Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • اینٹی کرپشن کا چھاپہ ملزم ولی محمد پٹواری سے رشوت کی رقم 10ہزار روپے

    اینٹی کرپشن کا چھاپہ ملزم ولی محمد پٹواری سے رشوت کی رقم 10ہزار روپے

    سرگودھا اینٹی کرپشن کا چھاپہ ملزم ولی محمد پٹواری سے رشوت کی رقم 10ہزار روپے نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اور بابر رحمان وڑائچ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق احسن افضل ولد محمد افضل سکنہ چک نمبر 99 شمالی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ولی محمد پٹواری نے اپنے حلقے میں رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے، بندہ نے عکس شجرہ بنوانے کے لیے پٹواری سے رابطہ کیا جس نے سائل سے 10ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا مطالبہ کیا. جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ پٹواری کو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ احسن افضل ولد محمد افضل ملزم ولی محمد پٹواری پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد اکرم، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم ولی محمد پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر6/2020تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

  • بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق وائس چیئرمین میں کرونا وائرس کی تصدیق

    بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق وائس چیئرمین میں کرونا وائرس کی تصدیق

    بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق وائس چیئرمین میں کرونا وائرس کی تصدیق محکمہ صحت
    بھیرہ کرونا وائرس کے مریض شیخ ممتاز حیدر کو ٹی ایچ کیو ھسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ایم ایس کروناوائرس میں مبتلا شیخ ممتاز حیدر کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہےڈاکٹر اسماعیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ
    شیخ ممتاز حیدر کے کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو نے پر کرونامیڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جو پازیٹو آیاہسپتال ذرائع

  • چکیاں پھلروان پہ واقع خونی پل پہ کار حادثہ 4 افرد شدید زخمی

    چکیاں پھلروان پہ واقع خونی پل پہ کار حادثہ 4 افرد شدید زخمی

    چکیاں پھلروان پہ واقع خونی پل پہ کار حادثہ 4 افرد شدید زخمی 1خاتون جاں بحق میانی سے آنے والی تیز رفتار خطرناک موڑ پہ روڈ باؤنڈری سے ٹکرا کر الٹ گئی ریسکیو1122موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع زخمیوں کو سول اسپتال پھلروان منتقل کردیا گیا یہ خونی پل آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہے انتہائی خطرناک موڑ کر کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے پچھلے مہینے اس خطر ناک موڑ پہ تو 2کارے نہر میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ڈوب کر مار دیا تھا4افراد شدید زخمی ہوئے تھے انتظامیہ ٹس سے مس نھیں عوام کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ھے

  • عزیز الحق پراچہ سابق ناظم بھیرہ سٹی اور گلریز افضل چن ایم پی اے نے آج میانی شہر میں احساس پروگرام  سنٹر

    عزیز الحق پراچہ سابق ناظم بھیرہ سٹی اور گلریز افضل چن ایم پی اے نے آج میانی شہر میں احساس پروگرام سنٹر

    ( وقاص باغی ٹی وی )عزیز الحق پراچہ سابق ناظم بھیرہ سٹی اور گلریز افضل چن ایم پی اے نے آج میانی شہر میں احساس پروگرام سنٹر جو کہ پہلے صرف بھیرہ شہر میں تھا عوام کی مشکلات کے پیش نظر میانی میں اِن کی سہولت کے لیے منظور کروا کر افتتاح کیا۔اس احساس سنٹر کے کھلنے سے تھانہ میانی کی عوام کو آب بھیرہ جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
    کل انشااللہ پھلروان کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عزیز الحق پراچہ اور گلریز افضل چن احساس پروگرام سنٹر پھلروان کا بھی افتتاح کریں گے۔اس سے پھلروان کے گرد و نواح کے لوگوں کو بھلوال جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • ڈینگی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے

    ڈینگی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے

    (سرگودھا سے وقاص باغی ٹی وی ) ڈینگی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے جس میں سرویلنس ٹیم کی کارگردکی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔7 گھروں کی چھتوں پر پانی کے ٹینکس میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔بارش کے پیش نظرشہری گھروں کی چھتوں پر پانی نہ جمع ہونے دیں۔ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں،تاکہ ڈینگی سےبچاجا سکے

  • اس لڑکے کا سکھیکی منڈی کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے لوگوں نے ہسپتال پہچایا ہے

    اس لڑکے کا سکھیکی منڈی کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے لوگوں نے ہسپتال پہچایا ہے

    (سرگودھا سے وقاص) اس لڑکے کا سکھیکی منڈی کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے لوگوں نے ہسپتال پہچایا ہے. جیب سے نکلنے والے کاغذات کے مطابق یہ نیسلے میں ملازمت کرتا ہے. سکندر ولد محمد نذیر سکنہ میانی ضلع سرگودھا اگر کوئی بھائی اس کے گھر والوں کو جانتا ہے تو برائے کرم انہیں اطلاع کرے زخمی ہونے والا نوجوان ابھی تک بےہوش ہے

  • احساس کفالت پروگرام کی رقم لینے  خاص کر  کے خواتین جب کسی سنٹر یا پوائنٹ پر جائیں

    احساس کفالت پروگرام کی رقم لینے خاص کر کے خواتین جب کسی سنٹر یا پوائنٹ پر جائیں

    احساس کفالت پروگرام کی رقم لینے خاص کر
    کے خواتین جب کسی سنٹر یا پوائنٹ پر جائیں اور مشین پر انگھوٹا لگوانے کے بعد یہ کہا جائے کہ ابھی رقم نہیں آئی دو روز بعد ملے گی تو فوری طور پر وہاں کسی آفیسر کو آگاہ کریں ـ
    کچھ لوگ انگوٹھا لگوا کر رقم خود رکھ لیتے ہیں ـ
    اور رقم پوری 12000 ہونی چاہئے، کوئی کٹوتی یا سروس چارجز نہیں ہیں ـ مفت ہیلپ لائن 080026477 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ـ
    نوٹ یہ بات جس قدر ممکن ہو ضرورت مندوں کو زبانی بتائیں .

  • سرگودہا:  ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے علماءاور اکابرین مسالک پر زور دیا ہے

    سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے علماءاور اکابرین مسالک پر زور دیا ہے

    سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے علماءاور اکابرین مسالک پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس آرڈی نینس کی پاسداری کرتے ہوئے مساجد میں جمعہ ودیگر اجتماعات کو محدود رکھیں ۔کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش ناک ہے جبکہ انتظامات میں وسعت وسائل کی حد تک دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز جوئیہ ‘ قاری احمد علی ندیم ‘ قاری وقار عثمانی ‘ قاری طاہر کرمانی ‘ بشیر خان بلوچ ‘ عرفان اللہ ثنائی ‘ ریاست علی فیروزی ‘ مولانا اکرم طوفانی ‘ مولاناطاہر مسعود ‘قاری نگاہ مصطفی ودیگر بھی شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا ایک مہلک مرض ہے جس کا شکار ڈاکٹر او رطبی عملہ بھی ہو رہا ہے ۔انتظامیہ او رمحکمہ صحت کے افسران واہلکار عوام کی بحالی کیلئے دن رات ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔عوام جتنا سماجی دوری اختیار کریں گے یہ مرض اتنا ہی جلد کنٹرول میں رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی منصوبہ بندی کے تحت زائرین اور تبلیغی افراد کو انتظامی میزبانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ان کی بحالی تک دیکھ بھال کافریضہ انجام دیاجارہاہے ۔ انہوں نے مساجد کی روزانہ کی بنیاد پر انسداد کورونا وائرس کے مطابق دھلائی وصفائی کی ضرورت پر زور دیا ۔علماءکے مطالبہ پر انہوں نے بڑی مساجد میں ریسکیو 1122 کے ذریعے سپرے کروانے کا اعادہ کیا تاہم انہوں نے علماءپر زور دیا کہ وہ چھوٹی مساجد میں سپرے کا انتظام مساجد کمیٹیوں کے ذریعے یقینی بنائیں ۔انہوں نے رمضان المبارک میں تراویح کے ضمن میں علماءکے خدشات پر بتایاکہ حکومت اس ضمن میں منصوبہ سازی کر رہی ہے اور رمضان سے قبل اقدامات کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔انہوں نے علماءکو منبر ومحراب کے ذریعے عوام میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زورد یا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں اور انتظامیہ اس سے غافل نہیں ۔اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے قاری احمد علی ندیم ‘ ریاست علی فیروزی ‘ طاہر کرمانی ودیگر نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی شب وروز کی کاو شوں او رانتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا او راپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
    ٭٭٭٭٭

  • ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے گندم خریداری مہم

    ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے گندم خریداری مہم

    (سرگودھا سے وقاص) ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے گندم خریداری مہم اور گندم کی بین الصوبائی اور اضلاع کے مابین ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ سرگودھا ڈویژن بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام

    چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام

    (سرگودھا سے وقاص) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام، لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد کی صورتحال، گندم خریداری مہم اور احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب کے علاوہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔