Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • وزیر اعظم کے  دورہ ساہیوال کے دوران شہری کے ساتھ زیادتی ، ویڈیو وائرل

    وزیر اعظم کے دورہ ساہیوال کے دوران شہری کے ساتھ زیادتی ، ویڈیو وائرل

    ساہیوال ، وزیراعظم سے بات کے خواہش مندکارکن کوسکیورٹی اہلکاروں نے بے عزت کرکے(جلسہ گاہ) سرکٹ ہاؤس سے نکال دیا،تشددکانشانہ بھی بنایاگیا،متاثرہ شہری وزیراعظم کو ڈکیتی وچوری بارے لاء اینڈ آرڈرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرناچاہتاتھا،ویڈیووائرل ہو گئی ،شہری کی وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کر دی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ پرساہیوال پہنچے، جلسہ گاہ میں شامل ہونیوالے کارکنوں کو سپیشل برانچ کی جانب سے سپیشل پاس جاری کئے گئے تھے،ذرائع کے مطابق شہری اپنے ایک دوست کے ساتھ سابق ڈی پی اوامیر تیموربزدارکے دورمیں ضلع ساہیوال میں ہونیوالی ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کی شکایت اورحالیہ اغواء ہونے والے چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرمصطفی کی بابت وزیراعظم سے بات کرنے کی خواہش رکھتاتھا

    جسے سکیورٹی پرمامورعملہ نے سن لیااورانچارج سکیورٹی کے ایماء پر اسے دھکے دیتے ہوئے پنڈال سے باہرنکال دیا،مذکورہ شہری کو تشددکانشانہ بھی بنایاگیا، جس سے اس کاکوٹ پھٹ گیا،میڈیاکوبیان دینے پر سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیاٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے بیان سے روک دیااورمتاثرہ شہری کوسرکٹ ہاؤس کے باہر سے بھی بھگادیا،

    اپنے ایک ویڈیوبیان میں متاثرہ شہری نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ عمران خان بنیادی کارکن سچے دل سے پی ٹی آئی کی سپورٹ کرتاہے اوراس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مرتے دم تک عمران خان کاساتھ دینے کاوعدہ بھی کررکھاہے شہری نے مزیدکہاکہ اگراس کو انصاف نہ ملاتووہ خودکشی کرلے گا۔

  • سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

    سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

    سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خاص مبارکباد دینا چاہتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح قبضہ گروپ کےخلاف آپ کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،قبضہ گروپو ں کی پشت پناہی سابق وزیراعظم اور ان کا خاندان کرتارہا لوگ گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں ،قبضہ ہو جاتا ہے،میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا، بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑیگا ، یہ ہے تبدیلی ،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے ذریعے 180ارب روپے بانٹے گئے،سندھ میں آبادی سے زائد مالی امداد تقسیم ہوئی لیکن نظام شفاف نہیں تھا،ایک نیالوکل گورنمنٹ نظام لے کرآرہے ہیں،نچلےسطح پروسائل کی تقسیم ہی ہمارا مقصد ہے ،میاں والی، دیپال پور اور مختلف علاقو ں کے جنگلات ختم کیے گئے،ہم دوبارہ جنگلات کو فروغ دیں گے اور درخت اگائیں گے،گندا پانی دریاوَں میں پھینکا جاتاہے، واٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی کو صاف کیا جائے گا،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے جوپانی صاف ہوگا وہ جنگلات کےلیے استعمال ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں سڑکوں کا ترجیحی بنیادوں پر جال بچھایا جائے گا،ہماری تعمیراتی صنعت میں جان آگئی ہے،فیصل آباد میں صنعتوں کو لیبر نہیں مل رہے ،زراعت ، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچرکے شعبے بہترین بنائیں گے،چین لائیواسٹاک انڈسٹری میں ہماری مدد کررہا ہے،کورونا وباء کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنائی جس کی پوری دنیا معترف ہے۔احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے رقوم تقسیم کی گئی۔ماضی میں پورے صوبے کی ترقی کو نظر انداز کر کے صرف مخصوص علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا۔ فوری طور پر معاشی استحکام کے حوالے سے فیصلے کئے جن کے نتائج میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہےقبضہ گروپ کو کون بچا رہاتھا،سابق وزیراعظم اور اسکی حکومت، سوچیں پھر چھوٹے لوگ کیا کرینگے،سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی ہے، جن ارکان کو ماضی میں پارٹی سے نکالا انہوں نے 5 ، 5 کروڑ روپے لئے تھے، اس بار 2 تہائی اکثریت نہ ہونے کے باوجود آئینی ترمیم پارلیمنٹ لے جا رہے ہیں تا کہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں،

  • وزیر اعظم کا دورہ ساہیوال ، مسلم لیگ ن کے رہنما نے حقائق سےپردہ اٹھا دیا

    وزیر اعظم کا دورہ ساہیوال ، مسلم لیگ ن کے رہنما نے حقائق سےپردہ اٹھا دیا

    وزیر اعظم کا دورہ ساہیوال کا معاملہ، مسلم لیگ نے سئینیر نائب صدر پنجاب ملک ندیم کامران کا ردعمل سامنے آگیا ساہیوال ڈویژن مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔رہنما مسلم لیگ ن ملک ندیم کامران نے اپنے بیان میں کہا کہ اڑھائ سالوں میں تحریک انصاف نے ساہیوال میں کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ ایسا کوئی منصوبہ نہیں جو تحریک انصاف نے دیا ہو جسکا وزیراعظم فتتاح کرنے آرہے ہوں،وزیر اعظم ساہیوال میں میاں شہباز شریف کے منصوبوں کا ہی دوبارہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم ن لیگ کے منصوبوں پر اپنی تختی لگانے آرہے ہیں ، شہباز شریف نے دو ہزار سولہ میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ساہیوال اور سیالکوٹ کو اپ گریڈ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال میں اس منصوبے پر کوئ کام نہیں کیا۔

    اب عوامی دباو کی وجہ سے یہ صرف اعلان کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم صرف اعلان ہی کر سکتے ہیں کیونکہ عمل درامد کے لیے حکومت کے پاس وقت نہیں رہا زیادہ۔
    ہمارے بناِئے ہوئے منصوبوں کا وزیراعظم اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

  • ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

    ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

    ساہیوال:ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے تاجرتنظیمیں اس سلسلہ میں انتظامیہ کاساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر پاکپتن بازار،دیپالپوربازار،جناح چوک،غوری چوک،گورنمنٹ ایم سی سکول ڈی برانچ چوک،صدربازار اور ہائی سٹریٹ وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما اور متعلقہ مارکیٹوں کے نمائندے بھی ساتھ تھے،انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن دن رات سرگرم عمل ہیں کاروباری اوقات میں شہر میں بڑی ٹریفک کے داخلے پر پابندی یقینی بنائی جارہی ہے ٹریفک کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تاجر بھی ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے مصروف بازاروں،بالخصوص خواتین اور بچوں کی دکانوں کے بازاروں میں رکشہ جات اور بڑی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کیلئے اپنی نگرانی میں بیئرئیر اور پول لگوائے،اس موقع پر انہوں نے غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے بارے احکامات جاری کئے-انہوں نے مزیدکہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد آپریشن شروع کیاجائیگا-واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال کی طرف سے دوکانداروں اور ناجائز قابضین کو 7 دسمبر تک رضاکارانہ طور پر قبضہ ختم کرنے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مقررہ مدت ختم ہوجانے کے باوجود اس سلسلے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے

  • اردو میں مراسلت ہی سے عوام کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے   ڈپٹی کمشنر ساہیوال

    اردو میں مراسلت ہی سے عوام کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر ساہیوال

    ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے زیر صدارت اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انتہائی اہم پیش رفت!

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے زیر صدارت اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انتہائی اہم پیش رفتہم چاہیں گے لاہور اور پاکستان کے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر بھی عوامی مسائل کی جڑوں تک پہنچنے کے لئے اردو مراسلت کو فروغ دیں۔

    ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا:

    ” اردو میں مراسلت ہی سے عوام کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے! ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ سرکاری اردو مراسلت کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات کررہی ہےہر ادارے کے متعلقہ ملازمین کو اردو ٹائپنگ سیکھنے کاحکم بھی جاری کردیا! اردو مراسلت کے نفاذ کے لئے مقتدرہ قومی زبان کے شائع کردہ کتب سے مدد لی جائے گی ( ڈپٹی کمشنر ساہیوال)
    فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

  • ساہیوال:جدید زراعت کے تحت کسانوں کے لیے ایسی سہولیات جن کا تصور تک نہ تھا

    ساہیوال:جدید زراعت کے تحت کسانوں کے لیے ایسی سہولیات جن کا تصور تک نہ تھا

    ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائے بغیر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں جس کے لئے چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے ہے،قوانین کے موثر نفاذ کے لئے زراعت کے متعلقہ تمام محکموں کی کارکردگی کو مربوط بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے -ساہیوال ڈویژن ملک کی زرعی پیداوار میں بنیادی اہمیت کا حامل خطہ ہے جس کی فی ایکٹر پیداوار کو بڑھایا جانا چاہیے- کسانوں کو فصلوں کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے ڈویژن کے 7 شہروں کی غلہ منڈیوں میں الیکٹرونک کنڈے بھی لگائے جارہے ہیں – انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ محکمہ زراعت راؤ محمد عاطف، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان،ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید اوراے ڈی سی ریوینیو ساہیوال اویس مشتاق کے علاوہ کسان بورڈ کے سینئر نائب صدر میاں محمد فاروق اور کسان اتحاد کے ضلعی صدر محمد حسین نے بھی شرکت کی- کمشنر نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبے پر ساہیوال، اوکاڑہ،حویلی لکھا،پاکپتن،عارف والا اور قبولہ کی غلہ منڈیوں میں الیکٹرک کنڈے لگائے جارہے ہیں ہیں تاکہ وزن کی شکایت ختم ہو جبکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے وقت کسانوں کو رسید جاری کی جائے گی- انہوں نے کھادوں اور بیچ میں ملاوٹ کو قومی جرم قرار دیااور کہا کہ کسان دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے چیکنگ کے نظام کو بھی موثر بنایا جا رہا ہے اور عدالتوں میں مقدمات کی بھرپور تیاری سے پیروی کی جائے گی تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے- کمشنر نادر چٹھہ نے بتایا کہ پاکستان میں میں آلو کی پیداوار دنیا میں سب سے زیادہ 25 میٹرک ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ مکئی کی پیداوار 100میٹرک ٹن فی ایکٹر ہے جو خوش آئند ہے- اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید نے بتایا کہ پچھلے پانچ ماہ میں زرعی ادویات کے 316 اور کھادوں کے 349نمونے لیکر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں تاکہ ان میں ملاوٹ کو ختم کیا جا سکے-کمشنر نادر چٹھہ نے محکمہ زراعت کے ایکسٹینشن ونگ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اورانہیں بروقت مشورے دیں تاکہ پیداوار میں ممکنہ حد تک اضافہ ہو سکے –

  • ساہیوال:موت کے سوداگروں کا عبرتناک انجام،جان کر آپ بھی خوفزدہ ہوجائیں

    ساہیوال:موت کے سوداگروں کا عبرتناک انجام،جان کر آپ بھی خوفزدہ ہوجائیں

    ساہیوال:پولیس تھانہ غلہ منڈی کی زبردست کاروائی،موت کے سوداگر گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
    تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں وہاں کی پولیس ایس ایچ او اے ڈی شاہین کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے گذشتہ روز اسی سلسلہ میں محلہ نور پارک اور شریف کالونی میں کامیاب ریڈ کرکے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں جمشید شیخ سکنہ ڈسپنسری روڈ اور مسماۃ صابراں بی بی سکنہ شریف کالونی کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس کا وزن ساڑھے چھ کلو (6660 گرام) بنتا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،
    اہل علاقہ نے پولیس تھانہ غلہ منڈی کی اس کاروائی پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • جمخانہ کلب ساہیوال کو کیوں سیل کیا گیا،وجہ سامنے آگئی

    جمخانہ کلب ساہیوال کو کیوں سیل کیا گیا،وجہ سامنے آگئی

    ساہیوال:جمخانہ کلب اور گراؤنڈ کی تالا بندی کے خلاف ممبران و کھلاڑیوں کا احتجاج،کلب کو فورا کھولنے کا مطالبہ
    کرونا وبا اور انتظامی بے قاعدگیوں کی وجہ سے بند کیا،جنوری کے بعد کھول دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے وسط میں واقع مشہور سپورٹس کمپلیکس جمخانہ کلب کو گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیل کردیا گیا تھا،انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف آج ضلع بھر سے کلب ممبران اور کھلاڑی کلب کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے کمپلیکس کو فورا کھولنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں جہاں صحتمندانہ سرگرمیوں کے مواقع پہلے ہی بہت کم ہیں وہاں جمخانہ کلب کی بندش سے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صحتمندانہ سرگرمیوں پر قدغن لگا کر گورنمنٹ ہمارا ذہنی سکون چھیننا چاہتی ہے،ہمارا حکام سے مطالبہ ہے کہ کلب کو جلد از جلد کھولا جائے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے جمخانہ کلب کو سیل کرنے سے متعلق کہا ہے کہ کلب کو کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور انتظامی بے قاعدگیوں کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے اور کوشش کی جائے گی کہ کلب کے معاملات کو بہتر کر کے اسے 31جنوری کے بعد کھول دیا جائے -انہوں نے کہا کہ کلب کی لیز بھی ختم ہو چکی ہے جس کے لئے بورڈ آف ریونیو سے اجازت حاصل کی جائے گی جبکہ کلب کے انتظامی معاملات کو بھی درست کیا جائے گا تا کہ ممبران کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں

  • ساہیوال پولیس کا ایسا کارنامہ کہ عوام داد دینے پر مجبور ہوگئی

    ساہیوال پولیس کا ایسا کارنامہ کہ عوام داد دینے پر مجبور ہوگئی

    ساہیوال:ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان کے ہمراہ ساہیوال پولیس کی شاندار کارکردگی کے متعلق پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پولیس جو کہ جدید سائینٹیفک طریقہ ہائے تفتیش، فرانزک سائنس لیبارٹری، موبائل ٹریکنگ، جیو فینسگ، ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان قا ئم کرنے اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے سر گرم عمل ہے نے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے

    14کاریں،02ٹرک،01 ٹریکٹر،249موٹر سائیکلز برآمد کیں۔ساہیوال میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے1178 ملزمان سے 12عدد کلاشنکوف،80شاٹ گن، 49رائفل،29کاربین،1215پسٹل اور17ریوالور مع متعدد گولیاں برآمدکیں۔اسی طرح منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1172ملزمان گرفتار کیے جن سےہیروئین10.560کلوگرام
    12من سے زائدچرس،
    افیون17.635کلوگرام،
    شراب20043لیٹرمع10چالو بھٹیاں برآمدکیں

    32عددمنظم خطرناک گینگز کے سرغنہ سمیت132 ملزمان گرفتار کیے۔
    جدید سائینٹفک طریقہ تفتیش سے08 اندھے قتل اورڈکیتی مع قتل کے03مقدمات کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
    ساہیوال پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرانتہائی خطرناک ملزمان سے12پولیس مقابلے کیے جن میں پولیس ملازمان بھی مضروب ہوئے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں 362خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 2076مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ شب و روز محنت اور جدید سائینٹفک طریقہ سے13273 ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضہ سے 108144460روپے مال مسروقہ برآمد کیا۔پولیس کی اس کارکردگی کو ساہیوال کی تاجر برداری، سماجی حلقوں اور صحافی برادری نے سراہا۔اس شاندار  کامیابی پر ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی نے ساہیوال پولیس کو شاباش دی.

  • ساہیوال:گورنر پنجاب کا دورہ،بچوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

    ساہیوال:گورنر پنجاب کا دورہ،بچوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

    ساہیوال:گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تاریخ محلات میں رہنے والوں کو نہیں انسانی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے،صاحب حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ انسانیت کی بھلائی کے لئے زیادہ سے زیادہ خرچ کریں تا کہ لینے والے ہاتھ کم ہو سکیں -سرور فاؤنڈیشن پاکستان صوبہ بھر میں 50ہزار طلبا و طالبات کو سردی سے بچاؤ کے لئے سویٹر،جیکٹس اور جرسیاں تقسیم کر رہی ہے جس میں سے 4ہزار ضلع ساہیوال میں تقسیم کی جا رہی ہیں -انہو ں نے یہ بات چیچہ وطنی،ہڑپہ اور کمیر کے ہائی سکولوں میں ہونے والی خصوصی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں سرکاری سکولوں کے بچوں کو جرسیاں تقسیم کی گئیں -تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز خاں،ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال خاں،سابق ایم پی اے وحید اصغر ڈوگر، تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خاں،مہر ارشاد احمد کاٹھیا،شیخ محمد چوہان کے علاوہ کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ، اور مقامی زعما بھی ان تقریبات میں موجود تھے -انہو ں نے کہا کہ بچو ں کو سردی سے بچاؤ کے لئے سرور فاؤنڈیشن کی خصوصی مہم ”ونٹر اپیل“ کے تحت صوبے بھر میں گرم کپڑے تقسیم کئے جا رہے ہیں تا کہ سرکاری سکولو ں میں پڑھنے والے کم وسائل کے حامل والدین کو ریلیف دیا جا سکے -سرور فاؤنڈیشن صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے او راب تک لگائے گئے 200واٹر فلٹریشن پلانٹس سے 20لاکھ افراد روزانہ مستفید ہو رہے ہیں -گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں بنیاد ی اہمیت کی حامل ہے لیکن بد قسمتی سے اسے سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا تاہم موجودہ حکومت زراعت کی ترقی اور زرعی خود کفالت کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے -وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زرعی شعبے کی مربوط ترقی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کسانوں کو در پیش مسائل خصوصا ناقص بیج کی فراہمی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی -انہو ں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پہلے فیز کے دوران سرور فاؤنڈیشن نے پورے صوبے میں 10ارب روپے کا راشن ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جن میں سے 2ہزار خاندانوں کا تعلق ضلع ساہیوال سے تھا-تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں گورنر پنجاب کی طرف سے ساہیوال کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کاشکریہ ادا کیا اور انہیں مقامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے -بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہڑپہ میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن نے انہیں وادی سندھ کی تہذیب اور ہڑپہ کی تاریخی اہمیت سے آگا ہ کیا اور یہاں سے ملنے والے نوادارت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی -گورنر نے ہڑپہ کو یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج لسٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی او رکہا کہ حکومت ہڑپہ کو ایک بڑا سیاحتی مقام بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئی –