Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے

    کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے

    – کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے اور اس ضمن میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے- تمام اضلاع میں اشیاے خوردونوش کی مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ لاک ڈاون کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات بلا تعطل جاری رکھی جا سکے- ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈویژنل رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس کے دیگر شرکا ء میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی، ڈپٹی کمشنرسرگودہا عبداللہ نئیر شیخ، ڈپٹی کمشنر بھکر آصف علی فرخ، ڈپٹی کمشنرز خوشاب و میانوالی مسرت جبین اور عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ذاہد خان کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے-کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں مسٹ سپرے کے علاوہ انسداد وائرس مائع کے ذریعہ واشنگ کو یقینی بنایا جائے- موبائل کلینکس کی افادیت کو معیاری بنانے کے لئے ان کے شیڈولز کو مربوط اور مضبوط رکھا جائے- سکرینڈ افراد کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے- سفر ہسٹری والے تلاش نہ کئے جانے والے افراد کا ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ ان کی تلاش کے لئے دیگر اداروں سے مدد طلب کی جائے اور انہیں کرونا وائرس کے پھیلاو کا موجب بننے سے روکا جا سکے- مذید انہوں نے ڈیلی ویجرز اور مزدوروں کی تفصیلات اور ڈیٹا مکمل کرنے، بازاروں میں آٹا، دالوں کی قلت کے اسباب کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی- انہوں نے اشیاے ضروریہ کے پیداواری یونٹس اور انڈسٹریز کو رواں دواں رکھنے، ان میں کام کرنے والے ورکرز کو انسداد کرونا حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا نے، ان کی خوراک کا معیاری انتظام رکھنے اور ان کی مانیٹرنگ سخت بنانے کی ہدایت کی- انہوں تمام ڈپٹی کمشنروں کو حکومت کے نئے اوقات کار کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی گرفت سخت کرنے کا حکم دیا اور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی- انھوں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ہجوم کو روکنے، ان کی دھلائی یقینی بنانے اور سماجی فاصلوں کے رواج پر سختی کی ہدایت کی اور خلاف ورزی والے کاروباری مراکز کو بند کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں زائرین اور تبلیغی جماعتوں کے اراکیں کی سکریننگ پر زور دیا گیا – کمشنر نے کرونا وائرس کے بارے میں ای لیسننگ (اگاہی) کو دیہی علاقوں بالخصوص دور افتادہ عوام تک شعور کی بیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی- اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی سرگرمیوں اور انسداد کرونا اقدامات کی تفصیلات پر بریفنگ دی-

  • سرگودھا:جعلی حکومتی نمائندہ بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹنے والا گرفتار

    سرگودھا:جعلی حکومتی نمائندہ بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹنے والا گرفتار

    سرگودھا:جعلی حکومتی نمائندہ بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹنے والا گرفتار
    سرگودھا:ملک میں کرونا وبا کے پیش نظر حکومت پنجاب نے غربیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے کچھ شاطر لوگ سادہ لوح عوام کو حکومتی امداد کا لالچ دیکر بیوقوف بناکر لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔تھانہ اربن ایریا پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص حکومت پنجاب کی طرف سے جاری شدہ فارم درخواست برائے بے روز گار افراد کے فارم کی کاپیاں لیکر غریب لوگوں کو دھوکا فراڈ کرکے فروخت کررہے ہیں اور اپنے آپ کو حکومتی نمائندہ بتارہے ہیں جن کو کامیاب ریڈ کرکے گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے کرونارسپانس فارم اور لوگوں سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ شروع کر دی گئی ہے عوام ایسے جعلی نمائندوں سے ہوشیار رہیں صرف متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کریں اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

  • سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ ا طہر

    سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ ا طہر

    سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
    سرگودھا: پولیس اپنے فرائض سے ہر گز غافل نہیں ہماری اولین ترجیح ایک پرامن معاشرے کا قیام ہے سرگودھا پولیس جہاں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حکومتی احکامات وہدایات پر عملدرآمد کروانے میں پیش پیش ہے وہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرنے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا سرگودھا پولیس نے مارچ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے136 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چرس61کلو گرام، ہیروئن1734گرام، افیون870گرام، شراب 1796 بوتل جبکہ ناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 218ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے پانچ کلاشنکوف، 23رائفلیں، 49بندوقیں، 4ریوالور32بور،142پسٹل30بور، ایک کاربین اور ہزاروں گولیاں /کارتوس برآمد کیے۔جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل98اشتہاریوں کو گرفتارکیا جن میں سے 12قتل،ایک ڈکیتی اور9رہزنی کے مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ اسطرح بذریعہ تاش، مرغوں کی لڑائی وپرچی جواء کھیلتے ہوئے جواریوں کے خلاف کاروائی درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے پندرہ مقدمات درج کیے گئے ہیں گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی لاکھوں روپے رقم اورموٹرسائیکل بھی برآمد کرکے ان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔علاوہ ازیں موٹرسائیکل چھیننا، نقب زنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث چارگینگز کے سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے عوام الناس سے چھیننا گیا مال مسروقہ جس میں مختلف اقسام کے 12موٹرسائیکل، ایک رکشہ، زیورات،موبائل فون، نقدی اور مال مویشی کل مالیتی2757500روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ہیں۔

  • بھیرہ میں جو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے گیٹ کے سامنے آ کر لیٹ گیا تھا

    بھیرہ میں جو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے گیٹ کے سامنے آ کر لیٹ گیا تھا

    بھیرہ میں جو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کے گیٹ کے سامنے آ کر لیٹ گیا تھا ۔ اور اپنے آپکو کرونا وائرس کا مریض بنانے کی ڈراما بازی کرتا رہا ۔ یہ بالکل ٹھیک ہے زندہ ہے اور چل پھر رہا ہے اور بالکل درست ہے باتیں کر رہا ہے ۔
    یہ اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں موجود ہے
    جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
    اور آپ لوگ بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے گھر پر آرام کریں

  • آج کل سڑک کنارے اور ہر جگہ پر کپڑے کے ماسک فروخت کئے جا  رہے ہیں یہ وائرس کے پوٹیشل کیرئیر بھی ہو سکتے ہیں

    آج کل سڑک کنارے اور ہر جگہ پر کپڑے کے ماسک فروخت کئے جا رہے ہیں یہ وائرس کے پوٹیشل کیرئیر بھی ہو سکتے ہیں

    آج کل سڑک کنارے اور ہر جگہ پر کپڑے کے ماسک فروخت کئے جا رہے ہیں یہ وائرس کے پوٹیشل کیرئیر بھی ہو سکتے ہیں۔ لوگ ماسک خریدنے سے پہلے اپنے منہ پر لگا کر ماسک کا سائز چیک کرتے ہیں اور رنگ پسند کرتے رہتے ہیں فٹ نہ ہونے کی صورت میں دوسرا ٹرائی کرتے ہیں۔ ذرا سوچیں کہ اگر آپ سے پہلے اس ماسک کو کسی متاثرہ مریض نے ٹرائی کیا ہو تو آپ اس وائرس زدہ ماسک کو خرید کر ڈائریکٹ اپنے ناک اور منہ تک لے جائیں گے۔ جو کہ انتہائی خطرناک ہے لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس ضمن میں احتیاط کریں۔ اور میڈیکل اسٹور سے پاک صاف ماسک خرید کر پہنیں اور اس حوالے سے دوسروں کو بھی آگاہ کریں

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت

    ٭ دین کی خدمت کرنے والے افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے، معذرت کی جائے

    ٭ تبلیغی جماعت پر تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے

    ٭ تشدد کرنے سے کورونا ختم نہیں ہوگا

    ٭ حکومت کا فرض تھا کہ ان کی ٹیسٹنگ اور سکریننگ کو یقینی بناتی

    ٭ انتظامیہ اور جماعت کے رہنماوں میں بہتر اشتراک عمل پیدا کیاجائے

    ٭ تبلیغی جماعت کے متعلقہ افراد سے ہمدردی اور واقعہ پر افسوس کرتے ہیں

    ٭ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیاجائے اور متاثرہ افراد کو کورنٹین کرنے کا موثر انتظام کیاجائے

    تبلیغی جماعت کے اکابرین اور دین کی خدمت کی سعادت حاصل کرنے والے بھائیوں سے درخواست ہے کہ مہلک وبا کی صورتحال میں اپنا اور دوسروں کا خاص خیال رکھیں

  • سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے سب انسپکٹر محمد اکرم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم ولد سیف اللہ سکنہ چک نمبر87جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے مئی 2014میں معمولی تلخ کلامی پر اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر محمد نعیم کو ناحق قتل کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • *سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس*  *اجلاس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی

    *سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس* *اجلاس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی

    *سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس*

    *اجلاس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی*

    *لاہور کے 25 سب انسپکٹرز کی ترقی انسپکٹر بن گئے دیگر اضلاع کے سب انسپکٹرز کی بھی ترقیاں*

    لاہوریکم اپریل-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیوں کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، بی اے ناصرنے کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلمشنٹ I-، اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلمشنٹ II-، مقصود الحسن اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب، سید خرم علی موجود تھے۔ دوران اجلاس صوبے بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 853سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے جن میں سے سنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورسے تعلق رکھنے والے 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، ترقی پانے والوں میں لاہور کے 25، بہاولپور کے 11، ڈی جی خان کے 2، فیصل آباد 5، گوجرانوالہ 16، ملتان 19، راولپنڈی 13، ساہیوال 7، سرگودھا 14اور شیخوپورہ کے 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ  پیارے بھائی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز اعوان کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ پیارے بھائی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز اعوان کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ پیارے بھائی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز اعوان کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی محترم کا تعلق بھیرہ شریف سے ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے جہاں سیالکوٹ کے لئے بہت اچھے اقدامات کئے وہیں پاکستان بھر میں ضلع سیالکوٹ میں بنائے جانے والے خدمت مرکز اور ماڈل تھانہ کینٹ کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جو پورے پاکستان میں سیالکوٹ کے علاوہ کسی ضلع یا صوبہ کی پولیس کے پاس نہیں ہے۔اسکے علاوہ سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز کے حصے میں آیا جو قبل ازیں کسی ڈی پی او کو نہیں ملا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پیلی کوٹھی اور ہجکہ شریف میں گھر پر چھاپہ مار کر ذخیرہ شدہ چاول اور چینی برآمد کر کے 50 ہزار جرمانہ عائد کیا۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔