راولپنڈی :تھانہ پیر ودہائی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری,منشیات فروش صداقت حسین کو گرفتار کرلیا گیا ,ملزم کے قبضہ سے 130 بوتل ادھیہ شراب برآمد ہوئی,ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
Category: راولپنڈی

اٹک میں بس حادثہ، 11 مسافر جاں بحق
اٹک کے علاقے حسن ابدال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 34 افراد زخمی ہو گئے
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹک کے علاقہ حسن ابدال کے قریب براہمہ انٹر چینج کے پاس مسافر بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہو گئے ہیں. حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،زخمیوں کو حسن ابدال، ٹیکسلا واہ کینٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.
کالام، پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں سکینہ ،نورین،کنزا،خالد،اعجاز،نیاز،تاج اور سیف الرحمان شامل ہیں، حادثے کی شکار گاڑی میں سوار59مسافر سوات سے لاہور جارہے تھے.اس حادثے میں جاں بحق سکینہ، نورین اور کنزا کا تعلق لاہور سے ہے،س حادثے میں جاں بحق سیف الرحمان،نیاز اورتاج کاتعلق سوات سے ہے
چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام پر نواز اور شہباز میں اختلاف، اہم خبر

سی پی او راولپنڈی کی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ معزز ممبران پارلیمینٹ قانون بنانے والے ہیں لہٰذا قانون بنانے والے سے زیادہ قانون کو فالو کرنے والا کوئی نہیں ہوتا، ممبران پارلیمینٹ کی کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،قانون کی بالادستی اور قانون کی طاقت سے کریمنلز کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے جو قابل عمل تجاویز راولپنڈی پولیس کو دی جائیں گی ان پر فوری عمل کیا جائے گا راولپنڈی پولیس ممبران پارلیمینٹ کے استحقاقات کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ان کے تمام عوامی نوعیت کے کام میرٹ اورقانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر کرے گی،ممبران پارلیمینٹ کریمنلز سے مکس اپ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشان دہی کریں غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد اگر پولیس آفیسر یا ملازم کریمنلز کا کسی بھی حوالے سے سہولت کار ثابت ہوا تو اسے ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ممبران پارلیمینٹ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میٹنگ میں ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق،ممبران پنجاب اسمبلی شفیق خاں،تیمور مسعود،حاجی امجد،عمر تنویر بٹ،راجہ صغیر،میجر (ر) لطاسب ستی،چودھری ساجد اور چودھری جاوید کوثر نے شرکت کی،اجلاس میں ایس پی راول،ایس پی صدر اور ایس پی پوٹھو ہار بھی موجود تھے،اجلاس میں ممبران پارلیمینٹ نے سی پی او محمد فیصل رانا کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کے ان اقدامات کو سراہا جو یہاں پر قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور مختلف نوعیت کے قانون شکنوں کے خلاف اٹھائے گئے،ممبران پارلیمینٹ نے سی پی او کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو خوش آئند اور انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کچہریوں سے راولپنڈی پولیس اور یہاں کی عوام کے مابین پائی جانے والی خلیج کم ہو گی یہاں کی قانون پسند عوام کے ساتھ راولپنڈی پولیس کی وہ فرینڈلی اور کمیونٹی پولیسنگ ہو گی جس کی مثال پورے پاکستان اور پنجاب میں دی جائے گی کیوں کہ ہماری اطلاعات کے مطابق فیصل رانا ایک پروفیشنل اور قانون کی بالادستی کے لئے ہر قسم کے دباؤ کا سامنا کرنے والے ایسے پولیس آفیسر ہیں جن کی تعیناتی یہاں کی عوام کے لئے جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے ایک یادگار دور ثابت ہو گی،اجلاس میں ممبران پارلیمینٹ کی طرف سے جن مسائل کی نشان دہی کی گئی سی پی او نے قانون کے مطابق فوری احکامات جاری کئے،سی پی او نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ شادی بیاہوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی مکمل ممانعت ہے اس طرح کے واقعات ہوئے تو دولہا،شادی اور تقریبات کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ غفلت اور کوتاہی پر پولیس افسران کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی جو محکمانہ احتساب کے علاوہ فوجداری مقدمات کا اندراج بھی ہو سکتا ہے،سی پی او نے ممبران پارلیمینٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے قانون کی بالادستی والے ویژن کے تحت راولپنڈی کی عوام کو کرائم فری ماحول فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ خدا کا شکرہے راولپنڈی کے تمام مبران پارلیمینٹ قانون اور میرٹ پسند ہیں،پولیس اور ممبران پارلیمینٹ کا اشتراک یہاں کی عوام کو ایسا پر امن ماحول دستیاب ہو گا جس میں قانون کی بالادستی ہو گی قانون ہی سب سے طاقتور ہو گا،عام آدمی اور طاقتور کے لئے یکساں قانون ہو گا ویسے میری پولیس سروس میں صرف قانون ہی طاقتور ہے جن معاشروں میں قانون طاقتور ہو وہاں قانون شکن کمزور جبکہ قانون پسند عوام سب سے طاقتور ہوتے ہیں۔

راولپنڈی بحریہ ٹاؤن چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
راولپنڈی :بحریہ ٹاون فیز 8 گھروں میں نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا,ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 5 لاکھ روپے برآمد,تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاون فیز 8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کپٹین (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ ایس پی صدر ڈویژن نے ایس ڈی پی او صدر سرکل فرحان اسلم، ایس ایچ او روات راجہ سلیم اور محمد اکرم ایس آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مزید ایس پی صدر ڈویژن نے نقب زنی ،چوری و دیگر واردات کے روک تھام کے لیے بحریہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں گشت اور پکٹنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں جس پر شب روز محنت کر کے ایس ایچ او روات اور اس کی ٹیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 500000 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مفید طلب انکشافات متوقع ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرز کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا کاڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و اسلام آباد کے ہمراہ سبزی منڈی اسلام آباد کادورہ کیا۔ دورے کے دوران دیگر افسران بھی ان کے ہمرا ہ تھے، سی پی اور اوراولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی و اسلام آباد نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ان کے معیار کو چیک کیا۔اور سبزیوں کی قیمتوں کو مقرر کرنے کی بولیوں کی نگرانی کی۔

محرم الحرام کی آمد,سی پی او راولپنڈی نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی تقریبات میں معمولی سی قانون شکنی بھی ناقابل برداشت ہے،وفاقی دار الحکومت کے ساتھ جڑواں شہر ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی بہت حساسیت ہے،ماضی میں یوم عاشور جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہم اس طرح کے واقعہ کو سوچنے کے بھی متحمل نہیں،ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز اور ایس پیز امن کمیٹی سمیت قانون پسند سماجی،تجارتی اور صاحب الرائے حلقوں سے مشاورت کرکے سیکورٹی برانچ کو محرم پلان کے لئے تجاویز بھجوائیں،ان کی روشنی میں حتمی سیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ مذہبی،فرقہ وارانہ اور مسلکی شر ا نگیزی محض شر انگیزی نہیں ہوتی بلکہ بدتمیزیوں اور قانون شکنیوں کا وہ طوفان ہوتا ہے جو خدا نخواستہ آ جائے تو وہ سارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہی کرتا ہے،پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی اختیار کرنی ہے کہ جو بھی حالات ہوں فرقہ وارانہ اور مسلکی شرانگیزی کی چنگاری کو نہ صرف سلگنے سے پہلے بجھانا ہے بلکہ سلگانے والوں کو جیل بھجوا کر نشان عبرت بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ”اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں،کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں“ کا فارمولہ پرہرمکتب فکر کو ہر حال میں عمل کرنا ہو گا،انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ نفرت آمیز تقاریر،شر انگیزی والے لٹریچر اور اکسانے والے نعروں پر مبنی وال چاکنگ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،وزارت داخلہ نے جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے وہ کسی بھی عنوان سے کوئی بھی سرگرمی نہیں کر سکتیں،فورتھ شیڈول میں شامل افراد اگر کسی بھی عنوان سے کوئی سرگرمی کریں گے یا اپنے مسکن سے غائب ہوں گے تو ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات درج ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ مذہبی جلوسوں کے حوالے سے واضح احکامات ہیں کہ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کے علاوہ کوئی جلوس نکل نہیں سکے گا،روائتی اور لائسنسی جلوس اپنے روٹ سے ایک انچ ادھر ادھر نہیں ہو سکیں گے،مقر رہ وقت سے پہلے نہ کوئی جلوس نکل سکے گا اور نہ ہی مقررہ وقت کے بعد ایک سیکنڈ بھی جاری رہ سکے گاجبکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی سمیت نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر سختی اور قانون کی طاقت سے عمل کروایا جائے گاسی پی او نے کہا کہ محرم سے2ماہ قبل اسی لئے سیکورٹی پلان کی ایکسرسائیز شروع کی گئی ہے کہ اس میں امن کمیٹی سمیت تمام طبقات کی مثبت تجاویز کو شامل کر کے ایساسیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے جس پر تمام مکاتب فکر اور راولپنڈی ضلع کے تمام حلقوں کو اطمینان ہو کیوں کہ راولپنڈی پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے خدا کے فضل و کرم سے اس سال محرم الحرام کے پروگراموں کوتاریخی حوالے سے پرامن طور پر ہر حوالے سے قانون کے دائرے میں مکمل کروانا ہے،سی پی او نے کہا تھانوں سے لے کر ضلع کی سطح تک امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اگر اس میں ردو بدل ناگیز ہو تو متعلقہ اتھارٹیز کو تجاویز دی جائیں تاکہ قانون اور ضابطے کے تحت از سر نو مربوط حکمت عملی ترتیب دی جا سکے،سی پی او نے کہا کہ ایس ایچ او ز،ڈی ایس پیز اور ایس پیز کی طرف سے امن کمیٹیوں کے اجلاس مکمل ہونے کے بعد میں خود بھی امن کمیٹی کے معززقانون پسند مذہبی سماجی راہنماؤں سے ملوں گا ان کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ امن کمیٹی کے اجلاس کو ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ کیا جائے تاکہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی اس قدر فروغ پائے کہ لوگ راولپنڈی ضلع کی مثال دیا کریں،سی پی او نے کہا کہ اس نیک کام کے لئے پولیس کو جو بھی وسائل درکار ہوں گی وہ ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری طور پر میں خود مہیا کروں گا۔

راولپنڈی فنڈز کا غلط استعمال چئیرمین واسا کو عدالتی نوٹس جاری
راولپنڈی کی وارڈ نمبر 1 کھڈا مارکیٹ میں اہل علاقہ کی درخواست پر ٹیوب ویل کی منظوری اور بعد ازاں فنڈز کا اجراء ہوا. لیکن ٹینڈر جاری ہونے کے بعد چئیرمین آر ڈی اے اور واسا حکام کی ملی بھگت سے فنڈز کھڈا مارکیٹ میں استعمال ہونے کی بجائے میلاد پارک خیابان سرسید میں استعمال ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ کی جانب سے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین آر ڈی، واسا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دئے گئے. ابتدائی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے پٹیشنر ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر کام کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور فنڈز کو متعلقہ جگہ کھڈا مارکیٹ میں ٹیوب ویل کی تنصیب پر خرچ کیا جائے کیونکہ اہل علاقہ ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں ایسے میں واسا اور چئیرمین آر ڈی اے کی جانب سے لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ سنگین جرم ہے… جس پر عدالت حکام سے جواب طلب کرے.. عدالت نے ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے چئیرمین آر ڈی اے اور واسا سے جواب طلب کر لیا.
محمد اویس

مری ڈولفن فورس سیاحوں کے لیے کوشاں
راولپنڈی :ایس ایس پی مری فریال نے کہا کہ مری پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے 24/7 موجود ہیں اور محنت سے کام کر رہے ہیں۔ سیاحوں کے رش والے مقامات پر خصوصی پکٹنگ کی گئی ہے۔ ڈولفن فورس اہلکارمختلف علاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہے ہیں، جو کہ سیاحوں کو فوری رسپانس دینے کے لیے مددگار ہیں۔

احتسابی عمل کو شروع کرکے عمران خان نے دل جیت لیے, پی ٹی آئی رہنماء
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے رہنما اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت میں بہتری جبکہ ملکی امیج بلندہو رہا ہے۔سترسالہ دور میں حقیقی معنوں میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل کو شروع کر کے عمران نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

میٹرو سٹیشن پر بچھڑنے والی بچی کو راولپنڈی پولیس نے خاندان سے ملوا دیا
راولپنڈی:سول لائن پولیس نے گمشدہ بچی کو لواحقین سے ملوا دیا,سول لائن پولیس کو میٹرو اسٹیشن سے دوران گشت 7/8سالہ بچی ملی جس نے بتلایا کہ اس کا نام معظمہ ہے اور وہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا کی رہائشی ہے,جو کہ اپنی خالہ کے ساتھ میٹرواسٹیشن آئی اوربچھڑ گئی
جس پر بچی کو پولیس کی حفاظت میں لے کر تھانہ ویمن لایا گیا۔ والدین و لواحقین کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی,کافی تگ و دو کے بعد سول لائن پولیس نے بچی کے باپ سیف اللہ کو تلاش کر کے بچی کو ان کے حوالے کر دیا
بچی کے مل جانے پر بچی کے لواحقین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا
,ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لئے تیار ہے۔









