Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • بلدیہ بھیرہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے

    بلدیہ بھیرہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے

    بلدیہ بھیرہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے کچرے کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والا تعفن اور نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے سے کرونا وائرس کی وبا بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ اور پیرفاروق بہاوالحق شاہ کی ہدایت پر ان کی سماجی تنظیم کے رضاکار شہر کو مرحلہ وار صاف کر کے جراثیم کش ادویات کا سپرے کر رہے ہیں عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے شہر میں حفضان صحت کے حوالہ سے بلدیہ کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لیں اور کام چور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں

  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےافسران اور نجی ہسپتالوں کی تنظیم کےنمائندوں کےاجلاس

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےافسران اور نجی ہسپتالوں کی تنظیم کےنمائندوں کےاجلاس

    ‏ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےافسران اور نجی ہسپتالوں کی تنظیم کےنمائندوں کےاجلاس میں نجی ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کوکروناوائرس کی بنیادی علامات کےمریضوں کامکمل ڈیٹارکھنےاورفوری طور پرہیلتھ اتھارٹی اورانتظامیہ کوآگاہ کرنےکی ہدایت جاری کی ہےکروناوائرس کےسدباب کیلیےضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ،

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ،

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون سکول اورچک نمبر47شمالی میں قائم احساس کفالت سنٹرزکا دورہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور تعینات عملے کو ہدایات دیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی امیر احمد خان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ فضل قادر نے اپنے اپنے علاقہ میں قائم سنٹرز میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے کہا کہ کروناسے متعلق احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھا جائے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس افسر وجوان خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اوراحساس کفالت سنٹرز میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

  • سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے بچے علی حمزہ

    سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے بچے علی حمزہ

    سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے بچے علی حمزہ بعمر13/14سالہ کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔
    سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس نے گھر سے ناراض ہوکر جانے والے بچے علی حمزہ بعمر13/14سالہ کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع دودہ کی رہائشی اکبری بی بی نے تھانہ لکسیاں میں درخواست گزاری کہ اس کا بیٹا گھر سے غائب ہو گیا ہے جسکی کافی تلاش کی گئی ہے جو دستیاب نہ ہوا ہے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ لکسیاں محمد نسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کردی۔ دوران تلاش بچے کا سراغ مل گیا جو گھر والوں سے ناراض ہوکر اپنے دوست کے گھر موضع ڈاگلی ضلع چنیوٹ پہنچ گیا تھاجس کو حفاظتی تحویل میں لے کربعداز قانونی کاروائی اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بچے کے والدین نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے بچہ تلاش کر نے پر سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے علاوہ حساس اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس، گندم خریداری مہم، گندم کی بین الصوبائی اور اضلاع کے مابین ٹرانسپورٹیشن، چینی کی دستیابی کے علاوہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

  • کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کو ہدایت کی ہے

    کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کو ہدایت کی ہے

    کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں‘ گلیوں اور فٹ پاتھ کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی انسداد کورونا احتیاطی‘ حفاظتی اقدامات کے تحت کلورین کے ذریعہ دھلائی او رچھڑکاؤ کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔ کمشنر نے پینے کے صاف پانی کے ذخائر کی صفائی اور کلورینیشن کے علاوہ سیوریج لائنوں کی بھل صفائی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر رضوان احمد‘ ایم او انفراسٹرکچر میاں خالد جاوید‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہدعمران اور ایم او پلاننگ موجود تھے۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام

    چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام

    چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام، لاک ڈاؤن میں توسیع کے احکامات پر عمل درآمد، گندم خریداری مہم اور احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب کے علاوہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

  • سرگودہا :  کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئےمیڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال بنادیاگیا

    سرگودہا : کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئےمیڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال بنادیاگیا

    سرگودہا : کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال بنادیاگیا۔ اس ضمن میں وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمدنے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ کے ہمراہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودہا یونیورسٹی پبلک سیکٹر میں پہلی یونیورسٹی ہے جس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فیلڈ ہسپتال بنایاہے اور 80 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کوآپریشنل کردیا گیا ہے جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ فیلڈ ہسپتال میں ہائی ڈپینڈنیسی یونٹ بھی 24 گھنٹے کام کرے گا اور کنسلٹنٹ، ماہر ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف پر مشتمل عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اس موقع پر کہا کہ سرگودہا میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال انتہائی شارٹ نوٹس پر بنایا گیا ہے اور اس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی مکمل طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔میڈیکل کالج کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف راؤنڈ دی کلاک اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مریضوں کی صحت یابی کیلئے اپنا بھرپور طبی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ سرگودہا یونیورسٹی کی طرف سے سرگودہا میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنا لائق تحسین ہے اور انتظامیہ اس ضمن میں میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سے بھرپور تعاون کرے گی۔ یاد رہے کہ سرگودہا یونیورسٹی کی طرف سے زرعی کالج میں 237 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل کالج میں بھی قرنطینہ کی سہولیات بھی 660 بیڈز کی ہیں۔ اس طرح کل 897 بیڈز کا قرنطینہ سرگودہا یونیورسٹی کی طرف سے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کی طرف سے اب تک ملک بھر میں پہلا بڑا عملی قدم ہے۔

  • ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی نقائص کی شکایات کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس

    ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی نقائص کی شکایات کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس

    ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی نقائص کی شکایات کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو ہدایت کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ہسپتال کے انتظامات کو موجودہ حالات کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ہسپتال کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کریں گے۔

  • بھیرہ سیّد ندیم عباس شاہ  نےترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی خصوصی ہدایت پر آج بھیرہ میں موجودہ سبزی منڈی کا وزٹ کیا

    بھیرہ سیّد ندیم عباس شاہ نےترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی خصوصی ہدایت پر آج بھیرہ میں موجودہ سبزی منڈی کا وزٹ کیا

    بھیرہ
    سیّد ندیم عباس شاہ نےترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی خصوصی ہدایت پر آج بھیرہ میں موجودہ سبزی منڈی کا وزٹ کیا اور جو نیو جگہ سبزی منڈی کا بھی وزٹ کیا ندیم افضل چن صاحب کی طرف سے سبزی منڈی منظور کروا دی گئی ہے سبزی منڈی بہت جلد منتقل کر دی جائے گی اس کا باقاعدہ افتتاح ندیم افضل چن صاحب اور حسن انعام پراچہ صاحب کریں گے۔