Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت فوڈ سٹریٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت فوڈ سٹریٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) فوڈ سٹریٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شعیب نسوانہ ‘ ڈی او انٹر پرائز اظہر عباس ‘ صدر انجمن تاجران شیخ ندیم خاور ‘ ایوان صنعت تجارت کے نمائندہ ملک سعد اللہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فوڈ سٹریٹ میں سروسز کی بہتری ریونیو میں اضافہ ‘ سپورٹس اور سٹیڈیم کی مرمت سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں فوڈ سٹریٹ کی دکانوں کے کرایہ مرمت چارجز ‘ سیکورٹی او رتزئین وآرائش کے امور کو بھی زیر بحث لایاگیا ۔ اجلاس میں سپورٹس سٹیڈیم کی تز ئین وآرائش اور سپورٹس سرگرمیوں کو شروع کرنے کے امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کا منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،
    گرفتار آٹھ ملزمان سے چرس، شراب واسلحہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد نبیل سے چرس 480 گرام ، تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذیشان سے شراب 22 لیٹر ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد عمران سے شراب 10 لیٹر ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے شہباز سے شراب 20 لیٹر ، شرافت علی سے پسٹل 30 بور ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے بلال احمد سے بندوق 12 بور ، عقیل سے پسٹل 30 بور اور تھانہ اربن ایریا پولیس نے شہباز اختر سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • سرگودھا ۔ ASP سٹی محمد شعیب کا محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔

    سرگودھا ۔ ASP سٹی محمد شعیب کا محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اے ایس پی سٹی محمدشعیب کا محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ اور جوانوں کو ضروری ہدایات دیں*
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی دیانتداری اور تحمل سے سرانجام دیں کسی بھی وقوعہ کی اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ناکہ بندی بمطابق ایس او پی کی جائے۔ ہماراکام لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہے لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی صورت برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے انچارج محافظ اسکواڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر انور کو محافظ اسکواڈ پر تعینات جوانوں کی ویلفیئر کا خیال رکھتے ہوئے ان سے ڈیوٹی لینے کی ہدایت کی۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا ۔ ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ۔ ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف قومی اداروں پاکستان کسٹمر ‘ ایف سی ‘ رینجرز ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔
    ضلع سرگودہا میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی راہنمائی میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے 8 مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا ۔ دوران معائنہ چار پٹرول پمپس بغیر این او سی کے پائے گئے جن پر چاروں کو سیل کر کے گیارہ ہزار 590 لیٹر پٹرول اور 7 ہزار 412 لیٹر ڈیزل قبضہ میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات سے قومی خزانے کو سالانہ دوسو ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے ۔
    انہوں نے مزید بتایاکہ کسٹمر ایکٹ 1969 کے تحت اس مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کو پانچ سے چودہ سال قید بامشقت کی سزا کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے اہلیان سرگودہا سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس یا سمگل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اطلاع ضلعی انتظامی افسران کو دیں ان کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا ۔ محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث مرحوم ملازمین کے لواحقین کے فنڈز لیپس ۔

    سرگودھا ۔ محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث مرحوم ملازمین کے لواحقین کے فنڈز لیپس ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی نااہلی کے باٰعث ان سروس فوت شدہ ملازمین کے اہل وعیال کی امداد کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز استعمال نہ ہونے کے وجہ سے لیپس ہوگئے ۔
    آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ۔
    سی ای او ایجوکیشن ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے سے انکاری ۔
    سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب ، وزیراعلی پنجاب ، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق :
    آڈٹ 18-2017 کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ کروڑ کے فنڈزاستعمال نہ کرنے کی وجہ سے ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے ملازمین کو انکے جائز حقوق سے محروم کردیا گیا اس آڈٹ رپورٹ میں قصور وار اشخاص کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی- آڈٹ پیرا نمٹا دیا گیا لیکن قصور وار افسران و دیگر ملازمین کے خلاف اب تک کوئی قانونی کاروائی نہ کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے نااہل و من موجی افسران نے پنجاب فنانشل رولز اور پنجاب بجٹ مینوئلز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف پبلک کے پیسے کو بلاک کیا بلکہ فنڈز کو استعمال میں نہ لا کر مرحوم ملازمین کے اہل و عیال کو 6755000 روپے کی مالی امداد سے محروم رکھا، میڈیکل اخراجات کی مد میں 4827570 روپے کی قابل واپسی رقم کی حقدار ملازمین کو ادائیگی نہ کی گئی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کو چھٹیوں کی نقدی کی صورت میں وصول ہونے والی 43824343 روپے کی رقم کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ۔
    حیران کن امر یہ ہے
    کہ پیڈا ایکٹ 2006 میں نااہلی اور مس کنڈکٹ کی وضاحت اور سزا موجود ہونے اور آڈٹ حکام کی تحریری سفارش کے باوجود ذمہ داران افسران کی نا اہلی کے خلاف ابھی تک حسب ضابطہ کوئی کاروائی نہ کی گئ ہے ۔
    اس سلسلہ میں جب موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ یہ
    کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے گورنمنٹ کا پیسا تھا گورنمنٹ کو واپس چلا گیا ۔

  • بھیرہ تحصیل بھیرہ کی عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی

    بھیرہ تحصیل بھیرہ کی عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی

    بھیرہ تحصیل بھیرہ کی عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے پولیس موبائل خدمت مرکز وین کو ہر سوموار تھانہ بھیرہ میں ڈیوٹی کا پابند بنا دیا ہے

    ایس ایچ او انسپکٹر رفاقت علی ورک نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ موبائل وین کے لئے اس سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منگل کا دن مقرر تھا مگر عوام کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اب ہر سوموار کو باقاعدہ تھانہ بھیرہ میں صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ڈیوٹی کا پابند بنا دیا ہے

    تاکہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس اسلحہ لائسنس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آ سکیں انسپکٹر رفاقت علی ورک نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری پولیس کا فرض ہے جیسے ہر صورت قبول کیا جائے گا عوام میں اس سلسلہ میں پولیس سے تعاون کریں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا

  • بھیرہ پنجاب بار کونسل کے رکن میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے کہا ہے

    بھیرہ پنجاب بار کونسل کے رکن میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے کہا ہے

    بھیرہ پنجاب بار کونسل کے رکن میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ بھیرہ بار کے مسائل کے فوری حل کے لئے اعلی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے وہ تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر ارکان سے ملاقات کر رہے تھے اس موقع پر انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ،محمود منور خان ایڈووکیٹ،امتیاز احمد گوندل ایڈووکیٹ،عرفان احمد گوندل ایڈووکیٹ،رانا زبیر خورشید ایڈووکیٹ،رانا ثناءاللہ ایڈووکیٹ اور شکیل عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بنچ اور بار کے تعلقات میں بہتری اور عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

  • بھیرہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی کے لئے قائم سرکلر ڈرین کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات

    بھیرہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی کے لئے قائم سرکلر ڈرین کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات

    بھیرہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی کے لئے قائم سرکلر ڈرین کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ محمد مرتضیٰ نے سرکلر ڈرین کا معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ دربار پیر شمس الامیر گیلانی سے لے کر آخری پوائنٹ تک ڈرین بند ہے جس کی وجہ سے ڈرین کا پانی جگہ جگہ سے بہہ نکلا ہے انہوں نے بلدیہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈرین کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا انتظام کیا جائے سماجی رہنماؤں محمد اشرف اسد علی خلیل احمد محمد اختر سرفراز احمد اور محمد علی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرین کے آس پاس قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈرین کے رقبہ کو قبضہ مافیہ سے واگزار کرا کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس کی 22 فٹ چوڑائی کو بحال کیا جائے

  • بھیرہ میں قائم سرکلر ڈرین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

    بھیرہ میں قائم سرکلر ڈرین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

    شہر سے گندے پانی کی نکاسی کے لئے قائم سرکلر ڈرین کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ محمد مرتضیٰ نے سرکلر ڈرین کا معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ دربار پیر شمس الامیر گیلانی سے لے کر آخری پوائنٹ تک ڈرین بند ہے جس کی وجہ سے ڈرین کا پانی جگہ جگہ سے بہہ نکلا ہے

    انہوں نے بلدیہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈرین کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا انتظام کیا جائے سماجی رہنماؤں محمد اشرف اسد علی خلیل احمد محمد اختر سرفراز احمد اور محمد علی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرین کے آس پاس قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈرین کے رقبہ کو قبضہ مافیہ سے واگزار کرا کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس کی 22 فٹ چوڑائی کو بحال کیا جائے

  • سرگودھا ۔ تھانہ جھاوریاں کے علاقہ میں بااثر ملزمان کا مظلوم خاتون کے پلاٹ پر قبضہ ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ جھاوریاں کے علاقہ میں بااثر ملزمان کا مظلوم خاتون کے پلاٹ پر قبضہ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز سے ) تھانہ جھاوریاں کے علاقہ عیدگاہ محلہ میں عباس قصاٸ نامی شخص کا دن دیہاڑے مظلوم خاتون نسیم بی بی کے پلاٹ پر قبضہ ۔ متاثرین کا الزام ?
    تھانہ جھاوریاں پولیس متاثرین کی داد درسی کی بجاۓ ملزمان کی پشت پناہی میں مصروف عمل ۔
    متاثرہ خاتون سے ناانصافی اور ناروا سلوک ۔
    قبضہ کی وڈیو منظر عام پر آ گٸ ۔
    وڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ھے کہ ASI اسلم ملزمان کیساتھ ملکر خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کروا رھا ھے ۔
    وڈیو میں دیکھا جا سکتا ھے کہ ملزمان کس طرح ASI اسلم کی موجودگی میں خاتون کیساتھ بدتمیزی ، بدمعاشی و ناروا سلوک کر رھے ھیں ۔
    متاثرہ خاتون نسیم بی بی کو تھانہ جھاوریاں اور ڈی ایس پی شاہپور کے آفس کے چکر لگانے کے باوجود بھی انصاف نہ مل سکا ۔
    ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں میرٹ پہ تفتیش کی بجاۓ متاثرہ خواتین کو تھانہ میں بیٹھ کر 2 نمبر کا ٹیگ دینے میں مصروف ۔
    ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں کی کال ریکارڈنگ لیک ۔
    جس میں موصوف متاثرہ خواتین کو بڑے فخر کیساتھ 2 نمبر کا ٹیگ دے رھے ھیں ۔ اور ملزمان کو بے چارا کہہ رھے ھیں ۔
    ڈی ایس پی شاہپور غلام جعفر چھینہ کی متاثرین پہ جھوٹی ایف آٸ آر دینے کی دھمکی ۔

    متاثرہ خواتین کا ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب پولیس ، چیف سیکٹری پنجاب اور وزیراعلٰی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔