Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • 26 ویں ترمیم کیخلاف  عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے، کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ہم 26 ویں ترمیم کے خلاف باقی حزب اختلاف کی جماعتوں سے ملیں گے اور عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے۔

    گوہرعلی خان نے کہا کہ علی امین کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ہے اور ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی، علی امین گنڈا پور کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے، اور علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

    اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    بیرسٹر گوہرعلی خان نے تحریک انصاف میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ہم مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے بلکہ کھل کر کریں گےہمارے یہی مذاکرات ہیں جو اب ختم ہو چکے ہیں۔

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

  • علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

  • جی ایچ کیو  حملہ کیس: دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

    جی ایچ کیو حملہ کیس: دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

    باغی ٹی وی: عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر غور کیا گیا۔

    پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ استغاثہ کے گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کروا رہے ہیں، جو کہ مقدمے کی تفتیش میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

    مہاکمبھ میلے کی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئی

    بعد ازاں، انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی نے عدالت میں 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

    یاد رہے کہ 9 مئی 2025 کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کر دی

  • ضلع خیبر  میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج  ہلاک ، 2 زخمی

    ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک ، 2 زخمی

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی،وزیرِ اعظم نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی-

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گےمجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دہشتگردوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

    عمرا ن خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

  • توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ پنڈی کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔

    عدالت نے 295 سی کے تحت چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی، 295 بی پر عمرقید سنائی، مجرمان کو 295 اے پر دس دس سال قید سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، مجرمان کو 298 اے جرم میں تین تین سال قید سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔مجرموں کو پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت سات سات سال قید ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہوجائے، توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی اور ناقابل رعایت جرم ہے۔فیصلے کے بعد مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

  • پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی،پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے،تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مؤثر کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 22 اور 23 جنوری کی رات پاک افغان بارڈر پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہتا آیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے، بلاول بھٹو

  • خاتون اول آصفہ بھٹو   شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت  کی مشکور

    خاتون اول آصفہ بھٹو شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کی مشکور

    راولپنڈی: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی ،بریفنگ میں کہا گیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی اور ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے-

    اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے-

    چینی سفیر نے کہا کہ چین امراض قلب کی جدید طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا،چین پاکستانی ڈاکٹروں کو امراض قلب کے جدید طریقہ علاج بارے تربیتی مواقع بھی فراہم کرے گا، چین پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائے گا-

    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،خاتون اول نے دل کے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو بھی سراہاخاتون اول نے اے ایف آئی سی میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے،آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

  • پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے،ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

    دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار، اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔

    دوسری جانب ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا ، تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے-

    اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری صورت میں دیئے تھے۔

  • راولپنڈی: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    راولپنڈی: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    راولپنڈی(باغی ٹی وی رپورٹ) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس کمیونٹی کو سعودی عرب میں موجود تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    سفیر احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکٹر، خاص طور پر چاول، گوشت، ٹیکسٹائل، ماربل، فارما، اسٹیل، کنسٹرکشن، پلاسٹک شوز اور آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی تاجروں کے لیے ایکسپورٹ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی مارکیٹ میں سمندری خوراک، ہوٹل اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں روزگار کے وسیع امکانات بھی دستیاب ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 90 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جبکہ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے حجاج کے لیے حلال احرام کی سپلائی ایک منفرد موقع فراہم کر سکتی ہے۔

    تقریب میں آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

    سفیر احمد فاروق نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں سمندری خوراک کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی تجارتی نمائشوں کی تیاری جلد شروع کرنے کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی سفارت خانہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔