Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ ضلع سرگودھا میں صفائی ، فرش مسجد کی دھلائی اور فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوے نشاندہی کر دی گئی۔انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس کیا۔

    مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ ضلع سرگودھا میں صفائی ، فرش مسجد کی دھلائی اور فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوے نشاندہی کر دی گئی۔انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس کیا۔

    (بھیرہ سے وقاص باغی ٹی وی )مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ ضلع سرگودھا میں صفائی ، فرش مسجد کی دھلائی اور فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوے نشاندہی کر دی گئی۔انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس کیا۔ فرش مسجد کی دھلائی اور فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوے نشاندہی کر دی گئی۔انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس کیا۔
    مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ علاقہ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے الارمنگ صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور ہر روز مشکوک افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد ہمارا فرض ہے تاکہ اس وائرس پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کریں زیادہ تر نماز اپنے گھروں میں ادا کریں،سماجی میل جول سے اجتناب کریں اور مجبوری کی حالت میں شہر نکلتے وقت ماسک اور سینٹائیزر کا استعمال کریں۔

  • سرگودھا، رواں مالی سال میں مختلف محکموں کی 212 سکیموں پر چار ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں

    سرگودھا، رواں مالی سال میں مختلف محکموں کی 212 سکیموں پر چار ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں

    (بھیرہ وقاص باغی ٹی وی )رواں مالی سال میں مختلف محکموں کی 212 سکیموں پر چار ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں۔
    ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں تعمیراتی سرگرمیوں پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کر دیاگیاہے۔ ضلع بھر میں مختلف محکموں کی 27 ارب 73 کروڑ تخمینہ کی 212سکیموں پر کام جاری ہے۔ رواں مالی سال کیلئے ان سکیموں کے مختص کردہ تین ارب 92 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈزمیں سے 2 ارب 26کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ وہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رائے یاسر بھٹی او رڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی کے علاوہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرا م کے تحت تعمیراتی محکموں کی 25ارب 19کروڑ روپے تخمینہ کی 175 سکیموں کے علاوہ دو ارب 54 کروڑ دس لاکھ تخمینہ کی نئی 37سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان سکیموں میں فراہمی ونکاسی آب کی 85‘لوکل گورنمنٹ کی دس‘ روڈ کی 60‘ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 19‘ سکول ایجوکیشن کی آٹھ‘ ہائیر ایجوکیشن کی آٹھ‘ سپیشل ایجوکیشن کی دو‘ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کی پانچ‘ محکمہ صحت کی سات‘ جنگلات‘ معدنیات‘ انفارمیشن اینڈ کلچر‘ ہیومن رائٹس افیئر‘ اثارقدیمہ کی ایک ایک‘ انہار کی تین سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیزون کی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ‘ لوکل گورنمنٹ‘ ہائی ویز او ربلڈنگ کی60میں سے 51 سکیموں کو مکمل کیاجاچکاہے جبکہ فیز ٹو کی پچا س کروڑ تخمینہ کی 73 سکیموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس طرح وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام فیز ون کے تحت فیسکو‘ ہائی ویز او رپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 83 میں سے 35سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ دیگر پر کام برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ فیز ٹو کی 105 منظور کردہ سکیموں میں سے 13سکیمیں فعال ہو چکی ہیں۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے فیز ون کی تمام چھ سکیموں کو مکمل کر نے کے بعد فیز ٹو کی 9سکیموں پر کام کاآغاز کر دیاگیا ہے۔ اجلاس میں تعمیراتی محکموں کے افسران نے لاک ڈاؤن میں مسافر گاڑیوں کی بندش او رگندم کی کٹائی کی وجہ سے مزدوروں کی کمی کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کوالٹی او رکوانٹی پر بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں کوئی عذر قبول نہیں کیاجائیگا۔

  • کرونا وائرس کے پیشِ نظر سرگودھا میں ‘ڈسٹرکٹ کرائسس کرونا کنٹرول روم’ قائم کیا گیا ئے

    کرونا وائرس کے پیشِ نظر سرگودھا میں ‘ڈسٹرکٹ کرائسس کرونا کنٹرول روم’ قائم کیا گیا ئے

    ( وقاص باغی ٹی وی )کرونا وائرس کے پیشِ نظر سرگودھا میں ‘ڈسٹرکٹ کرائسس کرونا کنٹرول روم’ قائم کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں راہنمائی حاصل کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسین سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
    کسی بھی قسم کی معلومات یا متاثرہ شخص کی اطلاع کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔

  • تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، چھ جواری بذریعہ تاش جواء کھیلتے گرفتار،

    تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، چھ جواری بذریعہ تاش جواء کھیلتے گرفتار،

    (بھیرہ سے وقاص باغی ٹی وی ) تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، چھ جواری بذریعہ تاش جواء کھیلتے گرفتار، داؤ پر لگی رقم بھی برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ نورحیات کالونی میں ریڈ کرکے بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے ملزمان ناصر محمود ولد محمدنذیر سکنہ نورحیات کالونی، آصف ولد محمد یار، محمد سلیم ولد محمد انور، ندیم خان ولد محمد مسکین، محمد عمران ولد حاجی ناصر سکنائے اعجاز کالونی اور محمد توقیر ولد محمد شبیر سکنہ مالی کالونی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 14600روپے اور کارڈز تاش وموبائل فون برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بھلوال سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ کوٹ مومن اورتھانہ میلہ کادورہ

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ کوٹ مومن اورتھانہ میلہ کادورہ

    (بھیرہ سے وقاص باغی ٹی وی ) ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ کوٹ مومن اورتھانہ میلہ کادورہ
    سرگودہا:لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ کوٹ مومن اور تھانہ میلہ کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے حوالات تھانہ میں بند قیدیوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپناکام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کا اجلاس

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کا اجلاس

    ( وقاص باغی ٹی وی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس:
    اجلاس میں صوبے کے تمام کمشنرز، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔
    رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کے میکانزم کا جائزہ۔
    گرانفروشوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ-

  • کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی کرونا وائرس کی روک تھام فیلڈ ہسپتالوں کے قیام

    کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی کرونا وائرس کی روک تھام فیلڈ ہسپتالوں کے قیام

    ( وقاص باغی ٹی وی) کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کرونا وائرس کی روک تھام، فیلڈ ہسپتالوں کے قیام، لاک ڈاؤن، پرائس کنٹرول،رمضان کانٹی جنس پلانز، ذخیرہ اندوزی، سپلائی چین، سمگللنگ، ملاوٹ، ڈینگی، سیلاب کے ممکنہ اقدامات، ریلیف اقدامات و راشن کی تقسیم، ڈس انفیکشن، موبائل کلینکس اور مساجد کے حوالے سے ایس او پیز وغیرہ پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہاعبداللہ نیئر شیخ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ نے بھی شرکت کی۔

  • سرگودھا ائیر پورٹ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع ،میانوالی خوشاب،بھکر اور ملحقہ اضلاع جھنگ

    سرگودھا ائیر پورٹ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع ،میانوالی خوشاب،بھکر اور ملحقہ اضلاع جھنگ

    سرگودھا ائیر پورٹ
    سرگودھا ڈویژن کے اضلاع ،میانوالی خوشاب،بھکر اور ملحقہ اضلاع جھنگ ، منڈی بہاؤالدین اور خصوصا وادئ سون سکیسر جو کہ پاکستان کا سیاحتی مقام ہے کیلئے سرگودھا میں ائیر پورٹ کا قیام بہت ضروری ہے۔ان اضلاع کی قریبا 3 سے 4 کروڑ آبادی کو اندرونی اور بیرونی ہوائی سفر کیلئے ملتان لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے جو کہ تقریبا 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت پر ہیں۔تمام اضلاع کے سیاسی نمائندگان اور خصوصا حکومت وقت سے ائیر پورٹ کے قیام کا مطالبہ کرنا چاہئیے۔

  • پھلروان چکیاں پل پہ حادثے  ندیم افضل‌  چن اس وقت وزیراعظم کے قریب ترین هیں

    پھلروان چکیاں پل پہ حادثے ندیم افضل‌ چن اس وقت وزیراعظم کے قریب ترین هیں

    پھلروان چکیاں پل پہ حادثے
    ندیم افضل‌ چن اس وقت وزیراعظم کے قریب ترین هیں خدارا اس عوام کا سوچیں یہ هی وه عوام‌هے جس نے آپ کس ایم ۔این۔اےبنایا انکے ووٹوں نے آپ کو ندیم سے ندیم افضل چن نیشنل لیڈر بنایا لیکن آپ کے اپنے علاقے میں ایک پل روز زندگیاں نگل جاتا هے آپ اگر اور کچھ نہیں‌کروا سکتے تو خدارا ادھر سے دونوں طرف سے سڑک‌اکھاڑ ای دو۔بھرتھ صاحب آپ بھی ایم این اے هیں آپ کیوں نہیں آواز اٹھاتے ان تمام لوگوں کی موت کا زمہ دار کون هے ؟ فیصلہ الله کی عدالت میں هو گا۔۔

  • دھوری محکمہ صحت اور تمام متعلقہ سرکاری ادارے غفلت کی گہری اور پرسکون نیند سو رہے

    دھوری محکمہ صحت اور تمام متعلقہ سرکاری ادارے غفلت کی گہری اور پرسکون نیند سو رہے

    دھوری محکمہ صحت اور تمام متعلقہ سرکاری ادارے غفلت کی گہری اور پرسکون نیند سو رہے ہیں لیکن ہمارے بچے پوری رات مچھر کی وجہ سے چیخ چیخ کےجاگ کر رات گزار دیتے ہیں یہ تصویریں عین آبادی کے درمیان کی ہیں پورے پنجاب میں ڈینگی سپرے ہوا لیکن یہاں ضرورت نہیں سمجھی گئی کچھ انتظامیہ بھلوال سے انسپکشن کے لیے نکلتی ہیں مگر پھلروان تک آتے آتے تھک جاتے ہیں اور دیہاتی یو سی اور چھوٹے گاؤں کو اہمیت نہیں دی جاتی ہماری اے سی بھلوال سے درخواست ہے پلیز آپ دھوری کا وزٹ کریں دکانداروں کے ریٹ چیک کریں ھمارے ماحول کو دیکھیں ہسپتال کی حالت دیکھیں جہاں ڈاکٹر نہیں ملتا دوائی لینے جائیں تو کہا جاتا ہے پھلروان جائیں یہاں پورے 3 جماعت پڑھے لکھےعطائی لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہیں ہیں یہ انوکھا علاقہ ہے فون کرنا ہو تو قسمت سے مکان کی چھت پر ہی بات ہو سکتی ہے DCO sargodha اور AC bhalwal خدارا کچھ تو ہمارے غموں کا مداوا کریں ہم اہلیان دھوری آپ کے شکر گزار ہوں گے ۔