بھیرہ وزیراعظم کے گرین کلین پاکستان پروگرام کے تحت گزشتہ سال اگست میں بھیرہ کے لئے سرکاری سطح پر دو ہزار پودے فراہم کیے گئے جن میں سے چند ایک کے فوٹو سیشن کے بعد بقیہ پودے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی نذر ہو کر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر کے باہر اور بلدیہ بھیرہ میں پڑے پڑے خشک ہو گئے تھے۔سماجی رہنماؤں محمد اختر، مظہر اقبال، سکندر حیات، محمد اویس اور محمد سرفراز نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال فراہم کردہ پودوں کے بارے میں انکوائری کرا کے قومی مہم کی ناکامی کا سبب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں اور اس سال شروع ہونے والی شجر کاری کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔
Category: سرگودھا
-

بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات
بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی روکنے کا حکم دیا ہے۔ شہر میں چار کروڑ روپیہ کی گرانٹ سے جاری اکثر ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل اور ورک آرڈر کے مطابق کام نہ کرنے کی شکایات بھی ہیں۔ دروازہ چک والا بھیرہ میں لگائی گئی بغیر کناروں کے ٹف ٹائل غیر ہموار اور جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے جبکہ دیگر اکثر ترقیاتی کاموں کی بھی یہی صورتحال ہے۔ عوام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن،چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کاموں میں ہونے والے نقائص کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ قومی سرمایہ ضائع ہونے سے بچ سکے۔
-

سرگودھا: مسجد وزیر خان لاہور میں فلم کی عکس بندی کا معاملہ
سرگودھا: مسجد وزیر خان لاہور میں فلم کی عکس بندی کا معاملہ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سیکرٹری اوقاف اور صبا قمر ، بلال سعید کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی گئی جماعت اسلامی کے رہنما ملک بشیر اعوان نے تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی مسجد میں فلم بندی اور گانے کی عکس بندی سے مسجد کا تقدس پامال ہوا ہے ۔درخواست گذار مسجد میں گانے کی عکس بندی سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست قانونی مشاورت کے لئے درخواست لیگل برانچ کو بھجوا دی گئی ہے -

سرگودہا پی ٹی آئی کے ایم این اے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
سرگودہا( عمیر ضیاء ) پی ٹی آئی کے ایم این اے این اے 91 عامر سلطان چیمہ کی لینڈ کروزر نمبری Akf 249 کی ٹکر سے 91 شمالی کے قریب 94 شمالی کا نوجوان محمد سمیع جاں بحق ،نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے دم توڑ گیا. گاڑی کی رفتار تیز ہونے کا باعث خادثہ پیش آیا ایم این اے عامر سلطان چیمہ صاحب موقع سے فرار. لواحقین کا شدید اجتجاج.
-

بھیرہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام
بھیرہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے مویشی منڈیوں کے خصوصی انعقاد اور قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت بغیر ہجوم کرنے کی غرض سے بنائی پالیسی بھیرہ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ کی عدم دلچسپی کی بدولت ناکام ہوگئی ہے اور بھیرہ زین پور روڈ پر ٹینٹ لگا کر بنائی گئی مویشی منڈی میں کوئی بھی جانور لے جانے کیلئے بیو پاری تیار نہیں اور نہ ہی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ نے اس ضمن میں کوئی اقدامات اٹھائے ہیں مویشی فروخت کرنے والے بیوپاری مویشیوں جن میں بڑے چھوٹے جانور شامل ہیں لے کر شہر کے تنگ بازاروں اور مین شاہراؤں پر کھلے عام فروخت کر رہے ہیں اس صورتحال سے جہاں کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا وہاں عوام میں حکومت کے خلاف منفی جذبات بھی ابھر رہے ہیں عوام نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
-
موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریبآوارہ بچھڑے سے ٹکڑا کر حادثہ کا شکار ہوگئی
بھیرہ موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب لاہور سے اسلام آبادنماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والی فیملی کی کار موٹروے پر پھرتے آوارہ بچھڑے سے ٹکڑا کر حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں کار سوار چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کرا دیا گیا ہے حادثہ کا شکار فیملی کے سربراہ سید کلیم نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے سسر کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اپنی کار نمبری ایل ای بی 7267میں اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب ایک آوارہ بچھڑا اچانک انکی کار کے سامنے آگیا جس سے کار ٹکڑانے کے باعث حادثہ ہوگیا اور انکی فیملی کے چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعدازاں انہیں پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کرا دیا گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر کہ موٹروے پر آوارہ جانوروں کے آزادانہ پھرنے کی شکایات عام ہیں اور اسی سبب متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں عوام خصوصاً مسافروں نے موٹروے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور موٹروے پر پھرنے والے آوارہ جانوروں کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
-

تھانہ بھیرہ کے علاقہ کوٹ حاکم خان نون میں فائرنگ
تھانہ بھیرہ کے علاقہ کوٹ حاکم خان نون میں فائرنگ ، ڈی پی او فیصل گلزار کا نوٹس
اے ایس پی بھلوال سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب
اے ایس پی ماہم خان ، ایس ایچ او تھانہ بھیرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
فائرنگ کے وقوعہ میں راسب ولد سلطان جاں بحق جبکہ الفت زخمی ہوگیا نعش برائے پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ -
میانی۔ مڈھ موڑ پلاٹ پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج
میانی۔ مڈھ موڑ پلاٹ پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق میانی کے نواحی گاؤں مڈھ پرگنہ میں محمد نواز ولد جان محمد اپنے مالکیتی پلاٹ واقع مڈھ پرگنہ تعمیراتی کام کروارہا تھا کہ اچانک خالد محمود، ذوالفقار احمد، مختاراحمد،قیصر اور پانچ کس نامعلوم افراد جو کہ اسلحہ سے لیس تھے انھوں نے مجھ پرا سلحہ تان لیا اور تعمیراتی کام رکوانے کوشش کی اور کام کرنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں شور واویلا کرنے پر ہمسایوں نے آکر ملزمان کی منت سماجت کر کے سائل جان بخشی کروائی میانی پولیس نے محمد نوازولد جان محمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
-

میانی حکومت پنچاب کی طرف سے لاک ڈاؤن
میانی حکومت پنچاب کی طرف سے لاک ڈاؤن پر میانی پولیس کی طرف سے عملدرآمد کرانے پر تاجران کی طرف سے صدر انجمن تاجران میانی چوہدری گلزار احمد اور سابق ناظم چوہدری محمد یونس کے ڈیرے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ غربت کے اس دور میں یہ پابندی تاجران کا معاشی قتل ہے ۔ جس کو ہم مسترد کر تے ہیں اور حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے

