بھیرہ لینڈ سب ڈویژن بھیرہ میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے ٹاؤنز،کمرشل و رہائشی سوسائٹیوں سے متعلق محکمہ انٹی کرپشن میں جاری انکوائری کے بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ نے 14ہاؤسنگ سکیمز کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رجسٹریشن، انتقال اور فرد کے اجراء پر پابندی کے لئے سب رجسٹرار بھیرہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود ارائیں اور سیکرٹری ممبرسازی چوہدری محمد اسحاق آرائیں نے محکمہ انٹی کرپشن سرگودھا کو دی گئی درخواستوں میں بتایا کہ قبضہ گروپ سرکاری متروکہ اور غیر متروکہ اراضی کو شامل کر کے غیر قانونی طور پر ٹاؤنز،رہائشی و کمرشل سوسائیٹیاں بنا کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے بنائی جانے والی ان سوسائٹیوں میں مسجد،سیوریج، بجلی،سوئی گیس اور دیگر سہولیات کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی قبضہ گروپوں نے کوئی این او سی حاصل کیا ہوا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مال کمرشل اراضی کو زرعی ظاہر کر کے ٹیکسوں کی مد میں حکومت کو اب تک کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے۔ میونسپل حکام نے اینٹی کرپشن سرگودھا میں ریکارڈ پیش کرنے کے بعد 14 ٹاؤنز، سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جس پر سب رجسٹرار نے محکمہ مال کے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان ٹاؤنز وغیرہ کے فرد جاری نہ کریں۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھا :ڈی پی او فیصل گلزار کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ
سرگودھا :ڈی پی او فیصل گلزار کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ
سرگودھا: تمام جلوس ہائے کے روٹ کا باربار وزٹ کریں اور مجالس والے مقامات کا سیکیورٹی آڈٹ کریں ، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائےگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھافیصل گلزار نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔ڈی پی او سرگودھانے کہا کہ ضلع بھر میں کل882جلو س 2532مجالس منعقد کی جارہی ہیں جن کی سیکیورٹی پر چار ہزار سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر قیام امن کو یقینی بنایا جائے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر چلنا ہے، رات کے وقت کی مجالس اور جلوسوں پر اضافی روشنی کا انتظام کریں، تمام مجالس اور جلوس ہائے کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا جائیگا ۔ جبکہ 9/10محرم الحرام کو سٹی ایریا میں جلوس ہائے کی ہوائی نگرانی کے ساتھ ساتھ موبائل فون جیمنگ کیلئے بھی افسران بالا کو تجاویز پیش کردی گئیں ہیں ،ہرمجلس اور جلوس کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کریں، پولیس کی اضافی نفری ہر وقت تیار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی رخصت منسوخ کر دی گئی ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کاروائی کی جائے گی،صورتحال کنٹرول رکھنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وال چاکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی کرایہ داران کے کوائف کی تصدیق کریں اور خلاف ورزی پر کاروائی کریں،منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ کوئی غیر ضروری بات نہ ہو،لاوڈسپیکر کی خلاف ورزی پر کاروائی کریں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی -

بھیرہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ کی لاپرواہی کے باعث
بھیرہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ کی لاپرواہی کے باعث شہر میں حکومتی مہم کلین اینڈ گرین پاکستان کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں۔ صفائی نہ ہونے اور جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر وقت پر نہ اٹھانے سے تعفن پھیلنے لگا ہے جس کے باعث شہر میں موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے۔سرفراز احمد، چوہدری محمد نقاش، محمد عمیر اور محمد شریف نے کہا ہے کہ محلہ شاہ نصیب دریائی میں کوڑا نہ اٹھانے سے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے اہل محلہ اور نمازیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گندگی کے ڈھیر جلد سے جلد اٹھائے جائیں اورصفائی کے انتظامات بہتر نہ بنانے پر زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔
-

بھیرہ حکومت پاکستان نے رفاعہ عامہ کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے
بھیرہ حکومت پاکستان نے رفاعہ عامہ کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین شاہ کو اعلی ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیر سید لخت حسنین شاہ نے 1993 میں برطانیہ میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی جس کی شاخیں اس وقت دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کر رہی ہیں۔ مسلم ہینڈز کے تعلیمی اداروں میں 60 ہزار سے زائد یتیم اور غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی اس کی کوششیں قابل قدر ہیں جس کے اطراف میں حکومت پاکستان نے اس کے چیئرمین کو اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔
-

سرگودہا میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا
سرگودہا(عمیر ضیاء ) تھانہ کینٹ کے علاقہ چک نمبر 49 شمالی کے نمبردار چوہدری اکرم باجوہ کے دو جوان بیٹوں سمیع اللہ ایڈوکیٹ اور کامران کو نامعلوم افراد نے فیصل آباد روڈ گلشن لقمان ٹاؤن میں واک کرتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے دونوں بھائی مسجد نماز پڑھ کے واپس آرہے تھے کہ سو سائٹی کے گیٹ پر موٹر سائیکل سوار افراد جو گھات لگائے بیٹھے تھے اندھا دھند فائرنگ کر دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ سید اقرار عباس،اے ایس پی احمد شاہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی اور دونوں بھائیوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کردیں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نےواقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے
-

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکا تھانہ بھیرہ کا سرپرائز وزٹ
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکا تھانہ بھیرہ کا سرپرائز وزٹ
سرگودہا:لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ بھیرہ کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا -

سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن
سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان کی زیر نگرانی دھوری وگردونواح علاقہ تھانہ پھلروان میں سرچ آپریشن کیا گیا
دوران سرچ آپریشن 20مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ40سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی سر چ آپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ پھلروان عارف حسین ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا -

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار زخمی کنسٹیبل کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار زخمی کنسٹیبل کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے
زخمی کنسٹیبل کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت انہوں کنسٹیبل غلام عباس کے جذبے کو سراہا دوران گشت نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کنسٹیبل غلام عباس زخمی ہوگیا تھا
کنسٹیبل غلام عباس تھانہ کڑانہ محافظ اسکواڈ پر مامور تھا اے ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی کوٹ مومن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےایس ڈی پی او صدر سرکل سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی
نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ملزمان کو گرفتارکر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا -

بھیرہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قائم کردہ سکول 80 سال گزرنے کے باوجود ہائی کا درجہ نہ پا سکا
بھیرہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قائم کردہ سکول 80 سال گزرنے کے باوجود ہائی کا درجہ نہ پا سکا اور بچیاں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے میلوں دور قائم ہائی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ نواحی قصبہ علی پور سیداں میں قریبی دیہات کی بچیوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 1939 میں قائم پرائمری سکول کو 75 سال گزرنے کے بعد 2016 میں مڈل کا درجہ دیا جا سکا۔تحصیل بار بھیرہ کے اڈیٹر سید حسن رضا تقوی، محمد اکرام اللہ خان ایڈوکیٹ اور مہر محمد انور نے کمشنر سر گودھا ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور سیداں گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائے تا کہ سینکڑوں بچیاں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سفری مشکلات سے بچ سکیں۔
-

بھیرہ وزیراعظم کی شجرکاری مہم کے لیے آنے والے دو ہزار پودے فوٹو سیشن کے بعد وہیں پڑے پڑے سوکھ گئے
بھیرہ وزیراعظم کے گرین کلین پاکستان پروگرام کے تحت گزشتہ سال اگست میں بھیرہ کے لئے سرکاری سطح پر دو ہزار پودے فراہم کیے گئے جن میں سے چند ایک کے فوٹو سیشن کے بعد بقیہ پودے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی نذر ہو کر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر کے باہر اور بلدیہ بھیرہ میں پڑے پڑے خشک ہو گئے تھے۔سماجی رہنماؤں محمد اختر، مظہر اقبال، سکندر حیات، محمد اویس اور محمد سرفراز نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال فراہم کردہ پودوں کے بارے میں انکوائری کرا کے قومی مہم کی ناکامی کا سبب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں اور اس سال شروع ہونے والی شجر کاری کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔