راولپنڈی:بحریہ ٹائون فیز7کےنواحی گائوں جبی ضلع راولپنڈی کےطیارہ حادثہ کےنتیجے میں نائب امیرجماعت اسلامی پی پی13ضلع راولپنڈی قاری مقبول احمد کی فیملی کے 13 افرادشہید ہوئےاور4فیملی ممبرزشدیدزخمی حالت میں سی ایم ایچ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔امیر جماعت اسلامی راولپنڈی راجہ جواد نے کہاکہ عوام اس افسوسناک حادثےمیں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی اورشہداء کے لیےدعائےمغفرت کریں۔
Category: راولپنڈی

راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ, 10 افراد شہید
راولپنڈی:رات گئے افسوس ناک حادثہ پیش آگیا, راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 رابی سینٹر کے قریب تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت 12 افراد شہید اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید 4 افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے 12 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ملبے میں دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے 4 سے 5 گھروں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر کو بڑا عہدہ دے دیا گیا
راولپنڈی:ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15 عمر تنویر بٹ کو اہم عہدہ دے دیا گیا, ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو چیرمین فوڈ اتھارٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے حلقہ پی پی 15راولپنڈی کینٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب کا چیرمین لگا دیا ہے قریبی ذرائع کے مطانق وزیر اعلی پنجاب نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد منگل سے وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے

ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے ,ڈاکٹر طارق سلیم
راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مشکل چیلنج قبول کرنے کے دعوے کرنے والے اسمارٹ کپتان نے اپنے ہی وزیرخزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کا متبادل پروگرام مستردکرکے اسدعمرکوگھربھیج دیا اور آئی ایم ایف کا وزیرخزانہ مقررکرکے غلامی اختیارکرلی،گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کرنے کا نعرہ اچھا، لیکن ہرعمل اس کے برعکس ہے پوری دنیا سے بھیک مانگنے اورعوام پرقرضوں وٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے باوجود ملکی معیشت بدترہے،مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے سرمایہ کارملک چھوڑکرجارہے ہیں۔کامیاب دورے کا جشن منانے اوراسے ورلڈ کپ جیسی کامیابی سے تعبیرکرنے والی تحریک انصاف کے وزیراعظم سے امریکہ،دورے کے دوران کئے وعدوں اور 48گھنٹوں کیلئے دئیے ٹاسک کی رپورٹ مانگ رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامک سنٹرمیں اجتماع سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے اپوزیشن کے ساتھ حکومت میں بیٹھے لٹیروں کوبھی کٹہرے میں لایا جائے،ایک سال میں حکومت نے صرف چورڈاکوکا شورکیا لیکن اب تک ایک روپیہ بھی قومی خزانے میں واپس نہ لاسکی، قوم ملک لوٹنے والوں کوجیل میں ڈال کر اے سی اورٹی وی کی واپسی پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں قومی دولت کی واپسی چاہتی ہے،حکومتی صفوں میں بھی کرپٹ،بددیانت اورقرضے معاف کروانے والے فیصلہ سازی میں کرداراداکررہے ہیں، لٹیروں کی جگہ ایوان اقتدارکی بجائے جیل کی کال کوٹھڑی ہونی چاہیے۔

فوجی جوانوں کی شہادتیں خطہ میں امن کے لئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی شہادتیں خطہ میں امن کے لئے ہیں .
وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں کی شہادتیں خطہ میں امن کے لئے ہیں، قبائلی علاقوں کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے.پاک افغان سرحدکومحفوظ بنانے پرتوجہ مرکوزہے،
بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید
شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید
میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے. ان شاء اللہ
پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ خراب موسم کے باعث منسوخ
راولپنڈی: ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ بارشوں کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ممبر کرنل (ر) راجہ وسیم احمد نے خبر رساں ادارے اے پی پی کو بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے بقیہ میچز منسوخ کر دیئے گئے ہیں جن میں کوارٹر فائنل، سیمی فائنلز اور فائنل شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ان میچز کا نیا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

قومی سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کل بروز ہفتہ کو ہوگی
راولپنڈی: تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام انٹر بورڈز کمیٹی کے 15 ویں قومی سمر کیمپ کی اختتامی تقریب (کل) ہفتہ کو فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں ہوگی۔ ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی ارسلان چیمہ نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چھ روزہ سمر کیمپ کا آغاز 22 جولائی کو ہوا جس کی افتتاحی تقریب پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے رودہم ہال میں منعقد ہوئی، انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپ میں ملک بھر کے 28 تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلباء نے شرکت کی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپ کے انعقاد کی روایت کو 14 سال قبل شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد شریک طلباء کو ملک کے بارے میں مفید معلومات اور جدید سائنسی و تکنیکی علوم سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ انہی طلباء نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیاں قابل تشویش, جماعت اسلامی
راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد نے کہاہے اسلامی ریاست میں قادیانیو ں کی جانب سے تبلیغ سمیت دیگرسرگرمیاں اور حکومتی سطح پر انھیں سپور ٹ،عاشقان رسول ﷺکوقبول نہیں، تحریک انصاف کی حکومت جان لے نبی ﷺکی ناموس اوراس حوالے سے موجود قوانین پروارکی کوئی صورت بھی قابل قبول نہیں ایسی کوشش بیساکھیوں پرکھڑی حکومت کوزمین بوس کرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گلریزمیں کاروباری مرکزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سید امجدحسین شاہ،زونل امیرپی پی13ملک محمدالیاس،قاضی فیض رسول،سرداررفیع الدین،عمرفاروق ودیگر ذمہ داران سمیت کاروباری شخصیات شریک تھیں۔راجہ محمدجواد نے کہاکہ مومن فاقہ کشی توبرداشت کرسکتا ہے لیکن روح محمدﷺاس کے جسم سے نکالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی،امریکی اور عالمی طاغوت کی ڈکٹیشن پر 295سی میں ترامیم اس سے قبل بھی حکمرانوں کی خواہش رہی لیکن شمع رسالت ﷺکے پروانے اس وقت بھی ان کوششوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوارتھے اب بھی ایسی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

راولپنڈی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوشاں, نماز جمعہ کی سیکورٹی
راولپنڈی :سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کے احکامات کے مطابق نماز جمعہ کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے تھے ۔ ایلیٹ اورڈولفن فورس خصوصی طورپرگشت ڈیوٹی سرانجام دی. سئینر افسران اور ایس ایچ اوز تعنیات اہلکاروں کوچیک کر کےڈیوٹی کے متعلق بریف کیا

پنڈی میں کارسواروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کار سواروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے.
لاہور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد زخمی وہ گئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ بحریہ فیز 7 میں ہوا ہے، فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،
لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے ،جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، کار سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں دو موٹر سائیکل سوا، تین کار سوار اور ایک دکاندار شامل ہے، سب کو طبی امداد کے لئے ہپستال منتقل کر دیا گیا.
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج
پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا جائے گا، ابھی تک وقوعہ کے حوالہ سے مزید معلومات نہیں، انکوائری کے بعد کچھ سامنے آئے گا .
شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا
علاوہ ازیں آج جمعہ کی صبح پنجاب کے شہر پتوکی میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا پتوکی میں فائرنگ سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ کار میں سوار فیملی شیرگڑھ سے حبیب آباد آرہی تھی جن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ،
کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار









