Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کا قتل

    سرگودھا ۔ نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کا قتل

    سرگودھا ۔ نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کا قتل ۔
    ۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس ۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی ۔ پولیس
    مقتولہ کومل شہزادی کے مزمل نامی نوجوان کیساتھ تعلقات تھے ۔ پولیس
    ملزم شہزاد حسن بہن کو میل جول سے منع کرتا تھا ۔ پولیس
    انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

  • 31 مئی تک پنجاب بھر کے تمام سرکاری،پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور دینی مدارس بند رہیں گے.

    31 مئی تک پنجاب بھر کے تمام سرکاری،پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور دینی مدارس بند رہیں گے.

    وزارت تعلیم نے 31 مئی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.
    31 مئی تک پنجاب بھر کے تمام سرکاری،پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور دینی مدارس بند رہیں گے.
    مزکورہ چھٹیاں موسم گرما کی چھٹیاں ہیں.
    پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ تعلیمی افسران،دینی مدارس بورڈ کو بھی سرکلر جاری

  • سرگودھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے آغا عباس، فوڈ انسپکٹر سوگودھا کے خلاف 40 لاکھ روپے کی گندم خردبردکر لی

    سرگودھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے آغا عباس، فوڈ انسپکٹر سوگودھا کے خلاف 40 لاکھ روپے کی گندم خردبردکر لی

    سرگودھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے آغا عباس، فوڈ انسپکٹر سوگودھا کے خلاف 40 لاکھ روپے کی گندم خردبردکر لی

    سرگودھا۔ ملزم کے خلاف گندم خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی.

    سرگودھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے فوڈ سنٹر سوبھاگہ پر چھاپہ

    سرگودھا۔فوڈ سنٹر سے40لاکھ مالیت کے 1557 گندم کے تھیلے غائب

    سرگودھا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے انچارج فوڈ سنٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

  • پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چئیرمن سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری

    پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چئیرمن سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری

    پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چئیرمن سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری۔
    اس موقع پر چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق غریب اور نادر افراد میں راشن کی تقسیم جاری ہے، 50 لاکھ سے زاید کی خطیر رقم سے شفاف طریقے سے ضلع سرگودھا کی ہر یونین کونسل میں مستحقین میں مصیبت کی اس گھڑی میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کرونا جیسی آفت نے دنیا کی بڑی معاشی قوتوں کا غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک پر اسکے اثرات مزید تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا جیسی مصیبت کا سامنا ہی نہیں کیا بلکہ اسکے مؤثر انسداد و تدارک کیلئے عوام الناس کو بھی متحرک کیا، عوام کرونا وائرس کیخلاف حکومتی کاوشوں میں زیادہ سے زیادہ متحرک انداز میں حصہ بننے تاکہ اس موضی مرض سے نجات حاصل کی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت عوام کو ساتھ ملائے بغیر کرونا جیسے امتحان میں سرخرو نہیں ہوسکتی چنانچہ لازم ہے کہ پوری قوم یکجا ہوکر اس مشکل کا سامنا کرے۔

  • ‏اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مخیر حضرات کے تعاون سے مستحقین میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ ایک فرض شناس شہری ہونے کے ناطے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو انکی مددکریں۔ ‎

    ‏اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مخیر حضرات کے تعاون سے مستحقین میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ ایک فرض شناس شہری ہونے کے ناطے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو انکی مددکریں۔ ‎

    ‏اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مخیر حضرات کے تعاون سے مستحقین میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ ایک فرض شناس شہری ہونے کے ناطے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو انکی مدد کی ضرورت ہے

  • بھلوال کے ایک غریب شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے

    بھلوال کے ایک غریب شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے

    بھلوال کے ایک غریب شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے
    کھاریاں میں افسوسناک واقعہ، ڈاکٹر کے گھر کام کرنے والی 15 سالہ لڑکی کی مبینہ ہلاکت لڑکی کا تعلق بھلوال ضلع سرگودھا سے تھا،

  • کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے

    – کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے اور اس ضمن میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے- تمام اضلاع میں اشیاے خوردونوش کی مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ لاک ڈاون کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات بلا تعطل جاری رکھی جا سکے- ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈویژنل رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس کے دیگر شرکا ء میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی، ڈپٹی کمشنرسرگودہا عبداللہ نئیر شیخ، ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ، ڈپٹی کمشنرز خوشاب و میانوالی مسرت جبین اور عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ذاہد خان کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے-کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں مسٹ سپرے کے علاوہ انسداد وائرس مائع کے ذریعہ واشنگ کو یقینی بنایا جائے- موبائل کلینکس کی افادیت کو معیاری بنانے کے لئے ان کے شیڈولز کو مربوط اور مضبوط رکھا جائے- سکرینڈ افراد کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے- سفر ہسٹری والے تلاش نہ کئے جانے والے افراد کا ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ ان کی تلاش کے لئے دیگر اداروں سے مدد طلب کی جائے اور انہیں کرونا وائرس کے پھیلاو کا موجب بننے سے روکا جا سکے- مذید انہوں نے ڈیلی ویجرز اور مزدوروں کی تفصیلات اور ڈیٹا مکمل کرنے، بازاروں میں آٹا، دالوں کی قلت کے اسباب کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی- انہوں نے اشیاے ضروریہ کے پیداواری یونٹس اور انڈسٹریز کو رواں دواں رکھنے، ان میں کام کرنے والے ورکرز کو انسداد کرونا حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا نے، ان کی خوراک کا معیاری انتظام رکھنے اور ان کی مانیٹرنگ سخت بنانے کی ہدایت کی- انہوں تمام ڈپٹی کمشنروں کو حکومت کے نئے اوقات کار کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی گرفت سخت کرنے کا حکم دیا اور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی- انھوں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ہجوم کو روکنے، ان کی دھلائی یقینی بنانے اور سماجی فاصلوں کے رواج پر سختی کی ہدایت کی اور خلاف ورزی والے کاروباری مراکز کو بند کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں زائرین اور تبلیغی جماعتوں کے اراکیں کی سکریننگ پر زور دیا گیا – کمشنر نے کرونا وائرس کے بارے میں ای لیسننگ (اگاہی) کو دیہی علاقوں بالخصوص دور افتادہ عوام تک شعور کی بیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی- اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی سرگرمیوں اور انسداد کرونا اقدامات کی تفصیلات پر بریفنگ دی-

  • سرگودھا:جعلی حکومتی نمائندہ بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹنے والا گرفتار

    سرگودھا:جعلی حکومتی نمائندہ بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹنے والا گرفتار

    سرگودھا:جعلی حکومتی نمائندہ بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹنے والا گرفتار
    سرگودھا:ملک میں کرونا وبا کے پیش نظر حکومت پنجاب نے غربیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے کچھ شاطر لوگ سادہ لوح عوام کو حکومتی امداد کا لالچ دیکر بیوقوف بناکر لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔تھانہ اربن ایریا پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص حکومت پنجاب کی طرف سے جاری شدہ فارم درخواست برائے بے روز گار افراد کے فارم کی کاپیاں لیکر غریب لوگوں کو دھوکا فراڈ کرکے فروخت کررہے ہیں اور اپنے آپ کو حکومتی نمائندہ بتارہے ہیں جن کو کامیاب ریڈ کرکے گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے کرونارسپانس فارم اور لوگوں سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ شروع کر دی گئی ہے عوام ایسے جعلی نمائندوں سے ہوشیار رہیں صرف متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کریں اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

  • سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ ا طہر

    سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ ا طہر

    سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
    سرگودھا: پولیس اپنے فرائض سے ہر گز غافل نہیں ہماری اولین ترجیح ایک پرامن معاشرے کا قیام ہے سرگودھا پولیس جہاں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حکومتی احکامات وہدایات پر عملدرآمد کروانے میں پیش پیش ہے وہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرنے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا سرگودھا پولیس نے مارچ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے136 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چرس61کلو گرام، ہیروئن1734گرام، افیون870گرام، شراب 1796 بوتل جبکہ ناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 218ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے پانچ کلاشنکوف، 23رائفلیں، 49بندوقیں، 4ریوالور32بور،142پسٹل30بور، ایک کاربین اور ہزاروں گولیاں /کارتوس برآمد کیے۔جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل98اشتہاریوں کو گرفتارکیا جن میں سے 12قتل،ایک ڈکیتی اور9رہزنی کے مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ اسطرح بذریعہ تاش، مرغوں کی لڑائی وپرچی جواء کھیلتے ہوئے جواریوں کے خلاف کاروائی درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے پندرہ مقدمات درج کیے گئے ہیں گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی لاکھوں روپے رقم اورموٹرسائیکل بھی برآمد کرکے ان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔علاوہ ازیں موٹرسائیکل چھیننا، نقب زنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث چارگینگز کے سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے عوام الناس سے چھیننا گیا مال مسروقہ جس میں مختلف اقسام کے 12موٹرسائیکل، ایک رکشہ، زیورات،موبائل فون، نقدی اور مال مویشی کل مالیتی2757500روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ہیں۔

  • بھیرہ میں جو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے گیٹ کے سامنے آ کر لیٹ گیا تھا

    بھیرہ میں جو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے گیٹ کے سامنے آ کر لیٹ گیا تھا

    بھیرہ میں جو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے گیٹ کے سامنے آ کر لیٹ گیا تھا ۔ اور اپنے آپکو کرونا وائرس کا مریض بنانے کی ڈراما بازی کرتا رہا ۔ یہ بالکل ٹھیک ہے زندہ ہے اور چل پھر رہا ہے اور بالکل درست ہے باتیں کر رہا ہے ۔
    یہ اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں موجود ہے
    جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
    اور آپ لوگ بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے گھر پر آرام کریں