آج رات منڈی بہاوالدین سرگودھا روڑ پر گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے نوجوان ڈاکٹر میاں بیوی فوت ھوگئے۔
انکی ابھی تین دن پہلے شادی ہوئی تھی۔۔جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں
Category: سرگودھا
-

آج رات منڈی بہاوالدین سرگودھا روڑ پر گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے
-

سرگودھا جھال چکیاں کے قریب موٹر ساٸیکل حادثہ
سرگودھا (ادریس نواز سے) جھال چکیاں کے قریب میاں بیوی دوپٹہ موٹرساٸیکل میں آنے سے گِر کر زخمی ہو گۓ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا موٹر ساٸیکل سوار میاں بیوی جو سرگودھا سے جھال چکیاں کی طرف جا رھے تھے۔ کہ اچانک دوپٹہ موٹر ساٸیکل میں آنے سے دونوں گِر کر زخمی ہو گۓ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبعی امداد دی۔ اور ریسکیو ذراٸع کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو ہلکی چوٹیں آٸ ھیں۔ طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ -

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پرتھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔ چار افراد کے قبضہ سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پرتھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔ چار افراد کے قبضہ سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سماج دشمن عناصرکیخلاف انسدادی کاروائی کرنے کے لیے ایس ڈی پی اوبھلوال سرکل ڈی ایس پی شکیل احمدکھوکھر کی زیرنگرانی تھانہ میانی کے مختلف علاقوں بالا زیریں، مڈھ برہنہ وگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر ارباب طفیل، لیڈیز فورس اورڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، آئی بی، آئی ایس آئی،، ایلیٹ فورس، سیکورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن 30 مکانات، دوکانات وغیرہ کی تلاشی لی گئی جبکہ 50 افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران چار اشخاص جاوید ولد عمر حیات سے چرس1100گرام، عمر حیات ولد رحمت سے رائفل444بور، توقیر ولد طارق سے بندوق12بور اور فاروق ولد اعجاز سے پسٹل9ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا:بزرگ شہری پر بہمانہ تشدد ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیاایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
سرگودھا:بزرگ شہری پر بہمانہ تشدد ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا
ایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
پولیس بزرگ شہری سے مسلسل رابطہ میں ہے ۔
مسمی محمد نواز کوئی بھی قانونی کاروائی کروانے سے تاحال گریزاں ہے ۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مار رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کا کہنا ہے کے کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور معاشرے میں اس قسم کے غیر قانونی فعل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
محمد نواز پرتشدد سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
پولیس آئندہ اس قسم کے وقوعہ سے بچنے کےلئے قانونی لائحہ عمل اختیار کرے گی ۔سرگودھا ڈی ایس پی بھلوال ملک شکیل کھوکھر اور ایس ایچ او بھیرہ انسپکٹر فواد حسین محمد نواز بزرگ شہری کے گھر میں ان سے وقوعہ کی تفصیلات لیتے ہوئے۔ -

سرگودھا:پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے 17رضاکار برطرف،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رضاکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
سرگودھا:پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے 17رضاکار برطرف،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رضاکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر نے پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے رضاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں تعینات 17 پولیس رضاکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے،برطرف رضاکاروں سے یونیفارم اور دیگر سامان جمع کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ اگر کوئی رضا کار کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، آئندہ یہ برطرف رضاکار کسی تھانہ میں پائے گئے تو متعلقہ ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہو گی۔برطرف ہونے والے رضاکاروں میں ساجد، افضال، سکندر حیات، اعجاز، غلام مرتضی، نعیم، ذوالفقار، مشتاق، ظفر، غلام سجاد، اختر سجاد، لعل حسین، لیاقت، محمد جاوید، راشد حسین، فلک شیر اور احمد علی شامل ہیں جوکہ تھانہ صدر،سلانوالی،بھاگٹانوالہ، جھاوریاں، بھیرہ، میلہ، سائیوال، عطاء شہید،جھال چکیاں، کوٹ مومن،لکسیاں،کڑانہ میں تعینات رہے۔ ڈی پی او سرگودہا نے مزید کہا کہ سرگودھا پولیس میں کل 406قومی رضا کار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جنکی باقاعدہ ویری فیکیشن کروائی گئی تھی۔ جن میں سے 17پولیس رضا کاروں کے خلاف کرپشن،جرائم پیشہ افراد سے مراسم،بری شہرت، بدنامی پولیس کے الزامات تھے جبکہ قبل ازیں قومی رضاکار یونیفارم میں گرفتار خاتون کو جیل منتقل کردیا گیا ہے اورجعل ساز خاتون کی گرفتاری میں مزید چھان بین کی جارہی ہے۔ -

سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اظہر کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری
سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اظہر کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری
ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی محمد شکیل کھوکھرکی زیر نگرانی تھانہ پھلروان کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا
دوران سرچ آپریشن 20 سے زائد مکانات ، 15 دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ50 کے قریب افرادفراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک کی گئی ۔
سر چ آپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ پھلروان، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا ۔ -

چکیاں پھلروان خطرناک موڑ کی وجہ سے ایک اور حادثہ
چکیاں پھلروان خطرناک موڑ کی وجہ سے ایک اور حادثہ جس کی وجہ سے ایک عورت چار بچے اور ڈرائیور شدید زخمی حادثہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نہر میں گرگئ
-

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا کے انتخابات التواء کا شکار
سرگودہا(عمیر ضیاء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ طوالت اختیار کر گیا۔ انتخابات 11 جنوری کو منعقد ہونگے۔
بار کے سینئر رکن اشفاق احمد سیال ایڈووکیٹ نے امیدوار برائے صدارت خرم اقبال بسراء اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار میاں شمس الحق سپراء نے اپنے مدمقابل علی حسن چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے۔
اشفاق احمد سیال ایڈووکیٹ نے اعتراضات اپنے وکیل ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کیے جبکہ میاں شمس الحسن سپراء نے بذات خود اعتراضات دائر کیے
اعتراضات الیکشن بورڈ کے روبرو دائر کیے گئے۔ الیکشن بورڈ نے خرم اقبال بسراء کے خلاف اعتراضات پر خرم اقبال بسراء، ڈسٹرکٹ بار انتظامیہ، سال 2014 سے سال 2018 تک رہنے والے تمام سابقہ بار صدور اور الیکشن بورڈ 2018 کے چیئرمین جبکہ علی حسن چیمہ کے خلاف اعتراضات پر امیدوار علی حسن چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
خرم اقبال بسراء پر اعتراض کیا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کے منافی بیان حلفی جمع کروایا، وہ 2012 میں چیمبرز فنڈ خردبرد کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تھانہ کینٹ میں پنجاب بار کونسل کے حکم پر درج مقدمہ نمبر 136/2014 بجرم 406 ت پ میں نامزد ملزم ہیں جبکہ ان پر ان کے اپنےحقیقی والد پر جائیداد کے تنازعے پر جان لیوا تشدد کا بھی مقدمہ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ خرم اقبال بسراء اور بار ایسوسی ایشن کا مفاد متنازعہ ہے لہذا وہ بار صدارت کے اہل نہیں۔
جنرل سیکریٹری کے امیدوار علی حسن چیمہ کے خلاف اعتراض داخل کیا گیا ہے کہ جنرل سیکریٹری کے لیے سات سال مسلسل وکالت کا تجربہ درکار ہے جبکہ علی حسن چیمہ کا کل تجربہ محض پانچ سال ہے لہذا وہ اس منصب کے لیے امیدوار بننے کے اہل نہیں۔
چیئرمین ظہور ندیم، ممبران راجہ انیس اکبر اور رانا عبد الرؤف پر مشتمل الیکشن بورڈ 30 دسمبر کو اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ -

بھلوال ڈی پی اواور ڈی سی کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے تحصیل آفس بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا:معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔ بھلوال ایک بڑی تحصیل ہے۔ قبل ازیں میری یہاں بطور ایس ڈی پی او تعیناتی بہت یادگار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہری عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے ایک اچھا فورم ہے اس سے افسران کی کارکردگی کا پتا چلتا ہے۔ آئندہ کھلی کچہری میں ان درخواستوں پر کی گئی کاروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ایس پی ابریز علی عباسی، اے سی بھلوال عثمان جلیس بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں متعدد سائلین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ افسران سے اندریں بارہ رپورٹ طلب کی گئیں۔ کھلی کچہری میں عوام الناس، میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ -

سرگودھا فیصل آباد روڈ پر حادثہ۔ بس اور ھاٸ ایس وین میں تصادم
سرگودھا (ادریس نواز سے) فیصل آباد روڈ پر حادثہ۔ بس اور ھاٸی ایس وین میں ٹکر کی وجہ سے 12 افراد شدید زخمی
تفصیلات کے مطابقسرگودھا فیصل آباد روڈ پر بس اور ھاٸ ایس وین میں ٹکر کی وجہ سے 12 افراد شدید زخمی ھو گۓ۔ ذراٸع کے مطابق بس فیصل آباد سے سرگودھا جا رہی تھی اور ھاٸ ایس وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ ذراٸع کے مطابق حادثہ روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو ابتداعی طبعی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔