سرگودھا سٹی مجسٹریٹ کی کارروائی ، بلاک نمبر 2 میں چاند کرنڈی کپڑا فروخت کرتے فوری طور پر سیل کر دی۔زرایع کے مطابق بلاک نمبر 2 میں چاند کرنڈی سرعام کپڑا فروخت کر رہا تھا اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہا تھا جس پر راجہ لیاقت نے فوری ایکشن لیتے ہوے چاند کرنڈی کالاتھ بلاک 2 کو سیل کر دیا۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھامحمدی کالونی گلی نمبر 10 B سے وہاں کے لوگوں کی اپیل ہے
سرگودھا محمدی کالونی گلی نمبر 10 B سے وہاں کے لوگوں کی اپیل ہے DPO سے DCO سے اور حکومت پاکستان سے کے 14 دن کے لئے گلی کو سیل کیا گیا سب کے ٹیسٹ کیے گئے ٹیسٹ بھی ٹھیک ہیں پھر کس لئے گلی نہیں کھولی جا رہی رمضان المبارک کا مہینہ ہے غریب لوگ اپنے بچوں کو کھانا کہاں سے لا کر دیں ان کی اپیل ہے کے خدارا ہماری اپیل منظور کی جائے اور گلی کھول دی جائے ۔
-

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی
سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتار پانچ ملزمان سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر خلیل احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عزیز احمد اور محمد سلیم پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد اسلم ولد عطاء محمد سکنہ چک52شمالی سے ہیروئن625گرام، محمد یار ولد راجہ خان سکنہ جیسووال سے رائفل223بورمعہ207گولیاں، اللہ دتہ ولد محمد یار سکنہ جیسووال سے رائفل444بور معہ160گولیاں، محمد صفدر ولد غلام شبیر سکنہ بہک میکن سے پسٹل30بور اور عامر سہیل ولد محمد حسین سکنہ بہک میکن سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ -

پیشنٹ ٹرانسفر سروس ایمبولینس سرگودھا SGA-03 کو حادثہ
ا
پیشنٹ ٹرانسفر سروس ایمبولینس سرگودھا SGA-03 کو حادثہ بابوصابو انٹر چینج موٹر وے پر ایک ٹرک نے مزکورہ ایمبولینس کوٹکر ماری جس میں ریسکیو ڈرائیور محفوظ مگر میڈیکل ٹیکنیشن مسٹر منظور شدید زخمی اور ہسپتال داخل. دعائے صحت کی اپیل ہے. -

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں کو گلدستے پیش کئے
ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر‘ ایم ایس ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر رجب علی ریاض وڑائچ‘ فوکل پرسن ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر محمد اسلم اسد اور فوکل پرسن برائے کرونا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں کو گلدستے پیش کئے اور ساتھ ساتھ ہدایات بھی دیں کہ گھروں میں اگلے 14 دن کس طرح گزارنے ہیں۔ ان مریضوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ خدانخواستہ گھر میں اگر کسی قسم کی تکلیف محسوس کریں تو فوراً کرونا آئیسولیشن وارڈ سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے کہا کہ پہلے کی نسبت اب ٹیسٹوں کی رپورٹس جلدی آرہی ہیں اور اس میں مزید بہتری آجائے گی جب سرگودھا میں کرونا کے پی سی آر کی لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ عوام الناس اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ اپنے ہاتھوں کو صابن کے ساتھ بار بار دھوئیں اور اپنے چہرے کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ نیند اور خوراک کا خاص خیال رکھا جائے۔ ذہنی پریشانیوں سے بچیں اور اگر کسی کو خشک کھانسی‘ بخار اور سانس میں دقت محسوس ہو تو فوراً کرونا آئیسولیشن وارڈ کی ریسپشن پر آکر چیک کروائیں۔
-

سرگودھا پولیس نے چار گھنٹوں بعد کرونا وائرس مریض کو پکڑ لیا
سرگودھا
سول ہسپتال سے بھاگ جانے والے کرونا وائرس کے پازیٹیو مریض ندیم کو پولیس نے پکڑ لیا
مریض کو دوبارہ واپس آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا
موصوف گجرات کے رہائشی ہیں اور سرگودھا میں زیر علاج تھے
پولیس نے چار گھنٹوں بعد مریض کو پکڑ لیا -

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن کی بڑی کاروائی، سکول جانے والی طلبا پر فائرنگ
سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن کی بڑی کاروائی، سکول جانے والی طلبا پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
سرگودھا:گذشتہ ماہ تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں ٹیچر اور طالبات اپنے سکول سے چھٹی کے وقت رکشہ پر گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے علیشہ ساجد نامی طلبا کو ناحق قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان حسنین ولد محمد علی، تیمور نصر اللہ اور محمد عاطف کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے -

ڈی ایچ کیو میں سرگودھا کا رہائشی کرونا مرض میں مبتلا تھا
سرگودھا ڈی ایچ کیو میں سرگودھا کا رہائشی کرونا مرض میں مبتلا تھا آج بارہ دن پورے ہونے کے بعد بالکل صحت یاب ہوگیا ہے ڈاکٹر اور خاص طور پر نرسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذباتی ہو گیا. ہمیں ڈاکٹروں اور نرسوں کو سلوٹ پیش کرنا چاہیے اللہ تعالی ہمیں کرونا مرض سے بچائے اور جو بیمار ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جلد سے جلد صحت یاب کرے آمین,
-

سرگودھا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا فوری ایکشن
سرگودھا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا فوری ایکشن بدعنوانی میں ملوث تھانیدار حوالات بند کر دیا مقدمہ درج
سرگودھا کر پشن اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ۔ (ڈی پی او)
مدعی کے ساتھ مل کر دوسرے فریق کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر تھانہ لکسیاں کے اے ایس آئی محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایس ایچ او لکسیاں کو مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ -

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی نئے منتخب ہونے والے سب انسپکٹرز کے ساتھ میٹنگ
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی نئے منتخب ہونے والے سب انسپکٹرز کے ساتھ میٹنگ
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے نئے منتخب ہونے والے سب انسپکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بظاہر ایک کٹھن جاب ہے لیکن اس میں آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔ محکمہ پولیس میں مظلوموں کی فوری دادرسی ممکن ہے آپ پولیس ورکنگ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کریں اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں آپ کا کام منفرد ہونا چاہیے