بھیرہ عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد صفدر مغل کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تقرری کے احکامات رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے جاری کر دیئے ہیں۔ تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ،سابق جائنٹ سیکرٹری انیلہ نورین مہر ایڈووکیٹ، حامد علی ناصر ایڈووکیٹ، مہر سیف اللہ ایڈووکیٹ اور ملک غلام مرتضی لک نے ڈی ڈی پی پی بھیرہ محمد صفدر مغل کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی نئی ذمہ داریاں بھی بطریق احسن پورا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ 26 اپریل کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رپورٹ کریں۔ 27 اپریل سے ان کی تین ماہ کی ٹریننگ شروع ہوجائے گی دوران ٹریننگ وہ عدالتی لباس پہنیں گے اور ان ڈیوٹی تصور ہوں گے۔ محمد صفدر مغل کے علاوہ مزید 7 نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔جن میں شیخ اعجاز پرویز، عبداللہ عثمان،اخلاق احمد، صفدر فیصل نبی خان ڈاہر، عشرت عباس، ناصر محمود سیال اور ظہیر احمد شامل ہیں۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
Category: سرگودھا
-

شیخ کاشف محمود اور ان کے کزن شیخ عدیل کی طرف سے تحصیل ہیڈ کواٹر یسپتال بھیرہ
شیخ کاشف محمود اور ان کے کزن شیخ عدیل کی طرف سے تحصیل ہیڈ کواٹر یسپتال بھیرہ میں کرونا سیفٹی کٹس 35 عدد اور ماسک ایم۔ایس ڈاکٹر محبوب صاحب کے ہینڈ اوور کیں اس موقع پر چوہدری اظہر محمود گوندل(ایڈوکیٹ) چوہدری طارق امیر ارائیں (ممبر ہیلتھ کونسل)۔ چوہدری محمد اسحاق ارائیں اور ملک انتسام بلال موجود تھے۔
-

بھیر ہ چیف سیکر ٹری پنجا ب یو سف نسیم کھو کھر نے تحصیل بھیر ہ کے عوام کی طر ف
بھیر ہ چیف سیکر ٹری پنجا ب یو سف نسیم کھو کھر نے تحصیل بھیر ہ کے عوام کی طر ف سے وزیر اعظم شکا یت سیل میں دی گئی درخواستو ں کے زریعہ مسائل کی نشاندہی کے بر و قت ازالہ پر اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ واثق عبا س ہر ل کی کو ششو ں کو سراہا ہے ۔انہو ں نے ایک خط کے زریعہ واثق عبا س ہر ل کی صلا حیتو ں کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ نے وزیر اعظم کے ویثر ن کے مطابق اپنی ذمہ داریا ں پو ری کر نے کا مثالی مظاہرہ کیا ہے ۔انجمن تاجران بھیر ہ کے جنر ل سیکر ٹری چوہدری محمد انو ر فواد ،ہیلتھ کو نسل کے رکن چوہدری طارق امیر آرائیں ،ویلفیئر کو نسل تحصیل بھیر ہ کے صدر چوہدری خالد محمو د آرائیں ،سر گودھا چمبر آف کا مر س کے رکن چوہدری محمداجمل گوند ل ،بھیر ہ پر یس کلب کے جنر ل سیکر ٹری عطاالر حمن اقبا ل ،فنا نس سیکر ٹری چوہدری محمد اکر م ،سیکرٹری اطلا عات قاری عظمت اقبا ل نے واثق عبا س ہر ل کی اعلیٰ کا ر کر دگی کے حکو متی سطح پر اعتراف کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام مسائل سے بروقت حل کے لیے اپنی کو ششیں جا ری رکھیں گے ۔
-

بھیرہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہر میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے
بھیرہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہر میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آلو، انڈا،پیاز، آئل،گھی،چینی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ یو ٹیلیٹی سٹور پر اشیاء کی عدم دستیابی حکمران جماعت اور عوامی نمائندوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔حکمران جماعت کے کارکن عوامی مسائل کے حل کی بجائے آپس میں گروپ بندی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ سماجی رہنماؤں محمد اشرف،ارسلان احمد، محمد افضل، محمد حنیف، سلطان احمد اور ظفر علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کریں کہ غریب ریڑھی والوں کے علاوہ بڑے بڑے سٹاکسٹوں کے خلاف بھی کاروائی کریں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اعتدال پر آ سکیں۔
-

بھلوال اےسی بھلوال عثمان جلیس نے پولیس،علماء اور معززین علاقہ
بھلوال اےسی بھلوال عثمان جلیس نے پولیس،علماء اور معززین علاقہ کے ساتھ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال اور کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے کےلیے میٹنگ کی۔جس میں SHO تھانہ سٹی بھلوال خطیب الرحمن،چیرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم شاه،چوہدری احمد حسن بھلوانہ نمبردار پرانا بھلوال،سید ظہیر شاه اور دیگر جید علماء کرام موجود تھے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ هم اس مشکل صورتحال میں اپنے وطن کےلیے ہر محاز پر ہر اول دستہ ثابت هونگے۔ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال اور کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے کےلیے میٹنگ کی۔جس میں SHO تھانہ سٹی بھلوال خطیب الرحمن،چیرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم شاه،چوہدری احمد حسن بھلوانہ نمبردار پرانا بھلوال،سید ظہیر شاه اور دیگر جید علماء کرام موجود تھے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ هم اس مشکل صورتحال میں اپنے وطن کےلیے ہر محاز پر ہر اول دستہ ثابت هونگے۔
-

بھیرہ یوٹیلیٹی سٹور بند ہونے پر شہری پریشان
بھیرہ:حکومت ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر تحصیل بھر کے یوٹیلیٹی سٹور بند
یوٹیلیٹی سٹور بند ہونے پر شہری پریشان
یوٹیلیٹی سٹور بند ہونے سے اشیا خوردونوش خریدنے آئے شہری خالی ہاتھ گھروں کو جا رہے ہیں
آل پاکستان یوٹیلیٹی سٹور سی بی آئی یونین کی کال پر ہڑتال کی گئی ہے ،یوٹیلیٹی سٹور -

بھیرہ۔ میانی رورل ہیلتھ سنٹر میں پچھلے 8 ماہ سے کھانسی کا سیرپ ہی دستیاب نہیں
بھیرہ۔ میانی رورل ہیلتھ سنٹر میں پچھلے 8 ماہ سے کھانسی کا سیرپ ہی دستیاب نہیں کچھ ہفتوں سے بینڈیج بھی نہیں آرہی
سٹاف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پاس سے بینڈیج منگا کر استعمال کر رہے ہیں
الٹراساؤنڈ کی مشین پچھلے پانچ سال سے پڑی پڑی خراب ہو رہی ہے پتالوجسٹ ڈاکٹر یہاں نہیں موجود
اسٹاف کو گورنمنٹ کی طرف سے کوئی حفاظتی کیٹس اور ماسک مہیا نہیں کیے گئے۔ سٹاف
دو بجے کے بعد ایمرجنسی ڈاکٹر شام اور رات کے وقت موجود نہیں ہوتا ڈسپنسر خود ہی چیک کرکے دوائی دیتے ہیں یا کبھی کہتے ہیں ڈاکٹر موجود نہیں
بھیرہ۔ اہل علاقہ کا اہل احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چیز کا نوٹس لیا جائے -

بھیرہ علی پور سیداں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
بھیرہ علی پور سیداں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ دو افراد شدید زخمی۔۔۔ایک کی حالت نازک ساجد حسین اور فخر عباس کے درمیان قتل کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی
فائرنگ سے ساجد حسین اور فخر عباس شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں طبی امداد کے بعد سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے فخر عباس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ہسپتال ذرائع -

مسلم لیگ شہباز شریف نے ریجن سرگودہا میں ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹ بھجوا دی
( وقاص باغی ٹی وی ) مسلم لیگ شہباز شریف نے ریجن سرگودہا میں ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹ بھجوا دی مقامی ایم این ایز اور ایم پی اے نے تقسیم کیں
سرگودھا: مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعلی’ پنجاب و موجودہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی طرف سے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی کٹس کی تقسیم میں سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو 100 حفاظتی کٹس فراہم کردی گئیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر کی تحصیل دریاخان ٹی ایچ کیو میں 20 کٹس،ٹی ایچ کیو کلورکوٹ میں20 کٹس اور ٹی ایچ کیو منکیرہ میں 20 کٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کیلئے 40 کٹس فراہم کر دی گئیں۔مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طرف سے ماسک، سینیٹائزر،حفاظی کٹس اور دیگر ضروری اشیاء بھکر کے سابق صدر ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل اور مقامی راہنما تیمور خان خنان خیل نے متعلقہ ایم ایسز میں تقسیم کیں -

سرگودھا نجی ہسپتال کی نرس کی ہلاکت کا معاملہ ڈی پی او سرگودھا نے نوٹس لے لیا
(وقاص باغی ٹی وی )سرگودھا نجی ہسپتال کی نرس کی ہلاکت کا معاملہ ڈی پی او سرگودھا نے نوٹس لے لیا.
سرگودھا اے ایس پی سٹی کو فوری قانونی کاروائی کرنے کا حکم وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گی نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں مقتولہ فرزانہ نجی ہسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔
