Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • کسانوں کو زرعی اراضی کی  الاٹمنٹ بڑی خبر آگئی

    کسانوں کو زرعی اراضی کی الاٹمنٹ بڑی خبر آگئی

    راولپنڈی:(نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب حکومت نے بنجر زمینوں کی آبادکاری کرنے والے کسانوں کو سوا لاکھ ایکڑ زمین کی الاٹ منٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ پنجاب کابینہ نے لینڈ لیز پالیسی کے تحت صوبے کے30اضلاع میں ایک لاکھ 20 ہزار 7 سو ایکڑ زمین کسانوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبہ الاٹ کیا جائے گا۔اس ضمن میں سٹیٹ لینڈ کی ڈسپوزل پالیسی کے بھی جامع اصولوں کی منظوری دی گئی ہے۔

  • بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    راولپنڈی :گلوبل پیس اینڈ ہارمنی بین الاقوامی تنظیم اپسما اور بیفپ کے اشتراک سے انعم ڈگری کالج راولپنڈی کینٹ میں بچوں کے جنسی تشدد اور منشیات کے رجحان کی روک تھام کے لئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جسمیں راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے سکول مالکان اساتذۂ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس گلوبل پیس اینڈ ہارمنی ملک عبدالصبور نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں ہمارے علاقے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے چار واقعات رپورٹ ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ہم اور ہمارا علاقہ بھی ان درندوں سے محفوظ نہیں اسی طرح منشیات کا بچوں میں استعمال بڑھتا جارہا ہے ان دونوں موذی رجحانات کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ہمیں اسکی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اسی لیے ایک اگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور اسی سلسلے میں آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے مرحلے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اساتذۂ اور والدین کو ٹریننگ دی جائے گی کہ وہ کیسے اپنے بچوں کو ان جنسی درندوں اور منشیات کے استعمال سے بچا سکتے ہیں اور انشاءاللہ یہ سیمنار علاقے کے تمام سکولوں میں منعقد کئے جائیں گے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل پیس اینڈ ہارمنی کی صدر محترمہ کرن ہاشمی صاحبہ نے ملک عبدالصبور کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلوبل پیس اینڈ ہارمنی اس سلسلے میں سکولوں میں سیمنار میں تربیت یافتہ لوگ مہیا کرے گی جو اساتذہ اور والدین کو ٹریننگ دیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس اقدام سے ہم ان رجحانات کو ختم کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملے کی سنگینی اور اہمیت کا احساس کیا جائے انہوں نے تمام شرکا سے کہا کہ آپ اپنی تجاویز ہمیں بھیجیں انشاءاللہ ان تجاویز کی روشنی میں ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی. اجلاس میں محترمہ غنوی صاحبہ نے اگلے مرحلے میں سیمنار کے انعقاد اور ان میں دی جانے والی تربیت کے خدوخال سے شرکا کو آگاہ کیا. اجلاس سے جنرل سیکرٹری اپسما راولپنڈی کینٹ اور صدر اپسما راولپنڈی کینٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ساتھ دینے اور اگلے مرحلے میں سیمینار کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا. اجلاس سے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر اپسما جناب ابرار خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپسما نہ صرف اس مہم کے آغاز کرنے میں گلوبل پیس اینڈ ہارمنی اور ملک عبدالصبور کے اس قدم کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ پورے ڈویژن میں مدد کرنے کو تیار ہے. انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جن لوگوں کے بچے جنسی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں اسی طرح منشیات کے عادی بن رہے ہیں نہ صرف ان بچوں کی زندگیاں برباد ہوئیں ہیں انکے مستقبل تباہ و برباد ہوگئے ہیں بلکہ پورے کے پورے خاندان تباہ ہو گئے ہیں لہذا اس بات کا انتظار کئے بغیر کہ خدانخواستہ ہمارے بچے انکا شکار بنیں ہمیں احطیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور یہی وہ طریقہ ہے جس سے ان رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے.
    اجلاس میں دیگر شرکا نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اجلاس میں راجہ وسیم سیفی صاحب نے قرارداد پیش کی کہ نصاب میں جنسی تشدد کی روک تھام اور منشیات کے استعمال کے نقصانات پر مبنی مضامین شامل کئے جائیں اور جشن آزادی کے موقع پر اعلان کیا جائے کہ اگلا سال نوجوانوں کا سال قرار دیا جائے جسے اجلاس میں موجود شرکاء نے کثرت رائے سے منظور کیا.
    اجلاس میں گلوبل پیس اینڈ ہارمنی کے ممبران سکول مالکان سول سوسائٹی اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. شرکا میں
    محترم جناب چوہدری امجد صاحب صدر اپسما راولپنڈی کینٹ میزبان محفل اور ڈائریکٹر انعم سکول و ڈگری کالج راول ٹاون راولپنڈی کینٹ
    کو آرگنائزر محترم راجہ محمد وسیم سیفی (جنرل سیکرٹری اپسما و ڈائریکٹر کیڈٹ فاونڈیشن سکول ساجد بخاری روڈ راولپنڈی کینٹ
    نقیب محفل محترم نعیم اکبر صاحب جوائنٹ سیکرٹری اپسما و ڈائریکٹر نعیم اسلامیہ ماڈل سکول پیپلز کالونی راولپنڈی کینٹ
    محترم محمد نیاز احمد ڈائریکٹر رائزنگ سٹار سکول سسٹم گرجا روڈ پوٹھوہار ٹاون راولپنڈی
    محترم نوید احمد صاحب رائزنگ سٹار سکول راولپنڈی کینٹ
    محترم عبدالغفور جدون صاحب ڈائریکٹر ہاکس سکول غازی آباد راولپنڈی کینٹ
    محترم اکبر خان صاحب ڈائریکٹر ڈاکٹر اے قیو خان سکول گرجا روڈ راولپنڈی
    محترمہ عنبرین صاحبہ عنبرین سکول سسٹم گرجا روڈ
    محترم محمد کامران صاحب گرین لینڈ سکول
    محترم سعید صاحب بیسٹ ایجوکیشن سکول
    محترم راجہ ماجد صاحب حدیقہ الاطفال سکول بوائز
    محترم قاری اعجاز صاحب حدیقہ الاطفال سکول گرلز
    محترم عمران جنجوعہ صاحب نیو حسین پبلک سکول
    محمد اشفاق صاحب Asf سکول سسٹم
    محترم جناب شیراز شیخ صاحب بزنس کمیونٹی
    محترم جناب ڈاکٹر عبداللہ چئیرمین سول سوسائٹی اسلام آباد
    محترم جناب راجہ حبیب صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس پاکستان گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترم جناب ملک حسنات کلیم ممبر گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترمہ غنوی صاحبہ گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترم فہد احمد صاحب پی ٹی وی
    محترم ارشاد شیخ صاحب ممبر گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
    محترم ملک ماجد صاحب میڈیا کواڈینیٹر بزم فروغ فکر اقبال پاکستان
    عبدالحمید صاحب سابقہ چئیرمین سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ
    تمام شرکاء نے بچوں کے جنسی تشدد اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے آغاز کو سراہا اور اس کا حصہ بنتے ہوئے اپنے اداروں میں سیمنار منعقد کرانے کا اعلان کیا. آخر میں اس آگاہی مہم کی کامیابی اور ملک پاکستان کے استحکام کیلئے دعا کی گئی.

  • صوبائی امیر جماعت اسلامی طارق سلیم نے شیخ رشید کو اطلاعات کی وزارت دینے کا مشورہ دے دیا

    صوبائی امیر جماعت اسلامی طارق سلیم نے شیخ رشید کو اطلاعات کی وزارت دینے کا مشورہ دے دیا

    راولپنڈی :عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے وزیر اعظم عمران خان کو شیخ رشید کو وزارتِ اطلاعات دینے کا مشورہ دے دیا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو اپنے آپ کو فرزند پاکستان کہتے ہیں جن کو ٹی وی پر آنے کا شوق ہے ریلوے کے حادثات ہورہے ہیں اپوزیشن میں بیٹھ کر استعفوں کے مطالبے کرنے والے شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹا کر وزارت اطلاعات سونپی جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی دوسروں کے مشورے پر وزارتیں تبدیل کرتے رہے .انہوں نے آخر میں مہنگائی کے خلاف پنجابی میں ترانہ پڑھا جس سے سن کر شرکاء اور سٹیج پر موجود قائدین محظوظ ہوئے

  • جے آئی یوتھ کے رہنماء نے نوجوانوں کو خود لیڈر بننے کا پیغام دے دیا

    جے آئی یوتھ کے رہنماء نے نوجوانوں کو خود لیڈر بننے کا پیغام دے دیا

    راولپنڈی:جے آئی یوتھ رہنماء زبیر گوندل نے عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیر جماعت اسلامی کا پیغام ہے کہ نوجوان لیڈر بنے گا اس لئے ہم ہر نوجوان کو ممبر شپ دیں گے اور انہیں بلدیاتی انتخابات میں آگے لائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ان کو نوکریاں دیں اور نا ہی تھانوں محکموں سے کرپشن ختم ہوئی

  • راولپنڈی عوامی مارچ میں شہری گلے میں روٹیاں ڈال کر شریک

    راولپنڈی عوامی مارچ میں شہری گلے میں روٹیاں ڈال کر شریک

    راولپنڈی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عوامی احتجاج میں ایک شہری قمیض اتار کر گلے میں روٹیاں ڈال کر پنڈال میں گھس آیا اور شرکاء کے ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جس سے پولیس اہلکاروں نے پنڈال سے باہر نکال دیا

  • عوامی احتجاج, امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نے عوام کو سراج الحق کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی

    عوامی احتجاج, امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نے عوام کو سراج الحق کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی

    راولپنڈی :عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ میں فلاحی ریاست کے دعویداروں سے پوچھتا ہوں کہ آئی ایم ایف کہ کہنے پر کتنا سود بڑھا دیا گیا ہے آج اتنے ٹیکس اتنے بڑھا دیے گئے ہیں پوری معیشت کو گروی رکھ دیا گیا ہے یہ نہیں جانتے کہ فلاحی ریاست کیسے بن سکتی ہے یہ مدینہ کی ریاست کے خدوخال نہیں جانتے یہ صرف ایک ہی حل ہے وہ اسلامی نظامی ہے انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی سراج الحق کا ساتھ دیں

  • ق لیگی رہنماء جماعت اسلامی میں شامل

    ق لیگی رہنماء جماعت اسلامی میں شامل

    راولپنڈی :عوامی مارچ کے موقع پر ق لیگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مظہر عباس نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا جس کا اعلان امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم نے کیا اور نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا اس موقع پر مظہر عباس نے کہا کہ آپ سب کو جماعت اسلامی کو آگے لانا ہوگا

  • مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سراج الحق خطاب کریں گے

    مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سراج الحق خطاب کریں گے

    راولپنڈی:جماعت اسلامی کے عوامی مارچ کا لیاقت باغ استقبالیہ سے آغاز ہوگیا ہے جو کچھ ہی دیر میں فوارہ چوک راولپنڈی پہنچے گا جہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق, لیاقت بلوچ, امیر العظیم ڈاکٹر طارق سلیم ودیگر خطاب کریں گے, اس موقع پر لیاقت روڈ پر سٹیج لگایا گیا اور چاروں طرف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پنڈال میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے

  • مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا میدان آج راولپنڈی میں سجے گا, سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے

    مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا میدان آج راولپنڈی میں سجے گا, سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے

    راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق مہنگائی،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جماعت اسلامی کا عظیم الشان عوامی مارچ آج (جمعہ)4بجے لیاقت باغ سے فوارچوک ہوگاجس کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،امرائے اضلاع ودیگرقائدین کریں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق عوامی مارچ میں مردوخواتین کے علاوہ بچے،نوجوان اوربزرگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اورحکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے،ترجمان کے مطابق آج 10بجے لیاقت باغ میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کردیا جائے گا جہاں راولپنڈی واسلام آباد کے علاوہ گوجرخان،کہوٹہ،مری،ٹیکسلا،واہ کینٹ،چونترہ سمیت دیگرعلاقوں سے جلوس پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق فوارہ چوک میں سٹیج لگادیا گیا جبکہ خواتین کیلئے الگ پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

  • راولپنڈی وزیر اعظم پورٹل کی بھی سن لی گئی

    راولپنڈی وزیر اعظم پورٹل کی بھی سن لی گئی

    راولپنڈی :سی پی او نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پورٹل پر آنے والی شکایات پر48گھنٹوں میں کارروائی کرنے کی ہدائت کر دی، تھانوں میں اس حوالے سے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے،پورٹل کی شکایات پر کارروائی کا ریمائنڈر نہیں بلکہ متعلقہ آفیسر کو تاخیر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس اور چارج شیٹ بھجوائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی شکایات کے حل کے لئے ہر سطح پر جومنصوبے شروع کئے ہیں ان کو کامیاب بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس نے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی ہے،جس کے تحت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پورٹل پر عوام کی طرف سے پولیس کے متعلقہ جتنی شکایات آئیں گی انہیں زیادہ سے زیادہ48گھنٹوں میں حل کیا جائے گا،شکایات پر میرٹ اور صرف میرٹ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اس طرح ہونے چاہییں کہ انصاف ہوتا نظر آئے اور شکائت کرنے والے کو اطمینان ہو کہ اس کی دادرسی میرٹ پر کر دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو جس قدر مستحکم کیا جائے گا عوام اور پولیس کے مابین اس قدر ہی خلیج کم ہو گی،کمیونٹی پولیسنگ سے ہی قانون پسند عوام کے ساتھ فرینڈلی پولیسنگ جنم لیتی ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کا رویہ قانون پسند اور میرٹ پرست عوام کے ساتھ انتہائی خوشگوار ہونا چاہیے اور قانون شکنوں کے ساتھ انتہائی سخت ہونا چاہیے،سی پی او نے کہا کہ پولیس رویوں میں تبدیلی زبانی کلامی نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کا اظہار عملی طور پر بھی کیا جانا ضروری ہے،اگر پولیس افسران کے رویوں میں قانون پسند عوام کے لئے دوستانہ روش ہو گی تو عوام سب سے پہلے اپنی شکائت تھانہ میں لے کر آنے کو ترجیح دیں گے،سی پی او نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر آنے والی شکایات فوری اقدامات کے متقاضی ہوتے ہیں سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی پولیس کو ایک کاؤنٹر بنانا چاہیے کیوں کہ زیادہ تر شکایات کاتعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعات سے ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس میں خود احتسابی کا سسٹم 24/7چلتا رہتا ہے،میں بار بار یہ بات کرتا ہوں کہ قانون ہی سب سے زیادہ طاقتور ہے قانون سے طاقتور کوئی نہیں،سی پی او نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی پولیس کے تمام ڈویژنز کے ایس پیز سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر آنے والی شکایات اور ان پر کئے گئے فوری اقدامات کے حوالے سے فالو اپ لوں گا،