Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے اسلحہ برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے سب انسپکٹر فخر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان غلام مرتضیٰ ولد محمد نذیر سکنہ کوٹ راجہ سے رائفل444بور، ایوب ولداسلم سکنہ کوٹ راجہ سے بندوق12بور، غلام مصطفی ولد نذر سکنہ کوٹ راجہ سے پسٹل30بور،عرفان ولد احمدخان سکنہ 82شمالی سے پسٹل30بور، شباب حیدر ولد طاہر اعجاز سکنہ علی پور سیداں سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

  • سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف کاروائی، گرفتاردوملزمان سے چھ لاکھ روپے کے مال مویشی برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تھانہ بھیرہ کے علاقہ ہجکہ شریف سے دوملزمان ساجد علی اور خالد محمود پسران محمد سکنائے چک نمبر42ج ب تحصیل جھمرہ ضلع فیصل آباد نے مدعی مقدمہ نصراللہ ولد بشیر احمد کے چھ لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے 21 کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر

    سرگودھا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے 21 کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر

    سرگودھا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے 21 کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر کر کے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔
    چاول سپر باسمتی نیا 130 روپے فی کلو‘ چاول سپرباسمتی پرانا 140‘ دال چناموٹی 128 روپے‘ باریک 120 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی 210 روپے‘ دال مسور باریک 160 روپے‘ امپورٹیڈ موٹی 140 روپے‘ مونگ دال دھلی ہوئی 260روپے‘ کالے چنے موٹے 120 روپے‘ باریک 110 روپے‘ سفید چنے موٹے 100 روپے‘ باریک 90 روپے‘ بیسن 130 روپے فی کل‘ چینی 76 روپے‘بکرے کاگوشت 800 روپے‘گائے کاگوشت 400 روپے‘ تندوری روٹی چھ روپے فی عدد‘ نان‘خمیری روٹی دس روپے‘ دودھ 70 روپے فی لیٹر‘ دھی 80 روپے‘ 20 کلو آٹے کاتھیلا محکمہ خوراک اور گھی محکمہ انڈسٹری کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کیاجاسکے گا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے او رانہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے دکانداروں کو مقرر کردہ قیمتوں جلی حروف اور نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • سرگودھا:شہید کنسٹیبل ظہیرملک کی نماز جنازہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

    سرگودھا:شہید کنسٹیبل ظہیرملک کی نماز جنازہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

    سرگودھا:شہید کنسٹیبل ظہیرملک کی نماز جنازہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی
    سرگودھا:تفصیلات کے مطابق کنسٹیبل ظہیرملک تھانہ پھلروان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا مورخہ28.04.20کو ہمراہی ملازمان کے ساتھ بسلسلہ ناکہ بندی فلائی اوورچک نمبر8الف جنوبی موجود تھا کہ موٹرسائیکل پرسواردواشخاص کومشکوک سمجھ کر رکنے کا شارہ کیا جوکہ نہ رکے جن کا تعاقب کیا گیا کنسٹیبل ظہیر ملک سرکاری موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فلائی اوور کی دوسری جانب کوٹ مومن روڈ پر پہنچا تو تیزرفتاری غفلت اورلاپرواہی کے باعث ملزمان نے اپنے موٹرسائیکل سے کنسٹیبل ظہیر ملک کے موٹرسائیکل کو ہٹ کر دیا جس کی وجہ سے کنسٹیبل ظہیرملک سرپر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے موقع پرشہید ہوگیا جس کی نماز جنازہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں ادا کر دی گئی ہے۔ نمازجنازہ میں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراور پولیس افسران وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے شہید کنسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی اور کہا کہ ظہیر ملک ایک بہادر اور جرات مند جوان تھا جو اپنی ڈیوٹی انتہائی محنت اور جانفشانی سے سرانجام دے رہا تھا آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

  • آج ضلع سرگودہا کے دو بیٹے اپنے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرگئے

    آج ضلع سرگودہا کے دو بیٹے اپنے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرگئے

    آج ضلع سرگودہا کے دو بیٹے اپنے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرگئے
    ریسکیو اہلکار کاشف خان دودن پہلے اس وقت شدید زخمی ہو گئے تھے جب وہ ایک مریض کو ریسکیو کی ایمبولینس میں لاہور لے جارہے تھے اور موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوے اور دو دن موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج دادفانی سے کوچ کرگئے
    پولیس کانسٹیبل ملک ظہیر بھی آج ہی کے دن تھانہ پھلروان کے علاقے میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوے مشکوک ملزمان کا تعاقب کرتے ہوے زندگی کی بازی ہار بیٹھے
    اللہ تعالیٰ دونوں کے درجات بلند فرمائے۔۔لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
    ضلع سرگودہا کی غیور عوام اپنے ان دونوں قابل فخر سپوتوں کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں

  • پھلروان اشتہاری ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے کانسٹیبل حادثہ کا شکارہوگیا

    پھلروان اشتہاری ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے کانسٹیبل حادثہ کا شکارہوگیا

    اشتہاری ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے کانسٹیبل حادثہ کا شکارہوگیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق پھلروان پولیس نے سالم چوک میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار اشتہاریوں کو مشکوک پاتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا مگر موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پھلروان تھانہ میں تعینات کانسٹیبل ملک ظہیر نے ان کا پیچھا شروع کردیا کچھ دور جاکر جمپ لگنے سے وہ موٹرسائیکل سے نیچے جاگرا اور شدید زخمی ہوگیا اسے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی

  • سرگودھا سٹی مجسٹریٹ کی کارروائی

    سرگودھا سٹی مجسٹریٹ کی کارروائی ، بلاک نمبر 2 میں چاند کرنڈی کپڑا فروخت کرتے فوری طور پر سیل کر دی۔زرایع کے مطابق بلاک نمبر 2 میں چاند کرنڈی سرعام کپڑا فروخت کر رہا تھا اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہا تھا جس پر راجہ لیاقت نے فوری ایکشن لیتے ہوے چاند کرنڈی کالاتھ بلاک 2 کو سیل کر دیا۔

  • سرگودھامحمدی کالونی گلی نمبر 10 B سے وہاں کے لوگوں کی اپیل ہے

    سرگودھامحمدی کالونی گلی نمبر 10 B سے وہاں کے لوگوں کی اپیل ہے

    سرگودھا محمدی کالونی گلی نمبر 10 B سے وہاں کے لوگوں کی اپیل ہے DPO سے DCO سے اور حکومت پاکستان سے کے 14 دن کے لئے گلی کو سیل کیا گیا سب کے ٹیسٹ کیے گئے ٹیسٹ بھی ٹھیک ہیں پھر کس لئے گلی نہیں کھولی جا رہی رمضان المبارک کا مہینہ ہے غریب لوگ اپنے بچوں کو کھانا کہاں سے لا کر دیں ان کی اپیل ہے کے خدارا ہماری اپیل منظور کی جائے اور گلی کھول دی جائے ۔

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتار پانچ ملزمان سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر خلیل احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عزیز احمد اور محمد سلیم پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد اسلم ولد عطاء محمد سکنہ چک52شمالی سے ہیروئن625گرام، محمد یار ولد راجہ خان سکنہ جیسووال سے رائفل223بورمعہ207گولیاں، اللہ دتہ ولد محمد یار سکنہ جیسووال سے رائفل444بور معہ160گولیاں، محمد صفدر ولد غلام شبیر سکنہ بہک میکن سے پسٹل30بور اور عامر سہیل ولد محمد حسین سکنہ بہک میکن سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پیشنٹ ٹرانسفر سروس ایمبولینس سرگودھا SGA-03 کو حادثہ

    پیشنٹ ٹرانسفر سروس ایمبولینس سرگودھا SGA-03 کو حادثہ

    ا
    پیشنٹ ٹرانسفر سروس ایمبولینس سرگودھا SGA-03 کو حادثہ بابوصابو انٹر چینج موٹر وے پر ایک ٹرک نے مزکورہ ایمبولینس کوٹکر ماری جس میں ریسکیو ڈرائیور محفوظ مگر میڈیکل ٹیکنیشن مسٹر منظور شدید زخمی اور ہسپتال داخل. دعائے صحت کی اپیل ہے.