ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ گند م کی خریدار ی مہم کے دوران کاشتکاروں سے گند م کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا تاکہ زمینداروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پھل مل سکے ہمارے کسان خوشحال ہو ں گے تو ملک ترقی کر سکے گا۔وہ سرگودھا کے سب سے بڑے مرکز خریداری گند م آسیانوالہ پر کسانوں کو باردانہ کے اجراء کے لئے درخواستوں کی وصولی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ گند م کی بھرپور انداز میں خریداری کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں محکمہ خوراک کے مراکز پر زمینداروں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں جس میں کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے سپر ے سمیت دیگر تما م انتظامات بھی شامل ہیں۔اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر جنر ل (آر) سیدمیثم عباس، اے سی عمردراز، پرائس مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات۔محکمہ خوراک کے انچارج سٹوریج آفیسر چوہدری محمد خالد، اے ایف سی ثاقب ڈھڈی، فوڈ انسپکٹر اقصیٰ اسلم، فوڈ سپروائزر ظفر گوندل اور علی حسنین کے علا و ہ زمینداروں رائے منصب علی،رائے شوکت علی،مہر احمد خا ن مٹن، مہر احتشام حید ر سمیت دیگر بھی موجو د تھے۔اس دوران انہیں بتایا گیا ہے سرگودھا ضلع میں 13لاکھ 54ہزار بوری گند م کی خریدکا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے.
Category: سرگودھا
-

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کوٹ مومن میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کوٹ مومن میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد بر وقت اور بلا تعطل فراہم کی جائے
-

سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی مداخلت سے احساس ایمرجنسی کیش سنٹر میں بوتھوں کا اضافہ
بھیرہ وزیراعلی پنجاب شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی مداخلت سے گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ کے احساس ایمرجنسی کیش سنٹر میں بوتھوں کا فوری طور پر اضافہ کر کے انہیں 5 کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود ارائیں نے بتایا کہ اس سنٹر میں پہلے 2 بوتھ کام کر رہے تھے جو تحصیل بھیرہ کے ہزاروں مستحقین کے لیے ناکافی تھے۔ سنٹر میں روز بروز بڑھتے ہوئے رش کی اطلاع پر حسن انعام پراچہ کی درخواست پر انتظامیہ نے مزید 3 بوتھ قائم کر کے انہیں 5 کر دیا ہے۔ انسپکٹر فواد علی شیرازی نے بتایا کہ سنٹر میں قائم بوتھوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور مستحقین پاک فوج کی زیر نگرانی بلا خوف و خطر اپنی رقم وصول کر رہے ہیں
-

مصیبت سے چھٹکارا پانے میں صدقہ و خیرات اہم کردار ادا کرتا ہے، حسن انعام پراچہ
بھیرہ وزیر اعلی شکایت سیل سرگود ھا ڈویژن کے چیئر مین حسن انعام پراچہ نے کہا ہے کہ مصیبت سے چھٹکارا پانے میں صدقہ و خیرات اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مخیر حضرات کا فرض ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں مستحقین کی امداد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پراچہ خاندان اس مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے پر کمر بستہ ہے۔ ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ حسن انعام پراچہ کی طرف سے علاقہ میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں کو ان کے گھروں میں راشن پہنچایا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ فلاحی تنظیموں او ر مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اکٹھ کر کے غربا کی مدد کرنے کی بجائے صرف اللہ کی رضا کے لیے خاموشی سے مستحق افراد کی مدد کریں۔
-

انجمن تاجران بھلوال کہ خصوصی تعاون سے بھلوال شہر میں سود خوروں کہ خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سود کہ خلاف جنگ لڑنے کو تیار
انجمن تاجران بھلوال کہ خصوصی تعاون سے بھلوال شہر میں سود خوروں کہ خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع، انجمن تاجران کی میٹنگ میں سید ندیم عباس شاہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال نے کہا کہ سود اللہ سے اعلان جنگ ہے۔اللہ کہ فضل و کرم اور انجمن تاجران کہ خصوصی تعاون سے شہر بھلوال سے سود خوروں کا خاتمہ ہمارے مشن کااہم حصہ ہے۔ انجمن تاجران سود خوروں کی نشاندہی کرکے اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دیں -

ڈاکٹر آصف رضا اعوان، حاجی عامر علی الفلاح بوتیک بھلوال نے ڈاکٹر خالد محمود ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال سے ملاقات کی
ملک خالق داد پڑھار ٹکٹ ہولڈر پی پی 73 پاکستان تحریک انصاُف تحصیل بھلوال، سید ندیم عباس شاہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال، ڈاکٹر آصف رضا اعوان، حاجی عامر علی الفلاح بوتیک بھلوال نے ڈاکٹر خالد محمود ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال سے ملاقات کی اور ہسپتال میں واقع کرونا آئسولیشن وارڈ کا وزٹ کیا اس موقع پر دیگر دوست احباب بھی شریک ہیں
-

ملک خالقداد پڑھار صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل بھلوال کہ ہمراہ وزیراعظم احساس پروگرام بھلوال کا دورہ کرتے ہوئے
سید ندیم عباس شاہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال،ملک خالقداد پڑھار صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل بھلوال کہ ہمراہ وزیراعظم احساس پروگرام بھلوال کا دورہ کرتے ہوئے۔ اس موقع پر عثمان جلیس اسسٹنٹ کمشنر بھلوال و دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
-

جیت پیار کی ہوتی ہے ہمیشہ بھلوال پھلروان میانی بھیرہ کہاں کہاں انتقامی کاروائیاں نہیں کر رہے
جیت پیار کی ہوتی ہے ہمیشہ بھلوال پھلروان میانی بھیرہ کہاں کہاں انتقامی کاروائیاں نہیں کر رہے آپ یہ جو آپکو اکساتے ہیں ایسے کرو یہ لوگ آپ کی تباہی کا سبب بن گے ہیں
تبدیلی حکومت یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے
بھیرہ لاری اڈے پر بیٹھے عرصہ بیس سال سے لوگوں کا آپ نے انکا اور انکے بچوں کا روزگار چھینسیانے کہتے ہیں کہ کسی بھی شخص کے کردار اور اخلاق کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب اس کے پاس طاقت آ جاتی ہے
آج نئے پاکستان کے ایک مسترد شدہ سیاستدان جسے لوگ ندیم چن کے نام سے جانتے ہیں اور آجکل وزیراعظم کے ترجمان ہیں ایک غریب محنت کش کو اس لئے ٹارگٹ کر رہے ہیں کہ اس نے بھیرہ لاری اڈہ کے ساتھ شہر کے داخلی راستے کے سڑک کنارے اپنے کھوکھے پہ ووٹ کو عزت دو اور جیسے بھی حالات رہیں گے میاں تیرے ساتھ رہیں گے جیسی عبارت تحریر کر کے بورڈز لگوائے ہوئے تھے
بس یہی اس ندیماشرف شاہین کا جرم بن گیا یہی بات ندیم چن اور اس کے رفقا سے برداشت نہیں ہوئی اور اس غریب محنت کش کا کھوکھہ کمیٹی والوں کو کہ کر اٹھوا دیا گیا -

چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب کی کل کے واقعہ کا نوٹس
چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب کی کل کے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا گِل والا چوک مسجد میں پھنسے تمام تبلیغی لوگوں کے خون کے سمپل لے کر آج ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیج دئیے گئے ہیں۔اِن کی رپورٹس آنے کے بعد ان کو اِن کے گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔
-

ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود نے گرمی کی آمد کیساتھ ہی ٹریفک وارڈنز
ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود نے گرمی کی آمد کیساتھ ہی ٹریفک وارڈنز کوچھتریاں، ٹوپیاں، ماسک، دستانے، سینی ٹائزر کی فراہمی کیلئے اقدمات اٹھانہ شروع کر دئے ہیں۔انہوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو دھوپ سے بچنے کیلئے چھتریاں فراہم کی جارہی ہیں اسی طرح ڈیوٹی مقامات پر پینے کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوٹی کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
