(وقاص باغی ٹی وی ) .ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کے حکم پر محکمہ ہائی وے نے چکیاں پھلروان موڑ گجرات روڈخونی پل پر سپیڈ بریکر تعمیر کروادیا واضح رہے کہ اس موڑ پر آئے روز حادثات ہو رہے تھے علاقہ بھر کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے واضح رہے آج صبح اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے وزٹ کیا تھا اور ایک ہی دن میں کام کمپلیٹ کروا دیاخونی موڑ پر سپیڈ بریکر تعمیر کروانے پر عوام کا اعلیٰ حکام بے حد شکر یہ۔
Category: سرگودھا
-

سرگودہا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ
( وقاص باغی ٹی وی )سرگودہا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ، کورونا سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیلئے سرگودہا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید لیبارٹری قائم ہوگی جگہ کا تعین کرنے کا حکم
سرگودھا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کرنے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ اس لیبارٹری میں کورونا سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے لیبارٹری کے قیام کیلئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کو لیبارٹری کے قیام کیلئے جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے لیبارٹری کے قیام کیلئے جون میں کام شروع کردیا جائیگا اور اسے جولائی کے وسط تک مکمل کر کے مریضوں کیلئے کھول دیا جائیگا. -

سرگودھا میں گندم خریداری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
( وقاص باغی ٹی وی )سرگودھا میں گندم خریداری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فی بوری جیوٹ کی قیمت 230 روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ خوراک کی طرف سے کسانوں سے 1400 روپے فی من گندم خریدی جائے گی۔
-

موٹروے پر بھیرہ کےقریب کار حادثہ
( وقاص باغی ٹی وی )موٹروے پر بھیرہ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون جانبحق-
بھلوال موٹروے پر بھیرہ کےقریب کار حادثہ ایک خاتون جانبحق چار افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق حادثہ کا شکار خاندان ٹیکسی کار پر کراچی سے سکردو جارہا تھا بھیرہ کے قریب کار دوسری کار کو اووٹیک کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگی جس کے نتیجہ میں کار میں سوارکلثوم بی بی جانبحق۔ہوگی جبکہ انیسہ۔زینب۔غلام رسول اور پرویز زخمی ہوگے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو یسپتال داخل کروا دیا گیا۔دو زخمیوں کی حالت نازک ہے -

سرگودھا:رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے
( وقاص باغی ٹی وی )سرگودھا:رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:رمضان المبارک کے دوران مساجد میں جہاں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے وہیں پربازاروں میں رش بھی بڑھ جاتا ہے۔ کرونا کے سلسلہ میں حکومتی احکامات اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے میں بھر پور توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کیساتھ رمضان المبارک کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں موجود صورت حال کے پیش نظر تجاویز کو زیر غور لایا گیا اور سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز اور انچارج سیکیورٹی نے شرکت کی۔ -

سرگودھا:ہماری عزت اس یونیفارم میں ہے ہم پر واجب ہے کہ اس کی عزت کا خیال رکھیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ہماری عزت اس یونیفارم میں ہے ہم پر واجب ہے کہ اس کی عزت کا خیال رکھیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا فورس ایک اچھی فورس ہے جس کی شہدا کی ایک لمبی فہرست ہے ہماری عزت اس یونیفارم میں ہےہم پر واجب ہے کہ اس وردی کی عزت کا خیال رکھیں،اپنے اور پولیس کے وقار کو لوگوں کی نظروں میں گرنے نہ دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی کمپروائز نہیں، صاف ستھرے یونیفارم میں ڈیوٹی سرانجام دیں، کرونا کی وجہ سے ڈیوٹی بڑھ گئی ہے یہ ہماری نوکری کا حصہ ہے دوران ڈیوٹی ذاتی کام کرنے سے اجتناب کریں،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،منشیات فروش عناصر سے رابطہ رکھنے والے پولیس ملازمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،ملزمان کے ساتھ بمطابق قانون برتاؤ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے ڈیوٹی کے اوقات بڑھ جاتے ہیں حکومتی احکامات کو مقامی علماء سے مل کر عملدرآمد کروائیں، آپ سب میرے بازو ہیں ہم سب ایک فیملی ہیں،آپ نے جس شوق سے پولیس جوائن کی ہے اسی شوق والے اور جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں،آپ کا کوئی مسئلہ ہو تو بلاجھجھک میرے دفتر آئیں آپ کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ پولیس دربار میں ضلع بھر کے تھانوں، پولیس لائنز، دفاتر اور ٹریفک پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی۔ -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ممکنہ سیلاب کی صورتحال
۔( وقاص باغی ٹی وی ) کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں منگلاکور سے بریگیڈیر منصور ‘ میانوالی بھکر سے بریگیڈیر احسن وقاص ‘ کرنل سرفراز اعوان ‘ کرنل ظہور ‘ چیف انجینئر انہار مرزا اسلم بیگ ‘ ایس ایز ظفر احمد سندھو ‘ اعجاز احمد اورخالد اقبال نے شرکت کی ۔
-

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ میڈیکل کالج
( وقاص باغی ٹی وی )کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ میڈیکل کالج اورنیازی میڈیکل کالج میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے قائم فیلڈزہسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں‘ ڈاکٹرز‘نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی ودستیابی‘ادویات کی فراہمی او رمریضوں کے کھانے پینے کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ فیلڈ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ ، کالج پرنسپل ڈاکٹر حمیرا اکرم اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر بھی ہمراہ تھے۔
-

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس
( وقاص باغی ٹی وی )چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس
اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ.کیپٹن (ر) محمد عثمان، کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور متعلقہ افسران کی شرکت
ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے
کنسٹرکشن انڈسٹری کی سہولت کے پیش نظر لاہور میں ایل ڈی اے کے علاوہ اضلاع میں سرکاری محکموں کے تعمیرات سے متعلق شعبوں کو ضروری سٹاف کیساتھ کھولنے کا فیصلہ
متعلقہ شعبے کھولنے سے تعمیرات کے کاروبار سے وابستہ افراد کو نقشے پاس کروانے اور دیگر ضروری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ چیف سیکرٹری
تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کی سہولت کیلئے محکمہ ریونیو کے فرد ملکیت اور جائیداد کی منتقلی سمیت مخصوص شعبوں کو 4یا5گھنٹے کھولنے کا فیصلہ۔
کھولے جانیوالے شعبوں میں کورونا وائر س سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت
صوبے میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھانے کیلئے آٹھ لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے بعد ان اپ گریڈ کی گئی لیبارٹریوں کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے،کیپٹن (ر) محمد عثمان کی بریفنگ
لاہور میں دو، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور، وزیر آباد، فیصل آباد اور ملتا ن میں ایک ایک لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ بریفنگ
لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کے بعد صوبے میں 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4620مینوئل ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ -

سرگودھا زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری عبدالشکور
(بھیرہ وقاص باغی ٹی وی )سرگودھا زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری عبدالشکور اور ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف مولانا قاری وقار احمد عثمانی نے مرکزی جامع مسجد اشرفیہ گول چوک سرگودہا میں سینی ٹائرز گیٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف سرگودہا نے کہاکہ آئمو من خطباءلوگوں کو گھروں میں ہی نمازیں وغیرہ ادا کرنے کادرس دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے
