Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل و ترجمان

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل و ترجمان

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل و ترجمان حکومت پنجاب اور ندیم افضل چن ترجمان وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر اے سی بھیرہ واثق ہرل اور تحصیل دار بھیرہ احسان جناح کالونی چاوہ میں متاثرہ سیم نالہ کے تین سو گھروں کو راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

  • حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت و ترجمان حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ترتی پور خان محمد والا ڈرین

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت و ترجمان حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ترتی پور خان محمد والا ڈرین

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت و ترجمان حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ترتی پور خان محمد والا ڈرین
    4000 فٹ لمبائی تک کی صفائی ہوئی،
    حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو سیلاب کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 20ملین روپے جاری کردیئے۔ اس وقت تحصیل بھلوال اور بھیرہ میں چھ چھ ایکسیلیٹر سیم نالوں کی کھدائی کر رہے ہیں جلد ہی ان کی تعداد میں دس سے پندرہ ایکسیلیٹرز کا اضافہ کردیا جائے گا۔
    چئیرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ وہ ضلع سرگودھا میں ہونے نقصانات کا سروے کریں تاکہ متاثرین کے نقصان کے ازالہ کیلئے امداد دی جا سکے۔ آج ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول ہنجرا، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل، چیف آفیسر بلدیہ اسد اللہ ہریا اور محکمہ سیم و انہار کے افسران نے علاقہ کا دورہ کیا

  • اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ واثق عباس ہرل نے  محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ واثق عباس ہرل نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ واثق عباس ہرل نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا
    چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانی عمران دانش کو امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کو فوری طور پر کلیر کرنے کی ہدایات کی اور خاص طور پر میانی ایکسچینج سے پنڈ رحیم شاہ روڈ کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ہدایات کی انتظامی معاملات اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا، اورکہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاۓاور سیورج کا نظام درست کیا جائے اورجن علاقوں میں ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں کے جاری ترقیاتی کام ہیں جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا کہ محرم الحرام میں ترجیح بنیادوں پرامن امان کو بھی یقینی بنایا جاۓاور ضروری اقدامات کیئے جائیں

  • تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن

    تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن

    تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن کے ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے ایک سمینارمنعقد کیا گیا
    اس سمینار کے اندر تمام فاؤنڈیشنز نے اپنی ٹیم کا تعارف ، ٹیم ورک ، اپنے مستقبل کے منصوبوں کو تمام فاؤنڈیشنز کے ساتھ شیئر کیا اور ایک پلیٹ فارم پر منظم رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا ، اس سمینار کے اندر رحمت انسانیت فاؤنڈیشن ملک وال ، الخدمت فاؤنڈیشن ، ٹیم ہوپ چک مبارک ، ہیلپنگ ہینڈذ فاؤنڈیشن ڈھل ، بولا بالا فاؤنڈیشن ، چک سیداں فاؤنڈیشن ، ٹیم سرعام بھیرہ، گرین ٹیم میانی ، ساجد بلڈ کارنر میانی، تحفظ حقوق انسانیت سوسائٹی میانی ، رضا کار ٹیم ، ٹائیگر فورس بھیرہ ، فاطمہ حیات فاؤنڈیشن اور میڈیا نمائندگان کے نمائندہ شریک ہوئے ۔ تمام فاؤنڈیشنز نے تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس احسن اقدام کو سراہا اور تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کو یقینی بنایا آخر میں تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف چائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا

  • پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا

    پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا جو جمعے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران پنجاب کے %90 علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
    بالائی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک اور شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
    بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب اور قصور کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
    وسطی پنجاب کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    جنوبی پنجاب میں بھکر اور لیہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی تیز بارش کی توقع ہے۔رحیم یار خان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
    خانیوال، وہاری، لودھراں اور بہاولپور میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔

  • سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری

    سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری

    سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس کا نقطہ آغاز سے اختتام تک کا تفصیلی دورہ ۔
    ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ اور ڈی پی او فیصل گلزار سمیت دیگر انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔
    ڈویژنل افسران نے امام بارگاہوں میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، سیکورٹی انتظامات، ضروری تعمیر و مرمت اور سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا۔
    اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ ریسیکو 1122 محکمہ صحت، میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے 24 گھنٹے چوکس و الرٹ ہیں۔
    محرم الحرام کے آغاز سے ہی ڈویژنل انتظامیہ الرٹ ہے اور چاروں اضلاع میں تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔
    ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔
    تمام مسالک کے اکابرین مثالی امن کے لیے متحد رہیں تاکہ گذشتہ ادوار کی طرح ڈویژن کی فضا کو خوشگوار رکھا جا سکے۔
    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔
    پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

  • سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی  ہدایت پرچھ   محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری

    سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرچھ محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری

    سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرچھ محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری
    چھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں57کیٹگری اے7 ، کیٹگری بی9جبکہ کیٹگری سی41جلوس برآمد ہونگےچھ محرم الحرام کو کیٹگری اے کے چار مرکزی جلوسوں کےلئے سپیشل سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے ۔
    ضلع بھر میں چھ محرم الحرام میں246مجالس منعقد کی جارہی ہیں
    کیٹگری اے16، کیٹگری بی12جبکہ کیٹگری سی کی 218مجالس منعقد ہونگی ۔
    تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے دوہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
    ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیا ہے ۔
    مرکزی جلوسوں کے اوورآل نگران ایس پی انوسٹی گیشن سید عباس شاہ ہونگے۔

  • سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ اربن ایریا کے علاقہ میں منعقد ہونے والے جلوس کا دورہ

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ اربن ایریا کے علاقہ میں منعقد ہونے والے جلوس کا دورہ

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ اربن ایریا کے علاقہ میں منعقد ہونے والے جلوس کا دورہ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    عوام جلوس کے راستوں میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں تمام راستے جلوس انتظامیہ کے ساتھ مل کر بند کرائے جائیں
    وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے
    اے ایس پی سٹی احمد شاہ ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس ہمراہ تھے

  • تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ سے گزرنے والوں سیم نالوں کے متعلق تحریک التواء اور قرار داد جمع کروا دی ہے

    تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ سے گزرنے والوں سیم نالوں کے متعلق تحریک التواء اور قرار داد جمع کروا دی ہے

    ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ سے گزرنے والوں سیم نالوں کے متعلق تحریک التواء اور قرار داد جمع کروا دی ہے جسمیں کہا گیا فی الفور ان نالوں کی صفائی کروا کر ان علاقوں سے پانی نکالا جائے جو زیر آب آگئے تھے یہ قرار دادیں خالی کاغذ نہیں ہوتے اس پر معتلقہ حکام نوٹس لیتے ہیں اور جوابدہ ہوتے ہیں اور ان پر عمل بھی ہوتا ہے ہم ہر مشکل وقت میں اپنے حلقے کے بھائیوں بزرگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ کی مدد سے ہم نے ہردور میں ہر مشکل گھڑی میں اس حلقے کی آواز بنے ہیں ہم کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گے

  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کسی بھی وقت ڈیم سے پانی چھوڑا جا سکتا ہے جس سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا