سرگودہا(عمیر ضیاء ) تھانہ کینٹ کے علاقہ چک نمبر 49 شمالی کے نمبردار چوہدری اکرم باجوہ کے دو جوان بیٹوں سمیع اللہ ایڈوکیٹ اور کامران کو نامعلوم افراد نے فیصل آباد روڈ گلشن لقمان ٹاؤن میں واک کرتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے دونوں بھائی مسجد نماز پڑھ کے واپس آرہے تھے کہ سو سائٹی کے گیٹ پر موٹر سائیکل سوار افراد جو گھات لگائے بیٹھے تھے اندھا دھند فائرنگ کر دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ سید اقرار عباس،اے ایس پی احمد شاہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی اور دونوں بھائیوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کردیں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نےواقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے
Category: سرگودھا

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکا تھانہ بھیرہ کا سرپرائز وزٹ
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکا تھانہ بھیرہ کا سرپرائز وزٹ
سرگودہا:لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ بھیرہ کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا
سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن
سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان کی زیر نگرانی دھوری وگردونواح علاقہ تھانہ پھلروان میں سرچ آپریشن کیا گیا
دوران سرچ آپریشن 20مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ40سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی سر چ آپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ پھلروان عارف حسین ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار زخمی کنسٹیبل کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار زخمی کنسٹیبل کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے
زخمی کنسٹیبل کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت انہوں کنسٹیبل غلام عباس کے جذبے کو سراہا دوران گشت نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کنسٹیبل غلام عباس زخمی ہوگیا تھا
کنسٹیبل غلام عباس تھانہ کڑانہ محافظ اسکواڈ پر مامور تھا اے ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی کوٹ مومن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےایس ڈی پی او صدر سرکل سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی
نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ملزمان کو گرفتارکر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا
بھیرہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قائم کردہ سکول 80 سال گزرنے کے باوجود ہائی کا درجہ نہ پا سکا
بھیرہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قائم کردہ سکول 80 سال گزرنے کے باوجود ہائی کا درجہ نہ پا سکا اور بچیاں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے میلوں دور قائم ہائی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ نواحی قصبہ علی پور سیداں میں قریبی دیہات کی بچیوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 1939 میں قائم پرائمری سکول کو 75 سال گزرنے کے بعد 2016 میں مڈل کا درجہ دیا جا سکا۔تحصیل بار بھیرہ کے اڈیٹر سید حسن رضا تقوی، محمد اکرام اللہ خان ایڈوکیٹ اور مہر محمد انور نے کمشنر سر گودھا ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور سیداں گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائے تا کہ سینکڑوں بچیاں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سفری مشکلات سے بچ سکیں۔

بھیرہ وزیراعظم کی شجرکاری مہم کے لیے آنے والے دو ہزار پودے فوٹو سیشن کے بعد وہیں پڑے پڑے سوکھ گئے
بھیرہ وزیراعظم کے گرین کلین پاکستان پروگرام کے تحت گزشتہ سال اگست میں بھیرہ کے لئے سرکاری سطح پر دو ہزار پودے فراہم کیے گئے جن میں سے چند ایک کے فوٹو سیشن کے بعد بقیہ پودے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی نذر ہو کر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر کے باہر اور بلدیہ بھیرہ میں پڑے پڑے خشک ہو گئے تھے۔سماجی رہنماؤں محمد اختر، مظہر اقبال، سکندر حیات، محمد اویس اور محمد سرفراز نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال فراہم کردہ پودوں کے بارے میں انکوائری کرا کے قومی مہم کی ناکامی کا سبب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں اور اس سال شروع ہونے والی شجر کاری کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔

بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات
بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی روکنے کا حکم دیا ہے۔ شہر میں چار کروڑ روپیہ کی گرانٹ سے جاری اکثر ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل اور ورک آرڈر کے مطابق کام نہ کرنے کی شکایات بھی ہیں۔ دروازہ چک والا بھیرہ میں لگائی گئی بغیر کناروں کے ٹف ٹائل غیر ہموار اور جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے جبکہ دیگر اکثر ترقیاتی کاموں کی بھی یہی صورتحال ہے۔ عوام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن،چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کاموں میں ہونے والے نقائص کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ قومی سرمایہ ضائع ہونے سے بچ سکے۔

سرگودھا: مسجد وزیر خان لاہور میں فلم کی عکس بندی کا معاملہ
سرگودھا: مسجد وزیر خان لاہور میں فلم کی عکس بندی کا معاملہ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سیکرٹری اوقاف اور صبا قمر ، بلال سعید کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی گئی جماعت اسلامی کے رہنما ملک بشیر اعوان نے تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی مسجد میں فلم بندی اور گانے کی عکس بندی سے مسجد کا تقدس پامال ہوا ہے ۔درخواست گذار مسجد میں گانے کی عکس بندی سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست قانونی مشاورت کے لئے درخواست لیگل برانچ کو بھجوا دی گئی ہے
سرگودہا پی ٹی آئی کے ایم این اے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
سرگودہا( عمیر ضیاء ) پی ٹی آئی کے ایم این اے این اے 91 عامر سلطان چیمہ کی لینڈ کروزر نمبری Akf 249 کی ٹکر سے 91 شمالی کے قریب 94 شمالی کا نوجوان محمد سمیع جاں بحق ،نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے دم توڑ گیا. گاڑی کی رفتار تیز ہونے کا باعث خادثہ پیش آیا ایم این اے عامر سلطان چیمہ صاحب موقع سے فرار. لواحقین کا شدید اجتجاج.









