سرگودھا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے احکامات کے باوجود زبردستی دوکان بند کروانے میں توں تکرار پر تھانہ سٹی پولیس دوکاندار کو گرفتار کر کے گاڑی میں ڈال لیا۔ جس کے انکشاف پر ڈی پی او نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے 22 مارچ کو لاک ڈاون کے احکامات جاری کرتے ہوئے دفعہ 144 نفاذ کی اور میڈیسن، کریانہ،اور عینک سازی وغیرہ کو کاروبار کی اجازت دی جس پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے احکامات جاری کر رکھے تھے جس کے تحت کچہری بازار میں عینک سازی کی دوکان پر تھانہ سٹی پولیس اور محافظ سکوارڈ نے چھاپہ مارا جس میں پولیس نے ڈی پی او کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور زبردستی دوکان بند کروانے پر توں تکرار نے اجمل نامی دوکاندار کو گرفتار کر کے گاڑی میں ڈال لیا جس کے انکشاف پر ڈی پی او نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔
Category: سرگودھا
-

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کیا
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کیا جس میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز (دھوبی کی دُوکانیں) کا استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری شاپ مالکان کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات کریں گے اور صرف ایک ملازم کے ساتھ دکان کھول سکیں گے۔ -

مستحق اور غریب افراد میں راشن کی محفوظ اور منظم طریقے سے تقسیم کے لیے مخیر حضرات اور ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پنجاب سے رابطہ کریں
مستحق اور غریب افراد میں راشن کی محفوظ اور منظم طریقے سے تقسیم کے لیے مخیر حضرات اور ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پنجاب سے رابطہ کریں۔ اگر وہ خود سے راشن کی تقسیم کرنا چاہتے ہوں تو اپنے متعلقہ ڈی سی کو درخواست دیں تا کہ وہ مستحق اور نادار افراد میں راشن کی تقسیم کو محفوظ بنانے کے لیے مناسب اقدامات کر سکیں۔ریلیف کمشنر بابر حیات تارڑکی جانب سے نوٹیفکیشن کا اجراء
-

کرونا وائرس کے پیشِ نظر مدنی مرکز میں ریسکیو 1122 کا عملہ جراثیم کش اسپرے کر رہا ہے۔
کرونا وائرس کے پیشِ نظر مدنی مرکز میں ریسکیو 1122 کا عملہ جراثیم کش اسپرے کر رہا ہے۔
مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرکرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاو کے لیے جراثیم کش اسپرے کروایا جا رہا ہے۔ -

بھیرہ وفاقی وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ کی زیر سرپرستی قائم بین الاقوامی فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے بھیرہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں سپرے کرایا۔
بھیرہ وفاقی وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ کی زیر سرپرستی قائم بین الاقوامی فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے بھیرہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں سپرے کرایا۔مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے ایریا مینیجر شاہد رفیق کی زیرنگرانی مسلم ہینڈز کے رضاکاروں نے شہر کی گلیوں، بازاروں اور تمام پبلک مقامات پر سپرے کیا اور عوام میں سینٹائیزر،دستانے اور ماسک بھی تقسیم کیے۔ شاہد رفیق نے بتایا کہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے وزیرآباد سوہدرا کے علاقہ میں قائم ہیڈآفس کو حکومت کے حوالے کر کے قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے سنٹر میں 550 بستر لگا دیئے گئے اور اس کے جملہ انتظامات مسلم ہینڈز کے رضاکاروں کے سپرد ہیں
-

سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
انسدادِ کورونا کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ سرگودھا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔
-

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے چار ملزمان گرفتار، داؤ پرلگی رقم3300روپے بھی برآمد
سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے چار ملزمان گرفتار، داؤ پرلگی رقم3300روپے بھی برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدسلیم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ حیدر آباد ٹاؤن ریڈ کرکے ملزمان بری سلطان ولدمحمد نوازسکنہ66شمالی، ذوالقرنین ولد غوث محمد سکنہ 70شمالی، محمد مختار ولد لیاقت سکنہ حیدر آباد ٹاؤن اور اظہر عباس ولد رحمت خان سکنہ چک1رکھ دھریمہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ3300روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

یادگار جنرل سٹور بھیرہ روڈ ہاتھی ونڈ بھلوال آج ایک ہفتے سے ہماری دکان پر آٹا نہیں مل رہا
یادگار جنرل سٹور بھیرہ روڈ ہاتھی ونڈ بھلوال
آج ایک ہفتے سے ہماری دکان پر آٹا نہیں مل رہا ہمارے ساتھ ملحقہ 3 چار گاؤں ہیں جو ہماری دکان سے آٹا لیتے ہیں بھلوال ملز ایسوسی ایشن والے آٹا نہیں دے رہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے براہ مہربانی انتظامیہ ایکشن لیں اور ملز مالکان کو ہدایت جاری کریں کہ ہمیں آٹا مہیا کریں۔۔۔ -

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا پیپلز کالونی کا دورہ۔
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا پیپلز کالونی کا دورہ۔ کرونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا کو علاقے کی صورتحال سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
-

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی بھلوال اور بھیرہ میں مسجدوں، دکانوں،بازاروں اور رش والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔
#CoronaFreePakistan
