Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی  گینگ گرفتار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سحرش نامی خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی ۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق گینگ ارکان نے دو ہفتے قبل فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی جبکہ گینگ کے سرغنہ دانش عرف دانی نے ایک ماہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے 7 سالہ بچی کو زخمی بھی کیا تھاملزمان ریکی کرنے کے بعد وارداتیں کرتے تھے جن میں دانش، حامد اور ملزمہ سحرش شامل ہیں دانش اور حامد سگے بھائی اور سحرش ملزم دانش کی اہلیہ ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ڈکیتیوں میں مطلوب گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انھیں کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    پاکستان کا گاؤں جہاں 8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں …

  • راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایس ایچ او سٹی خالد یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پیٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لیے گئے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر رکھا تھا، ملزمان پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر اور کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور ان کے لیے مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، منع کرنے پر ملزمان نے پتھروں، اینٹوں، ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں، ملزمان کے تشدد کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہوئےمظاہرین نے پستول سے پولیس پر فائرنگ کی، ملزمان نے ربڑ بلٹ گن، ٹیئر گیس گن چھین کر زمین پر مارکر توڑی اور کانسٹیبل سے وائرلیس سیٹ چھین کر لے گئے۔

    سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

  • لیاقت آباد  احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد  رہنماؤں پر مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

    راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روزلیاقت آباد میں ہونے والے احتجاج اور جھڑپوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 58 سے زائد مقامی رہنماؤں پر مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل صابر اور ناصرمحفوظ کو نامزد کیا گیا ہے؛راولپنڈی پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں چوہدری امیر افضل، عمرتنویر بٹ اور ملک فیصل سمیت 150 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لیاقت باغ میں ریاست مخالف نعرے لگائے،کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کارکنان نے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا، کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار منیب عباس، اجمل خان زخمی ہوئے، ملزمان کے پتھراؤ سے افسران کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر ہوائی فائرنگ کی اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    نجی خبررساں اداری سے گفتگو میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، شیلنگ پر کے پی حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا،پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا سب کے سامنے ہے-

    کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

  • پی ٹی‌آئی کا احتجاج کا اعلان،لیاقت باغ سیل موبائل اور میٹرو بس سروس معطل

    پی ٹی‌آئی کا احتجاج کا اعلان،لیاقت باغ سیل موبائل اور میٹرو بس سروس معطل

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو سیل کر دیا جبکہ موبائل اور میٹرو بس سروس معطل رہے گی،جبکہ گزشتہ شب پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے۔

    باغی ٹی وی:پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیلئے کارکنان لیاقت باغ پہنچ گئے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے ان پر شیلنگ کی گئی، جبکہ کارکنان نے جواب میں پولیس پر پتھراؤ کیا،اٹک سے آنے والے قافلوں پر بھی پولیس نے شیلنگ کی، شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نہتے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی ہے،جواب میں مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا،جبکہ راولپنڈی میں احتجاج پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،شہریار ریاض کی قیادت میں پہلا قافلہ لیاقت باغ پہنچا، پولیس نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرام راجہ کو بھی راولپنڈی جانے سے روک دیا، اور اب خیبرپختونخوا کی طرف سے آنے والے قافلوں کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا، دونوں راولپنڈی جارہے تھے کہ انہیں گاڑی سے اتار کر پولیس وین میں بٹھا دیا گیا،بعدازاں، پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا۔

    بیرسٹر گوہر نے رہائی کے بعد بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی بجائے واپس چلے جائیں، سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا،سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے واپس چھوڑ دیا اور انہیں راولپنڈی جانے سے روک دیا گیا، پولیس نے سلمان راجہ کو ہدایت کی کہ آپ واپس اسلام آباد جائیں۔

    وزیر اطلاعات خیبر پختونکوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں آئی مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے،عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا کر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے،ہم بانی پی ٹی أئی کی کال پراحتجاج کر رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہے ہمارے احتجاج پرامن ہوتے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، تاہم تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور رات بھر کوئی بھی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا،راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر بند کردیے گئے ہیں شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد میں موجودپی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ بند اور پارٹی رہنما روپوش ہیں۔

    پی ٹی آئی لاہور کی قیادت گرفتاریوں سے بچنے کیلئے رات کو ہی روانہ

    ادھر احتجاج میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی لاہور قیادت کی نئی حکمت عملی اختیار کی اور کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپوں سے قبل ہی رات میں راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کیلئے کارکنان اور رہنما رات گئے ہی روانہ ہوگئے، رہنماؤں اورکارکنان کو الگ الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت دی گئی، پارٹی قیادت کی جانب سے راولپنڈی میں کارکنوں کو اپنی سیاسی شناخت ظاہر نہ کرنے کی ہدایت ملی ہیں، اس حوالے سے شیخ امیتاز نے کہا کہ آج راولپنڈی میں پر امن احتجاج ہوگا،پی ٹی آئی لاہوراحتجاج میں بھر پور شرکت کریں گی۔

    علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن راولپنڈی میں احتجاج کیلئے روانہ

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج کے لیے 25 سے زیادہ ریسکیو گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں فائرویکلز، ایمبولنسز، اور دیگر ریسکیو وسائل شامل ہیں، 40 سے زیادہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی ان گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ان ریسکیو گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن آج راولپنڈی کے احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں، جلسے کیلئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے جلسے کیلئے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے پختونخوا سے ہزاروں کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا ، صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ہے۔

    ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا، پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جا رہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر پورا پاکستان سڑکوں پر ہو گا، جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کےخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی تھی، جو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی تھی، پاکستان تحریک انصاف نے آج لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کا تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گزشتہ روز سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اگر ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے-

    لیاقت باغ میں احتجاج کے اعلان اور حکومتی اقدامات کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی، وزیراعلی کے پی بھی راولپنڈی احتجاج میں شرکت کریں گے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کریں گے، پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی، پی ٹی آئی قیادت نے پی ٹی آئی کی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ٹی‌آئی کا احتجاج کا اعلان،لیاقت باغ سیل موبائل اور میٹرو بس سروس معطل

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری لیاقت باغ کے باہر اور اندر تعینات کر دی گئی ہے، پولیس نے چہل قدمی کیلئے آنے والے افراد کو بھی باہر نکال دیا ہے، راولپنڈی بھر میں آج موبائل سروس معطل رہے گی، موٹر وے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا جبکہ چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراوں کو بند کیا جائے گا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رہنے اور مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند بھی کئے جانے کا امکان ہے۔

    حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاراولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اورایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائدکرنے کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبراور اتوار 29 ستمبرکوہوگا، راولپنڈی ڈویژن کےچاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی، ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے،،امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کومراسلہ جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ادھرسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامہ کے مطابق کسی قسم کی بھی چھٹی کرنے کی اجازت نہیں ہو گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

  • آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے کے مطابق ملزم عدنان شجاعت زبیری کو چھاپہ مار کارروائی میں لیاقت باغ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث پایا گیا،ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر بھی شیئر کیں جبکہ ملزم متاثرہ خاتون کو گزشتہ کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب قصور میں کھارا روڈ پر دو طلبہ گروپس کے درمیان لڑکیوں کو چھیڑنے کے معاملے پر سرعام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے دوران طالبات کو لے جانے والا رکشہ ڈرائیور محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نے فائرنگ کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر طالبات کے آگے لیٹ کر انہیں بچانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ گولی کا نشانہ بن گیا۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو طلبہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    زخمی رکشہ ڈرائیور محمد اسلم کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کی ہمت اور فرض شناسی نے ممکنہ طور پر ایک بڑا سانحہ ٹال دیا۔

  • عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال کی قید مکمل

    عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال کی قید مکمل

    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 365 دنوں میں 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں،انہوں نے جماعت کے رہنماؤں اور اپنے وکلا سے کل 100 سے زائد ملاقاتیں کیں،عمران خان نے 365 دنوں میں ایک ہزار گھنٹے کورٹ کی سماعتوں میں گزارے۔

    جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف کو 365 دنوں میں صرف دانت میں درد کی شکایت ہوئی ایک سال کے دوران انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گیا، 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں پورے ایک سال کے دوران بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے،وہیں عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایک برس میں 90 دن قید تنہائی میں گزارے جب کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد

    عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد

    سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی

    راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس پر سماعت کی، ملزمان ایم این اے دانیال چوہدری، اسامہ چوہدری اور چنگیز خان پیش ہوئے، عدالت نے ایم این اے دانیال چوہدری، اسامہ چوہدری، چنگیزخان اور محمد ظہور پر فردِ جرم عائد کر دی،عدالت نے ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی ،

    مقدمہ متن میں تحریر ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر پستول سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا،ملزم دانش نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چوہدری عدنان کو ساتھی جنید کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات میں استعمال پستول چوہدری تنویر نے فراہم کیا تھا،ملزم کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد والد سہیل انجم کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر چلا گیا اور قتل میں استعمال پستول چوہدری تنویر کی رہائش گاہ کے اسٹور روم میں چھپایا تھا، واردات کی رات والد اور ساتھی کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر گزاری۔

    واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے قریب قتل کیا گیا تھاچوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ چوہدری تنویر سمیت 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،پولیس نے دو شوٹر عدنان اور دانش کو کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو کراچی سے پنڈی لایا گیا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،دونوں ملزمان شوٹر ہیں اور انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چودھری عدنان کو نشانہ بنایا،

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • اڈیالہ جیل میں قیدی ایک بار پھر لڑ پڑے، ایک زخمی

    اڈیالہ جیل میں قیدی ایک بار پھر لڑ پڑے، ایک زخمی

    اڈیالہ جیل میں قیدی ایک بار پھر لڑپڑے ، ایک قیدی زخمی ہو گیا

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی آپس میں لڑائی کی آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں، اب اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ایک بار پھر لڑائی ہوئی ہے،اس لڑائی کے دوران ایک قیدی زخمی ہو گیا ہے،واقعہ کے بعد اڈیالہ جیلکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں حوالاتی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے،مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا ہے،مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کا واقعہ 29 اگست کو مسجد کے قریب پیش آیا، قتل کے مقدمہ میں گرفتار حوالاتی آتش حسین کا حوالاتی انجم سے کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا، اس دورا آتش حسین نے خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن،سر اور کندھے کو زخمی کیا، زخمی حوالاتی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا ہے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعہ کے گواہ ہیں،

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان، بشریٰ بی بی بھی قید ہیں، جیل کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    قبل ازیں 29 جون کو بھی اڈیالہ جیل میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،قیدی آپس میں لڑ‌پڑے ، ایک قیدی زخمی ہو گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،جیل میں بنائے گئے کٹر کے وار سے ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عامر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں3حوالاتیوں حماد صدیق،شاہ ویز اور شمس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیاکہ حوالاتی حماد صدیق بارک 1سے 8گیا،شاہ ویز اور شمس سے جھگڑے بارے صلاح مشورہ کیا،حوالاتی شمس بارک 1،کمرہ 2سے صائم کو بلا کر برآمدے لایا۔ حوالاتی حماد صدیق،شاہ ویز نے خود ساختہ کٹر سے صائم پرحملہ کرکےناک پیشانی اور بازو کو زخمی کیا۔مقدمے میں ایس جی وارڈرعدیل شہزاد،چیف ہیڈ وارڈر فیاض احمد کو گواہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے،مقدمے میں تین حوالاتیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئے روز اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے آپس میں لڑنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، قیدیوں سے ملنے کے لئے آنے والے افراد سے منشیات بھی برآمد ہوتی ہے،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کے مطابق چند روز قبل حوالاتی ماجد سے ملاقات کے لیے اعجاز خان آیا،تلاشی کے دوران ملاقاتی سے منشیات اور سم ملی ، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،ملاقاتی سے دوران تلاشی بٹوا سے 10گرام چرس اور ایک عدد موبائل فون سم برآمد ہوئی،واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے درج کر لیا

  • آئیسکو اہلکار کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    آئیسکو اہلکار کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    آئیسکو اہلکاروں کو آڈٹ کلئیر کروانے کی آڑ میں رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائی،آئیسکو اہلکاروں کو کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کروڑوں روپے رشوت وصول کی۔گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نزر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں،ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کئے گیا تھا۔ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا،ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا،ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کیا گیا

    ملزمان کو مذکورہ رقم آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی،ملزمان کو رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی۔ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

    عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوں‌کو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • برطانوی پلٹ خاتون اپنی جدی زمینوں پر قبضے کیخلاف سراپا احتجاج

    برطانوی پلٹ خاتون اپنی جدی زمینوں پر قبضے کیخلاف سراپا احتجاج

    راولپنڈی کلر سیداں سے تعلق رکھنے والی برطانوی پلٹ خاتون اپنی جدی زمینوں پر قبضے کے خلاف پر سراپا احتجاج ہے

    خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں میرا نام لبنیٰ راشد ہے،کلر سیداں پولیس بااثر شخصیت سے ساز باز کرکے کے میری جائیداد پر قبضہ کروانے میں مصروف ہے ۔ میرا سسرالی گھر تھا ،کلر سیداں پولیس کی ملی بھگت سے میرا گھر گرایا گیا،میرا گھر گیایا گیا تو میں برطانیہ میں تھی جس دن مجھے خبر ملی تو پاکستان واپس آکر میرے گھر کو مسمار کرنے والے عناصر کے خلاف تھانے میں متعدد بار تحریری درخواست دائر کی تاہم میری کسی قسم کی سنوائی نہیں ہو رہی ۔ میرا گھر گرانے کے وڈیو ثبوت ہونے باوجود کلر سیداں پولیس میری ایف آئی آر درج کرنے سے قاصر ہے ۔میں روز تھانے کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوں میں جہاں بھی جاتی ہوں پولیس والے میری داد رسی کرنے کی بجائے مجھے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیتے ہیں ۔ایس ایچ او، ڈی ایس پی سب ملے ہوئے ہیں،پولیس آتی ہے چلی جاتی ہے، ابھی تک مجھے انصاف نہیں ملا، میرا میٹر چوری ہوا اس پر صرف پرچہ ہوا،میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آر پی او راولپنڈی یاسر سرفراز الپاء سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی سے اپیل کرتی ہوں کہ میری جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے اور میرے گھر کو مسمار کرنے والے عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ،میں ایک اکیلی خاتون ہوں خدارا میری جائیداد کے معاملے پر منصفانہ انکوائری کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے.

    برطانوی پلٹ خاتون کا جائیداد پر قبضے کا دعویٰ، راولپنڈی پولیس کا مؤقف بھی آ گیا
    دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے، راولپنڈی پولیس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کچھ اسطرح ہیں کہ مذکورہ خاتون کا اپنے بھائی کے ساتھ جائداد کا دیرینہ تنازعہ ہے۔ مذکورہ خاتون کی کمپلینٹ پر پولیس موقع پر گئی جہاں خاتون اپنے بھائی کے خلاف گھر سے چوری کے حوالے سے کوئی شواہد پیش نہ کر سکی۔ خاتون اور ان کا بھائی الطاف دونوں متنازعہ مکان کے دعویدار ہیں جن کے مقدمات سول کورٹ میں چل رہے ہیں۔ حالات و واقعات اور فریقین کے مابین کشیدگی کے پیش نظر مکان کو سیل کرنے کی حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز گیا ہے، جس پر معزز عدالت کے احکامات پر قانون کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی