Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، ایک کلوگرام سے زائد چرس وشراب برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمدریاض اور غلام محمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محسن عباس سے چرس550گرام، ظفر اقبال سے چرس500گرام اور محمداعجاز سے شراب40لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہی اور عملدرآمد کا جائزہ

    بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہی اور عملدرآمد کا جائزہ

    بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہی اور عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے گزشتہ روز پبلک مقامات ان کا دورہ کیا اور مسافر گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل بھیرہ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ تحصیل میں مزید چار افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں گھروں میں ائسولیٹ کر دیا ہے جبکہ 50 سے زائد مزید افراد کے سیمپل لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوائے جا رہے ہیں گھروں میں ائسولیٹ کیے جانے والے مریضوں میں محلہ گادھیانوالہ کا انورعلی۔محلہ سادات کی ر۔ز سردار پور نون کا عرفان اور علی پور سیداں بھیرہ کی ب شامل ہیں

  • بھیرہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی کے بعد باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازم کے لیے اعزاز کی بات ہے

    بھیرہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی کے بعد باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازم کے لیے اعزاز کی بات ہے

    بھیرہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی کے بعد باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازم کے لیے اعزاز کی بات ہے یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ محمد مرتضیٰ اور چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے بلدیہ بھیرہ کے ٹیکس کلرک غلام اکبر جعفری کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ غلام اکبر جعفر نے اپنی مدت ملازمت میں فرائض جس دیانتداری اور لگن سے انجام دئیے وہ دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے غلام اکبر جعفری نے بلدیہ کے افسران اور اہلکاروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ریٹائرمنٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے انہیں واجبات کی ادائیگی کا چیک بھی دیا

  • دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی

    دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی

    بھیرہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن نے باقا عدہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ خواتین کو آگاہی دی جا سکے۔

    وہ بھیرہ میں ادارہ پودا، بھیرہ پریس کلب اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 11کروڑ سے زائد ووٹروں میں سے 1کروڑ 50لاکھ خواتین ووٹرز شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہیں کر سکتیں اس لیے الیکشن کمیشن نے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نادراکے تعاون سے ان کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سرگودھا میاں ارشد علی نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اس وقت تقریبا 2لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔

    سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، وکلا، تاجروں اور محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ پودا اسلام آباد کی صدر ثمینہ نذیر، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ،سینئر مینجئر پروگرامز پودا محمد زبیر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر علی باقر نقوی، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سابق ناظم حاجی شوکت علی زرگر، سابق کونسلر نسرین ہطار، انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ اور اکرام اللہ سلیمی نے پودا تنظیم کی دیہی خواتین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر اسے خراج تحسین پیش اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لیے جدو جہد کرنا ہو گی اجلا س میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئر مین چوہدی خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سینئر وکیل محمد انور بولا ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا ناصر محمود عزیز ایڈووکیٹ، محمود منور خان ایڈووکیٹ، محمد جاوید رفیع ایڈووکیٹ، آصف اقبال پنجوتھہ ایڈووکیٹ، طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ و دیگر افراد نے شرکت کی

  • سرگودھا ۔ ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ۔ مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم ۔

    سرگودھا ۔ ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ۔ مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ، لوگوں کو ٹریفک قوانین سےآگاہی کے ساتھ حادثات کا سبب بننے والے مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم کروا دیئے۔*
    تفصیلات کے مطابق :
    دیہاتی علاقوں میں بسنے والی عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی نسبتاً شہری علاقوں کے کم ہوتی ہے دیہاتی علاقوں سے گزرنے والی مرکزی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کے دباؤ کے باعث سڑکوں اور ان کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور گڑھے بننے کیوجہ سے حادثات کے رونما ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ حادثات کی وجہ سے بننے والے ان گڑھوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انسپکٹر محمد اعظم مغل اور ان کی ٹیم نے لک شہر سے گزرنے والی سرگودھا گجرات روڈ پر موجود گڑھے ختم کروائے جس سے نہ صرف سڑک کشادہ ہوگئی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر دھند کے دوران بہتر نظر آنے کے لیے سٹکرز بھی چسپاں کیے ۔ اس کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینے کے ساتھ حادثات سے بچنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا ۔ تھانہ اربن ایریا کے علاقہ طفیل ٹاٶن میں ڈکیتی کی واردات ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ اربن ایریا کے علاقہ طفیل ٹاٶن میں ڈکیتی کی واردات ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ اربن ایریا کی حدود میں ملزمان سولہ سالہ چھٹی کی طالبہ رابعہ کی شہ رگ پر خنجر رکھ کر طفیل ٹائون کے رہائشی شہزاد کے گھر سے اس کی ساری عمر کی جمع پونجی چار لاکھ پچاسی ہزار کی رقم جو کہ بیٹی کے جہیز کے لیے جمع کی تھی لے گئے ، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایس ایچ او اربن ایریا ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ۔ شہری کی طرف سے دی گئی درخواست تک فرنٹ ڈیسک پر درج نہ ہو سکی ۔ متاثرہ خاندان کا الزام ?
    متاثرہ شہری کی باغی ٹی وی کے توسط سے انصاف کی اپیل ، آئی جی پنجاب پولیس ، وزیراعلی پنجاب ، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق :
    طفیل ٹائون کے رہائشی شہزاد نے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ہم کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں – اور میں گاڑیوں کی صفائی کا کام کر کے محنت مزدوری کرتا ہوں –
    اور میری بیوی بھی لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے ۔ ہم دونوں میاں بیوی مزدوری کر کے اپنے گھر کا نظام چلا رہے ہیں ۔ اور اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے تھوڑے تھوڑے پیسے اکٹھے کر کے چار لاکھ پچاسی ہزار کی رقم جمع کر رکھی تھی ۔ کہ مورخہ 10,11-12-2020 کی درمیانی رات کو میری ہمشیرہ شکیلہ بی بی جوکہ مجاہد کالونی میں رہائش پزیر ہے نے رات گئے مجھے موبائل کال کی ۔ کہ میری طبیعیت خراب ہے لہذا فلاں میڈیسن لیکر جلدی میرے گھر پہنچو ۔ جس پر میں میڈیسن لیکر اپنی ہمشیرہ کے گھر پہنچ گیا ۔ اور اس دن اس نے مجھے خلاف توقع ذیادہ دیر رکنے کے لیے اصرار بھی کیا ۔ اور مجھے روکے رکھا ۔
    جبکہ میرے پیچھے سے تین نامعلوم نقاب پوش ملزمان میرے گھر کے پچھلے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ۔ اور میری سولہ سالہ بیٹی جو کہ چھٹی کلاس کی طالبہ ہے سکول کا کام کر رہی تھی کی گردن پر خنجر رکھ دیا میری بیٹی کے شور پر میری بیوی افشاں بی بی بھی جاگ گئی ۔ ملزمان میں سے ایک نے میری بیوی کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور دھمکایا ۔ کہ اگر شور کیا تو تیری بیٹی کو بھی اغواء کر کے ساتھ لے جائیں گے ۔ اور انھیں دوسرے کمرے میں لے جا کر بند کر دیا ۔ اور میری اور میری بیوی کی ساری عمر کی جمع پونجی چار لاکھ پچاسی ہزار کی رقم جوکہ بیٹی کے جہیز کے لیے اکٹھے کیے تھے لے گئے ۔ اور ایک اور دس ہزار کی رقم جو کہ مکان کا کرایہ دینے کے لیے رکھی ہوئی تھی وہ بھی اور موبائل Q کمپنی مالیتی دو ہزار بھی لے گئے ۔ہمارے پاس مکان کا کرایہ اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے ایک روپیہ تک نہ بچا جبکہ ہوش و حواس سنبھلنے پر 15 پر کال کی تو پولیس اور ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا موقع پر پہنچ گئے ۔ اور ملزمان کے فنگر پرنٹس لینے کے لیے پولیس پی ایف ایس اے کی ٹیم بھی موقع پر آگئی ۔ جنھوں نے شواہد اکٹھے کیے میں نے ایس ایچ او کو سابقہ گزری رات کے سارے حالات بتائے اور اپنی بہن شکیلہ بی بی پر شک بھی ظاہر کیا ۔ کیونکہ اس رات میری بہن کا خلاف توقع جان بوجھ کر بیماری کا بہانہ کر کے مجھے بلانا اور زبردستی مجھے ٹھہرنے کے لیے روکنا اور میرا گھر سے نکلنا اور ملزمان کا داخل ہونا اور میرا اپنی بہن کے گھر سے نکلنا اور ملزمان کا اسی وقت میرے گھر سے نکلنا بہت کچھ ثابت کر رہا تھا ۔ میرے کہنے پر ایس ایچ او نے میری بہن سے پوچھ گچھ بھی کی اور اس کا موبائل بھی اپنے قبضہ میں لیا لیکن بعد میں کاروائی کرنے سے انکاری ہو گیا میں بارہا دفعہ درخواست لے کر تھانہ گیا لیکن مجھے ٹالتا رہا کہ فنگر پرنٹس کی رپورٹ آنے دو پھر مقدمہ درج کریں گے ۔ لیکن ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔
    لیکن ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا سب انسپکٹر طارق عرفان گوندل میرا ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ۔ جبکہ میری درخواست بھی فرنٹ ڈیسک پر رجسٹرڈ تک نہ ہونے دی ہے ۔ میں تھانہ کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں ۔ میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے میرا مقدمہ درج کروایا جاۓ ۔ اور میری رقم ملزمان سے برآمد کروائی جاۓ ۔

  • سرگودھا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکٹری یونین کونسل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکٹری یونین کونسل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سیکرٹری یونین کونسل افتخار احمد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔*

    *سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم4ہزار ملزم سے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔*

    *سیکرٹری یونین کونسل نے طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے مدعی مقدمہ سے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن سرگودھا کے ہتھے چڑ گیا۔*

    *ملزم پہلے بھی مدعی مقدمہ سے رشوت وصول کر چکا تھا*

  • سرگودھا ۔ DPO سرگودھا کا سال 2020 میں پولیس کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔

    سرگودھا ۔ DPO سرگودھا کا سال 2020 میں پولیس کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس نے گذشتہ سال ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 50 گینگز کے 154 ارکان کو گرفتار کیا ۔ گرفتارملزمان سے مجموعی طورپر 2 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    جرائم پیشہ عناصر انفرادی حیثیت میں جرم کرتے ہیں تو ان کی نوعیت مختلف ہوتی ہے لیکن یہی عناصر جب ملکر کوئی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو اس کی نوعیت مختلف اور خطرناک ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ جب بہت سے لوگ ملکر گینگ بنا کر کوئی جرم کرتے ہیں تو خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ زیادہ نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ سرگودھا پولیس ایسے عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور ان کو قانونی گرفت میں لانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے سال 2020 کے دوران ضلع سرگودھا میں متحرک جرائم پیشہ عناصر کے مختلف گینگز کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا پولیس نے گذشتہ سال کل 50 گینگز کے 154ممبران کو ان کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں ڈکیتی کے 2 ، راہزنی کے20 ، موٹرسائیکل چھیننا کے 3 ، موٹرسائیکل چوری کے 12 ، مویشی چوری کے 9 ، نقب زنی کے 3 اور کار چوری کا ایک گینگ شامل ہیں ۔
    اور ان کے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ کل مالیت 2 کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 475 روپے برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں ۔
    ( ترجمان سرگودھا پولیس )

  • سرگودھا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸ ۔ راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸ ۔ راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر خدابخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور اور کنسٹیبل محمد امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ دوسال سے تھانہ سلانوالی پولیس کو راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم صالح محمدولد اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے دسمبر 2019 کو چک 144 شمالی کے رہائشی تصور حیات اور اسکی بیوی سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکراسلحہ کے زورپر واردات کی اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ چونکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے مزید کاروائی کیلئے تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
    مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • سرگودھا ۔ انسپکٹر انور علی کے ریٹاٸر ہونے کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ۔

    سرگودھا ۔ انسپکٹر انور علی کے ریٹاٸر ہونے کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انسپکٹر انور علی کے ریٹائرڈ ہونے کے اعزاز میں الوواعی تقریب کا اہتمام*
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ محمد کاشف کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر انور علی کے اعزاز میں الوواعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ٹریفک سٹاف کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا نے کہا کہ پولیس آفیسر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے ۔ محنتی ، ایماندار ، فرض شناس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں ۔ انسپکٹر انور علی بھی انہی افسران میں شامل ہیں ۔ جن کو آج عزت و احترام سے رخصت کیا جا رہا ہے ۔
    جو ریٹائرڈ ہونے والوں کیلئے اعزاز ہوتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر انسپکٹر انور علی کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دیئے گئے ۔