Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ر نیو سٹی بھیرہ کے گیٹ کے سامنے پانی تالاب کا منظر پیش ک

    ر نیو سٹی بھیرہ کے گیٹ کے سامنے پانی تالاب کا منظر پیش ک

    ب
    بھیرہ بھلوال روڈ پر ایفل سٹی بھیرہ اور نیو سٹی بھیرہ کے گیٹ کے سامنے پانی تالاب کا منظر پیش کر رہاہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا اور آئے روز حادثات ہونا معمول بن گیا ہے ۔
    اہل علاقہ کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر معاملے کو حل کروائے جانے کا مطالبہ ۔

  • بھیرہ تھانہ میانی کے قصبہ من وینس میں جواں سال یتیم لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

    بھیرہ تھانہ میانی کے قصبہ من وینس میں جواں سال یتیم لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

    بھیرہ تھانہ میانی کے قصبہ من وینس میں جواں سال یتیم لڑکی کو اغوا کر لیا گیا اغوا میں ملوث با اثرملزموں کے خلاف کاروائی اور مغویہ کی برآمدگی کیلیئے پولیس جان بوجھ کر تساہل برت رہی ھے مغویہ کی والدہ بیوہ صغریٰ بی بی نے الزام عائد کیا ھے کہ اسکی تحریری فریاد کے باوجود پولیس نے جائے وقوعہ تک نہیں دیکھی۔
    تھانہ میانی کی غریب محنت کش بیوہ صغریٰ بی بی جو چار جواں بیٹیوں اور ایک ذہنی معذور بیٹے کی بدقسمت ماں ھےکی 18 سالہ بیٹی کو رات گئے گھر سے اغوا کر لیا گیا مغویہ کی والدہ نے پولیس کو اس وقوعہ کی درخواست دیتے ھوئے فریاد کی کہ اسکی بیٹی کو باز یاب کرایا اور با اثراغوا کاروں کو گرفتار کیا جائے محنت کش بیوہ صغرا بی بی نے الزام لگایا ھے کہ میانی پولیس اسکی بیٹی کی برآمدگی اور اغوا میں ملوث مجرموں کو پکڑنے میں جان بوجھ کر دلچسپی نہیں لے رہی وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او سرگودھا اسکی یتیم بیٹی کی باز یابی کیلیئے خصوصی احکامات دیں۔مظلوم بیوہ صغریٰ بی نے کہا ھے کہ اسکا جوان لخت جگر ذہنی معذور ھے جو آہنی زنجیر میں بندھا ذندگی کے دن پورے کر رھا ھے پولیس اسکی غربت اور بے بسی کا ہی احساس کر لے اور اسکی بیٹی کو اغوا کاروں سے برآمد کرائے۔

  • بھیرہ نواحی قصبہ منو ویس کے سماجی کارکنوں

    بھیرہ نواحی قصبہ منو ویس کے سماجی کارکنوں

    بھیرہ نواحی قصبہ منو ویس کے سماجی کارکنوں محمد قدیر، محمد اعجاز،محمد سرفراز، محمد عارف اور اللہ بخش نے کہا ہے کہ کے ان کے مکانات سے ملحق خالی پلاٹ پر گاؤں کے لوگ عرصہ درا ز سے کوڑا کرکٹ اور دیگر گندگی ڈال رہے ہیں جس سے تعفن پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ڈینگی سمیت متعدد امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور تحصیل کونسل بھیرہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ گاؤں کے لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

  • بھیرہ نو عمر بچوں کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچانا والدین کا فرض ہے

    بھیرہ نو عمر بچوں کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچانا والدین کا فرض ہے

    بھیرہ نو عمر بچوں کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچانا والدین کا فرض ہے اس میں معمولی کوتاہی بھی بچے کو عمر بھر کے لئے معذور کر سکتی ہے یہ بات مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی۔میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد گوندل اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل بھی موجود تھے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں سے ان کے مسائل معلوم کیے اور عملہ کو صفائی کا نظام مزید بہتر بنانی کی ہدایت کی۔ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے شروع ہونے والی یہ مہم 25 ستمبر تک جاری رہے گی اس دوران 5 سال سے کم عمر 42 ہزار 894 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

  • بھیرہ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات 26۔27 ستمبر کو ہوں گے

    بھیرہ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات 26۔27 ستمبر کو ہوں گے انجمن طلباء اسلام دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کے ناظم عطاالرحمن کے مطابق انتخابات میں ریاست آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان بھر سے انجمن کے ارکان حصہ لیں گے انتخابات جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد میں ہوں گے

  • بھیرہ انجمن تاجران کے ذیلی ٹریڈز نے اپنے اجلاسی میں انجمن تاجران بھیرہ کا صدر چن لیا ہے

    بھیرہ انجمن تاجران کے ذیلی ٹریڈز نے اپنے اجلاسی میں انجمن تاجران بھیرہ کا صدر چن لیا ہے

    بھیرہ انجمن تاجران کے ذیلی ٹریڈز نے اپنے اجلاس میں رانا محمد بلال کو متفقہ طور پر مرکزی انجمن تاجران بھیرہ کا صدر چن لیا ہے حاجی شوکت علی صراف سرپرست اور چوہدری محمد انور فواد جنرل سیکرٹری ہونگے تاجر ٹریڈز کا اجلاس موسی مارکی میں ہوا جس میں ممتاز شیعہ رہنما سید غلام رضا شاہ بخاری سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے صدر اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ چودھری محمد اسحاق آرائیں بھیرہ پریس کلب کے چوہدری محمد اکرم گادی محمد عظمت اقبال چوہدری نوید جاوید عطاءالرحمان اقبال و دیگر نے شرکت کی مرکزی انجمن تاجران کے دیگر عہدیداروں میں نائب صدور چوہدری طارق میر آرائیں سیٹھ محمد رضوان محمد فاروق لاہوری جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور فواد ایڈیشنل سیکرٹری رانا ذوالفقار فنانس سیکرٹری حاجی محمد نواز ولانہ اور ایڈیشنل فنانس سیکرٹری مہر محمد اسلم شامل ہیں قبل ازیں حاجی شوکت علی صراف نے تاجر ٹریڈز کے عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں تلقین کی کہ وہ سیاست کی بجائے تاجروں کی فلاح اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں نومنتخب صدر رانا محمد بلال نے متفقہ انتخاب پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا

  • بھیرہ سرکاری پوائنٹس پر فروخت کیا جانے والا انتہائی ناقص کوالٹی کا آٹا

    بھیرہ سرکاری پوائنٹس پر فروخت کیا جانے والا انتہائی ناقص کوالٹی کا آٹا

    بھیرہ سرکاری پوائنٹس پر فروخت کیا جانے والا انتہائی ناقص کوالٹی کا آٹا استعمال کرنے سے غریب عوام پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ آٹا میں پتھر اور خشک روٹی کے ٹکڑے وغیرہ بھی پائے جا رہے ہیں متاثرہ عوام کا کہنا ہے کہ زخیرہ اندوز تحصیل انتظامیہ کی آشیر باد سے کھل کھیل رہے ہیں اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے سرکاری پوائنٹس مالکان کا کہنا تھا کہ انھیں فلور ملز سے اسی قسم کا آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ ملز مالکان کا موقف ہے کہ انہیں سرکاری طور پر اسی کوالٹی کی گندم دی جارہی ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ناقص آٹا فراہم کرنے میں انتظامیہ کی غفلت کا فوری نوٹس لے کر انہیں صحت مند آٹا کی فراہمی ممکن بنائیں