Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • اسسٹنٹ کمشنر  بھلوال عثمان جلیس،چیرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم عباس کی کاوشوں سے

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس،چیرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم عباس کی کاوشوں سے

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس،چیرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم عباس کی کاوشوں سے کورونا واٸرس سے بچاٶ کيلٕے نیو سبز منڈی بھلوال میں سينیٹاٸزر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا ہے..

  • سرگودھا : محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا، تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ 14 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

    سرگودھا : محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا، تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ 14 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

    سرگودھا : محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا، تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ 14 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔ سرگودھا سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ کیلئے پالیسی گائیڈ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن تبادلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے۔محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کی سپیشل کیٹیگری کی مد میں درخواستوں کی وصولی شروع نہیں کی گئی۔ سپیشل کیٹیگری میں بیوہ، ویڈ لاک اور معذور اساتذہ شامل ہیں۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورٹل پر اپنا آئی ڈی بنا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پورٹل پر درخواست جمع کروانے والے اساتذہ کو ہی تبادلوں کیلئے اہل تصور کیا جائے گا۔

  • سرگودہا:  ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ موجودہ لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں وہ جائز منافع کمائیں

    سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ موجودہ لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں وہ جائز منافع کمائیں

    سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ موجودہ لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں وہ جائز منافع کمائیں ۔اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مثیم رضا،اسسٹنٹ کمشنر وں ،ڈی او انڈسٹری کاشف عقیل کے علاوہ لائیو سٹاک کے پولٹری اور تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دالوں سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاءکی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے اشیاءکی طلب و رسد پر گہری نظر رکھنے اورکھلے خریداری مراکزپر کورونا سے حفاظتی اقدامات کو محفوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام پر کوئی پابندی نہیں ۔ خرید و فروخت کندگان کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنروں کو مویشی منڈیوں میں سیکورٹی اور خرید و فروخت کندگان کیلئے تحفظ کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوںنے متعلقہ اداروں کو رمضان پیکج کے حوالے سے فوری قابل عمل ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی نقل وحمل گاڑیوں میں بھی کورونا سے بچاو کی حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہد ایت کی ۔
    ٭٭٭٭٭

  • اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا پیپلز کالونی اور مدنی مرکز میں قائم قرنطینہ کا دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا پیپلز کالونی اور مدنی مرکز میں قائم قرنطینہ کا دورہ

    ‏اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا پیپلز کالونی اور مدنی مرکز میں قائم قرنطینہ کا دورہ۔ علاقے کے لوگوں کیلیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان سے بات چیت کی۔ تبلیغی جماعت کے اراکین نے بھرپور تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ سرگودھا کا شکریہ ادا کیا۔

  • سرگودھا۔۔ کروونا وائرس کا شکار محمد اشرف زندگی کی بازی ھار گیا

    سرگودھا۔۔ کروونا وائرس کا شکار محمد اشرف زندگی کی بازی ھار گیا

    سرگودھا۔۔
    کروونا وائرس کا شکار محمد اشرف زندگی کی بازی ھار گیا

    سرگودھا۔۔
    محمد اشرف ڈی ایچ کیو کے ائسو لیشن وارڈ میں داخل تھا

    سرگودھا۔۔
    مرحوم محمد اشرف کو ھفتہ کے روز بخار ھونے اور کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ائسولیشن وارڈ میں قر نطینہ کیا گیا تھا

    سرگودھا۔۔
    ائسو لیشن وارڈ میں داخل 24مریضوں میں کرونا ٹیسٹ پازیٹیو ھیں

    سرگودھا۔۔
    ڈی ایچ کیو ھسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں سہولیات کے فقدان پر مریضوں کے لواحقین سخت پریشان ھیں

    سرگودھا۔۔
    ڈی ایچ کیو کےآئسو لیشن قرنطینہ وارڈ میں سہولیات کے فقدان کے باعث دو روز قبل کمشنر سرگودھا نے ایم ایس کی سرزنش بھی کی تھی

    سرگودھا۔۔۔۔
    ائسولیش وارڈ میں سہولیات کے فقدان پر ڈی ایچ کیو ھسپتال کے ڈاکٹروں کی اکثریت نے ڈیوٹی سے انکار کر رکھا ھے

  • سرگودھا :  پنجاب حکومت نے کورونا سے بچانے کیلئے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوں پابند عائد کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

    سرگودھا : پنجاب حکومت نے کورونا سے بچانے کیلئے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوں پابند عائد کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

    سرگودھا : پنجاب حکومت نے کورونا سے بچانے کیلئے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوں پابند عائد کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

    کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے اجازت لینا ہوگی ۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ‘ راشن کی تقسیم کیلئے متعلقہ فرد کو تحریری درخواست جمع کروا کر اجازت لینا ہوگی۔ عبداللہ نیر شیخ

    این جی اوز اور مخیر حضرات کو حکومت کی طرف سے جاری کر دی انسداد کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا ۔

    نوٹیفیکشن کے مطاب کسی قسم کے اکٹھ اور بغیر اجازت نامہ کے راشن کی تقسیم کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ۔اجازت ناموں کی خلاف ور زی کرنے وا لوں کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر

    این جی اوز ‘ مخیر حضرات ‘ کسی فرد یا کسی بھی ادارے کی جانب سے راشن کی تقسیم سے قبل ڈپٹی کمشنر دفتر رابطہ کریں او ردرخواست کی منظوری پر ہی راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر عبد اللہ نیر شیخ

  • حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ٖفرح مسعود کی ہدایات پر کرونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی

    حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ٖفرح مسعود کی ہدایات پر کرونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی

    حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ٖفرح مسعود کی ہدایات پر کرونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی اور عوام کی سہولت کیلئے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا راہنمائی کیلئے ان کنٹرول رومز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

  • ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا

    ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا

    ‏ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سرگودہا : کمشنرسرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاون کے متاثرین کی امداد کے لئے آئندہ ہفتے کے دوران مائیکرو پلان تیار کرنے ، ڈونرز اور امداد حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا حکم دیا ہے

    سرگودہا : کمشنرسرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاون کے متاثرین کی امداد کے لئے آئندہ ہفتے کے دوران مائیکرو پلان تیار کرنے ، ڈونرز اور امداد حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا حکم دیا ہے

    سرگودہا : کمشنرسرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاون کے متاثرین کی امداد کے لئے آئندہ ہفتے کے دوران مائیکرو پلان تیار کرنے ، ڈونرز اور امداد حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ دیہہ سطح پر زکواة کمیٹیوں کی ری ماڈلنگ میںآرمی ،مقامی اساتذہ ، آئمہ مساجد ، سماجی کارکنوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کوئی مستحق اور متاثرہ شخص یا خاندان نظر انداز نہ ہو۔اکیلے حکومت جاری چیلنجوں سے نمٹنے سے عاری ہے۔عوام کی آخری امید ضلعی انتظامی دفاترہیں انہیں مایوسی سے بچایا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے شرکاءمیں ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ، مسرت جبین ، عمر شیر چٹھہ ، آصف علی فرخ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ، اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ موجودہ چیلنجز انتظامی افسران کی صلاحیتوں کا امتحان ہے وہ اپنی استعداد کو متاثرہ مستحق افراد تک امداد کے سیلف سورسز کیلئے استعمال کریں دیگر اضلاع سے منتقل کئے جانے والے سفری ہسٹری کے حامل افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع میں ان افراد کے تشخیصی نمونے حاصل کر رکھے ہیں اور ان کے نتائج کی دستیابی کے بعد آئسولیشن کا فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دعوت تبلیغ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ راہے خدا کے مسافر ہیں لیکن ان کی صحت ہماری ذمہ داری ہے قرطینہ کیے گئے مبلغ اراکین کو ہر ممکن راشن ، طبی و سماجی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔تا وقتیکہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو جانے کے اہل قرار نہیں پاتے۔ انہوں نے مخیرحضرات کی حوصلہ افزائی کے تمام ٹولز استعمال کر نے کی ہدایت کی۔انہوں متاثرین کی گراس روٹ لیول پر تلاش اور امداد کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن مقامی سکولوں کو دفاتر کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتالوں ، بینکس اور اہم سڑکوں کی روزانہ اور گلیوں و دیگر پبلک مقامات کے دورانیہ کی بنیاد پر کلورین سے دھلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنروں نے ا پنے متعلقہ اضلاع میں لاک ڈاﺅن کے متاثرین کے ڈیٹا کے حصول کے میکنزم ، مخیرحضرات اور اب تک فراہم کی جانے والی امداد ، قرنطینہ افراد کی تعداد اور بہم سہولیات ، انسداد کورونا و ڈینگی ، ضلع بھکر میں انسداد ٹڈی دل ، خوشاب و بھکر کے اضلاع میں چنوں کی فصل جبکہ گندم کی برداشت اور خریداری کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر نے دیگر سرگرمیوں پر اطمینان کے اظہار کے ساتھ لاک ڈاﺅن کے متاثرین کی امداد پر عملدرآمد کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • سرگودھا میں شادی میں لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    سرگودھا میں شادی میں لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    سرگودھا میں شادی میں لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اسی علاقہ سے مسلح شخص کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک 15 شمالی میں عبدالغفور کے بیٹے محمد یاسر کی شادی کے موقع پر لوگ جمع تھے کہ تھانہ صدر پولیس بھلوال نے اطلاع پر دولہا محمد یاسر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے اسی چک 15 شمالی سے مسلح شخص چک 18 شمالی کے محمد حسن کو گرفتار کر کے رائفل 8 ایم ایم برآمد کی اور ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کی دفعہ 13/20/65 اور 11B ت پ مقدمہ درج کر لیا۔پولیس دونوں مقدمات میں مصروف تفتیش ہے۔