بھیرہ کرونا وائرس کے اثرات ظاہر ہونے کے باوجود علاقہ میں حفاظتی اقدامات نہیں کئے گے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سر عام جاری ہے۔منیاری، جنرل سٹور،پان،سگریٹ اور گٹکا سرعام فروخت ہو رہا ہے۔ چاوہ کے 16 سالہ محمد سلیمان کو بھی کرونا وائرس کے شبہ میں تحصیل ہسپتال بھیرہ کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وائس چیئرمین ممتاز حیدر انصاری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اس کے گھر کے 6افراد سمیت 10 افراد کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے مریض بظاہر صحت مند ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
Category: سرگودھا
-

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ علاقہ میں بجلی اور دیگر ترقیاتی کام
بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ علاقہ میں بجلی اور دیگر ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں اور ٹھٹھی ولانہ میں بجلی کی بہتر فراہمی کیلئے فیسکو نے ٹرانسفارمر اور پول فراہم کر دئیے ہیں۔ چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال نے بتایا کہ پول ملک محمد نواز ولانہ، مولانا حافظ محمد نذیر ولانہ، عبدالغفور ولانہ، محمد مقبول ولانہ،نصیر احمد ولانہ، محمد اکبر ولانہ، محمد افضل ولانہ اور حافظ محمد احمد ولانہ کے ڈیرہ جات پر نصب کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ برقی رو کی فراہمی کے لئے ٹرانسفارمر حافظ محمد ظہور ولانہ کے ڈیرہ پر لگایا جائے گا۔ علاقہ میں بجلی کی فراہمی پر مجاہد عمران ولانہ، ذیشان ریاض ولانہ اوردیگر نے چوہدری ندیم افضل چن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-

پھلروان وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن نے آج پھلروان میں احساس امداد پروگرام کا افتتاح کیا
پھلروان
وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن نے آج پھلروان میں احساس امداد پروگرام کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنربھلوال عثمان جلیس بھی تھے ۔ ندیم افضل چن نے اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ حق داروں کو حق مل رہاہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کوشش کی جارہی ہے کہ کسی بھی حقدار کو سفارش کی ضرورت نہ پڑے بلکہ گھر بیٹھے وہ اپلائی کریں اور حقدار ہونے کی صورت میں امدادی رقم مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے، سماجی فاصلہ اور ایس او پی پر عمل درآمد ہی اس وباء کی روک تھام میں موثر کردار کرسکتا ہے -

سرگودھا میڈیا کلب سرگودھا کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا گیا
سرگودھا میڈیا کلب سرگودھا کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا گیا ۔ نو منتخب صدر مہر آصف حنیف ۔ جنرل سیکرٹری سیف خان ۔ سرپرست اعلی آفاق گوندل۔ چیئرمین ندیم خان ۔ سینئر نائب صدر ملک کامران۔ فنانس سیکرٹری اسجد چوہدری۔ انفارمیشن سیکرٹری محمد سلیمان معظم اور ممبران مجلس عاملہ خالد اصغر شیخ۔ منظور قادر بھٹی۔ شیخ عثمان۔ آصف جوئیہ۔ میاں الیاس۔ اشعر نوید اشعر۔ مہر عثمان اور جاوید شاہ سے صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودھا خرم اقبال بسراء نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار خرم اقبال بسراء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ جمہوریت کا تسلسل کسی بھی ادارہ کی بہتری۔ استحکام اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ صحافی اور وکلاء ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں کیونکہ صحافی مظلوموں کی آواز ایوان بالا تک پہنچاتے ہیں جبکہ ظالم اور جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں وکلاء عدالتوں کی معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ میڈیا کلب سے وابستہ ممبران کو کسی بھی کیس کے سلسلہ میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں سینئر اور پروفیشنل وکلاء شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا سربراہ میں خود ہوں ۔ اس موقع پر سرپرست اعلی آفاق گوندل۔ چیئرمین ندیم خان ۔ نو منتخب صدر مہر آصف حنیف ۔ جنرل سیکرٹری سیف خان نے صدر ڈسٹرکٹ بار خرم اقبال بسراء کا شکریہ بھی ادا کیا۔
-

ترجمان وزیراعظم پاکستان ندیم افضل چن
ترجمان وزیراعظم پاکستان ندیم افضل چن چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سید ندیم عباس شاہ کی پاکستان تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کی گورننگ باڈی کے عہدیداروں سے خصوصی ملاقات بھیرہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور صدر انجمن تاجران رانامحمدبلال کی میزبانی میں اکٹھے کھانا کھایا
-

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال نے آج تحصیل بھیرہ کی مارکیٹ
بھیرہ
سیّد ندیم عباس شاہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال نے آج تحصیل بھیرہ کی مارکیٹ کمیٹی کا بھی چارج سنبھال لیا۔سیّد ندیم عباس شاہ صاحب ہفتہ میں دو دن مارکیٹ کمیٹی بھیرہ میں بھی عوام کی خدمت کے لیے بیٹھا کریں گے۔
اس موقع پر سیّد ندیم عباس شاہ چن گروپ بھیرہ اور پراچہ گروپ کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اتنی زیادہ محبت دی۔ -

سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،
سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے1330گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد علی شیرازی نے سب انسپکٹر توقیر احمد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عباس ولد مختاراحمد سکنہ بھیرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1330گرام برآمد ہوئی ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پی ایچ پی کے 461 اے ایس آئیز کو کنفرم کر دیا گیا
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا بڑا اقدام
سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پی ایچ پی کے 461 اے ایس آئیز کو کنفرم کر دیا گیا: آیڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان
کنفرم ہونے والے اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر پروموٹ کیا جائے گا: ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان
کنفرمیشن سے فورس کا مورال بلند ہو گا ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان -

میں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا چارج سنبھال لیا ہے
میں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا چارج سنبھال لیا ہے ۔ میرٹ پر کام کرنے والے پولیس افسران میرے ماتھے کا جھومر ہوں گے جب کہ کرپٹ اور بے ایمان پولیس ملازمان کی اس ضلع میں کوئی گنجائش نہ ہو گی ۔
سائلین اور غربا کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کوئی بھی کسی وقت بھی مل سکتا ہے
چوروں ، بدمعاشوں ، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کو ضلع سرگودھا میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
کسی پولیس والے کی طرف سے کسی شریف شہری کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی -

بھلوال کے سرکاری ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق
بھلوال کے سرکاری ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق
1122کے ڈرائیور کو آئسولیشن وارڈ بھلوال منتقل کیا گیا ہے
آصف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پاز ٹیو آئی ہے۔ڈاکٹر ریاض ڈپٹی ڈی ای او
آصف کی بیوی کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے
آصف کی بیوی سول ہسپتال بھلوال میں نرس کے فرائض سر انجام دیتی ہے دونوں سول ہسپتال کے کواٹرو میں رہائش پذیر تھے
