Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • چکلالہ گیریژن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ ادا

    چکلالہ گیریژن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ ادا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

    یہ دونوں افسران اورکزئی میں بھارتی ایجنٹ خوارج کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ اورکزئی آپریشن میں مجموعی طور پر 11 بہادر جوان شہید ہوئے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم رکھتی ہے اور شہداء کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی یاددہانی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جائے گا۔

    سیاسی بیانات پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں: وزیرِ اعظم

    غزہ جنگ: ٹرمپ نے ترکیہ سے حماس کو امن منصوبے پر قائل کرنےکا کہا

    شکاگو میں کشیدگی: ٹرمپ کا میئر اور گورنر کی گرفتاری کا مطالبہ، فوجی دستے تعینات

  • راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ اور پشاور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے کی ایک نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور قبضہ کرنے کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا اور وہ وارداتوں کے بعد اس علاقے میں پناہ لیتے تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق آدم خان افغانی گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

    بنوں میں دہشتگردوں کے حملے، 2 اساتذہ اور بی آئی ایس پی کے 2 اہلکار اغوا

    مصر مذاکرات، حماس کے اسرائیل سے مستقل جنگ بندی اور انخلا کے مطالبات

    نیشنل پریس کلب حملہ،جوائنٹ کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے

  • توشہ خانہ ٹو کیس : آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    توشہ خانہ ٹو کیس : آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں آخری 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24 ستمبر کو وکلائے صفائی جرح کریں گے۔

    اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذولفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک استغاثہ کی جانب سے پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران توشہ خان ٹو کیس کے آخری 2گواہان نیب افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24ستمبر کو وکلا صفائی جرح کریں گےکیس میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت مکمل ہو گئی، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمہ میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے، مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

    سماعت کے موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بیٹی مہر النسا احمد بھی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت کے دوران وکلائے صفائی ارشد تبریز اور ظہیر عباس چوہدری بھی عدالت موجود تھے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کے جشم دید گواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    دستاویزات کے مطابق سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمداحمد عدالت میں بیان ریکارڈکراچکے ہیں جس میں انہوں نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا بتایا، کہا کہ 15مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیے، 7 مئی 2021 سے 10مئی 2021 تک دورہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہدکے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےکاکہا، تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل،کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔

    سابق ملٹری سیکرٹری کے بیان میں کہا گیا کہ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں، نیب اور ایف آئی اے کے سامنے بھی بیان ریکارڈ کرا چکا ہوں، غیر ملکی دوروں میں تحائف وصولی کے وقت وزارتِ خارجہ کے نمائندےموجود ہوتے ہیں، سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارتِ خارجہ نے پی ایم آفس کو تحریری طورپربتایا،توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، سعودی عرب سے ملےتحائف کی مالیت 29 لاکھ14ہزار 500روپے لگائی گئی، بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، مالیت کا تعین اور توشہ خانہ سےخط وکتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کےحکم پرکی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات بھی سامنے آچکے ہیں جن میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔

  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی ،سخت ایس او پیز جاری

    عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی ،سخت ایس او پیز جاری

    عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جب کہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی، عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے،اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔

    پاک-سعودیہ معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی، روئٹرز

    سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،گھروں میں پانی داخل،فصلیں تباہ

    غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں،پوپ لیو

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

    خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی،طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی،اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ کیساتھ حالات حاضرہ پر معلوماتی گفتگو کی اور سوالات کے مدلل جواب بھی دیئے۔

    رویش کمار نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

    جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

    راولپنڈی: پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا، جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔

  • غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے-

    وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی،کمبائنڈ ملٹر ی ہسپتال (سی ایم ایچ) بنوں میں زخمی جوانوں کی عیادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو آج واضح طور پر پیغام دینا چاہتا ہوں، 2 چیزوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔

    اگر افغان حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے تو ایمانداری اور سچائی کے ساتھ تعلقات قائم کرے، جس کے لیے ہم پہلے سے تیار ہیں، تاہم اگر افغانستان کی حکومت کو دہشت گردوں کا ساتھ دینا ہے اور اُن کی پشت پناہی کرنی ہےتو پھر ہمیں بھی افغانستان کی قائم مقام حکومت سے کوئی سروکار نہیں، افواج پاکستان فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ہر صورت ان دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔

    سامعہ حجاب اور حسن زاہد میں صلح، عدالت کے فریقین کونوٹس

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں امن ہو گا تو ترقی اور خوشحالی ہوگی، اگر خدانخواستہ امن تباہ ہوگیا تو نہ ملک میں ترقی ہو گی اور نہ ہی خوشحالی،دورہِ بنوں کے دوران فیلڈ مارشل اور کور کمانڈر پشاور سے دیگر اعلیٰ فوجی قیادت سے گفتگو کی ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلےکریں گے، جلد کابینہ کے پاس ان فیصلوں کو لے کر جاؤں گا، جس پر بحث کے بعد حتمی فیصلہ کر کے فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے اس موقع پرمزید کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کریں گے، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے، جو بھی خارجیوں اور بھارت کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔

    چناب، سندھ، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کی ان پراکسیوں کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے-

    قبل ازیں، وزیر اعظم شہبا زشریف کے بنوں پہنچنے پر فیلڈ مارشل نے بنوں کنٹونمنٹ میں اُن کا استقبال کیا، شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل، تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل، تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا

    غیرت کے نام پر 17 سالہ لڑکی کے قتل میں والدین، بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار حقیقی ملزمان قرار دے دیے گئے۔

    تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں 17سالہ سدرہ بی بی کے غیرت کے نام پر قتل کے معاملے میں تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا، چالان ٹرائل کے لیے ماڈل کورٹ ٹرانسفر کردیا گیا، جس میں مقتولہ کا والد،والدہ،بہنیں،بھائی،پہلا شوہر،سسر،چچا حقیقی ملزمان قرار دیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں قتل کا فتویٰ دینے والا مسلم لیگ ن کا رہنما عصمت اللہ خان بھی مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے چالان میں گورکن،لاش گھر سے شدید بارش میں لوڈر رکشہ پر قبرستان لانے والا ڈرائیور بھی ملزمان قرار دیے گئے ہیں،چالان میں نامزد گرفتار9ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ 18 مفرور ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے ہیں، ماڈل کورٹ سے آئندہ ہفتے جیل سے تمام ملزمان کی طلبی کے بعد چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

    تفتیشی ٹیم کے چالان کے مطابق میڈیکل بورڈ رپورٹ اور فرانزک رپورٹ میں موت گلا دبانے سے قرار دی گئی ہے جب کہ گلا دبانے والا تکیہ،لاش لے جانے والا لوڈر رکشہ مال مقدمہ بنا دیا گیا ہے، تمام ملزمان نے باہم مشاورت،میٹنگ،جرگے میں یک صلاح یک زبان ہوکر قتل کیا۔ تمام ملزمان قتل کے قصور وار ہیں. سب کو قتل الزام میں سزائے موت دی جائے۔

  • خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران  فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد  ہلاک

    خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے،علاوہ ازیں ایک اور مقابلہ ضلع بنوں میں ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے، پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی