئی، مسلح افواج کےافسران اورشہداء کےعزیزواقارب نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،

    وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، واضح رہے کہ چلاس کے مقام پر اسکردوسے راولپنڈی جانےوالی مسافرکوچ کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں‌ پاک فوج کے دس جوانوں‌، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

    مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی

  • محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی جائیدادوں کی تشخیص نو کے لیے مالکان کو ڈیڈ لائن

    محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی جائیدادوں کی تشخیص نو کے لیے مالکان کو ڈیڈ لائن

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) محکمہایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے جائیدادوں کی تشخیص نو کے لیے مالکان کو 30 ستمبر تک کوائف جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد محکمہ ازخود اسیسمنٹ پروسیس کا آغاز کردے گا ۔دستیاب معلومات کے مطابق محکمہ ایکسائز راولپنڈی نے آئندہ پانچ برس کے لیے جائیدادوں کی تشخیص نوکا فیصلہ کیا ہے،یہ اسیسمنٹ جائیدادوں کی موجودہ کرائے کی بنیاد پر ہوگی،غلط معلومات پر ایکسائز اسیسمنٹ حتمی تصور ہو گی۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انڈر ریٹنگ ایریا راولپنڈی شہر،مری، ٹیکسلا،گوجر خان،کلر سیداں، ضلع راولپنڈی سے ملحقہ قومی و صوبائی شاہرات اور مو ٹروے کی جائیدادوں کی نئی اسیسمنٹ برائے مالی سال 2020-21ء تامالی سال 2024-25ء موجودہ کرایوں کی روشنی میں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس لیے مالکا ن بشمول قابضان،کرایہ داران،پٹہ داران، مکانات دکانات، کارخانہ جات ودیگر جائیدادمالکان کو متنبع کیا جاتا ہے کہ جائیداد کی نئی اسیسمنٹ کے لیے ایکسائز دفتر سے فارم پی ٹی 4 حاصل کر کے ضروری کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنی جائیداد کے کرایہ جات بابت مالی سال 2019-2020ء اور دیگر کوائف درست طور پر درج کرکے کمپیوٹر ائز قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور موبائل نمبر کے ہمراہ ایک ماہ کے اندر(30ستمبر تک) نازیہ جاوید ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون (I&IV) راولپنڈی،تجمل ارتضٰی علی ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون (II) راولپنڈی اورمحمد سمیرای ٹی اوپراپرٹی ٹیکس زون (III) راولپنڈی یامتعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر /اسیسنگ اتھارٹی کے دفتر میں جمع کروائیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ایڈمن و پراپرٹی ٹیکس زون (III) راولپنڈی محمد سمیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ جائیداد کی درست معلومات نہ دینے کی صورت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے تجویز کردہ سالانہ تشخیص حتمی تصور ہوگی،تاہم کسی جائیداد کی ملکیت میں کسی قسم کی ترمیم /تبدیلی کے لیے ثبوت کے ہمراہ علیحدہ درخواست دینا لازم ہوگا۔

  • جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کا کتنا ریمانڈ ہوا، اہم خبر

    جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کا کتنا ریمانڈ ہوا، اہم خبر

    احتساب عدالت راولپنڈی میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

    سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ۔

    لیاقت قائم خانی کو 23 ستمبر کواحتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ لیاقت قائم خانی کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے، لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔

  • نظام آبپاشی میں کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کے لیے درخواستیں طلب

    نظام آبپاشی میں کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کے لیے درخواستیں طلب

    راولپنڈی(اے پی پی)پنجاب میں آبپاش زراعت کی بہتری کے منصوبہ کے تحت غیر نہری علاقوں میں نظام آبپاشی کی بہتری کے لئے کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کی جارہی ہے۔اس منصوبہ کے تحت کاشتکار کے پاس وافر پانی کا حامل ذریعہ آبپاشی جس کا رقبہ کم ازکم 40 کنال 5)ایکڑ(ہونا چاہیے اور پانی کا لفیٹنگ ہیڈزیادہ سے زیادہ 50 میٹر ہونا چاہیے اور انجمن آبپاشیاں کے قواعد کے مطابق حصہ داران کی تعداد پوری ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ مجوزہ سکیم کو ہر قسم کی قانونی کاروائی سے پاک ہونی چاہیے۔ مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ www.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اہل درخواست دہندہ کے فارم کا سروے،ڈیزائن اور تخمینہ لاگت تیار کیا جائے گا جس کی منظوری متعلقہ اتھارٹی دے گی۔ حصہ داران سکیم اپنے حصہ کی رقم متعلقہ شراکتی بینک میں جمع کروائیں گے۔حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام کیلئے منظورشدہ رقم مبلغ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی قسط وار ادائیگی کی جائے گی۔ حصہ داران متعلقہ کمیٹی کے ذریعے کام مکمل کروائیں گے جس کی تصدیق متعلقہ ادارہ کرے گا۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99200713 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس سکیم سے دستیاب پانی کی بچت ہوگی اور پانی کا بہاؤ بہتر ہونے سے فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • صو بائی وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن چوہدری اخلا ق کا گو رنمنٹ ڈگری کا لج سپیشل ایجو کیشن کا دورہ

    صو بائی وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن چوہدری اخلا ق کا گو رنمنٹ ڈگری کا لج سپیشل ایجو کیشن کا دورہ

    راولپنڈی۔ (اے پی پی)صو بائی وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن چوہدری اخلا ق نے گو رنمنٹ ڈگری کا لج سپیشل ایجو کیشن کا خصو صی دورہ اور معا ئنہ کیا۔دورے میں کا لج،انتظامیہ اور طا لبات کو رد پیش مسا ئل کا جا ئزہ لیا گیا۔کا لج آمد پرسٹا ف اورمعذورطلبہ کی جانب سیصو بائی وزیر کاپر جو ش استقبا ل کیا گیا۔ دو رے کے دوران کا لج کی پر نسپل ڈاکٹر فو زیہ نے صو با ئی وذیر کوکا لج،سٹاف اور معذور طلبہ کو در پیش مسا ئل سے آگا ہ کیا۔جن میں کا لج کی عا رضی عمارت،محدود بجٹ،ہو سٹل کی سہو لت کا میسر نہ ہو نا، بسوں اور ٹیچنگ سٹا ف کی کمی شا مل ہے۔ پر نسپل نے صو با ئی وزیر کو کا لج کے مسا ئل سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کی کا لج کا محدود بجٹ اس کی ضر وریا ت کے مطا بق نہیں ہے۔جبکہ کا لج کی عمارت عا رضی ہو نے کے باعث مشکلا ت کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لئے غیر فعا ل ما حو ل کا سبب ہے تا ہم اگر کا لج کی عمارت مستقل بنیا دوں پر فر اہم کر دی جائے تومعذور طلبہ کو ساز گا ر تعلیمی ما حو ل میسر ا ٓ سکے گا۔پر نسپل کا کہنا تھا کہ دور دراز سے آئے طلبہ کے لئے ہو سٹل کی سہو لت میسر نہ ہو نے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ سپیشل ایجو کشن کے لیئے ٹیچنگ سٹا ف کی کمی کے ساتھ ساتھ طلبہ کو لا نے اور لے جا نے والی بسوں کی بھی کمی ہے۔جس پر صو با ئی وذیر نے کالج، سٹا ف اور طلبہ کے مسائل کے حل کی یقین دہا نی کرائی کہ وہ جلد از جلد ان مسا ئل کو حل کر یں گے۔

  • پولیس افسر کا ایسا کارنامہ آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

    پولیس افسر کا ایسا کارنامہ آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

    راولپنڈی:پولیس افسر کا ایسا کارنامہ آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے.ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال نے اپنے آفس میں شکایت کے سلسلے میں آئے ہوئے ایک معذور شہری کو نہ صرف خود ریسیو کیا بلکہ ان کی درخواست پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے، اور بعد ازاں آفس کے مین گیٹ تک خود جا کر انہیں الوداع کیا۔

  • راولپنڈی بیٹیوں سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والا دردندہ صفت باپ گرفتار

    راولپنڈی بیٹیوں سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والا دردندہ صفت باپ گرفتار

    راولپنڈی:معصوم سگی بیٹیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار،یہ دلخراش واقعہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں میں پیش آیا۔ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے سفاک ملزم زبیر کو گرفتار کرکے تفتیش مقدمہ شروع کردی ہے۔
    ایسے ناسور کسی بھی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں، غلیظ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔معاشرہ میں غیر اخلاقی جرائم سرزد کرنے والے درندہ صفت سفاک ملزمان کو انجام تک پہچانا پولیس کی اولًین ذمہ داری ہے۔ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی

  • سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کا تھانہ پیرودھائی کا اچانک دورہ

    سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کا تھانہ پیرودھائی کا اچانک دورہ

    راولپنڈی : سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کا آئی جی پنجاب عارف نواز خان کے احکامات کے مطابق تھانوں کا اچانک دورہ کرنے کا سلسلہ جاری،سی پی او کا تھانہ پیرودھائی کا اچانک دورہ، تھانوں میں کسی قسم کی غیر قانونی حراست ہرگز ہرگز قابل برداشت نہیں،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کا تھانہ پیرودھائی کا دورہ، دورے کے دوران تھانے کے ریکارڈ،صفائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں، میں خود تھانوں کے سرپرائیز وزٹ کروں گا اگر کسی تھانہ میں غیرقانونی حراست پائی گئی توایس ایچ او سمیت ذمہ دار پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ ہر تھانہ کو ماڈل تھانہ ہونا چاہیے،ایس ایچ او سمیت پولیس افسران اور اہلکار کو قانون پسندی کے حوالے سے رول ماڈل ہونا چاہیے،سی پی او نے تھانوں کو ریکارڈ،صفائی،حوالات کو بھی چیک کیا،تھانے پہنچنے پر سی پی او کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

  • تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ

    تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ

    راولپنڈی:صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت اس حقیقت کا مکمل ادراک رکھتی ہے ․ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی․ تاجروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اندر موجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور ملاوٹ ، جعل سازی اور دونمبری کو روکنے کیلئے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں ․ انہوں نے یہ بات چن بازار ، صرافہ بازار راولپنڈی میں تاجروں کے مسائل معلوم کرنے کیلئے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ․انہوں نےکہا کہ تاجروں پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن میں ٹیکس کی ایماندارانہ ادائیگی سر فہرست ہے ․ اسی طرح تجارت کے پیشے سے منسلک ہو کر جعلی اور دو نمبر اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کا محاسبہ بھی تاجروں کی ذمہ داری ہے اور جو لوگ اس کاروبار سے منسلک ہیں ان کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا تاجروں کے تعاون سے بہت آسان ہو جاتا ہے ․ اس سے قبل جب راجہ راشد حفیظ چن بازار پہنچے تو دکانداروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا ․ صوبائی مختلف دکانوں میں گئے اور وہاں جمع ہونے والے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اگر ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں تو نہ صرف ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے بلکہ عوام الناس کی زندگیوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے ․-

  • آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

    آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے ،آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے