ساہیوال:سنٹرل جیل ساہیوال میں "ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ ” کے حوالے سے ایک پروقار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس عظیم الشان و بابرکت تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر تھے۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال منصور اکبر،ایڈیشنل کمشنر ساہیوال محمد شفیق ڈوگر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر بابر وڑائچ اور ڈاکٹر محمد ارشد سی ای او ایجوکیشن نےبھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مختلف اسیران کے مابین حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات ہوئے۔اسیران نے نبی اکرمﷺ کی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔حُسن قرآت و نعت خوانی میں اول،دوئم پوزیشنز حاصل کرنے والے اسیران میں معزز مہمانانِ گرامی نے انعامی شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب کےاختتام پر مُلکی سالمیت کے لئے دُعا کی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نےIn Take Diagonstic Center کا دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال منصور اکبر نے مختلف سیکشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے انتظامیہ کی اس کاوش کو قابل قدر قرار دیا،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے اسیران کو دی جانے والی جملہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
Category: ساہیوال
-

ساہیوال:ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں تقریبات جاری
ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کے لئے ہوئی اور آپ نے معاشرتی تربیت کا جو عظیم کارنامہ سر انجام دیا جو قیامت تک تمام معاشروں کے لئے مشعل راہ ہے،اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں طلبا و طالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ اچھے مسلما ن اور فرض شناس شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں، انہوں نے یہ بات ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں ڈویژنل پبلک سکول اور گورنمنٹ کامرس کالج میں کالجز کے طلبا وطالبات میں قرآت اور نعت خوانی کے مقابلوں کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی- ڈائریکٹرکالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ،پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈیئر (ر) سید انوار
الحسن کرمانی،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر طارق محمود اور وائس پرنسپل ڈی پی ایس محمد رفیق کے علاوہ دیگرکالجز کے پرنسپلز،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی تقریبات میں شریک ہوئی -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ حضور ﷺ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برتری کا معیارختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا اور عورتوں اور بچوں کو عزت دی جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکا،انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نئی نسل حضور ﷺ کی شخصیت کے ہر پہلو پر عمیق مطالعہ کرے اور انہیں اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے کی سنجیدہ کوششیں کریں -تقریبات سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا و طالبات کی کردار سازی پر پوری توجہ دیں اور انہیں مفید شہری بنانے میں اپنی تمام صلاحیتیں وقف کریں کیونکہ اساتذہ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد و معاون ہو سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ نے طلباء و طالبات کے الگ الگ منعقد ہونے والے مقابلہ حسن قرآت ،تقاریر اور نعت خوانی میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا اعلان بھی کیا -

ساہیوال:تھانہ فتح شیر کی حدود میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر پولیس کا کردار بھی مشکوک
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ فتح شیر کی حدود میں جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری،ڈکیتی کی ان گنت وارداتیں،پولیس مجرموں کو پکڑنے کی بجائے مقدمات درج نہ کرکے تحفظ فراہم کرنے لگی
عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہونے لگا
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود میں جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ اس قدر جاری ہے گویا اس علاقے کو جرائم پیشہ افراد نے اپنے لیے جنت سمجھ لیا ہو،عام اور معمولی نوعیت کے جرائم تو ایک طرف دن دیہاڑے اور بھرے بازار میں ڈکیتیوں کا ہونا عام سی بات اور روزمرہ کا معمول ہے،گزشتہ چند دنوں میں کئی ایسی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں شہریوں کو جان بچانے کی خاطر اپنے قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا ہے،
ایسی ہی ڈکیتی کی دو واردتوں میں تاجر ہزاروں روپے نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے،مسٹر کیمسٹ فارمیسی داؤد چوک اور المنصور فارمیسی واقع مشن چوک سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،حیرت کی بات ہے دونوں وارداتیں نہ صرف قریب قریب کے مختصر دورانیے اور اوقات میں ہوئیں بلکہ دونوں وارداتوں میں نشانہ بھی میڈیکل سٹورز کو بنایا گیا،
زرائع کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود میں آئے روز ہونے والی وارداتوں کی وجہ پولیس کا مقدمات درج نہ کرنا اور درخواستوں کو داخل دفتر کردینا ہے،پولیس کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے ڈاکوؤں کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ نڈر اور بے فکر ہوکر عوام کو لوٹنے میں مشغول رہتے ہیں،اہل علاقہ نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ فتح شیر کے موجودہ ایس ایچ او کو تبدیل کرکے کسی ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے،تاکہ پولیس کی بگڑتی ہوئی ساکھ کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام میں پھیلا ہوا عدم تحفظ کا احساس اور بے چینی ختم ہوسکے -
ساہیوال:ایس ایچ او تھانہ سٹی کا ایسا اقدام کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور
ساہیوال:ایس ایچ او تھانہ سٹی کا دبنگ ایکشن،شہریوں کی طرف سے زبردست پذیرائی،
شہر میں امن و امان ہر صورت ممکن بنائیں گے،ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار خان نے گزشتہ شب بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ سٹی ساہیوال کے علاقہ میں امن وامان قائم کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلز،سرائے و دیگر مقامات پر لوگوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے چیک کیا گیا،اسکے ساتھ ساتھ متعدد موٹر سائیکل سواروں اور مشکوک افراد کی بھی چیکنگ کی گئی۔جبکہ پان سگریٹ شاپس اور سنوکر کلبز میں نوجوانوں لڑکوں کو وارننگ دے کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ کرتے ہوئے متعدد سنوکر کلب بلیرڈ کلب کو بند کروا دیا گیا،ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مال و جان کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں سے ہے جس کو ہر صورت ممکن بنائیں گے،ہم شہریوں کے چین وسکون کی خاطر اپنے آرام کو قربان کرتے رہیں گے
دوسری طرف شہریوں کی جانب سے ایس ایچ او کے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہا جارہا ہے -

ساہیوال:پرنسپل میڈیکل کالج زاہد کمال صدیقی نے تھیلسیمیا سے بچاؤ کا طریقہ بتادیا
ساہیوال:نیشنل تھلیسیمیا پریونشن ڈے پرساہیوال میڈیکل کالج میں تھلیسیمیا کی بیماری سے بچاؤ سے متعلق آگہی سیمینار کا انعقاد،بیماری سے بچاؤ کے لئے شادی سے پہلے تھلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی سفارش،عام آدمی میں بیماری سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ مقررین کا اظہار خیال-تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب تھلیسیمیا پریونشن پروگرام کے باہمی اشتراک سے کالج میں آگہی سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی – تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی تھے جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالوحید، شعبہ پلمونولوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد وسیم،شعبہ امراض بچگاں کے سربراہ ڈاکٹر ساجد مصطفی، شعبہ گائنی کی سربراہ ڈاکٹر صفیہ اظہار،اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آمنہ عروج اور پروگرام کے ریجنل کو آرڈینیٹر سہیل شکور نے بھی سیمینار میں شرکت کی -مقررین نے زور دیا کہ بچوں میں تھلیسیمیا کی بیماری روکنے کے لئے ضروری ہے کہ شادی سے پہلے ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے اور اس سلسلے میں عوام میں خصوصی آگہی مہم چلائی جائے تاکہ اس خطرناک بیماری کو روکا جا سکے -پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے شعبہ طب سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ عوام کو اس بیماری کی سنگینی سے آگاہ کریں اور ان میں بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور اجاگر کریں -مزید براں ساہیوال میڈیکل کالج میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے جدید رجحانات پر بھی سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز نے اپنے حالیہ تجربات اور ریسرچ سے کورونا مریضوں کے علاج بارے تفصیلی روشنی ڈالی -سیمینار کا انعقاد شعبہ پلمونولوجی نے کیا تھا جس میں ڈیٹرئٹ میڈیکل سنٹر امریکہ کے آئی سی یو سپشلسٹ ڈاکٹر تنویر حسین نے کورونا کے موثر علاج بارے اظہار خیال کیا – سیمینار میں ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر عون بن شاہد،ڈاکٹر شاہد پرویز،ڈاکٹر سرفراز خان اور ڈاکٹر محمد شاہد نے بھی شرکت کی۔
-

ساہیوال:تیزی سے مقبول ہوتے سیاستدان آصف علی چودھری کا دبنگ اعلان،مخالفین پر بجلی بن کر گرا
ساہیوال:میری مقبولیت سے خائف ہوکر میرے خلاف سیاست چھوڑنے کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے،
سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنایا ہے اس کے ذریعے عوام کی خدمت میرا مشن ہے جو جاری رہے گا
کرونا وبا کے دنوں میں خاص طور پر اور عمومی طور پر کروڑوں روپے عوامی فلاح کے کاموں پر خرچ کئیے
تیزی سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے والے پی پی 198 کے ابھرتے ہوئے سیاستدان چوہدری آصف علی کی میڈیا سے گفتگومخالفین میری مقبولیت سے خائف ہوکر میرے خلاف سیاست چھوڑنے کا جھوٹا پروپگنڈہ کر رہے ہیں،
آخر وقت تک عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست کرتا رہوں گا
ان خیالات کا اظہار ساہیوال کی مشہور و مقبول سیاسی شخصیت آصف علی چوہدری نے میڈیا نمائندگان اور معززین حلقہ سے پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،
ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے،انہوں نے ساہیوال میں اپنے فلاحی کاموں کی تفصیلات بتائے ہوئے واضح کیا کہ وہ اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس مکمل کرچکے ہیں،جن میں پینے کے صاف پانی کے لیے درجنوں فلٹریشن پلانٹ، مختلف مقامات پر سیوریج کے نظام کی بحالی کے لیے پیٹر انجنز کی تنصیب،اور نئے سیوریج سسٹم کی تکیمل کے علاوہ ڈی ایچ کیو اینڈ ٹیچنگ ہستپال میں ائیرکنڈیشنز کی فراہمی اور مختلف سکولوں اور عوامی مقامات پر شجرکاری شامل ہیں،اس کے علاوہ کرونا وبا کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال کو سپرے کے لئے ٹینکرز مہیا کیے گئے،جبکہ ہزاروں گھرانوں تک راشن پہنچایا،
انہوں نے مزید بتلایا کہ وہ علاقے بھر میں مستقل طور پر فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں خاندانوں کے علاج معالجہ کے اخراجات بھی برداشت کرتے ہیں،
مزید براں ان کی طرف سے علاقے کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نہ صرف مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کروایا جاتا ہے بلکہ تمام کھیلوں کی تنظیموں اور کلبز کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جاتا رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت بلاتفریق کرتے ہیں اور اس میں کسی حمایتی یا مخالف کا فرق کبھی روا نہیں رکھا گیا،
میرے مخالفین جو بھی کرلیں وہ عوام کے دلوں سے میری محبت نہیں نکال سکتے،عوامی خدمت کی خاطر سیاست کا سفر جاری رکھوں گا،
اس موقع پر ان کی طرف سے شرکا کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا -
چیچہ وطنی:تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایک بار پھر افتتاح کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں اور ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور فلاح کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ،شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کروائیں گے، ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے،عرصہ دراز سے اوور ہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس پر ماضی میں سیاست دانوں نے کوئی توجہ نہیں دی، اوور ہیڈ برج کا بنیادی کردار پنجاب بھر سے آنے والی ٹریفک کے گزرنے کیلئے اہم ہے جس کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا تھا ہم نے پونے تین کروڑ روپے کی لاگت سے اوور ہیڈ برج کی تعمیر و مرمت کروائی، آج الحمداللہ ٹریفک کے گزرنے میں آسانی ہے جسے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا،ضلعی رہنما پی ٹی آئی راﺅ محمد اسلم،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حافظ عبدالسلام، صدر یوسف جمال ٹکا،سلمان اختر علوی ایڈووکیٹ ۔ رانا جواد احمد خاں ایڈووکیٹ ۔رانا عمیر محمود خاں یوتھ صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ذیشان بوٹا گجر ایڈووکیٹ رانا وقاص محمد خاں ۔ احمد رضا خاں میڈیا کوارڈینیٹر اوور سیز کمیشن محمد اویس شیخ رانا احسن سردار ریاض جٹ ساجد محمود انصاری سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے بحرانوں کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ، ابھی ہماری حکومت کو سوا دو سال ہوئے ہیں انشاءاللہ پونے تین سالوں میں ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دیں گے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عابد مسعود نے ادا کئے جبکہ دعا حافظ ساجد محمود نے کروائی۔
-

ساہیوال:پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری
ساہیوال:پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ،فاروق صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی جو معاشرے میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرے اور حق سچ پر لکھے معاشرے کی آنکھ کا تارا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال نے ایک پروقار تقریب حلف برداری کا اہتمام احسن طریقے سے کیا اور ہمیں عزت بخشی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے صحافی کالونی کے حوالے سے جو اعلان ہوا اس پر ان شاءاللہ میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے صحافی کالونی کے حوالہ سے میٹنگ کروں گا اور صحافیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے سرپرست اعلی چوہدری محمد اسماعیل ، چیئرمین چوہدری الطاف الرحمن اور سپریم کونسل کے چیئرمین چودھری احسن امین اور نومنتخب عہدے داران صدر رانا مزمل حسین ،سینئر نائب صدر چوہدری وسیم حفیظ ،نائب صدر ملک ذاکر کھوکھر ،جنرل سیکریٹری راؤ عتیق ،جوائنٹ سیکرٹری میاں ممتاز احمد ،انفارمیشن سیکرٹری افضال احمد چوہدری ،فنانس سیکرٹری ملک محمد عرفان ،اور ایگزیکٹو ممبران رانا وحید احمد ،ملک آصف نواز ،رانا سلیم ، اور عمر منظور سے حلف لیا اور جیتنے والے تمام عہدے داران کو مبارکباد دی اس موقع پر سرپرست اعلی چوہدری محمد اسماعیل نے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کروائی ،مہمان اعزاز ڈائریکٹر انفارمیشن پبلک ریلیشن ساہیوال ڈویژن عقیل اشفاق ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ساہیوال ریاض ہمدانی ،سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس میاں عامر صدیق ،شیخ لقمان شاہدنے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ چودھری باسط حفیظ ،سابقہ جنرل سیکرٹری میڈیا چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ ، پیر طمطراق شاہ ،شیخ عبدالرؤف ،سمیت پرنٹ میڈیاکے سینئر صحافی ملک غلام عباس گوہر ،امتیاز احمد بٹ ،شفیق بٹ سرفراز چشتی، محترمہ ارم ، ملک شفقت ،کاشف مشتاق بھٹی، ملک حسنین کھوکھر ،علی حیدر کھوکھر و دیگر الیکٹرونک میڈیا کے ممبران و دیگر سیاسی سرکاری اداروں کے افسران نے خصوصی شرکت کی اور اختتام میں تقریب حلف برداری کے بعد شیلڈ یں تقسیم کی گئی اور تمام معزز مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا
-

ساہیوال:عرصہ دراز سے مفرور اشتہاری کیسے گرفتار ہوا،ملزم نے کتنے کروڑ کا فراڈ کر رکھا تھا،جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا
ساہیوال:تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،دس سال سے مفرور،25 کروڑ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، ناصر علی ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے مختلف تھانوں کے مطلوب اشتہاری طارق اسماعیل میو کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی ساہیوال پولیس نے ملزم کی بھاری رشوت کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ہتھکڑیاں پہنا دیں اور پابند سلاسل کر دیا۔ ملزم طارق اسماعیل میو بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ ہے جس نے مختلف اضلاع میں کئی نامور لوگوں سے 25 کروڑ سے زائد کے فراڈ کر رکھے ہیں۔ملزم طویل عرصہ سے روپوش ہو کر غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ ملزم بھیس بدلنے کا ماہر ہے جو لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ،ساہیوال سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اپنی دولت غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر چکا ہے۔ایک اطلاع پر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بیرون ملک فرار کی تیاریوں میں تھا،بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ ملزم طارق کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کی بڑی تعداد تھانہ سٹی پہنچ گئی۔ جنابDPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ -

ساہیوال:سرکاری سطح پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد،سیرت رحمۃللعالمین ﷺ کے تذکروں سے فضائیں معطر
ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ تمام امہ مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ سیرت النبی ﷺ کا ضرور مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں -علماء کرام ایک روشن چراغ کی طرح ہیں ان سے ہمیں سیرت النبی ﷺ سیکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے -نبی پاک ﷺ کی آمد مبارک سے دنیا میں امن کا بول بالا ہوا -اللہ تعالی مسلمانوں کو سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونے اور عملی مسلمان بننے کی توفیق عطا کرے -ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بلدیہ ہال میں ساہیوال آرٹس کونسل کے تعاون سے ھونے والی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا -کانفرنس میں علماء کرام ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانا حسن معصومی،قاری بشیر احمد،حاجی احسان الحق فریدی،مولانا شفیع قاسمی،مولانا عدنا ن عطاری کے علاوہ سیاسی رہنما شیخ محمد چوہان اور چیئر مین پی ایچ اے چوہدری علی شکور،چیف میٹرو پولٹین آفیسر فرمائش علی چودھری، صحافیوں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی -سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ حضور ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم دینی اور دنیاوی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،ہماری ناکامیوں کی وجہ ہی حضور ﷺ کی سنت پر عمل نہ کرنا ہے، دنیا کی تمام روشنیاں حضور ﷺ کی بدولت ہیں -دین اسلام کا غلبہ اخلاق سے ہوا ہے اوراچھا اخلاق لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ ہے -انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو بدلنے کے لئے روزانہ ایک سنت پر عمل کرنا ہو گا اور ایک برائی کو چھوڑنا ہو گا،علماء کرام نے اپنے اپنے خطبات میں نبی اکرم ﷺ کے بنائے گئے خاکوں کی بھر پو مذمت بھی کی-علماء کرام نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنس ضرور منعقد کروائیں جائیں تا کہ لوگوں میں حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے اور ان کی ہر لحاظ سے رہنمائی فرمائی جائے
