Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ضلعی انتظامیہ سرگودھا ڈینگی کے خاتمے کے لیے متحرک

    ضلعی انتظامیہ سرگودھا ڈینگی کے خاتمے کے لیے متحرک

    ‏ضلعی انتظامیہ سرگودھا ڈینگی کے خاتمے کے لیے متحرک۔ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ڈینگی ورکرز کی حاضری، کارکردگی اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔
    ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اپنے اردگرد پانی نہ جمع ہونے دیں

  • ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے  نے  بھلوال ہسپتال کو حفاظتی کٹس عطیہ کیں

    ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نے بھلوال ہسپتال کو حفاظتی کٹس عطیہ کیں

    قائد ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے این اے نے بھلوال ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کے واسطے جو اس وبا میں اپنے جان کی پرواہ کیے بغیر فرنٹ فٹ پر عوام الناس کی خدمت کر رہے ہے تو ان پیر ا میڈیکل سٹاف کے بھائیوں اور ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان (کٹس ) فراہم کیا گیا اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت نہ ہوتے ہوے بھی این اے 88 کے واسطے جو بھی خدمت ہو سکی اللہ کی رضا کے واسطے ہم کرے گے اور اس مشکل وقت میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گے اور کہا اس کرونا کی وبا سے ہم نے ایک قوم بن کرلڑنا ہے اور اللہ کی مدد سے ہم نے اس وبا کو شکست دینی ہے

  • بھیرہ شہر کے خوبصورت آئینے میں کاریگروں کی مہارت،محنت،کام میں لگن کا منہ بولتا ثبوت

    بھیرہ شہر کے خوبصورت آئینے میں کاریگروں کی مہارت،محنت،کام میں لگن کا منہ بولتا ثبوت

    بھیرہ شہر کے خوبصورت آئینے میں
    کاریگروں کی مہارت،محنت،کام میں لگن کا منہ بولتا ثبوت
    جب کاریگر صرف دیھاڑی لگانے نہی بلکہ کام میں اپنا فن دکھاتے تھےجو کہ اب ناپید ھو چکا ھے
    ان وقتوں میں ان کے مکینوں کی بھی کیا بات ھو گی رشتوں میں مٹھاس اور دلوں میں محبت
    بلا تفریق رنگ ونسل خلوص اور بھائی چارے کی فضا ھوتی تھی

  • حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ زراعت اور چھوٹے کاروباری طبقہ کے لئے بھی پیکج تیار کر رہی ہے ندیم افضل چن

    حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ زراعت اور چھوٹے کاروباری طبقہ کے لئے بھی پیکج تیار کر رہی ہے ندیم افضل چن

    بھیرہ
    کرونا وائرس قدرتی آفت ہے اس سے نبٹنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ زراعت اور چھوٹے کاروباری طبقہ کے لئے بھی پیکج تیار کر رہی ہے۔یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ میں قائم احساس ایمرجنسی کیش سنٹر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل، ہیلتھ کونسل کے رکن چوہدری طارق امیر، چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال، اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد اسحاق کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ کے افسران بھی تھے۔ چوہدری ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش کے ذریعہ متاثرہ افراد کی مالی امداد کی جارہی ہے ایگریکلچر اور چھوٹے کاروباری طبقہ کے لئے بھی ایک پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مستحقین کو یقین دلایا کہ حکومت اس نازک گھڑی میں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔چوہدری ندیم افضل چن نے سنٹر میں مستحقین کو دی جانے والی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں مستحقین کی عزت نفس کا جس طرح خیال رکھا جا رہا ہے و ہ دوسروں کے لئے باعث تقلید ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بینظیرانکم سپورٹ کارڈ رکھنے والے چار ہزار سے زائد مستحقین اب تک سنٹر سے امداد حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی پابندی کریں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں قیام کریں۔کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کا یہی بہترین حل ہے۔

  • سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے 1020گرام چرس برآمد

    سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے 1020گرام چرس برآمد

    سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے 1020گرام چرس برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر حسین پرمشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر تھانہ اربن ایریا کے علاقہ بلاک29سرگودھا ریڈ کرکے ملزم خالد ولد طالب حسین سکنہ بلاک نمبر29سرگودھا کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1020گرام برآمد کرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

  • سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر78شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ باجوہ کالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2000گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری

  • سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا احساس کفالت سنٹرشاہ پور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا احساس کفالت سنٹرشاہ پور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا احساس کفالت سنٹرشاہ پور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    سرگودھا حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں 17 احساس کفالت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ڈی پی او سرگودہا عمارہ اطہر حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سنٹرز کا دورہ کر رہی ہیں اسی سلسلہ میں انہوں نے احساس کفالت سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کرونا کے پیشِ نظر عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ کرونا سے بچنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں عورتوں اور بزرگوں کی رہنمائی کریں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔ امداد تقسیم کرنے کے پروگرام میں وقت کی پابندی کی

  • کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ اورضلع سرگودھا میں فیلڈ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیئر شیخ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عاقب نذیر‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر اور پرنسپل سرگودہامیڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم بھی شریک ہیں

  • .. صوبے میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے تناظر میں انتظامی معاملات، امن وامان کی صورتحال اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

    .. صوبے میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے تناظر میں انتظامی معاملات، امن وامان کی صورتحال اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

    .. صوبے میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے تناظر میں انتظامی معاملات، امن وامان کی صورتحال اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس۔
    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی خصوصی شرکت۔ تمام کمشنرز اور آرپی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔
    اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلے
    تمام کھولی گئی صنعتیں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ
    خلاف ورزی کی مرتکب انڈسٹریز کو وارننگ کے بعد مزید کارروائی کیلئے چیمبر آف کامرس کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ۔
    تمام انتظامی افسران چیمبر آف کامرس اورتاجروں کے تعاون سے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ چیف سیکرٹری
    تمام کھلنے والی انڈسٹریز لیبر کیلئے ماسک، سینی ٹائزر کی فراہمی اور جگہ کو جراثیم سے پاک کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ چیف سیکرٹری
    فیکٹریوں میں کام کرنے والے اپنے ڈیوٹی کارڈ ساتھ رکھنے کے پابند ہونگے، اجلاس میں فیصلہ
    کتابوں،درزی، الیکٹریشن، پلمبر کی دکانیں سٹینڈ الون کھلیں گی، انکے ساتھ سپلائی چین پر پابندی رہے گی۔ چیف سیکرٹری
    تمام پولیس فورس کو لاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات کا اردو ترجمہ فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ عملدرآمد میں آسانی ہو، اجلاس کو بریفنگ
    پولیس اور آرمی کے مشترکہ فلیگ مارچ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ
    موجودہ صورتحال میں تمام انتظامی افسران علماء اور تاجروں کیساتھ مستقل رابطہ رکھیں۔ را

  • سرگودھا کی تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے بھی ملاقات میں شرکت کی

    سرگودھا کی تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے بھی ملاقات میں شرکت کی

    ‏سرگودھا کی تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ ملاقات میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کرونا آرڈیننس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔