Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال سراپا اجتجاج ، وجہ سامنے آگئی

    پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال سراپا اجتجاج ، وجہ سامنے آگئی

    پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے عہدیداران و ممبران نے پریس کلب ساہیوال سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے آفس تک ریلی نکالی ، ساہیوال بنیاری مراکز صحت پر کام کرنے والے عملے نے اپنے حق کے لئے ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 16 سال سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

    ان ملازمین کو گورنمنٹ ملازمین کے برابر تنخواہ کا بقایا 70فیصد حصہ فی الفور دیا جائے۔14اضلاع میں سے جن ملازمین کے کنٹریکٹ رینیو نہیں کئے گئے یا ٹرمینیٹ کیا گیا ہے ان کو بحال کیا جائے ۔ان ملازمین کو میڈیکل لیو،ڈیتھ گرانٹ،میڈیکل الاوٴنس اور دیگر مراعات دی جائیں ۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 8مارچ کو لاہور میں دھرنا دیا جائے گا۔

  • شہر کے پوش علاقے میں ڈکیٹی ، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر  فرار

    شہر کے پوش علاقے میں ڈکیٹی ، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق عارف والا ، شہر کے پوش ایریا ای بلاک نزد ڈیرہ ٹکا محمد اقبال کے قریب ڈکتیی کی بڑی واردات دو ون ٹو فائیو سوار ڈاکو جاز فرنچائز کے مالک سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے زرائع کے مطابق عارف والا میں جاز فرنچائز کے مالک رانا محسن 15 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ ای بلاک میں دو ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں نے ان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی اور رقم سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے ،

    عارف والا ، شہر میں دو دن کے دوران مسلسل چوتھی واردات شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے اور تاحال ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی

  • عارفوالا، تھانہ احمد یار کی حدود میں ظلم کی انتہا ، نوجوان جاں بحق

    عارفوالا، تھانہ احمد یار کی حدود میں ظلم کی انتہا ، نوجوان جاں بحق

    عارفوالا کے نواحی گاوُں123 ای بی بااثر افراد کا زمین دار پر تشدد نوجوان شخص جانبحق ملزمان بااثر ہونےکی وجہ سے پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی 4سالہ بچی کا بیان میرے پاپا کو کیوں مارا

    متاثرہ خاندان کی انصاف کی دوہائیاں ، ورثا کا احتجاج جاری ، متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپوررٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا

    میرے پاپا کو کیوں مارا 4سالہ بیٹی کی انصاف کے لیے دوہائی عارفوالا/تھانہ احمد یارکی حدود میں معملی تلخ کلامی پر 4 بااثر افراد کا زمین دار پر تشدد بااثر افراد کا تعلق زیادہ ہونے کے باعث پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں میرے پاپا کو کیوں مارا 4سالہ معصوم بچی کی انصاف کے لیے دوہائی پولیس تاحال ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرسکی متاثرہ خاندان کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • وزیر اعظم کے  دورہ ساہیوال کے دوران شہری کے ساتھ زیادتی ، ویڈیو وائرل

    وزیر اعظم کے دورہ ساہیوال کے دوران شہری کے ساتھ زیادتی ، ویڈیو وائرل

    ساہیوال ، وزیراعظم سے بات کے خواہش مندکارکن کوسکیورٹی اہلکاروں نے بے عزت کرکے(جلسہ گاہ) سرکٹ ہاؤس سے نکال دیا،تشددکانشانہ بھی بنایاگیا،متاثرہ شہری وزیراعظم کو ڈکیتی وچوری بارے لاء اینڈ آرڈرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرناچاہتاتھا،ویڈیووائرل ہو گئی ،شہری کی وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کر دی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ پرساہیوال پہنچے، جلسہ گاہ میں شامل ہونیوالے کارکنوں کو سپیشل برانچ کی جانب سے سپیشل پاس جاری کئے گئے تھے،ذرائع کے مطابق شہری اپنے ایک دوست کے ساتھ سابق ڈی پی اوامیر تیموربزدارکے دورمیں ضلع ساہیوال میں ہونیوالی ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کی شکایت اورحالیہ اغواء ہونے والے چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرمصطفی کی بابت وزیراعظم سے بات کرنے کی خواہش رکھتاتھا

    جسے سکیورٹی پرمامورعملہ نے سن لیااورانچارج سکیورٹی کے ایماء پر اسے دھکے دیتے ہوئے پنڈال سے باہرنکال دیا،مذکورہ شہری کو تشددکانشانہ بھی بنایاگیا، جس سے اس کاکوٹ پھٹ گیا،میڈیاکوبیان دینے پر سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیاٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے بیان سے روک دیااورمتاثرہ شہری کوسرکٹ ہاؤس کے باہر سے بھی بھگادیا،

    اپنے ایک ویڈیوبیان میں متاثرہ شہری نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ عمران خان بنیادی کارکن سچے دل سے پی ٹی آئی کی سپورٹ کرتاہے اوراس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مرتے دم تک عمران خان کاساتھ دینے کاوعدہ بھی کررکھاہے شہری نے مزیدکہاکہ اگراس کو انصاف نہ ملاتووہ خودکشی کرلے گا۔

  • سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

    سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

    سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خاص مبارکباد دینا چاہتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح قبضہ گروپ کےخلاف آپ کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،قبضہ گروپو ں کی پشت پناہی سابق وزیراعظم اور ان کا خاندان کرتارہا لوگ گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں ،قبضہ ہو جاتا ہے،میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا، بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑیگا ، یہ ہے تبدیلی ،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے ذریعے 180ارب روپے بانٹے گئے،سندھ میں آبادی سے زائد مالی امداد تقسیم ہوئی لیکن نظام شفاف نہیں تھا،ایک نیالوکل گورنمنٹ نظام لے کرآرہے ہیں،نچلےسطح پروسائل کی تقسیم ہی ہمارا مقصد ہے ،میاں والی، دیپال پور اور مختلف علاقو ں کے جنگلات ختم کیے گئے،ہم دوبارہ جنگلات کو فروغ دیں گے اور درخت اگائیں گے،گندا پانی دریاوَں میں پھینکا جاتاہے، واٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی کو صاف کیا جائے گا،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے جوپانی صاف ہوگا وہ جنگلات کےلیے استعمال ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں سڑکوں کا ترجیحی بنیادوں پر جال بچھایا جائے گا،ہماری تعمیراتی صنعت میں جان آگئی ہے،فیصل آباد میں صنعتوں کو لیبر نہیں مل رہے ،زراعت ، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچرکے شعبے بہترین بنائیں گے،چین لائیواسٹاک انڈسٹری میں ہماری مدد کررہا ہے،کورونا وباء کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنائی جس کی پوری دنیا معترف ہے۔احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے رقوم تقسیم کی گئی۔ماضی میں پورے صوبے کی ترقی کو نظر انداز کر کے صرف مخصوص علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا۔ فوری طور پر معاشی استحکام کے حوالے سے فیصلے کئے جن کے نتائج میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہےقبضہ گروپ کو کون بچا رہاتھا،سابق وزیراعظم اور اسکی حکومت، سوچیں پھر چھوٹے لوگ کیا کرینگے،سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی ہے، جن ارکان کو ماضی میں پارٹی سے نکالا انہوں نے 5 ، 5 کروڑ روپے لئے تھے، اس بار 2 تہائی اکثریت نہ ہونے کے باوجود آئینی ترمیم پارلیمنٹ لے جا رہے ہیں تا کہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں،

  • وزیر اعظم کا دورہ ساہیوال ، مسلم لیگ ن کے رہنما نے حقائق سےپردہ اٹھا دیا

    وزیر اعظم کا دورہ ساہیوال ، مسلم لیگ ن کے رہنما نے حقائق سےپردہ اٹھا دیا

    وزیر اعظم کا دورہ ساہیوال کا معاملہ، مسلم لیگ نے سئینیر نائب صدر پنجاب ملک ندیم کامران کا ردعمل سامنے آگیا ساہیوال ڈویژن مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔رہنما مسلم لیگ ن ملک ندیم کامران نے اپنے بیان میں کہا کہ اڑھائ سالوں میں تحریک انصاف نے ساہیوال میں کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ ایسا کوئی منصوبہ نہیں جو تحریک انصاف نے دیا ہو جسکا وزیراعظم فتتاح کرنے آرہے ہوں،وزیر اعظم ساہیوال میں میاں شہباز شریف کے منصوبوں کا ہی دوبارہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم ن لیگ کے منصوبوں پر اپنی تختی لگانے آرہے ہیں ، شہباز شریف نے دو ہزار سولہ میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ساہیوال اور سیالکوٹ کو اپ گریڈ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال میں اس منصوبے پر کوئ کام نہیں کیا۔

    اب عوامی دباو کی وجہ سے یہ صرف اعلان کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم صرف اعلان ہی کر سکتے ہیں کیونکہ عمل درامد کے لیے حکومت کے پاس وقت نہیں رہا زیادہ۔
    ہمارے بناِئے ہوئے منصوبوں کا وزیراعظم اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

  • ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

    ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

    ساہیوال:ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے تاجرتنظیمیں اس سلسلہ میں انتظامیہ کاساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر پاکپتن بازار،دیپالپوربازار،جناح چوک،غوری چوک،گورنمنٹ ایم سی سکول ڈی برانچ چوک،صدربازار اور ہائی سٹریٹ وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما اور متعلقہ مارکیٹوں کے نمائندے بھی ساتھ تھے،انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن دن رات سرگرم عمل ہیں کاروباری اوقات میں شہر میں بڑی ٹریفک کے داخلے پر پابندی یقینی بنائی جارہی ہے ٹریفک کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تاجر بھی ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے مصروف بازاروں،بالخصوص خواتین اور بچوں کی دکانوں کے بازاروں میں رکشہ جات اور بڑی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کیلئے اپنی نگرانی میں بیئرئیر اور پول لگوائے،اس موقع پر انہوں نے غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے بارے احکامات جاری کئے-انہوں نے مزیدکہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد آپریشن شروع کیاجائیگا-واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال کی طرف سے دوکانداروں اور ناجائز قابضین کو 7 دسمبر تک رضاکارانہ طور پر قبضہ ختم کرنے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مقررہ مدت ختم ہوجانے کے باوجود اس سلسلے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے

  • اردو میں مراسلت ہی سے عوام کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے   ڈپٹی کمشنر ساہیوال

    اردو میں مراسلت ہی سے عوام کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر ساہیوال

    ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے زیر صدارت اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انتہائی اہم پیش رفت!

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے زیر صدارت اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انتہائی اہم پیش رفتہم چاہیں گے لاہور اور پاکستان کے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر بھی عوامی مسائل کی جڑوں تک پہنچنے کے لئے اردو مراسلت کو فروغ دیں۔

    ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا:

    ” اردو میں مراسلت ہی سے عوام کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے! ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ سرکاری اردو مراسلت کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات کررہی ہےہر ادارے کے متعلقہ ملازمین کو اردو ٹائپنگ سیکھنے کاحکم بھی جاری کردیا! اردو مراسلت کے نفاذ کے لئے مقتدرہ قومی زبان کے شائع کردہ کتب سے مدد لی جائے گی ( ڈپٹی کمشنر ساہیوال)
    فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

  • ساہیوال:جدید زراعت کے تحت کسانوں کے لیے ایسی سہولیات جن کا تصور تک نہ تھا

    ساہیوال:جدید زراعت کے تحت کسانوں کے لیے ایسی سہولیات جن کا تصور تک نہ تھا

    ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائے بغیر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں جس کے لئے چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے ہے،قوانین کے موثر نفاذ کے لئے زراعت کے متعلقہ تمام محکموں کی کارکردگی کو مربوط بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے -ساہیوال ڈویژن ملک کی زرعی پیداوار میں بنیادی اہمیت کا حامل خطہ ہے جس کی فی ایکٹر پیداوار کو بڑھایا جانا چاہیے- کسانوں کو فصلوں کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے ڈویژن کے 7 شہروں کی غلہ منڈیوں میں الیکٹرونک کنڈے بھی لگائے جارہے ہیں – انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ محکمہ زراعت راؤ محمد عاطف، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان،ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید اوراے ڈی سی ریوینیو ساہیوال اویس مشتاق کے علاوہ کسان بورڈ کے سینئر نائب صدر میاں محمد فاروق اور کسان اتحاد کے ضلعی صدر محمد حسین نے بھی شرکت کی- کمشنر نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبے پر ساہیوال، اوکاڑہ،حویلی لکھا،پاکپتن،عارف والا اور قبولہ کی غلہ منڈیوں میں الیکٹرک کنڈے لگائے جارہے ہیں ہیں تاکہ وزن کی شکایت ختم ہو جبکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے وقت کسانوں کو رسید جاری کی جائے گی- انہوں نے کھادوں اور بیچ میں ملاوٹ کو قومی جرم قرار دیااور کہا کہ کسان دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے چیکنگ کے نظام کو بھی موثر بنایا جا رہا ہے اور عدالتوں میں مقدمات کی بھرپور تیاری سے پیروی کی جائے گی تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے- کمشنر نادر چٹھہ نے بتایا کہ پاکستان میں میں آلو کی پیداوار دنیا میں سب سے زیادہ 25 میٹرک ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ مکئی کی پیداوار 100میٹرک ٹن فی ایکٹر ہے جو خوش آئند ہے- اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید نے بتایا کہ پچھلے پانچ ماہ میں زرعی ادویات کے 316 اور کھادوں کے 349نمونے لیکر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں تاکہ ان میں ملاوٹ کو ختم کیا جا سکے-کمشنر نادر چٹھہ نے محکمہ زراعت کے ایکسٹینشن ونگ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اورانہیں بروقت مشورے دیں تاکہ پیداوار میں ممکنہ حد تک اضافہ ہو سکے –

  • ساہیوال:موت کے سوداگروں کا عبرتناک انجام،جان کر آپ بھی خوفزدہ ہوجائیں

    ساہیوال:موت کے سوداگروں کا عبرتناک انجام،جان کر آپ بھی خوفزدہ ہوجائیں

    ساہیوال:پولیس تھانہ غلہ منڈی کی زبردست کاروائی،موت کے سوداگر گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
    تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں وہاں کی پولیس ایس ایچ او اے ڈی شاہین کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے گذشتہ روز اسی سلسلہ میں محلہ نور پارک اور شریف کالونی میں کامیاب ریڈ کرکے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں جمشید شیخ سکنہ ڈسپنسری روڈ اور مسماۃ صابراں بی بی سکنہ شریف کالونی کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس کا وزن ساڑھے چھ کلو (6660 گرام) بنتا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،
    اہل علاقہ نے پولیس تھانہ غلہ منڈی کی اس کاروائی پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے