Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اٹک جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، 5 افسران معطل، سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ

    اٹک جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، 5 افسران معطل، سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ

    محکمہ داخلہ پنجاب نے اٹک جیل میں قیدیوں پر مبینہ تشدد میں ملوث 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں اٹک ڈسٹرکٹ جیل کے واش روم سے ایک قیدی کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ جیل حکام کا مؤقف تھا کہ قیدی نے ڈوری سے خودکشی کی، جبکہ لاش دیگر قیدیوں کو واش روم کی کھڑکی سے لٹکتی ہوئی ملی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرمد حسن، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد، چیف وارڈن محمد رفیق، ہیڈ وارڈن ظفر اور وارڈن محمد ایوب کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کیا گیا ہے، کیونکہ یہ ایک قیدی پر مبینہ تشدد میں ملوث پائے گئے۔ان کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اور اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ 2006 کی شق 6 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔جیل قوانین کے تحت کسی قیدی پر تشدد کی اجازت نہیں، اور محکمہ داخلہ اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ عارف شہباز کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر لاہور منتقل کیا جا چکا ہے۔

    فرانس اور یورپی ممالک کا ایران اسرائیل کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی پیشکش کا اعلان

    ایران کے بوشہر پر حملہ خطے میں جوہری تباہی لا سکتا ہے،آئی اے ای اے سربراہ کا انتباہ

    برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ سیکیورٹی خدشات کے باعث واپس بلا لیا

    اسحاق ڈار کی ترکی میں یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت، صدر اردگان کو خراج تحسین

  • نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازدیا گیا

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازدیا گیا

    پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سول ایوارڈز کی پروقار تقریب ہوئی جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا یہ اعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی / ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) نے ایک باوقار تقریب کے دوران چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں تقسیم کیے۔

    https://x.com/zarrar_11PK/status/1934912935542804593

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 47 افسران کو اعزازات دیے گئے، 10 افسران کو ستارہ امتیاز21 افسران کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی عطا کیا گیا، 16 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا یہ اعزازات نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی ان خدمات کا اعتراف ہیں جو انہوں نے قومی دفاع، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انجام دیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں ایوارڈ یافتگان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام اور قومی سلامتی کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا، انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خودانحصاری کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی، تقریب میں اعلیٰ عسکری و سویلین حکام، سائنسدانوں، انجینئرز اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

  • ن لیگی سابق سینیٹر چوہدری تنویر گرفتار

    ن لیگی سابق سینیٹر چوہدری تنویر گرفتار

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری تنویر کو سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو راولپنڈی پولیس نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں گرفتار کیا ہے، اس حوالے سے چوہدری تنویر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لاہور ہائی کوٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کی جانب سے خارج کردی گئی۔

    ادھر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس کے گواہ پرویز کے خلاف منحرف ہونے پر مدعی نے مقدمہ درج کروا دیا، قتل کے مدعی چوہدری ندیم اقبال نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز ولد افضل اور آفتاب ولد عبد القیوم نے وقوعہ کے بعد خود مجھے آ کر بتایا تھا سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے ہمارے سامنے سہیل انجم فیروز کو حکم دیا تھا کہ چوہدری تنویر کو قتل کردو۔

    ارشد ندیم ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل

    مدعی کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ پرویز اور آفتاب نے میرے ساتھ جا کر تھانہ سول لائن میں تفتیشی افسر کے سامنے بیان قلمبند بھی کروایا مگر اب پرویز ولد افضل نامی گواہ چوہدری تنویر کے ساتھ مبینہ ساز باز کرکے مجسٹریٹ کے سامنے منکر ہو گیا اور 164 ض ف کے تحت بیان قلمبند کروا دیا جس سے قتل کیس کو شدید نقصان پہنچا‘، پولیس نے چوہدری ندیم اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

    پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے،شیری رحمان

    واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے، چوہدری عدنان 2018ء میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے۔

    پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے،شیری رحمان

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلیجنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاآپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیاآپریشنزکے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھےعلاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

    صدر مملکت نے کامیاب کاروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور ملک سے فتنتہ الخوارج کےمکمل خاتمے کےعزم کا اعادہ کیا انہوں نےکہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےعفریت کےخاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    ڈیلی میل کی پاکستان کیخلاف من گھڑت خبر،مبشر لقمان برس پڑے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے، قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔

    کراچی :والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

  • پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

    پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعےکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا،ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا،وکلا نے ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    اسرائیلی فوج نے ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    پاسدارانِ انقلاب نے شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

  • اڈیالہ جیل میں قیدی سے بدفعلی اور قتل، 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم

    اڈیالہ جیل میں قیدی سے بدفعلی اور قتل، 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم

    اڈیالہ جیل میں قیدی کے ساتھ بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے جرم ثابت ہونے پر محمد وقاص، آصف خان، نقاش رضا اور بلال حسین کو دو مرتبہ سزائے موت، پانچ لاکھ روپے فی کس ہرجانہ اور مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت میں پیش کردہ شواہد کے مطابق، مجرموں نے قیدی سبیل کو جیل میں بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ جنوری 2024 میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی دی جائے گی جب تک کہ ان کی موت واقع نہ ہو جائے۔

    پاکستان میں سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • راولپنڈی : قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

    راولپنڈی : قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

    راولپنڈی میں ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہو کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیامتن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے گھر کا قبضہ دیا۔

    متن مقدمہ کے مطابق ملزم کو بقایا 30 لاکھ بھی ادا کر دیئے، لیکن رجسٹری کروانے میں ٹال مٹول کرتا رہا، ملزم نے پوری رقم وصول کرنے پر گھر پر قبضہ کی کوشش کی، جس پر عدالت سے سٹے لے لیا،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ گزشتہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے میں ملزم چوہدری طارق گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا، ملزم نے مجھے اکیلے دیکھ کر زبردستی زیادتی کی، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر آئی۔

  • گوجرخان: دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، دو مشتبہ افرادگرفتار

    گوجرخان: دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، دو مشتبہ افرادگرفتار

    گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

    تفصیل کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے درکالی سیداں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں مشتاق شاہ اور اس کے دو بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ قاتلوں نے رات گئے گھر میں داخل ہو کر پے در پے گولیاں ماریں، جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی جاتلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرخان منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقتولین کے اہل خانہ انصاف کے منتظر ہیں۔

  • راولپنڈی،گولیاں چل گئیں،باپ ،دو بیٹے قتل

    راولپنڈی،گولیاں چل گئیں،باپ ،دو بیٹے قتل

    راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ سے گھر میں سوئے ہوئے والد اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کی، مقتولین میں والد اور دو بیٹے شامل ہیں، تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیکر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، زرتاج گل

    حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، زرتاج گل

    راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ورکرز کے لیے پیغام دیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے تیار رہیں-

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں وکلاء کے ذریعے عدالت جانے کی اجازت ملی بانی نے ورکرز کے لئے پیغام دیا ہے کہ آپ کو قربانی کے لیے تیار رہنا ہے، بانی نے کہا جس معاشرے میں انصاف اور اخلاقیات ختم ہوجائے وہ معاشرے ختم ہوجاتے ہیں، ایٹم بم گرانے سے ختم نہیں ہوتے اور ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خان کو گرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی جس سیل میں ہیں اس سیل کو تالے لگائے ہوئے ہیں انہیں ملاقات نہیں کرنے دیتے، بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ جیل میں بیٹھے ہیں،حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے-

    زرتاج گل نے کہا کہ نواز شریف پاناما کے کیس میں تھے لیکن ان کی بیگم کو کوئی تکلیف نہیں دی گئی بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اس کے باوجود ان کو ملنے نہیں دیا جاتا ان کو عید سے قبل رہا کرکے باہر نکالیں، یاسمین راشد، صنم جاوید، سینیٹر مشتاق کی اہلیہ کو باہر آنے دیں، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں، فارم 47 کی حکومت عورتوں کی ہی دشمن ہے۔چ