سرگودہا(عمیر ضیاء) نواحی گاؤں چک نمبر 34 جنوبی کا رہائشی جس کا نام محمد خان ہے اور عمر 32 سال ہے میں کرونا وائرس کی تشحیص ہوئی ہے طبیعت خراب ہونے پر اسے ہیلتھ یونٹ انور آباد لایا گیا جہاں سے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سرگودہا منتقل کر دیا گیا جہاں پر ٹیسٹ کروانے پر کرونا پازیٹیو کا انکشاف ہوا اس مریض کو ڈی ایچ کیو سرگودہا کے قرنطینہ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں کہ یہ اس شخص میں یہ وائرس کہاں سے منتقل ہوا اور اس کی وجہ کیا بنی
Category: سرگودھا
-

بھیرہ۔ میانی میں آٹا نمایاب عوام رل گئی بھیرہ۔ میانی دفعہ 144 اور لاک ڈاون کی کھلی خلاف ورزی
بھیرہ۔ میانی میں آٹا نمایاب عوام رل گئی
بھیرہ۔ میانی دفعہ 144 اور لاک ڈاون کی کھلی خلاف ورزی
بھیرہ۔ میانی رش سے کروناوائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے انتظامیہ بے بسبھیرہ۔ میانی روزانہ آٹا صرف 140 گٹو آتا ہے اور عوام 500
بھیرہ۔ میانی آٹے سے عوام پریشان
بھیرہ۔میانی عوام کا شدید احتجاج
بھیرہ ۔میانی عوام کا کہنا ہے صبح سے آے ہوے ہیں لیکن پیسے دے کر بھی آٹا نہیں مل رہا
بھیرہ۔میانی عوام کا کہنا ہے اپنے لوگوں کو نواز جا رہا ہے
-

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتارملزم سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتارملزم سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل کے ساتھ ملکر رشید کالونی علاقہ تھانہ کینٹ میں ریڈ کرکے ملزم منور عباس ولد محمد شریف سکنہ رشید کالونی کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے 12کیمیکل ڈوریں اور1500 پتنگیں برآمدہوئیں۔ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

ڈی پی اوعمارہ اطہرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا
ڈی پی اوعمارہ اطہرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تمام قیدیوں کی سکریننگ مکمل کی جاچکی ہے قیدیوں کوماسک کی فراہمی کے علاوہ ہاتھ دھونے کی تمام سہولیات کویقینی بنالیا ہے
-

پنجاب پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
پنجاب پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا منظور شدہ خالی آسامیوں کو مراحلہ وار پر کیا جائے گا، پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے، پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی،20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی، اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یدایت کی کہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی، 101 تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کر کے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے۔
-

بھیرہ اسٹنٹ کمشنر بھیرہ پنجاب پولیس اور پاک فوج کے دستے نے بھیرہ میں کاروائی اور فلیگ مارچ
بھیرہ
اسٹنٹ کمشنر بھیرہ پنجاب پولیس اور پاک فوج کے دستے
نے بھیرہ میں کاروائی اور فلیگ مارچ
اضافی قمیت وصول کرنے والے دکاندار کو جرمانہ
ہوٹل میں کھانے پینے والے عوام ودکاندار گرفتار جرمانہ
آوارہ گھومنے والے منچلے گرفتار کچھ بھاگ گے
دکاندار انور وفود کو پچاس ہزار روپے جرمانہ دکان سیل چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے پر ماسٹر ہوٹل والا گرفتار
کچھ دکاندار کو وارننگ -

سرگودھا میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا کا خدشہ ۔
سرگودھا ( ادریس نواز سے ) میں کراچی سے آٸ تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا کا خدشہ ۔ دو مساجد کو سیل کر دیا گیا ۔ گِل والا چوک اور سیٹلاٸیٹ ٹاٶن چوک میں مساجد کو سیل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کے علاقہ سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کی دو مساجد میں کراچی سے تبلیغی جماعت کی آمد پر کرونا کے شواہد پاۓ گۓ ۔ جس پر انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گٸ ۔ اور دونوں مساجد کو سیل کر کے انہیں قرنطینہ سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ۔ سیل کی جانیوالی مساجد میں سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کے علاوہ گِل والا چوک کی مساجد شامل ھے ۔ جن میں 20 افراد موجود ھیں ۔ اور ان سب کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلیۓ بھجوا دیۓ گۓ ھیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی ان تبلیغی جماعت اراکین کے مستقبل کا تعین کیا جاۓ گا ۔ جبکہ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک دونوں مساجد سیل ھیں ۔ ان مساجد میں کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ۔ ان مساجد پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کے حکم پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر متعین ھیں ۔ تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے ۔ -

31 مٸی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پراٸیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گٸیں۔
31 مٸی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پراٸیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گٸیں۔
یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹاٸمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جاٸے گی۔
کرونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نٸی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جاٸے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نٸے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔
9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
* 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے چانسز ہیں۔
*انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔
*نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دٸے گٸے ہیں۔
*8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناوٸس ہوگا۔
فرسٹ اٸیر اور تھرڈ اٸیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔ -

سرگودھا پولیس کادفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کریک ڈاؤن،29مقدمات درج،200سے زائد گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکل بند
سرگودھا پولیس کادفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کریک ڈاؤن،29مقدمات درج،200سے زائد گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکل بند
سرگودہا: حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع سرگودھا میں دفعہ 144کا نافذ ہے جس کا مقصد عوام کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے لیکن کچھ ناسمجھ لوگ حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع ہذا کے مختلف تھانوں میں 29مقدمات جن میں شادی کے موقع پر لوگوں کو اکٹھا کرنے پر گیارہ، سنوکرکلب اور کھانے پینے کے علاوہ دوکانیں کھلی رکھنے والوں کے خلاف10، سواری والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف5، درباروں پر میلہ کرنے پر 2جبکہ مذہبی پروگرام کرنے پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسی طرح ٹریفک پولیس نے بلا ضرورت سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 37کاروں، 309موٹرسائیکلوں، 239رکشوں، 72ویگنوں کا چالان جبکہ دو سو سے زائد گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو بند کردیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ -

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا صاحب آپ سے پر زور اپیل ہے کہ اس موذری مرض کورونا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹا مل مالکان مافیا سرگرم ہو گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ
ڈپٹی کمشنر سرگودھا
آپ سے پر زور اپیل ہے کہ اس موذری مرض کورونا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹا مل مالکان مافیا سرگرم ہو گیا ہے اور آٹے کو بلیک میں غرباء کو مہنگے داموں بیچ رہا ہے
ایسے مافیا کا فوری طور پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور سستے داموں آٹے کی فروخت کو یقینی بناتے ہوئے اسے ہر غریب اور امیر کی پہنچ میں لایا جائے۔
