Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ نے سرگودھا پریس کلب اور ڈی پی او سرگودھا کے درمیان پیداہونے والے اختلافات ختم کرواتے ہوئے صلح کروا دی

    ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ نے سرگودھا پریس کلب اور ڈی پی او سرگودھا کے درمیان پیداہونے والے اختلافات ختم کرواتے ہوئے صلح کروا دی

    ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ نے سرگودھا پریس کلب اور ڈی پی او سرگودھا کے درمیان پیداہونے والے اختلافات ختم کرواتے ہوئے صلح کروا دی جس پر ڈی پی او عمارہ اطہر اور صحافی ایک ہو گئے اس فیصلہ پر سرگودھا پریس کلب نے اپنے مطالبات کے حق میں16 اپریل کو دی گئی احتجاجی مظاہرہ کی کال واپس لے لی۔
    عبدالحنان چوہدری صدر
    رانا ساجد اقبال جنرل سیکرٹری
    محمد اکرم عامر چئیرمین ایکشن کمیٹی
    شیخ نعیم طاہر سیکرٹری انفارمیشن
    سرگودھاپریس کلب

  • سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور پاک آرمی کے افسران نے احساس کفالت سنٹرز کوٹ مومن کا دورہ کیا انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور تعینات عملے کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے کہا کہ پولیس افسر وجوان احساس کفالت سنٹرز میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔کرونا کے پیش نظر احساس کفالت پروگرام کیلئے آنے والے مستحقین کے درمیان سماجی فاصلوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد غریب افراد کی کفالت کرنا ہے اس سلسلہ میں حکومتی احکامات وہدایات کے مطابق صرف مستحق افراد کو امداد دی جارہی ہے عوام کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں 16احساس کفالت مراکز بنائے گئے ہیں

  • حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کا نقصان ہوا ہے کسانوں کی مدد کی جائے،صہیب احمد بھرتھ

    حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کا نقصان ہوا ہے کسانوں کی مدد کی جائے،صہیب احمد بھرتھ

    صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی ہے کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے تحصیل بھلوال تحصیل بھیرہ ضلع سرگودہا میں گندم کی فصل کا نقصان ہوا ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ کسان اس مہنگائی کے دور میں مہنگے بیج اور کھاد پیٹرول کی خریداری پر اٹھنے والے اخراجات کے بوجھ نیچے دب چکے ہیں کسانوں کو اس بوجھ سے نکالنے کے لیے گندم کی فصل کا سروے کروایا جاے ان کسانوں کی مالی امداد کی جاے جن کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور ان کی جانب سے حاصل کردہ مختلف بینکوں سے زرعی قر ضہ جات آبیانہ مالیہ اور زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں

  • ڈویژنل ڈائریکٹر سرگودہابنظیر انکم سپورٹ پروگرام مقدس تنویر چیمہ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا عباس گوندل

    ڈویژنل ڈائریکٹر سرگودہابنظیر انکم سپورٹ پروگرام مقدس تنویر چیمہ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا عباس گوندل

    ڈویژنل ڈائریکٹر سرگودہابنظیر انکم سپورٹ پروگرام مقدس تنویر چیمہ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا عباس گوندل۔اسسٹنٹ ڈایریکٹر بھلوال حافظ اکرام الحق اعوان کی شیخ کاشف محمود سابقہ کونسلر کے گھر آمد کے موقع پر احساس پروگرام کے حوالے سے بالخصوص بھیرہ سنٹر کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر شیخ کاشف محمود(سابقہ کونسلر)۔خواجہ جواد شبیر(جنرل سیکرٹری پی۔ٹی۔آئی)۔حاجی مقبول الہیٰ(زکواة چیرمین)۔ملک انتسام بلال موجود تھے۔

  • سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، دوران سنیپ چیکنگ کیری ڈبہ سے پانچ ہزارپتنگیں برآمد

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، دوران سنیپ چیکنگ کیری ڈبہ سے پانچ ہزارپتنگیں برآمد

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، دوران سنیپ چیکنگ کیری ڈبہ سے پانچ ہزارپتنگیں برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک47شمالی پل پر دوران سنیپ چیکنگ کیری ڈبہ نمبری LEE-7361میں سوار ملزمان بابر حسین ولد محمد ارشد قوم راجپوت سکنہ مقام حیات سرگودھا اور اسمعیل ولد عبدالجبار قوم کمبوہ سکنہ بلاک نمبر14سرگودھا کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے پانچ ہزار پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ کیری ڈبہ متذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا.آٹھ سب انسپکٹر کی اگلے عہدہ میں ترقی، ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور ایس پی انوسٹی گیشن نے انسپکٹر کے رینک لگائے

    سرگودھا.آٹھ سب انسپکٹر کی اگلے عہدہ میں ترقی، ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور ایس پی انوسٹی گیشن نے انسپکٹر کے رینک لگائے

    سرگودھا.آٹھ سب انسپکٹر کی اگلے عہدہ میں ترقی، ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور ایس پی انوسٹی گیشن نے انسپکٹر کے رینک لگائے
    آپ لوگوں نے محنت اور قابلیت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ترقی اگلے عہدے کی ذمہ داریوں کو بڑھا دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود کے ہمراہ انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے آٹھ سب انسپکٹرز کو اگلے عہدہ کے بیجز لگا تے ہوئے کیا۔ انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد خالد، محمد اشرف، اعجاز الحق قریشی، غلام سرور، محمد ارباب طفیل، محمد اعظم نسوآنہ، محمد انور اور مظہر حسین شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ مزید نیک نیتی اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں

  • بھیرہ این-اے-88 ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب نے بھیرہ میں وزیراعظم احساس پروگرام سنٹر کا دورہ کیا

    بھیرہ این-اے-88 ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب نے بھیرہ میں وزیراعظم احساس پروگرام سنٹر کا دورہ کیا

    بھیرہ این-اے-88 ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب نے بھیرہ میں وزیراعظم احساس پروگرام سنٹر کا دورہ کیا۔اسسنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر سرگودہاBISPمقدس تنویر چیمہ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا عباس گوندل۔اسسٹنٹ ڈایریکٹر بھلوال حافظ اکرام الحق اعوان اور سید ناطق عباس.پولیس افسران بھى ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چن گروپ کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

  • کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ٹڈی دل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ٹڈی دل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ٹڈی دل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں بریگیڈیر راشدوقار بریگیڈیر احسن وقاص‘ کرنل سرفراز اعوان، کرنل ظہور احمد‘ میجر عمر شوکت‘ کیپٹن جواد بھٹی‘ ڈی جی زراعت توسیع وپیسٹی سائیڈ ڈاکٹر محمد انجم علی‘ ایڈوائزر پی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک‘ ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن فیض محمد کندی‘ ڈپٹی کمشنرز مسرت جبین‘ عمر شیر چٹھہ‘ آصف علی فرخ‘ زرعی سائنسدان اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر دلبر حسن او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں

  • مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے این اے 88 ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے پی پی 72 نے  تحصیل ہیڈ کواٹر بھیرہ

    مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے این اے 88 ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے پی پی 72 نے تحصیل ہیڈ کواٹر بھیرہ

    مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے این اے 88 ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے پی پی 72 نے تحصیل ہیڈ کواٹر بھیرہ کے پیرا میڈیکل سٹاف کے واسطے جو اس وبا میں اپنے جان کی پرواہ کیے بغیر فرنٹ فٹ پر عوام الناس کی خدمت کر رہے ہے تو ان پیر ا میڈیکل سٹاف کے بھائیوں اور ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان (کٹس ) فراہم کیا گیا اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت نہ ہوتے ہوے بھی این اے 88 اور پی پی 72 کے واسطے جو بھی خدمت ہو سکی اللہ کی رضا کے واسطے ہم کرے گے اور اس مشکل وقت میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گے

  • بھیرہ۔  ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن  کی خصوصی ہدایات پر بھیرہ شہر کے 12 وارڈز میں700 گھروں میں اپنی مدد اپ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا ہے

    بھیرہ۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی خصوصی ہدایات پر بھیرہ شہر کے 12 وارڈز میں700 گھروں میں اپنی مدد اپ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا ہے

    بھیرہ۔
    ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی خصوصی ہدایات پر بھیرہ شہر کے 12 وارڈز میں700 گھروں میں اپنی مدد اپ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا ہے اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے رات کے اندھیرے میں ان کے گھر جا کر راشن پہنچایا اور کسی بندے کی کوئی تصویر نہیں بنائی گئی۔ندیم افضل چن کی بھیرہ شہر کی ٹیم نے اس کام میں بھرپور محنت اور شرکت کی۔