Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودہا  کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شہری سہولیات کو معیاری اور عمدہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کریں

    سرگودہا کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شہری سہولیات کو معیاری اور عمدہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کریں

    سرگودہا کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شہری سہولیات کو معیاری اور عمدہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کریں۔مسائل اور مالی وسائل کی کمی کارونہ رونے کی بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ افرادی قوت مسائل کو حل کرنے کیلئے اہم ٹول ہے اخلاص اور پیشے سے دیانتداری اس کے اہم سافٹ ویئر ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن بارے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز‘ ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے ریحانہ فرحت‘ ڈی جی ایس ڈی اے ثاقب علی عدیل‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل عائشہ غضنفر‘چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا‘ایم او انفراسٹرکچرخالد جاوید اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے شہر کے قدآور مسائل پارکنگ‘ بے ہنگم ٹریفک‘رکشہ وچنگ چی سٹینڈز‘پینے کے صاف پانی کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کو متحرک او رفعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ رکشوں اور لوڈر گاڑیوں وچنگ چی کورجسٹریشن کے پیرا میٹر میں لایا جائے تاکہ ان کا ریکارڈ اور بہاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے واٹر ہائیڈرینٹس کو ختم کر کے واٹر سپلائی والی کالونیوں میں پانی کے فلو کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ سیوریج کے نظام کو فعال رکھنے او راس کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پبلک پارٹنرشپ کے ذریعہ پارکنگ پلازے بنانے کی ہدایت کی او راس ضمن میں زور دیا کہ شہرے کے مختلف بلاکوں میں واگزار کرائی گئی سٹیٹ لینڈ کو استعمال کیا جائے۔انہوں نے شہر میں جا بجا تجاوزات کو ختم کرنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے سخت منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔ اپنی بریفنگ میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا نے بتایاکہ کارپوریشن نے رکشہ وچنگ چی کیلئے شہر میں تین سٹینڈ مقرر کر رکھے ہیں لیکن ٹریفک انتظامیہ کی نرمی کے باعث ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے بتایاکہ کارپوریشن کا زیادہ بجٹ غیر ترقیاتی اخراجات پر صرف ہوتا ہے جبکہ کارپوریشن تین پلازوں سے محصولات وصول نہیں کررہا۔کارپوریشن کی آمد کا بڑاذریعہ 400 دکانیں‘ سیوریج ٹیکس‘ واٹر ٹیکس‘ تجاوز شدہ تاجروں سے جرمانوں کی مد میں ٹیکس‘نقشہ او ربلڈنگ پلان کی فیسیں ودیگر آمدن شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہر کو پانی کی فراہمی کے 53ٹیوب ویلز میں سے 14 خراب ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 21نئے ٹیوب ویلز لگا رہی ہے جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتا یاکہ سیوریج کا پانی ایف ایس اور مونا ڈرین کے ذریعہ ڈسپوز کیا جاتاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے 91شمالی میں 167ایکڑ رقبہ پر ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے جس میں زیادہ تر اراضی پر قبضہ مافیا قابض ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کے سیوریج‘مین ہول کی مرمت‘ ڈھکنوں کی فراہمی‘پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس جیسی مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔کمشنر فرح مسعود نے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے دن رات خدمات پر زور دیا۔

  • گاؤں کی حالت زار پر عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی درخواست

    گاؤں کی حالت زار پر عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی درخواست

    ضلع سرگودھا تحصیل بھیرہ یونین کونسل جھمٹ رانجھیانوالہ گاؤں رانجھیانوالہ گاؤں کی موجودہ صورتحال ہے آپ تصویریں اور ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں یہ جو راستہ ہے یہ گاؤں کا مین روڈ ہے جس سے روزانہ کم وپیش ایک ہزار افراد گزرتے ہیں اور مال مویشی کے لیے گدھا گاڑی ٹرالی ٹریکٹر شادی فوتکی کے لیے گاڑیوں کی آمدورفت اسی روڈ سے ہوتی ہے تقریباً 10 سال اسی طرح اس کو دیکھ رہا ہوں میرے حلقے حکمران جو پچھلی حکومت میں شامل تھے MNA پیر آمین الحسنات شاہ صاحب اور MPA ملک مختار احمد بھرتھ صاحب نے بہت وعدے کیے لیکن پورے نہ ہو سکے اس بار بھی الیکشن سے پہلے سب نے ہمیں سہانے خواب دیکھئے لیکن ابھی تک کوئی امید نظر نہیں آیا رہی ہے اس ٹائم موجودہ حکومت میں ہمارے گاؤں سے الیکشن جیتنے والے چوہدری ندیم افضل چن صاحب حکومت کا حصہ ہیں لیکن وہ بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں حلقے کے موجودہ MNA جناب ملک مختار احمد بھرتھ صاحب کو بھی کافی دفعہ کہا ہے لیکن وہ یہی کہتے ہیں کہ ابھی فنڈ نہیں ملے برائے مہربانی فرما کر آپ ایک دفعہ ہمارے کا وزٹ ضرور کریں اور اپنی آنکھوں سے موجودہ صورتحال دیکھ لیں کیونکہ اس راستے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے بہت سے بزرگ اس راستے سے گر کر ٹانگیں اور بازو تڑوا چکے ہیں اور بہت سے لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے جس میں روزانہ کوئی نہ کوئی گدھا گاڑی ٹرالی ٹریکٹر وہاں پر پھانسا ہوتا ہے کچھ تو بار یہ بھی ہوا ہے میت کو ہم کھیتوں میں سے لے جاتے ہیں کیونکہ یہاں سے گزرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے.

  • سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق ایس ایچ او کینٹ فضل قادر نے سب انسپکٹر اقرار عباس کے ساتھ مل کر کاروائی کرتے ہوئے تین سو لٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزم عظیم عرف کاشی اپنے رکشہ پر پلاسٹک کے ڈرموں میں شراب فروخت کرنے لئے لے کر جا رہا تھا کہ جس کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا گیا تو رکشہ کی پچھلی سیٹوں پر پردہ لگا کر چھپائی گئی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے اچھی کاروائی پر ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

  • پھلروان :سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم،

    پھلروان :سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم،

    پھلروان :سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، 4 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا

  • سرگودھا عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی مزدوروں کے حق کےلیۓ حکومت سے اپیل

    سرگودھا عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی مزدوروں کے حق کےلیۓ حکومت سے اپیل

    سرگودھا (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب (رجسٹرڈ) کی مزدورں کے حق کےلیۓ اعلٰی افسران اور صوباٸ وزیر لیبر منسٹر عنصر مجید نیازی اور حکومت سے اپیل۔
    تفصیلات کے مطابق:
    عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب (رجسٹرڈ) کے صدر محمد حسین وٹو نے کہا کہ ہماری یونین کافی عرصہ سے مزدوروں کے حق کےلیۓ کام کر رہی ھے۔ اور ہماری کوشش ھے کہ ہر مزدور کو اسکی محنت کی اجرت ملنی چاہیۓ۔ لیکن اسکے باوجود بھی مزدوروں کو انکی اجرت جو پنجاب گورنمنٹ نے مقرر کی ھے وہ نہیں دی جاتی۔ اسکے علاوہ عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو نے کہا کہ ہماری اعلٰی افسران اور صوباٸ وزیر لیبر منسٹر عنصر مجید نیازی اور پنجاب حکومت سے اپیل ھے کہ جو اجرت پنجاب گورنمنٹ نے تہہ کی ھے اسکے مطابق مزدوروں کو اجرت دلوانے میں اہم کردار ادا کریں۔ اور پنجاب گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ فی ہزار کچی اینٹ 1295 روپے، سپیشل اینٹ 1530 روپے، نقاسی والا 327 روپے، گدھے والا 421 روپے اور ماہانہ مزدور 17500 روپے پر عمل درآمد کروانے میں بھی اہم کردار ادا کریں۔ تاکہ کوٸ بھی مزدور اپنی محنت کی حقیقی اجرت سے محروم نہ رہ سکے۔

  • سرگودھا میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    سرگودھا میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    سرگودھا (ادریس نواز سے) نجی ٹی وی کے نماٸندہ اور سینٸر صحافی علی رضا تھہیم کو گن پواٸنٹ پر ڈاکوٶں نے لوٹ لیا۔ سرگودھا پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام۔
    تفصیلات کے مطابق :
    گزشتہ رات نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینٸر صحافی علی رضا تھہیم اپنے دفتر سے گھر واپس آ رھے تھے کہ ڈی ایچ کیو ھسپتال کی پرانی بلڈنگ کے قریب ڈاکوٶں نے گن پواٸنٹ پر ان سے ہزاروں روپے کا موباٸل اور نقدی چھین کر فرار ھونے میں کامیاب ھو گۓ۔ یاد رھے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل بھی اسی جگہ پر پریس فوٹو گرافر منیر ملک کو بھی ڈاکوٶں نے گن پواٸنٹ پر لوٹا تھا۔
    شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے مطالبہ کیا ھے کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کےلیۓ کوٸ مٶثر حکمت عملی اپناٸ جاۓ۔ جس سے شہریوں کا جان و مال محفوظ رہ سکے۔

  • سرگودھا: محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا بڑا ایکشن

    سرگودھا: محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا بڑا ایکشن

    سرگودھا (ادریس نواز سے) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے زایدالمیعاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالے امین دواخانہ گُڑ بازار سرگودھا کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں سیل کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ریجنل ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو شکایت موصول ہوٸ کہ سرگودھا شہر کے اندرون واقعہ امین دواخانہ کے مالکان زایدالمیعاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کر رھے ھیں۔ اور ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ھوۓ مِس برانڈڈ ادویات سیل کر رھے ھیں۔ جس پر ریجنل ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ھوۓ تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن سرگودھا کو ڈرگ انسپکٹر کیساتھ ملکر امین دواخانہ کو چیک کرنے کی ہدایت دی۔ اس پر تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر (انویسٹی گیشن) نے ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب کیساتھ ملکر امین دواخانہ واقعہ گُڑ بازار کا معاٸنہ کیا اور وہاں پر متعدد زایدالمیعاد اور مِس برانڈڈ ادویات بھی پاٸ گٸ۔ اسکے علاوہ کنٹرولڈ ڈرگ کے سیل پرچیز کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ جس پر ڈرگ قوانین کے تحت ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں امین دواخانہ کو سِیل کر دیا۔ اور دواخانہ کے مالکان کے خلاف ڈرگ قوانین کے تحت کارواٸ عمل میں لانے کےلیۓ رپورٹ اعلٰی حکام کو بھجوا دی۔

  • پنجاب پٹرولنگ  پولیس کے DSP  امیر عباس صاحب،  انسپکٹر صاحب  و دیگر   پولیس  آفیسرز نے

    پنجاب پٹرولنگ پولیس کے DSP امیر عباس صاحب، انسپکٹر صاحب و دیگر پولیس آفیسرز نے

    پنجاب پٹرولنگ پولیس کے DSP امیر عباس صاحب، انسپکٹر صاحب و دیگر پولیس آفیسرز نے گورنمنٹ ہائی سکول بوائے بھیرہ اور حفصہ نیشنل سکول بھیرہ میں سموگ اور روڈ سیفٹی آگہی کے لئے لیکچر دیا ۔

  • سرگودھا  فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا
    فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار
    سرگودھا پولیس سے بچنے کے لیے اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم شاہ زیب قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ملزم شاہ زیب اور اس کے ساتھی کو محافظ اسکواڈ نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی جنہوں نے محافظ اسکواڈ کو ٹکر ماری جس سے ایک جوان نیچے گر گیا جبکہ ملزمان بھی موٹر سائیکل سے گر گئے ملزم شاہ زیب نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو محافظ اسکواڈ کے موٹر سائیکل کی ھیڈ لائٹ پر لگا جبکہ دوسرا فائر اس کے اپنے ساتھی حسین رضا کی بائیں ٹانگ پر لگا ۔مضروب کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی ہے
    ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس ڈی پی او سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے

  • ڈی پی او سرگودھا کا تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈی پی او سرگودھا کا تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کا تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں عوام اور میڈیا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے عوام کے براہ راست مساٸل سنے اور کھلی کچہری میں آنے والے افراد کی درخواستوں پر سماعت کرتے ھوۓ بمطابق قانون فوری کارواٸ کرنے کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیۓ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے ساہیوال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ سرگودھا پولیس عوام کے مساٸل حل کرنے کےلیۓ تمام وساٸل بروۓ کار لا رہی ھے۔ سرگودھا پولیس عوام کے مساٸل حل کرنے کےلیۓ ہر وقت اور ہر دم تیار ھے۔ اور مزید کہا کہ عوام اور پولیس ملکر ہی معاشرے کو جراٸم سے پاک کر سکتے ھیں۔