Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • ساہیوال میں  نایاب نسل کا 65 کلو وزنی کچھوا نکل آیا

    ساہیوال میں نایاب نسل کا 65 کلو وزنی کچھوا نکل آیا

    ساہیوال: ساہیوال میں نایاب نسل کا 65 کلو وزنی کچھوا نکل آیا،جسے مقامی لوگوں نے واپس اس کے مسکن میں چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: مقامی لوگوں نے نایاب نسل کا یہ کچھوا ساہیوال کے نواحی علاقے میں نہر سے پکڑا تھا جو نہر میں پانی کم ہونے کی وجہ سے خشکی پر آگیا تھا مقامی نوجوانوں کے مطابق اس کچھوے کا وزن 65 کلو گرام تھا جو کوئی خوراک نہیں کھا رہا تھا وہ چار دن تک کچھوے کو خوراک دینے کی کوشش کرتے رہے،فیس بک پر ماہرین سے اس کچھوے کی نسل اور خوراک کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
    https://x.com/AsefMehmood/status/1743679095370908135?s=20
    اس حوالے سے مشن اویرنس فاؤنڈیشن کے سربراہ فہد ملک نے ان نوجوانوں سے رابطہ کیا اور انہیں اس بات پر مائل کیا کہ وہ اس کچھوے کو واپس نہر میں ہی چھوڑ دیں جس پر کچھوے کو آج واپس نہر میں چھوڑ دیا گیا فہد ملک نے بتایا کہ یہ نرم خول والا صاف پانی کا کچھوا ہے جسے مقامی زبان میں پریتر کہا جاتا ہے یہ انتہائی نایاب نسل کے کچھوے ہیں جو آب گاہوں میں آلودگی کی وجہ سے ناپید ہوچکے ہیں،مقامی نوجوان کا کہنا تھا کہ کچھوے کو واپس پانی میں چھوڑ دیا ہے، اب بھی گاہے بگاہے چیک کرتے رہیں گے کہ کچھوے کو کوئی دوبارہ پکڑنے کی کوشش نہ کرے –

  • ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تاحال جاری، پنجاب کے ضلع ساہیوال سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی: ضلع ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں، رہنماؤں اور تمام پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا اعلان کردیا، پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت 9 اراکین نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا،امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

    اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان سمیت ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزررہی ہے۔

    نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت 102 شرپسندوں کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور جاری رہے گا،فوج نے روایت کے مطابق خود احتسابی کا عمل مکمل کرلیا ہے 3میجرجنرل اور 7بریگیڈیئرز سمیت 15 افسران کیخلاف تادیبی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ مزید کہا کہ تمام ملزمان کومکمل قانونی حقوق حاصل ہیں،فوج میں جتنا بڑا عہدہ ہوتاہے اتنی ہی بڑی ذمہ داری نبھائی جاتی ہے۔

    تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس …

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا اس واقعہ کی کئی ماہ سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی،جو کام دشمن 75سالوں میں نہ کرسکے،وہ مٹھی بھر لوگوں کے سہولتکاروں نے کردکھایا ملک بھر میں 17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں،پہلے سے قائم فوجی عدالتوں میں 102شرپسندوں کا ٹرائل کیاجارہاہے،سول کورٹس نے ان شرپسندوں کا کیس ملٹری کورٹس کو منتقل کیا، تمام ذمہ داروں کو آئین پاکستان کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔

    علاوہ ازیں مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سانحہ 9 مئی کے بعدبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی جلد شروع کر دی جائے گی۔

    جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب …

  • ساہیوال؛ سیشن عدالت نےمیرج بیورو کی آڑ میں  بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کو  سزا سنا دی

    ساہیوال؛ سیشن عدالت نےمیرج بیورو کی آڑ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سزا سنا دی

    سیشن عدالت نےمیرج بیورو کی آڑ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے مجرموں کو پچاس پچاس سال قید بامشقت اور بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے.

    ساہیوال تھانہ فریدٹاون کےعلاقہ القریش ٹاؤن میں سیشن عدالت نےمیرج بیورو کی آڑ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے مجرموں کو پچاس پچاس سال قید بامشقت اور بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے. میرج بیورو کی آڑ میں بھکاری بچوں اور سکول و دیگر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بنانے والے چار مجرموں میں سے طارق،آصف ریاست کو تمام جرائم میں مجموعی طور پر پچاس پچاس سال قید بامشقت اور فی مجرم بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا اور مجرم احتشام کو بیس سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے. تمام مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے سزا سنائی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوشل میڈیا پر گردش کرتی 10 ہزار روپے نوٹ کی جعلی تصویر
    ضروری اشیا مہنگی. شرح 34.96 فیصد
    شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
    کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
    تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
    میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
    خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
    نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
    جس کے بعد تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا جرمانہ کی عام ادائیگی کی صورت میں چاروں مجرموں کو مزید ڈیڑھ ڈیڑھ سال قید بھگتنا ہوگی۔ مجرمان کے خلاف ستمبر 2021 میں تھانہ فرید ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد مجرمان سے ویڈیوز اور یو ایس بیز ، موبائل فونز اور میموری کارڈز بھی برآمد ہوئے تھے ۔ واردات میں ملوث جملہ مجرمان سینٹرل جیل ساہیوال میں قید ہیں ۔

  • نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کے موثراستعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

    نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کے موثراستعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

    نوجوانوں کے لیے پرنٹ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

    ساہیوال ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام زمہ داران اور نوجوان کے لیے میڈیا و ڈیجیٹل میڈیا کے استعداد کار میں اضافے اور ذرائع ابلاغ کے جدید ٹولز کو بہتر استعمال کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈیجیٹل میڈیا کے ٹریئنر احمد فوزان، احتشام خالق ، فرید رزاقی ، کامران اشرف نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے گفتگو کی۔

    سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبر کی افادیت و اہمیت کے لیے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں۔ پریس کانفرنس ، ایونٹ، مختلف بیٹ پر رپورٹنگ کے طریقہ کار سکھائے ، احمد فوزان نے ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت و اہمیت اور سوشل میڈیا کے بدلتے رجحانات پر خصوصی گفتگو کی۔ کامران اشرف نے موبائل جرنلزم کے حوالے سے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹولز کے استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کی مدد سے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ سے لیکر ایڈیٹنگ اور وائس اوور ٹولز کی مدد سے نیوز پیکج اور ڈیجیٹل سٹوریز کو کور کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے موبائل فون ٹولز کے حوالے سے تربیت کی۔

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    پنجاب حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم میں ارم شہزادی کی بھی تقرری

    فرید رزاقی نے ٹویٹر کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔ انہوں نے ٹویٹر ٹرینڈز کے حوالے سے ٹولز بارے آگاہی دی۔ احتشام خالق نے سوشل میڈیا اور سیاسی بیانیہ کے سیشن میں سوشل میڈیا ٹرینڈز کے حوالے سے تربیت کی۔ انہوں ساہیوال کے علاقوں کے حوالے سے اعداد و شمار اور سوشل میڈیا کے پیجز کو استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت کی ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصراللہ گورایہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلیل کی بنیاد پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مضبوط بیانیہ بنائیں۔ یونین کونسل، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر سوشل میڈیا کمپین کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں

  • ساہیوال سی ای او ہیلتھ کے آفس میں برقعہ پوش عاشق گرفتار

    ساہیوال سی ای او ہیلتھ کے آفس میں برقعہ پوش عاشق گرفتار

    ساہیوال :عاشق نے اپنی عزت داو پر لگا لی لیکن اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، اطلاعات کے مطابق اس عاشقانہ واقعہ کا تعلق ضلع ساہیوال سے ہے ، اطلاعات ہیں‌کہ ساہیوال سی ای او ہیلتھ کے آفس میں برقعہ پوش عاشق گرفتار جس کی شناخت مولوی احسن ضیاء کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرلیا

    برقعہ پوش عاشق اپنی محبوبہ کو ملنے ساہیوال کے مین ہیلتھ آفس سے گرفتار،مولوی احسن ضیاء نے برقعہ پہن کر آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی جیسے سیکورٹی گارڈ نے مشکوک جانتے ہوئے جب روکا تو وہ مرد نکلا آفس میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے مولوی صاحب نے بتایا کہ وہ اپنی محبوبہ کو ملنے آیا تھا کہ اس پتہ چلا تھا کہ وہ سی ای او ہیلتھ کے آفس میں کسی کام کے سلسلے میں گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کررہےہیں اور اصل صورت حال کوجانچنے تک اس واقعہ کی تفتیش کی جائے گی، دوسری طرف پولیس نے کسی بھی سرکاری عمارت میں داخلے کے لیے آنے والے افراد کی شناخت کا مربوط نظام تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • دھوکا دہی کا الزام: ایمازون  نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے

    دھوکا دہی کا الزام: ایمازون نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے

    لاہور:آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایمازون نے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے، ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہےان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

    ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیئے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

    قبل ازیں جون میں جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے 2022 کے آغاز میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانی کاروباریوں نے ایمازون جوائن کیا-

    واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان کی ای کامرس پالیسی کا اعلان کیا 2020 میں، وفاقی وزارت تجارت نے، SAPM عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں، Amazon کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی اس کے نتیجے میں ایمازون نے 2021 میں پاکستان کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کیا۔

    پاکستان میں ایمازون کی سہولت کا آغاز کس شہر سے ہونے جارہا ہے؟تفصیلات آگئیں‌

    پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ایمیزون بیچنے والے گروپوں کا گھر بھی ہے، ای کامرس از اینبلرز، ایکسٹریم کامرس از سنی علی، اور ای کامرس کامیابی پاکستان۔ یہ گروہ پاکستان کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل ہونے کی اجازت سے بہت پہلے شروع ہوئے تھے۔

    اس پیشرفت کے ساتھ، ملک بھر کے کاروباری افراد اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں اس پلیٹ فارم کی جانب سے پیش کردہ فوائد سے فائدہ اٹھائیں گی، جس سے پاکستان کی برآمدات میں تنوع آئے گا۔ اس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور میکرو اکنامک آؤٹ لک بہتر ہوگا۔

    مارکیٹ پلیس پَلس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

    خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

  • ساہیوال: خانہ بدوش لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    ساہیوال: خانہ بدوش لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    ساہیوال میں اغوا ہونے والی 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ساہیوال پولیس کے مطابق 15 سالہ اقرا ایک روز قبل اپنے والدین کے ساتھ قبرستان سے واپس جھگیوں میں آئی تو غائب ہوگئی، اگلے روز مزدور پلی کے قریب سے لڑکی تشویشناک حالت میں ملی جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

    ملتان،3 بچے قتل،ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،آئی جی پنجاب

    ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا، لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ساہیوال کے علاقے میں زیادتی کے بعد 15 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل فونزلوٹ کر فرار

    قبل ازیں ملتان میں تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اغواء کے بعد تین بچے قتل کر دیئے گئے تھے پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن ہے، قتل ہونے والا مرسلین 10 سال، کاشف 12 سال اور ارسلان 9 سال کا ہے، بچے گزشتہ روز گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے بچوں کی لاشیں کھیتوں میں سے ملیں-

    پولیس ںے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان میں قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

  • یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے،عمران خان

    یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا،

    ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں،پیسے کی پوجا کرنے والے زرداری اور نواز شریف ہیں،کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی،پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جتنی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ،انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا،پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا،تم پندرہ نہیں پندرہ سو ایف آئی آرز کروا لو میں تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا،حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈال دیا ہے، مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے،امریکہ نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی،ووٹنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان رکھیں گے،حمزہ شہباز تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے،نہ قوم ان کو معاف کرے گی نہ ملک کی تاریخ معاف کرے گی،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شکست دینی ہے، شہبازشریف اور حمزہ پر 16 ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں،مریم نواز نے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں، لندن کے سب سے مہنگے علاقوں میں چار چار فلیٹ مریم کے نام پر ہیں لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں چارچار فلیٹ مریم کے نام پر ہیں، ان لوگوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے،پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کو تباہ کردیا گیا ہے،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے بغیر ہم ان کو شکست دیں گے،

  • نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا، بھارت میں نبی کریم کی شان میں گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت واقعہ پر سرکاری سطح پر معافی مانگے اور ملعون گستاخ کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ساہیوال میں پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام حرمت رسول و استحکام پاکستان کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے توہین رسالت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام نے خاص کر مشرق و سطی و اسلامی دنیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان مسلم ممالک کے عوام نے احتجاجاً بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے اور بھارتی حکومت سرکاری طور پر معافی مانگے۔

    انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ؐہماری زندگی اور آخرت،ہمارا جینا اور مرنا ہے اور حرمت رسول ؐکے لئے جان دینا مسلمان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کرام اور ان پر نازل کی گئیں کتابیں ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن نبی کریمؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے تمام مکاتب فکر پر زور دیا کہ سب ملکر ایک دوسرے کی اصلاح کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔سیمینار میں میں مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا شفیع قاسمی،مولانا انعام اللہ شاہ بخاری،مولانا مفتی ظہور احمد،بشپ ابراہم ڈینئل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار کے اختتام پر مولانا طاہر محمود اشرفی کو شیلڈ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

  • انتظامیہ کی بے بسی یا سکول  انتظامیہ کی ہٹ دھرمی

    انتظامیہ کی بے بسی یا سکول انتظامیہ کی ہٹ دھرمی

    اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا اور سی ای او ایجوکیشن کی کورونا لاک ڈاؤن کی کوششیں رائیگاں گئیں ، یل بلاک بھٹہ نمبر 1 اور 2 پر موجود پرائیویٹ سکولز قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، ایل بلاک بھٹہ نمبر 1 میں پنجاب پبلک سکول / بھٹہ نمبر 2 پر الفرید پبلک سکول انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر سکول اوپن کر کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی۔ لاک ڈاؤن میں یہ دوہرا معیار کیوں،کیا یہ انتظامیہ کی نااہلی تصور کی جائے یا سکول انتظامیہ کی بدمعاشی ہے

    اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ؛ سی ای او ایجوکیشن اور دوسری انتظامیہ کے لیے یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا،ہم ڈپٹی کمشنر پاکپتن اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے ،